عنوان: محنت کا پھل
ایک چھوٹے سے گاؤں میں علی نام کا ایک لڑکا رہتا تھا۔ وہ بہت سست تھا اور ہمیشہ کھیل کود میں لگا رہتا تھا۔ اس کی امی اسے روز سمجھاتیں تھیں کہ “بیٹا، محنت کرو گے تو آگے بڑھو گے، ورنہ پیچھے رہ جاؤ گے۔” مگر علی ان کی بات کو سن کر بھی نظر انداز کر دیتا تھا۔
ایک دن اسکول میں استاد نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے امتحان ہوگا اور جو بچہ اچھے نمبر لے گا اسے انعام دیا جائے گا۔ سب بچے خوش ہو گئے اور دل لگا کر پڑھائی کرنے لگے، مگر علی نے سوچا کہ “ابھی تو بہت وقت ہے، کل سے پڑھ لوں گا۔”
دن گزرتے گئے اور علی نے پڑھائی نہ کی۔ جب امتحان کا دن آیا تو اسے کچھ بھی یاد نہ تھا۔ اس نے سوالیہ پرچہ دیکھا تو گھبرا گیا اور خالی کاپی جمع کرا دی۔
نتیجہ آیا تو علی فیل ہو گیا، جبکہ اس کے دوست اچھے نمبر لے کر کامیاب ہو گئے۔ استاد نے اسے پیار سے سمجھایا، “بیٹا! کامیابی صرف محنت سے ملتی ہے، سستی سے نہیں۔”
علی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ اس نے عہد کیا کہ اب وہ محنت کرے گا اور وقت ضائع نہیں کرے گا۔ اس دن کے بعد علی نے دل لگا کر پڑھائی کرنا شروع کی اور اگلے امتحان میں بہترین نمبر حاصل کیے۔
اس کی امی اور استاد دونوں بہت خوش ہوئے۔اور اسے انعام دیا گیا۔۔
سبق (پیغام):
محنت کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا، اور سستی ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔
