آخر غلطی کس کی ہے؟
از قلم: تسمیہ کنول
!اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کرتی ہوں آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ میں آج صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ کیا مسئلہ صرف عورت کے لیے لباس میں ہے؟ کل رات میں ایک ریل دیکھ رہی تھی اس میں ایک انٹرویو ہو رہا تھا لوگوں سے پوچھا جا رہا تھا کہ یہ جو آج کل ہریسمنٹ یا پھر جو ریپ کیس سامنے آرہے ہیں۔ وہ کس وجہ سے ہے اکثریت میں لوگ یہی کہہ رہے تھے کہ عورت کا لباس ٹھیک نہیں ہوتا جو مین وجہ بتائی گئی۔ اس میں کافی عورتیں بھی شامل تھی اور مرد بھی تھے جو یہی وجہ بتا رہے تھے۔ ٹھیک ہے میں ان سب سے متفق ہوتی ہوں ٹھیک ہے لباس کا مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن میرا ایک سوال ہے.
قبر میں لیٹی ہوئی لڑکی کے لباس میں ایسی کیا خامی تھی کہ مرد کو وہ قبر کھود کر اس کے ساتھ غلط حرکت کرنی پڑی یا پھر سات سالہ اور چار سالہ بچی کے کپڑے میں ایسی کون سی خرابی تھی کہ تم مردوں کی ہوس قابو میں نہ آ سکی کیا ہر بار مسئلہ صرف عورت کا ہی ہوتا ہے عورت ہی قصوروار ہے کہ وہ پیدا ہی کیوں ہو گئ۔
خدارا اپنی سوچ بدلیں عورت کا لباس بے شک غلط ہے اسے چاہیے کہ پردہ کرے لیکن مرد کو بھی تو چاہیے نا اپنی ہوس پہ قابو رکھے کیا وہ انسان نہیں ہے؟ کیا وہ جانور ہے کہ سامنے کوئی بھی آئے گا اس کو نوچ ڈالے گا۔ خدارا اپنی سوچ کو بدلے۔ بالکل عورت کو بھی چاہیے کہ اپنے آپ کو کور کرے پردہ کرے لیکن مرد کو بھی تو چاہیے نا مرد ہی بنے جانور بنے سے بچے۔
مرد کے لیے بڑا ہی آسان ہے عورت ذات پہ تبصرے کرنا۔ لیکن خود کے اندر جو بے حیائی بھری ہو اسے اگنور کرتا ہے۔۔
میری گزارش ہے کے اچھا دیکھے تاکہ دل فتنوں سے بچے اور اچھا پڑھے تاکہ غلط چیز کا ارادا بھی نہ بنے اور اچھوں کی صحبت اختیار کی جائے تاکہ خوف خدا دل میں پیدا ہوسکے۔۔۔۔
**************
ہوس بھری ہے خود ہی کی آنکھ میں
مگر تنقید کرتا ہے عورت کے لباس پے
مانا کہ بہت جگہوں پر ہے عورت غلط
“اے ادم”
…تم تو افضل تھے نا عورت ذات سے
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.

1 Comment
مجھے ارٹیکل اخر غلطی کس کی از قلم تسمیہ کنول بہت پسند ایا معاشرے میں اس چیز کو بہت نارملائز کر دیا گیا ہے کہ عورت ہی غلط ہے ہمیں اس بات پہ توجہ دینی چاہیے کہ مرد کو بھی اپنی انکھوں کی حفاظت کرنی چاہیے ضروری نہیں ہر بار غلطی صرف عورت کی ہو بے شک ہر بہت سی جگہوں پہ عورت غلط ہوتی ہے جس طرح مصنفہ نے کہا لیکن مرد کو بھی اپنی ہوس قابو میں رکھنی چاہیے بہت پیارا ارٹیکل ماشاءاللہ