فلسطین ۔۔۔۔
ازقلم ردا فاطمہ۔۔۔
السلام وعلیکم
کچھ الفاظ فلسطین کے لیے ۔۔ ایک ایسے ملک کے لیے جہاں ہمارا قبلہ اول ہے ۔۔ وہ ملک جو اج انتہا کی مشکلوں میں ہے ۔۔۔ وہ ملک جہاں مسجدِ اقصیٰ ہے ۔۔ میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہوں گی ۔۔ بس وہ الفاظ جو میرے دل میں دماغ میں ایک لمبے وقت سے ہیں ۔۔ فلسطین کے لیے ۔۔ اُن سب لوگوں بچوں اور بوڑھوں کے لیے ۔۔ جو اتنے وقت سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔۔
کس لیے ۔۔ وہ کس لیے جنگ لڑ رہے ہیں ؟ہمارے قبلہ اول کے لیے ۔۔ ہمارے اور اپنے دین کے لیے ۔۔
یہ الفاظ میرے نہیں میری بہت پیاری کزن میری بہن کے ہیں ۔۔۔(ڈی جے) بس سمجھ لیں یہ اس کا نک نیم ہے ۔۔۔۔۔
ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہونا چاہیے کہ ہم تمام نعمتوں سے مالامال ہیں۔.. فلستین و کشمیر کے لوگوں کے بارے میں سوچیں جو ہر وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہیں نہیں معلوم کہ ان کا یہ سانس بھی مکمل ہوگا یا نہیں۔ اسرائیل مسلسل اس پر حملے کیے جا رہا ہے۔ حتی کہ جنگ بندی کے بعد بھی وہ ظالم رکا نہیں۔ یہ اب سے نہیں بلکہ پچھلے 77 سالوں سے چلتا آرہا ہے۔ وہ لوگ بجلی، پانی، خوراک وغیرہ سے محروم ہیں۔ اسراءیل کا مقصد اس پوری دنیا سے تمام لوگوں کو ختم کر کے صرف شیطان کے پیروکار وں کو ذندہ رکھنا ہے۔ وہ تمام الومیناٹی کو ماننے والے ہیں۔ یہ ایک شیطانی فرقہ ہے ۔ دنیا کے نقشے سے بھی اب فلستین کو تقریبا مٹا دیا گیا ہے۔ ہمیں فلستین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی ۔ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے چناچہ ہم پر فرض ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اس کے حق میں آواز اٹھائیں۔ یہ مت خیال کریں کہ صرف ہمارے آواز اٹھانے سے کیا ہوگا تو یہ مت بھولیں کہ قطرہ قطرہ مل کر ہی سمندر بنتا ہے۔
……………………شکریہ………………
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں زندگی کتنی عجیب ہوتی ہے نہ ۔۔؟ اتنی خوشحال گزر رہی ہوتی ہے اور پھر اچانک کوئی طوفان سر پر ا کھڑا ہوتا ہے ۔۔ اور اسے ہی ایک طوفان کا نام اسرائیل ہے ۔۔ ایک ایسا ملک ۔۔ جو انسانیت کو بھلائے بیٹھا ہے ۔۔ مذہب جو بھی ہو انسان ہونا بہت اہم ہوتا ہے ۔۔ اور انسان ہونا ہی کافی ہوتا ہے کسی احساس کے لیے۔۔۔ لیکن اسرائیل کو یہ احساس نہیں ۔۔ فلسطین جن مشکل حالتوں سے گزر رہا ہے وہ وہاں کے لوگ جانتے ہیں ۔۔ ہم لوگ بس افسوس کر سکتے ہیں ۔۔اُن کے درد کی انتہا نہیں جان سکتے ۔۔ مجھے کبھی کبھی فلسطین کے لیے بہت بُرا لگتا ہے اتنا کے میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔۔ لیکن ایک انسان تو کچھ نہیں کر سکتا ۔۔ لیکن اگر ایک انسان کے ساتھ دو تین چار ۔۔۔ اور پھر ہزار کروڑ عرب لوگ مل جائیں تو ۔۔ ؟ مسلمانوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔۔ لیکن پھر بھی کوئی کچھ نہیں کر پا رہا ۔۔
میں فلسطین کے لوگوں کی ہمت کی داد دیتی ہوں جو قیامت ان پر ٹوٹ رہی ہے ۔۔ لیکن وہ پھر بھی اللہ پر بھروسہ رکھے بیٹھے ہیں ۔۔ کتنی ماؤں نے اپنی پھول جیسے بچے اپنی آنکھوں کے سامنے قربان ہوتے دیکھے ۔۔ کتنی بہنوں نے اپنے بھائیوں کو جان سے جاتے دیکھا ہو گا۔۔۔ کتنے بچوں کے سر سے ماں بابا کا سایہ غائب ہو گیا ہو گا ۔۔ وہ سب تاریکی میں ہیں ۔۔ لیکن اللہ کی روشنی کا جگنوں اب بھی ان کو نظر ارہا ہے ۔۔ وہ اب بھی اُمید میں ہیں کے اللہ مدد کریں گے اور ہاں انشاءاللہ ۔۔ میرا اپ کا اور اُن کا خدا مدد کرے گا ۔۔ وہ رحم کا بادشاہ ہے ۔۔
مجھے اج بھی یاد ہے میں نے ایک خبر انسٹا گرام پر دیکھی تھی ۔۔ ایک بچی نے روتے ہوئے کہا تھا میں اپنے اللہ کو سب کچھ بتاؤں گی ۔۔ میں کبھی کبھی سوچتی ہوں اُس نے اللہ کو بتایا تو ہو گا ۔۔ کے اُس پر کیا ستم ہوئے ۔۔ اُس کا گھر کیسے برباد ہوا ۔۔۔ اُس نے کیا کیا برداشت کیا ۔۔ میں نے کچھ لوگوں کو کہتے سنا ہے کے جنگ بہتر ہوتی ہے ۔۔ جنگ ہوتی ہے اُس کے بعد امن ہو جاتا ہے ۔۔۔ کیا پہلے امن نہیں ہو سکتا ۔۔ کئی زندگیوں کے برباد ہونے کے بعد کوئی امن سے کیسے رہ سکتا ہے ۔۔ جن کے پیارے چلے جاتے ہوں وہ کیسے زندگی گزار سکتا ہے ؟ ہاں وقت گزرتا ہے زخم بھرنے لگتے ہیں لیکن نشان تو نہیں جاتا نہ ۔۔ اپ نے میں نے ہم سب نے اپنے کسی نہ کسی پیارے کو اپنی آنکھوں کے سامنے دم توڑتے دیکھا ہو گا ۔۔ کتنا درد ہوتا ہے نہ جب اچانک ہمارا جان سے عزیز رشتا ہمیں چھوڑ دے۔۔۔ فلسطین کے لوگوں کو وہی درد روز ہو رہا ہے ۔۔ لیکن وہ ابھی تک کسی چٹان کی طرح اپنے ملک کی حفاظت میں لگے ہیں ۔۔ مجھے پتہ ہے جنگ ختم ہو جائے گی امن ہو جائے گا ۔۔ لیکن ان کا کیا جن کی زندگیوں کے حسین رشتے اُن کے ساتھ نہیں ہوں گے ۔۔ بس یادیں ہوں گی ۔۔
ہمارا ملک اپنے ہنگاموں سے باہر نکلے تو کہیں اور نظر ڈالے نہ ۔۔ میں جانتی ہوں کچھ کو بُرا لگ رہا ہو گا ۔۔ لیکن ہمارے ملک کے اپنے ہی رولے ختم نہیں ہو رہے ۔۔ میں ایک پوری کہانی لکھی سکتی ہوں فلسطین پر ۔۔ اُن پر ہوئے ظلم پر ۔۔ میں انسوں بہا سکتی ہوں ان بچوں کے لیے جو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔۔۔ اللہ نے اُن معصوموں کو اپنے پاس بولا لیا۔۔۔ جو دکھ درد برداشت کر کر کے تھک گئے تھے ۔۔۔
وہاں مشکلات ہیں ۔۔ اور وہ لڑ رہے ہیں ۔۔ وہاں بھوک ہے اور وہ گزرا کر رہے ہیں ۔۔ وہاں پیاس ہے اور وہ پیاسے رہ رہے ہیں ۔۔ کس کے لیے ۔۔۔ اپنے لیے۔۔ نہیں بھائی اپنے لیے نہیں ۔۔۔ اپنے ملک کے لیے اُس ملک کے لیے جس میں ہماری مسجد اقصیٰ ہے ۔۔ وہ اتنا کچھ کر رہے ہیں ۔۔ اور ہم کیا کر رہے ہیں ۔۔ بس بیٹھے ہیں ۔۔ انسٹا گرام پر ریلز سکرول کر رہے ہیں کوئی فلسطین کی ویڈیو آجائے تو دکھ منا لیتے ہیں ویڈیو گزر جائے تو دکھ ختم ۔۔ ہم کیا کر رہے ہیں جب وہ اتنا کچھ کر سکتے ہیں دین کے لیے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے ۔۔ اُن کو مدد کی ضرورت ہے زیادہ نہیں کم سے کم ہاتھ اٹھا کے انسو بہا کے اُن کے لیے دعا ہی کر دو ۔۔ تم میں سے کئی بچوں کے باپ ہو گے ۔۔ کئی بچوں کی مائیں ہوں گی جب تم سب کے بچے بیمار ہو جائے یا زمین پر گر جائیں ۔۔ چوٹ لگ جائے تو دل کیسے باہر انے کو ہو جاتا ہے ۔۔ تو اُن ماؤں کے دل دیکھو جو اپنی آنکھیں کے سامنے اپنی اولاد کو قربان ہوتے دیکھ رہیں ہیں ۔۔ تم سب کو پتہ ہے دعا میں کتنی طاقت ہے ۔۔ اتنی کی پہاڑ گرا سکتی ہے ۔۔ بجھے دیے دوبارہ جلا سکتی ہے ۔۔ اُمید کرتی ہوں سمجھ گئے ہو گے کیا کرنا ہے ۔۔۔
اللَّهُمَّ أَصْلِحُ حَالَ أَهْلِ فَلَسْطِينَ وَاجْعَلْ لَهُمْ مَخْرَجًا مِنْ كُلِّ ضِيقٍ وَهُمْ
یہ رہی دعا ۔۔ اب پڑھو اس کو ۔۔۔ اور دعا کرو ان کی مشکل اللہ آسان کر دے ۔۔ کیوں کے اللہ وہ واحد ذات ہے جو ہماری مدد کرتی ہے ۔۔ ایک اللہ جی ہیں جو اُن کی مدد کریں گے ۔۔ اور میری بات لکھ لو ۔۔ ایک دن اللہ فلسطین کو ایسے دشموں سے بچائیں گے کے تم سب کو حیران کر دیں گے ۔۔ کیوں کے ۔۔۔
وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ
ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے
خدا حافظ ۔۔۔
ختم شدہ
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.
