AN KAHII KHALISH BY DOCTOR MALAIKA FARMAN (POETRY).

ان کہی خلیش 

وہ ہمسفر بنے تو کانٹوں کی پروا نہیں

مگر یہ راستہ بھی اُس کے بنا آساں نہیں

جو خار تھے وہ پھول لگتے تھے اُس کی چاہ میں

یہ دل کہاں سمجھتا تھا کہ وہ میرا نہیں

میں چاہتی ہوں کہ وہ چاہے مجھے ذرا

یہ آرزو ہے میری مگر اُس کی چاہ نہیں

تمنا کا یہ موسم بھی کتنا عجیب ہے

جو دل نے مانگا وہ کبھی ملا نہیں

دردِ دل اب شدت اختیار کر چکا ہے

یہ زخم اتنا گہرا ہے کہ لفظوں سے بیاں نہیں

وہ میرا نہیں اور میرا تھا بھی نہیں

یہ سچ ہے پر دل کو یہ سچ بھی گوارا نہیں

عقل کی طرح یہ دل بھی جانتا ہے مگر

جو دل کو عزیز ہو اُسے بھلانا آساں نہیں

ڈاکٹر ملائکہ فرمان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *