محبت قید نہیں کرتی
بقلم حمائزہ خٹک
محبت قید نہیں کرتی
یہ تو آزاد کرتی ہے
کہ جو پرواز چاہتے ہوں
یہ اسے آسان کرتی ہے
رنجشوں سے اٹھتی نفرت پر
یہ ہر پل سوال کرتی ہے
ٹوٹے ہوئے تعلق کو
یہ ہر طور بحال کرتی ہے
تاریکیوں میں رہنے والوں کو
یہ روشنی کی جانب مائل کرتی ہے
سکون کی ڈور تھما کر
یہ بے سکونی کو زائل کرتی ہے
محبت قید نہیں کرتی
یہ تو آزاد کرتی ہے
