Dil ki Khali jagah by Aneeqa Shoaib (Poetry).

دل کی خالی جگہ

‎ازقلم انیقہ شعیب 

‎دل کو اب کسی بھی خوشی پر قرار نہیں ہے

‎وہ جو تھا کبھی میرا، اب میرا یار نہیں ہے

‎آنکھ میں جو سجی رہتی تھی خوابوں کی بہار

‎اب وہاں رنگ ہے مگر وہ بہار نہیں ہے

‎میں نے جس کو سمجھا تھا عمر بھر کا اعتبار

‎اس کے وعدوں میں ذرا سا بھی اعتبار نہیں ہے

‎لوگ کہتے ہیں بدل جاتا ہے سب وقت کے ساتھ

‎پر میرے دل کو ابھی تک اختیار نہیں ہے

‎جس کی آواز سے مہکتا تھا مرے گھر کا سکون

‎اب وہ لمحہ، وہ صدا، وہ انتظار نہیں ہے

‎ مانا کہ مسکرا لیتی ہوں محفل میں مگر

‎میرے اندر کوئی جیتا ہوا پیار نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *