zindagi ki haqiqat… written by Aisha Aftab (Article).

…زندگی کی حقیقت

بقلم: عائشہ آفتاب

ہم سب لوگ اپنی اس زندگی میں سب کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن زندگی ہمیشہ اُسراستے پر نہیں چلتی جو ہم نے اپنے ذہن میں بنایا ہوا ہوتا ہے۔ کبھی یہ زندگی ہمیں آسائش دیتی ہے ، کبھی یہ زندگی ہمارا امتحان لیتی ہے۔ کبھی ایسے موڑ پر الکر کھڑا کر دیتی ہے جہاں ہمیں آگے کا کوئی راستہ دکھائی ہی نہیں دیتا ۔

لیکن اصل بات تو یہ ہے کہ زندگی کا رنگ کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا ۔ زندگی بدلتی ہے ، ہمیں گراتی ہے ، ہمیں سکھاتی ہے اور پھر سے ہمیں اُٹھنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔ ہم انسان اکثر یہی سمجھتے ہیں نہ کہ زندگی کا مقصد صرف ایک کامیاب زندگی جینا ہے بس اپنی زندگی میں کچھ بڑا کرنا ہے۔

مگر حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں کچھ بڑا کرنے کے لیے،ایک کامیاب زندگی گزارنے کیلئے خوشی بھی ضروری ہے ، تکلیف بھی،کامیابی بھی ضروری ہے ، نا کامی بھی۔ ان سب اندھیروں سے گزرنے کے بعد ایک انسان اپنی زندگی میں کامیاب شخص کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اگر آپ کی زندگی میں کبھی دکھ نہ ہو تو آپ کبھی بھی اپنی خوشی میں ہللا کا شکر ادا نہیں کریں گے۔

اگر انسان کبھی زندگی میں نہ گرے تو وہ کبھی اُٹھنا سیکھ ہی نہیں پائے گا۔اس زندگی میں ہم انسانوں سے سب سے بڑی بھول یہ ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کی باتوں، اُن کی سوچ اور اُن کی توقعات کو اپنے دل پر بوجھ بنا لیتے ہیں ۔ ہم ہر وقت یہیسوچتے رہتے ہیں کہ کون کیا کہے گا، کون کیا سوچے گا جبکہ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ زندگی ہماری ہے۔ کسی کی سوچ ، کسی کی باتوں سے ہم صرف خود کو اذیت دیتے یہ سوچتے ہی نہیں ہیں کہ ہمیں اپنا راستہ کیسے بنانا ہے کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ دنیا کبھی کسی کے لئے رکتی نہیں ہے۔

جو آج ہمارے ساتھ ہیں وہ کل ہو یا نہ ہو۔ انسان کو اپنی اس زندگی میں اکیلے چلنا سیکھنا ہوتا ہے کوئی کسی کا ساتھ نہیں دیتا ، کوئی کسی کے کام نہیں آتا بغیر اپنے مطلب کے ، مشکل حاالت میں سب ساتھ چھوڑ دیتے ہیں اس لیے آپ کو اکیلے چلنا سیکھنا ہوگا ۔ اپنی مشکالت سے لڑنا سیکھنا ہوگا ۔

زندگی کا ایک اور سچ یہ بھی ہے کہ زندگی ہمیشہ انصاف نہیں کرتی ۔ آپ کو محنت کرنی پڑتی ہے، تھکنا پڑتا ہے۔ آپ کو محبت میں زخم بھی ملتے ہیں ۔ آپ کو دعاوں کی قبولیت کیلئے صبر کرنا پڑتا ہے ، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن یہ سب کچھ بے مقصد نہیں ہوتا۔ جو کچھ بھی ہمارے ساتھ ہوتا ہے ہمیں بہتر انسان بنانے کے لیے ہوتا ہے ہمیں مضبوط بنانے کے لیے ہوتا ہے ۔

چاہے اس وقت ہمیں سمجھ آئے یا نہ آئے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ہمیں احساس ضرور ہوتا ہے کہ یہ سب ہماری بہتری کے لیے تھا ۔ اگر آپ سے کبھی کوئی زندگی میں غلطی ہو جائے تو آپ اپ نی اس غلطی سے سیکھیں اس غلطی کو دوبارہ نہ دہرائیں ۔

غلطیاں تو ہم انسانوں سے ہی ہوتی ہیں نہ اور بھال وہ انسان ہی کیا جو کبھی غلطیاں نہ کرے۔ہاں یہ بھی ایک کڑوا سچ ہے کہ اس زندگی میں آپ کو بہت سے مطلبی لوگ ملتے ہیں۔ وہ صرف تب تک آپ کے ساتھ ہوتے ہیں جب تک اُن کو آپ سے کچھ مطلب ہوتا ہے۔اور کچھ لوگ آپ کے ساتھ اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ آپ ان کے سامنے کمزور نظر آتے ہیں اور وہ آپ کو بس نیچا دکھانے کیلئے ہوتے ہیں تا کہ وہ لوگ مضبوط اور آپ کمزور ثابت ہوں ۔

آپ اپنے آس پاس کے لوگوں کو،اپنے دوستوں کو آنکھیں بند کر کے نہ چُنیں۔

آپ دیکھیں کہ کون آپ کے ساتھ سچا ہے؟

کون آپ کو عزت دیتا ہے؟

کون آپ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے؟

پتا ہے، زندگی کی سب سے خوبصورت حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں حاالت بدلتے ہیں، وقت بدلتا ہے اس لیے انسان بھی بدلتا ہے۔

اگر آج آپ ٹوٹے ہوئے ہیں۔ تو کل آپ کو مضبوط بننا ہے ۔ آج آپ کے لیے کوئی راستہ بند ہے تو کل ہللا آپ کے لیے کئی دروازے کھولے گا ۔

آپ نے بس اس زندگی میں اُمید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا۔

بس اتنا یاد رکھیں : زندگی ایک مقابلہ نہیں ہے۔ ایک سفر ہے۔ جو لوگ آپ کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں اُن کا راستہ الگ تھا۔ اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں وہ بھی ہمیشہ نہیں رہیں گے ۔

آپ کو اکیلے چلنا سیکھنا ہے اصل سفر آپ کا ہے جو آپ نے خود طے کرنا ہے۔ اپنے آپ کو مضبوط رکھنا ہے اپنا دل صاف اور ہلکا رکھنا ہے اور اللہ پر بھروسہ رکھنا ہے باقی سب وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گا۔

یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے

شکریہ۔۔۔

ختم شدہ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *