MASHRA BY JAVERIA ARSHAD (ARTICLE).

“معاشرہ”:-

 

معاشرہ صرف عمارتوں، سڑکوں یا شہروں کا نام نہیں بنتا، بلکہ یہ ان لوگوں کا مجموعہ ہے جو اپنے کردار سے اس کی پہچان بناتے ہیں۔ جب ہر فرد اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے نبھاتا ہے تو پورا معاشرہ ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھتا ہے۔

ہم اکثر دوسروں کی غلطیوں پر تنقید تو آسانی سےکرتے ہیں، مگر اپنی خود کی اصلاح کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک بہتر معاشرہ تبھی تشکیل پاتا ہے جب ہر شخص اپنی ذات سے اصلاح کا آغاز کرے۔ چھوٹی چھوٹی اچھی عادات، جیسے سچ بولنا، دوسروں کا احترام کرنا، انصاف کرنا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا، معاشرے کو مضبوط بناتے ہیں۔

اگر ہم نفرت کے بجائے محبت، حسد کے بجائے ہمدردی، اور بدگمانی کے بجائے اچھے گمان کو اپنائیں گے، تو ہم ایک پُرامن اور باوقار معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔

 

پیغام:

اچھا معاشرہ اچانک وجود میں نہیں آتا ہے، بلکہ اسے بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے کردار اور عمل سے مسلسل کوشش کرنی پڑتی ہے۔ آج سے ہم سب مل کر ایک بہتر، بااخلاق اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔۔۔اور مستقبل کو روشن بنائیں گے۔۔

ختم شد۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *