دوستی میں دوری
ازقلم انیقہ شعیب۔۔۔
وہ جو میرا سب سے قریب یار نہیں رہا
دل کو اب کسی بات پر بھی قرار نہیں رہا
ہنسی مذاق، وہ باتیں، وہ ساتھ کا پیار
کچھ بھی پہلے جیسا اب اس بار نہیں رہا
جس پہ تھا مجھے حد سے زیادہ اعتبار
وہی شخص میرا رازدار نہیں رہا
میں نے جس کے نام کی دعائیں کیں رات بھر
وہی میری دعاؤں کا حقدار نہیں رہا
وقت نے بدلا یا بدلے ہیں لوگ خود
رشتوں میں پہلے سا وہ پیار نہیں رہا
دل کو سمجھاؤں تو سمجھاؤں کیسے
میرا بچپن سا سچا وہ یار نہیں رہا
