khud ko badlo (poem) written by umme habiba….

غزل: خود کو بدلو

ہم وہی بدبخت زمانہ ہیں

جو رب کو بھولا فسانہ ہے۔

قرآن کو چھوڑا ہم سب نے

اب ہاتھ میں صرف بہانہ ہے۔

حلال و حرام کی پہچان نہیں

نفس کا ہر انسان دیوانہ ہے۔

نہ دل میں سکون، نہ آنکھوں میں نور

غم ہر لمحہ کا خزانہ ہے۔

نہ ماں کا لحاظ، نہ باپ کا خوف

بس حرام محبت ہی افسانہ ہے

یہ غفلت ہمیں لے ڈوبے گی

گناہوں کا جوہڑ پرانا ہے۔

اب بھی سنبھل جاؤ اے لوگو

یہ لمحے بہت ہی نایاب خزانہ ہے۔

خود کو بدلو، بچا لو نسل

ورنہ جہنم تمہارا ٹھکانا ہے۔

از قلم اُمِ حبیبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *