Umeed ka daaman… written by Birra Qasim…(Article)

آرٹیکل: امید کا دامن۔

ازقلم برا قاسم۔۔۔

کبھی کبھی نا بہت سے لوگوں کی کہانی پڑھ کے سن کے یا خود دیکھ کے دل بہت بھاری ہو جاتا ہےاور ایک ہی بات سوچتی ہوں

لوگ تھک کر ہار کر اللہ کی رحمت سے مایوس کیوں ہو جاتے ہیں؟

“اللہ تو خود فرماتا ہے:”لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ

اللہ کی رحمت سے مایوس مت ہو(سورۃ الزمر، آیت 53)

پتا ہے؟

آپ تھک سکتے ہو، آپ رو سکتے ہو لیکن مایوس مت ہونا آپ تھک کے اپنے رب کے سامنے بیٹھ جاؤ

رو لو سجدے میں گر جاؤ

“بس اتنا کہہ دو، “یا اللہ، اب مجھ سے نہیں ہو رہا

اور یقین کرو، وہ سب کچھ سن رہا ہوتا ہے مایوسی کفر ہے

بس اپنے دل کو سمجھاؤ کہ جو وقت آیا ہے ناں

یہ تمہیں تمہارے رب کے اور بھی قریب کرنے آیا ہے

یہ وقت تمہیں مضبوط بنا رہا ہے

تمہیں تیار کر رہا ہے کسی بہت خاص چیز کے لیے اگر آج برا وقت ہے

“تو یاد رکھو: “اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا

بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے(سورۃ الشرح 6)

بس اللہ پر یقین رکھو، توکل رکھو

وہ تمہیں وہاں سے عطا کرے گا

جہاں سے تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا اس لیے کبھی بھی اپنی دعا، اپنا یقین، اپنی امید ختم مت کرنا

تمہارا رب تمہیں سن رہا ہے اور تمہارے دل کے حال کو تم سے بہتر جانتا ہے۔

ختم شدہ۔۔۔۔

4 Comments

  1. السلام وعلیکم ،براقاسم نے بہت اچھا آرٹیکل تحریر کیا ۔یہ چھوٹے چھوٹے رییماینڈر ہوتے ہیں ہمارے لیے ،سچ میں ابھی میں اتنی اداس تھی لیکن مصنفہ کے الفاظ میں میری روح میں ایک نئی جان پھونک دی اگر مصنفہ تھوڑا یقین کو زیادہ وضاحت کے ساتھ پیش کرتیں تو زیادہ بہتر ہوتا ،ویسے مجھے بہت پسند آیا اللّٰہ تعالیٰ مصنفہ کے قلم میں برکت عطا فرمائے اور ان کے علم میں اضافہ فرمائے آمین

  2. Mashallah sy bhht acha article hai writer ny bhht achy sy yeh btaya hai k Allah sy kabhi mayuus nahi hona chahiye…wo hamy behtr sy Behtareen ata karny wala hai… beshak
    Allah apky kalam main or Roshni daly Ameen ✨🦋

  3. ماشاءاللہ بہت خوبصورت لکھا ہے۔ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے جب انسان پر کوئی مشکلات آتی ہیں تو امید کا دامن چھوڑ کر مایوسی کی گہرائیوں میں گم ہو جاتا ہے جبکہ ہمیں بنانے والے نے خود فرمایا ہے کہ مایوسی کفر ہے کفر صرف یہ تو نہیں نا کہ ہم نماز نہ پڑھیں اللہ کو نہ مانے اور بھی بہت سے ذرائع ہوتے ہیں بہت خوبصورتی سے اس موضوع پر لکھا ہے 💗💗
    اللہ پاک قلم میں مزید برکت عطا فرمائے امین

  4. کبھی کبھی ہماری زندگی ایسی عجیب سی چل رہی ہوتی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے لیکن ایسے میں جب اس قسم کے آرٹیکلز پڑھتے ہیں تو یقین کرے دل خوش ہو جاتا ہے ایسے لگتا کہ ہمارے اندر ایک نئی انرجی ڈال دی گئی ہے بےشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہوتی ہے اور یہ چھوٹی چھوٹی مشکلیں ہی ہمیں اللّٰہ سے مزید قریب کر دیتی ہیں بس ہمیں ناامید اور مایوس نہیں ہونا چاہئے
    اور برا قاسم نے ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت لکھا ہے یہ آرٹیکل اللّٰہ آپ کو مزید بہتر لکھنے کی توفیق دیں آمین 💓💐

Leave a Reply to Bisma noOr Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *