القسام کے مجاہد
از قلم ہدیٰ
انتساب!
!حماس کے ملٹری ونگ کتائب القسام کے مجاہدین کے نام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پیش لفظ۔۔۔
اسلام علیکم! امید ہے آپ لوگ ٹھیک ہوں گے۔تو کہانی کا آغاز کرنے سے پہلے کچھ دل کی باتیں ہوجائیں۔القسام کے مجاہد ! یہ میری وہ تحریر ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ یہ فلسطین کے موضوع پر لکھی گئی ہے۔کیونکہ فلسطین پر ہورہے ظلم اور جبر پر کئی قلم اٹھ چکے ہیں۔مجھ سے پہلے بھی اور میرے بعد بھی بہت سے لوگ اس پر لکھیں گے۔میرا کافی ٹائم سے دل چاہ رہا تھا فلسطین کے موضوع پر لکھنے کا لیکن ایک مسئلہ جو ہر بار آڑے آرہا تھا وہ یہ کہ مجھ سے زیادہ ایموشنل او ر دکھی سین نہیں لکھے جاتے ۔ایسا مجھے لگتا تھا۔میری پہلی تحریریں بھی جنہوں نے پڑھی ہیں وہ جانتے ہیں میری تحریروں میں مزاح کا مادہ زیادہ ہوتا ہے ۔اس لیے میں نے اپنا ارادہ ملتوی کر دیا۔اب اتنے حساس موضوع پر اگر میں لکھنے بیٹھتی تو مجھ سے کیا ہی لکھا جانا تھا۔پھر مجھے خیال آیا کہ سب لوگ جب فلسطین اور غزہ کی آن گراؤنڈ رئیلیٹی پر لکھ ہی رہے ہیں ۔تو کیوں نا غزہ سے لے کر یروشلم تک انڈر گراؤنڈ رئیلیٹی پر ایک ایسی تحریر لکھی جائے جس میں اگر مزاح بھی شامل ہوجائے تو عجیب نہ لگے۔کہانی میں موجود کچھ سیاسی اور مذہبی نظریات میرے ذاتی ہیں اور کچھ میرے کرداروں کی نفسیات کے پیشِ نظر شامل کیے گئے ہیں۔ آپ کے ریویوز کا انتظار رہے گا۔آپ کو کون سا کردار سب سے زیادہ پسند آیا اور کیوں؟اگر کوئی کردار پورے ناول میں آپ کا ناپسندیدہ رہا تو کیوں؟ فیڈ بیک لازمی دینا۔ ایک آخری بات کہ کہانی پڑھ کر آپ کو کیا سیکھنے کو ملا؟ یا محض اس کہانی کو پڑھ کر آپ نے اپنے وقت کا ضیاع ہی کیا۔والسلام!۔۔۔
رائٹر آف القسام کے مجاہد
رات کی سیاہی چار سو پھیل چکی تھی ۔لیکن چاند کی چاندنی کی بدولت وہ رات پوری طرح کرہِ ارض پر اپنی سیاہی پھیلانے میں ناکام ہورہی تھی۔ آسمان پر تاروں نے بسیرا کر لیا تھا ۔ان سب کے درمیان چاند چمک رہا تھا ۔ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بھی ان تاروں کے درمیان اپنی انفرادیت پر فخر کررہا ہو ۔ چاند کی اس چاندنی میں یروشلم کا شہر اس وقت بلکل خاموش تھا۔لوگ سارے دن کے تھکے ہارے اب آرام کر رہے تھے ۔یہاں ہر وقت بمباری کا خوف نہیں تھا ۔کیونکہ یہ غزہ نہیں تھا۔یہاں کے لوگوں کا جینا حرام کر نے کے لیے سیٹلرز موجود تھے۔ اسرائیلی پولیس موجود تھی اور سونے پر سوہاگہ آئی ڈی ایف بھی وقتاً فوقتاً اس میں اپنا حصہ ڈالتی رہتی تھی۔
ایسے میں اگر ہم یروشلم کے مسلم کوارٹر میں واقع ایک مکان کے دروازے سے اندر داخل ہوں تو دائیں طرف موجود ایک کمرے کی جلتی لائٹ ، وہاں کسی کی موجودگی کا پتہ دے رہی تھی۔اس کمرے کے دروازے کے قریب جانے پر اندر سے کسی کے بولنے کی آواز آرہی تھی۔ایسا معلوم ہورہا تھا جیسے وہ اپنے سامنے موجود شخص کو کچھ سمجھا رہا ہو۔شاید مقابل اس کی بات سے اختلاف بھی کر رہا تھا ۔لیکن وہ مسلسل اس کی بات کاٹتے ہوئے اسے اس کام سے منع کر رہا تھا ۔کمرے میں داخل ہوں تو منظر مزید واضح ہوگا۔ وہاں اس وقت دو نفوس موجود تھے۔ان میں سے ایک بے چینی سے اپنی پیشانی مسلتے ہوئے ، سامنے نہایت اطمینان سے بیٹھے انسان کو دیکھ رہا تھا۔مقابل نے اسے بھی اپنے ساتھ بیٹھنے کا اشارہ کیا جس پر اس شخص نے تاسف سے سر جھٹکا۔
تم کیا چاہتے ہو؟میں کوئی چیز پکڑ کر تمہارے سر میں ماروں ؟تاکہ تمہارے سر سے یہ حماس جوائن کرنے کا بھوت تو اترے کم از کم ۔۔۔خاصے تپے ہوئے انداز میں کہتے اس نے ابو صالح کو دیکھا ۔
حبیبی! (یار! ) تمہارا مسئلہ کیا ہے؟۔۔۔اب کی بار مقابل نے چڑ کر پوچھا۔
میرامسئلہ؟میرا مسئلہ وہ سر پھرا انسان ہے جو خود تو الٹے سیدھے پنگے لینے سے باز نہیں آتا ۔اب تمہیں بھی اس سب میں شامل کرنا چاہتا ہے۔واللہ اگر اس وقت میرے سامنے ہوتا تو منہ توڑ دیتا اس کا۔۔۔اسحٰق نے دبے دبے غصے سے کہا۔
میں اس کی وجہ سے حماس جوائن نہیں کررہا ۔ویسے بھی ابھی اتنے برے دن نہیں آئے میرے کہ میں لوگوں کے مشوروں پر چلنا شروع کر دوں۔۔۔ابو صالح نےبےنیازی سے شانے اچکائے ۔
اگر تم نے ۔پی ایل او ۔کے خلاف جا کر حماس جوائن کی تو جتنے برے دن تمہارے آنے والے ہیں ۔تمہیں اندازہ نہیں اس بات کا۔۔۔ وہ اس کے ساتھ بیٹھتے ہوئے استہزائیہ سر جھٹک کر بولا۔
میں ! یعنی یحییٰ بن اسماعیل! ۔۔پی ایل او۔ ۔کا ذر خرید غلام نہیں ہوں ۔ حماس تو میں ہر حال میں جوائن کروں گا ۔کسی کے باپ میں دم ہے تو روک کے دکھائے۔۔۔ ایک ایک لفظ پرزور دیتے ہوئے کہاگیا۔
خلص!(بس! ) اب بابا ہی بات کریں گے تم سے۔۔۔اس کی ڈھٹائی پر ہار ماننے والے انداز میں کہتے آخر میں اپنے بابا کا حوالہ دیا گیا۔ابو صالح کا بے ساختہ قہقہہ چھوٹا۔مقابل کو نئے سرے سے تپ چڑھی تھی اس پر۔
میں نے کوئی جوک تو نہیں سنایا۔۔۔وہ چڑ کر بولا۔
واللہ مجھے جوک ہی سنائی دیا۔۔۔ابوصالح نے بمشکل اپنی ہنسی ضبط کی۔اسحٰق کو کچھ گڑ بڑ کا احساس ہوا۔اس نے ایک جھٹکے سے گردن موڑ کر اسے دیکھا۔
تم! ذلیل انسان! تم یہ بات بابا سے کر چکے ہو؟اور مجھے بھنک بھی نہیں پڑنے دی ؟واللہ تم کسی دن میرے ہاتھوں یونہی ضائع ہوجاؤ گے !۔۔۔دونوں ہاتھ اس کی گردن کی طرف بڑھاتے وہ دانت پیس کر بولا۔
ہاں کر چکا ہوں اور چچا میرے اس فیصلے میں میرے ساتھ ہیں ۔رہی بات تمہیں بتانے کی تو تم یہاں تھے نہیں ورنہ تمہارے سامنے ہی بات کرتا میں۔۔۔شانِ بے نیازی سے کہا گیا۔
یہ جانتے ہوئے بھی کہ تمہارے حماس جوائن کرنے کے بعد ، اسرائیلی حکومت اور موساد سے پہلے جو ایکشن میں آئے گی وہ فلسطینی اتھارٹی ہے۔ تم کیوں اپنی جان کے دشمن بن رہے ہو؟۔۔۔اسحٰق نے ایک بار پھر سمجھانا چاہا۔
اسحٰق بن ابراہیم !۔۔۔اس نے تنبیہی لہجے میں اس کا پورا نام لیا۔وہ ایک لمحے کے لیے رکا اور پھر اس کی سپاٹ سی آواز اس کمرے میں گونجی۔
مجھے اسرائیلی حکومت کی اس کٹھ پتلی سے مت ڈراؤ ۔جسے دنیا فلسطینی اتھارٹی کے نام سے جانتی ہے۔۔۔آخر میں اس نے تنفر سے سر جھٹکا۔اسحٰق نے اس کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا۔
اگر تم نےوقت کے فرعون کے سامنے موسیٰ بننے کی ٹھان ہی لی ہے ۔تو پھرمیں بھی تمہارا ہارون بننے کے لیے تیار ہوں۔واللہ میں آخری سانس تک تمہارا ساتھ دوں گا۔لیکن تم ایک وعدہ کرو کہ یروشلم کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤ گے۔۔۔
اسے اتنا تو سمجھ آچکا تھا کہ ابو صالح اب پیچھے ہٹنے والا نہیں۔ اس لیے اس نے ایک سچا اور وفادار دوست ہونے کا فرض نبھایا ۔ اب اسے ہر حال میں ابو صالح کا ساتھ دینا تھا۔یہ دوستی کا تقاضا تھااور اسحٰق بن ابراہیم کو دوستی کے تقاضے اچھے سے معلوم تھے۔
واللہ یروشلم سے اب میری روح ہی پرواز کر کے جائے گی۔ میں تو کہیں نہیں جاؤں گا۔۔۔وہ دوٹوک لہجے میں بولا۔ اسحٰق کے چہرے پر پہلی بار ہلکی سی مسکراہٹ آئی۔
اچھا میں چلتا ہوں ۔صبح ملتے ہیں۔۔۔وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوااور باہر کی جانب قدم بڑھائے۔پھر کچھ یاد آنے پر واپس پلٹا۔ابوصالح بھی وہاں سے اٹھ کر اس کے پیچھے ہی آرہا تھا۔
تم نے کل پھر میرے بھتیجے کو ڈانٹا تھا؟حالانکہ غلطی ساری تمہارے لاڈلے کی تھی۔۔۔وہ ماتھے کی تیوری چڑھائے پوچھ رہا تھا۔
اس دفعہ تو صرف ڈانٹا ہے اگلی دفعہ اچھی خاصی پھینٹی لگاؤں گا۔میں تنگ آگیا ہوں اس لڑکے کی حرکتوں سے۔ماردھاڑ اور بلاوجہ کے تیور دکھانے سے مجال ہے جو باز آجائے۔۔۔ابوصالح واقعی اپنے بیٹے کی حرکتوں سے عاجز آچکا تھا۔
تم ہاتھ تو لگا کر دکھاؤمیرے شیر کو ۔یوسف بن یحییٰ پر یہ بلا وجہ کے تیور او ر مار دھاڑ سوٹ کرتی ہے۔۔۔اسحٰق نے بھی اس کے نک چڑھے بیٹے کی طرف داری کی۔
خلص!بند کرو یہ یوسف نامہ اور چلتے بنو۔۔۔ابو صالح نے باقاعدہ اس کے سامنے ہاتھ جوڑے۔اس کی بات پر ایک تپانے والی مسکراہٹ چہرے پر سجائے وہ دروازہ کھول کر باہر چلا گیا۔جاتے جاتے وہ کچھ گنگنا رہا تھا ۔
واللہ میرے بیٹوں کو بگاڑنے میں سب سے بڑا ہاتھ اس انسان کا ہے۔۔۔اس کے جاتے ہی وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایا اور کمرے سے باہر چلا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پندرہ سال بعد۔۔۔
ہماری کہانی ایک لمبے عرصے کا سفر طے کرتی یروشلم سے غزہ پہنچ چکی ہے ۔کیونکہ ان گزرے سالوں میں حالات ایسے ہوگئے تھے کہ یروشلم سے غزہ تک کا سفر ناگزیر ہوچکا تھا۔ یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ یروشلم میں ابوصالح کے بیٹوں اور اسحٰق بن ابراہیم کا مزید رہنا ٹھیک نہیں تھا ۔نہ ہی یروشلم والوں کے لیے اور نہ ہی شاید ان لوگوں کے لیے۔
منظر ارضِ مقدس کے شہر غزہ کا ہے جہاں ڈیوٹی دیتے صیہونی فوجی ،معمول کے مطابق گشت کرنے میں مصروف تھے۔وہ لوگ تعداد میں پانچ تھے۔ان کا کام یہاں صرف یہ تھا کہ انہیں اس طرف کسی بھی قسم کی غیر معمولی حرکت کی صورت میں ہیڈ کواٹر اطلاع دینی تھی ۔اس کی وجہ تھا کچھ دیر پہلے ہونے والا دھماکہ۔
جو فلسطینوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا ۔ایسا بظاہر معلوم ہورہا تھا ۔درحقیقت ان کا مقصد کسی طرح اس بہادر اور نڈر مجاہد کو باہر لانا تھا ۔جو گزشتہ چھ دن کے دوران نہایت خا موشی سے ان کے بارہ فوجیوں کو جہنم واصل کر چکا تھا۔اور اسرائیلی کمانڈر ابھی تک یہ پتہ نہیں کر پایا تھا کہ وہ آیا کہاں سے تھا ؟اور گم کہاں ہوگیا؟
کچھ ہی دیر میں وہاں کا سارا علاقہ تقریباََ خالی ہو چکا تھا۔ایک تو بمباری کے بعد کی تباہی اور دوسرا وہاں کے لوگ ،زخمیوں کو لے کر ہسپتالوں اور میڈیکل کیمپوں کا رخ کر چکے تھے ۔شہیدوں کے لواحقین ان کی تدفین میں مصروف تھے ۔ایسے میں چند ہی لوگ تھے جو امید اور نا امیدی کے درمیان جھول رہے اپنوں کو ڈھونڈ رہے تھے۔لیکن اس سب میں وہ پانچ نفوس اپنے کان بند کیے بس اپنے کام سے کام رکھے ہوئے تھے۔
ان میں سے ایک فوجی جس کا نام ڈیوڈ تھا ۔کچھ فاصلے پر اسے یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی وہاں سے نہایت پھرتی سے گزر کر گیا ہے۔لیکن وہ صرف ایک ہیولا سا تھا جو کہیں گم ہو گیا تھا۔سر جھٹک کر وہ سمسن کی طرف مڑا جس نے آنکھوں ہی آنکھوں میں سامنے اشارہ کیا۔
کسی کی ا سنائپر کی لیزر کا سرخ نشان ہیری کی گردن کے عین نیچے تھا۔لیکن دور دور تک بھی کسی انسان کا نام و نشان نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد ذرا غور کرنے پر اسے وہاں سیاہ ہیولا سا نظر آیا ۔ وہ مکمل طور پر اندھیرے میں تھا ۔ ڈیوڈ نے فوراً اپنی گن کا رخ لیزر کی سیدھ میں کیا۔جواباً سمسن نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے جیسے اس کی عقل پر ماتم کیا ۔جتنے فاصلے پر وہ لوگ موجود تھے اس انسان نے تو آرام سے اپنا بچاؤ کرلینا تھا۔وہ ایک تباہ حال عمارت کے پیچھے تھا۔ان کے مسلسل اس کی طرف دیکھنے پر ہی وہ اپنی ہلکی سی جھلک دکھا کر واپس وہیں گم ہو گیا ۔
ڈیوڈ سر تو لگتا ہے ،اپنے دشمن کی ہلکی سی جھلک دیکھ کر پاگل ہوگئے ہیں۔۔۔ان میں سے ایک فوجی نے باقی کے دو ساتھیوں کی طرف جھک کر سرگوشی کی اور ایک نظر ڈیوڈ اور اس کے ساتھ کھڑے سمسن پر ڈالی ۔
انہوں نے اس انسان کا چرچا صرف اپنے ہیڈ کواٹرز میں سنا تھا۔اپنے سینئرز کو ،اسے اور اس کے ساتھیوں کو موٹی موٹی گالیا ں دیتے۔اوروں کا تو نہیں معلوم لیکن ،ایبل اور ہیری کو اس سے ملنے کا بہت شوق تھا۔لیکن اس شوق سے وہاں جوزف کے علاوہ کوئی واقف نہیں تھا اور جوزف جیسے اچھے انسان کو اپنے دوستوں کے شوق سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
ایبل اور ہیری کی نظریں بےساختہ اس انسان کی طرف اٹھیں۔ وہ اب تھوڑا سا سر نکال کر ان سب کا سرسری سا جائزہ لے رہا تھا۔لیزر کا نشان اب ہیری کی گردن سے نیچے نظر آرہا تھا۔دفعتاً کوئی چیز بجلی کی سی تیزی سے اڑتی ہوئی ان کی طرف آئی اور سمسن کی گردن میں گھس گئی۔
او گاڈ! وہ پچھلے آدھے گھنٹے سے ہمیں مس لیڈ کر رہا تھا؟۔۔۔ وہ تینوں دبی دبی سی آواز میں چلائے ۔
اب کی بار ڈیوڈ نے بے ساختہ دو قدم پیچھے ہٹ کر اپنی گن کا رخ اس انسان کی طرف کر کے پے درپے فائر شروع کر دیے ۔ایک گولی بھی اس انسان کو چھو کر نہیں گزری ۔ سب کی سب اس کے لیے ڈھال کا کام کرتی اس عمارت سے ٹکرا رہی تھیں ۔
سمسن کا لہو لہان وجود وہیں تڑپتا رہا لیکن ،ایبل ،ہیری اور جوزف میں سے کوئی آگے نہ بڑھ سکا۔ایک گولی نے وہاں موجود چار لوگوں کو ایک لمحے کے لیے خوف زدہ کردیا تھا اور ایک تو بس اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا۔پھر وہ ہیولا چلتا ہوا ان کی جانب بڑھا۔ ان تینوں کی گرفت بے ساختہ اپنی گنز پر مضبوط ہوئی ۔
ڈیوڈ اپنی گن خالی کر چکا تھا اور جھک کر سمسن کی گن اٹھا رہا تھاکہ عین اسی لمحے اس انسان کے چلتے قدم رکے، اس کی اسنائپر کو ہلکا سا جھٹکا لگا اور گولی ، ڈیوڈ کی کی پسلیوں کو چیرتی ہوئی باہر نکل گئی ۔خون کا ایک فوار ہ سا پھوٹا اور ڈیوڈ بے دم سا ہو کر سمسن کے ساتھ ہی گرا ۔
وہ اب ان کے بلکل سامنے ،ان کی آنکھوں میں اپنی سیاہ آنکھیں گاڑے بے خوفی سے کھڑا تھا ۔ وہاں موجود وہ تینوں ایک پل کے لیے اپنی جگہ پر ساکت ہو گئے تھے۔مقابل کے ماتھے پر بے ساختہ بل پڑے ۔ جواس کے ماتھے پر بندھی پٹی اور چہرے پر موجود نقاب کی وجہ سے کسی کو نہیں دکھے ۔ اسی نقاب کے ایک حصے سے اس کا سر بھی ڈھکا ہوا تھا نظر آرہی تھیں تو اس آنکھیں ۔جن میں ایک عجیب سی سرد مہری تھی۔
وہ ہنوز ان تینوں کے چہرے دیکھ رہا تھا ۔سب سے پہلے ہیری ہوش میں آیا اور اگلے ہی لمحے اس نے اپنی گن کا رخ اس کی طرف کیا۔لیکن تبھی جوزف کی گن بھی اٹھی اور اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک آئی ۔اگلے ہی لمحے وہ ایبل کے سر پر گن رکھ چکا تھااور اسے کچھ بھی سمجھنے کا موقع دیے بغیر اس کی گن جھپٹ کر دور اچھالی۔
ایبل!۔۔۔اگر جان پیاری ہے تو ہلنا مت!۔۔۔ اس کی سرد سی آواز پر ہیری کے ساتھ ساتھ ایبل بھی چونکا۔اسی لمحے اس نامعلوم انسان نے ہیری کا ہاتھ ایک جھٹکے سے موڑتے ہوئے اس کی گن اپنے قبضے میں لی اور ایک زور دار مکا اس کے جبڑے پر مارا۔
ایک پل کو تو ہیری کو اپنا آپ چکراتا ہوا محسوس ہو ا لیکن پھر سنبھل کر اس نے پلٹ کر وار کرنا چاہا ۔مگر مقابل بہت پھرتی سے اس کے وار کو ناصر ف روک چکا تھا بلکہ بھاری ہاتھ کا ایک تھپڑ اس کے اسی جبڑے پر جڑ چکا تھا۔
جوزف تم دو سال سے ہمیں دھوکا دے رہے تھے؟۔۔۔ہیری دکھتے جبڑے کے ساتھ ہلکا سا کراہتے ہوئے دبا دبا سا چلایا ۔اس کی بات پر جوزف کے ہونٹوں پر ایک پر اسرار سی مسکراہٹ آگئی۔اس نے نظریں اٹھا کر خود سے کچھ فاصلے پر کھڑے مرد کو دیکھااور پھر ہیری کی طرف مڑا۔
میں اپنے لوگوں کے ساتھ وفاداری کر رہا تھا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس سب میں تم سب سے غداری ہو جائے گی۔۔۔دل جلانے والی مسکراہٹ کے ساتھ اس نے ہیری کو دیکھا ۔جس نے بے بسی اور غصے سے اپنی مٹھیاں بھینچ کر ایک کھا جانے والی نظر ایبل پر ڈالی جو ہونقوں کی طرح صرف اس انسان کو تک رہا تھا۔
اب اس انسان نے اپنی اسنائپر ہیری پر تانی اور اسے خاموشی سے بغیر کسی ہوشیاری سے چلنے کا اشارہ کیا۔ اس کے دونوں ہاتھ وہ پہلے ہی گردن کے پیچھے باندھ چکا تھا ۔جوزف نے بھی اس کے پیچھے اپنے قدم بڑھائے ۔وہ ایبل کوبازو سے پکڑے گن اس کے سر پر رکھے ، بظاہر زبر دستی لے کر جا رہا تھا۔لیکن وہ سب جانتے تھے کہ ایبل خودہی ان کے سا تھ جارہا ہے اپنی مرضی سے۔لیکن کیوں ؟
آئی ڈی ایف کو اتنا ہلکے میں مت لو۔جس دن تم لوگ پکڑے گئے ایک بھی زندہ نہیں بچے گا۔۔۔ہیری چلتے ہوئے اس انسان کو دیکھ کر اطلاع دینے والے انداز میں بولا۔لیکن مقابل کا موڈ بری طرح غارت ہوا ۔ پہلی بار اس انسان کی آواز سنائی دی ۔لیکن آواز صرف اتنی کہ ہیری تک ہی پہنچی ۔
آئی ڈی ایف ، موساد اور اسرائیلی حکومت تینوں مل کر ،ہماری مرضی کے بغیر تم لوگوں کو یہاں سے چھڑوا کر دکھا دیں ۔واللہ میں حاتم بن یاسر خود سرینڈر کر دوں گا ۔۔۔اس کی سرد سپاٹ لہجے میں کہی گئی بات پر ہیری ایک لمحے کے لیے چونکا ضرور تھا۔لیکن پھر اس نے خاموش رہنا ہی مناسب سمجھا۔
وہ لوگ چلتے ہوئے کافی فاصلے پر آگئے تھے۔ایبل نے ایک دو بار کوشش کی کہ کسی طرح جوزف سے گن چھین لے لیکن اس کی یہ کوشش بری طرح ناکام ہوئی ۔کیونکہ جوزف اپنے پورے ہوش و حواس میں اس کے سا تھ چل رہا تھا۔
تم پہلے سے جانتے تھے ؟اور تمہیں یہ بھی پتہ تھا کہ یہ کہاں تھا اب تک؟۔۔۔اس نے جوزف کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوئے آہستہ سی آواز میں پوچھا۔
ظاہر سی بات ہے میں تم لوگوں کو بتانے سے تو رہا۔۔۔جواب بھی اسی سرگوشی سے آیا ۔
اب کہاں لے کر جارہے ہو ہمیں ؟۔۔۔اگلا سوال کیا گیا۔مقابل کے ماتھے پر بے شمار بل پڑے ۔
خلص! اب تمہاری آواز نہ آئے ۔۔۔اس نے تپے ہوئے انداز میں کہتے آخر میں وارننگ دی ۔
زیادہ میرے باپ مت بنو! جوزف!۔۔۔ایبل دبی دبی آواز میں چلایا۔
تمہارے جیسا بیٹا چاہیے کس کمبخت کو ؟۔۔۔ٹکاسا جواب اس کے منہ پر مارا گیا ۔وہ صرف دانت پیس کر رہ گیا۔کچھ قدم مزید چل کر وہ لوگ جیسے ہی شہر کے اندرونی حصے میں پہنچے ،وہاں تباہ حال عمارتیں اور ملبے کے ڈھیر دیکھ کر بھی ان کے قدموں کی رفتار آہستہ نہیں ہوئی ۔
تبھی کچھ دور ایک گٹر ہول کا ڈھکن کھلا اور وہاں سے دو مسلح آدمی تیزی سے باہر نکل کر ان کی طرف آئے ۔ ان کے قریب آتے ہی حاتم نے ہیری کے سر سے گن ہٹا لی کیوں کہ اب وہ ان آدمیوں کے قبضے میں تھا۔جوزف بھی حاتم کے اشارے پر ایبل کو ساتھ لیے ان سب کے پیچھے ہی گیا ۔ایک بار پھر اس گٹر ہول کا ڈھکن بند ہو چکا تھا اور وہ سب کے سب اس ہول کے اندر اتر چکے تھے۔وہ کوئی گٹر نہیں تھا ایک چھوٹی سی ٹنل تھی۔جسے آج تک اسرائیلی فوج لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ڈھونڈ نہیں پائی تھی۔ایسا نہیں تھا کہ انہوں نے اسے چیک نہیں کیا تھا ۔لیکن ان کے چیک کرنے پر وہ گٹر ہی نکلا تھا ۔
حاتم ان کے پیچھے جانے کی بجائے واپس اسی راستے پر آہستہ آہستہ قدم بڑھانے لگا جہاں سے وہ لوگ آئے تھے۔اس کا کام یہاں تمام ہوا تھا ۔اب اگلا کام وہ کیا کرنے والا تھا یہ تو اسے خود بھی نہیں معلوم تھا لیکن جو بھی تھا کچھ دھماکے دار ہونے والا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ لوگ اس گٹر ہول سے اندر داخل ہونے کے بعد تقریباََ آدھا گھنٹہ پیدل چلنے کے بعد اب ایک جگہ رک گئے ۔یہاں ایک اور ڈھکن تھا بلکل گٹر ہول کے ڈھکن کی طرح کا لیکن یہ کافی بڑا تھا ۔ جوزف نے آگے بڑھ کر اس ڈھکن کو ہٹایا۔اور ایک نظر ایبل پر ڈالی جو آنکھوں میں حیرت لیے اسے دیکھ رہا تھا۔ہیری بھی اب پرسکون تھا ۔
جوزف! وین رایحین؟( جوزف! ہم کہاں جارہے ہیں ؟) ۔۔۔ایبل نے سوالیہ انداز میں پوچھا۔ایک تو وہ سوال بہت پوچھتا تھا ۔اور یہ سوال ہمیشہ جوزف کو تپانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔
اس بنکر میں تم دونوں کو بٹھا کر اوپر سے بارود ڈال کر بلاسٹ کرنے والے ہیں ۔ ۔۔اس نے نہایت سنجیدگی سے جواب دیا۔
شو؟ (واٹ ؟) یہ کیا مذاق ہے؟ جوزف! میں تمہارا دوست ہوں ۔۔۔ ایبل یک دم چلایا ۔ جوزف نے استہزائیہ انداز میں اسے دیکھا۔
مسلمان اور یہودی کبھی دوست نہیں ہو سکتے ایبل!۔۔۔دو ٹوک لہجے میں کہتا وہ اندر بنی سیڑھیوں سے نیچے اترا۔لیکن ان سب کے اندر جانے سے پہلے اس کے اشارے پر اس کے ساتھیوں نے ایبل اور ہیری کی آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ دی۔ وہ لوگ انہیں لے کر نیچے اترنے لگے ۔
ایک گھنٹہ مزید چلنے کے بعد وہ لوگ ایک دروازے کے سامنے کھڑے تھے ،یوسف نے اس دروازے کے لاک پر کچھ کوڈز ٹائپ کیے جس کے بعد وہ کھل گیا اور اس کے اندر کی دنیا بہت مختلف تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ہیڈ کواٹر میں موجود سب فوجی اپنے کام میں مصروف تھے تبھی اچانک وہاں کی لائٹس بند ہوگئیں ۔یک دم اندھیرا چھا گیا ۔ کمانڈر کے چلانے کی آواز آرہی تھی ۔ایسے میں اگر تھوڑا سا غور کریں تو ایک سیاہ ہیولا ، ان سب کے درمیان سے گزرتا باہر جاچکا تھا۔راستے میں وہ کئی بار ان ادھر ادھر بھاگتے فوجیوں سے ٹکرایا لیکن وہ اسے اپنا ہی ساتھی گمان کر کے صرف ایک چھوٹی موٹی گالی دے کر سائیڈ ہٹ جاتے ۔جہاں تک بات کی جائے اس انسان کی تو بقول یوسف بن یحییٰ کے ،اسے گالیاں کھانے کا شوق تھا اور اب وہ ا س سب کا عادی ہوچکا تھا۔دوسری طرف آئی ڈی ایف کو اس سے اتنی محبت ہے کہ وہ لوگ اسے یاد کرنے کے بہانےکچھ اور نہیں تو گالیاں ہی دینے لگتے ہیں ۔
حاتم بن یاسر نے جیسے ہی آئی ڈی ایف کے ہیڈ کواٹر سے قدم باہر رکھا دفعتاََ ساری لائٹس آن ہوگئیں ۔گردن موڑ کر تپانے والی چمک آنکھوں میں سجائے وہ ہیڈ کواٹر کے دروازے میں کھڑے کسی فوجی کو سر تک ہاتھ لے جا کر سلیوٹ کر رہا تھا۔جواباََ اس فوجی نے آنکھوں ہی آنکھوں میں اسے وہاں سے جانے کا اشارہ کیا تو حاتم تقریباََ بھاگتے ہوئے وہاں سے چلا گیا۔
کون تھا وہاں ؟۔۔۔کمانڈر کی آواز پر وہ فوجی ایک جھٹکے سے مڑا،ایک لمحے کے لیے تو وہ گڑبڑا ہی گیا ۔پھر ایک گہری سانس خارج کر کے اس نے کمانڈر آئزک کو دیکھا جو ابھی تک جواب طلب نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا۔ جواباََ اس فوجی نے لا علمی سے کندھے اچکائے۔
وہ تمہارا سالا اگر یہاں سے کچھ لے کر گیا تو چھوڑوں گا نہیں تمہیں !۔۔۔کمانڈر ایک مشکوک نظر اس پر ڈال کر وہاں سے جانے لگا تو وہ فوجی بھی اپنا سر جھٹک کر اس کے پیچھے ہولیا۔دل ہی دل میں وہ اپنے سالے کو صلواتیں سنا رہا تھا ۔
کمانڈر! ویسے آپس کی بات ہے ۔آپ کو میری بیوی کا بھائی بنانے کے لیے وہی سالا ملا تھا۔۔۔اس فوجی نے کمانڈر سے دو قدم پیچھے چلتے ہوئے خفا خفا سے لہجے میں کہا۔ کمانڈر نےگردن موڑ کر اسے ایک سخت گھوری سے نوازا۔ اس فوجی نے سرینڈر کرنے والے انداز میں ہاتھ اوپر اٹھا دیے ۔اب وہ اس کے ساتھ ہی قدم بڑھارہا تھا ۔
وہ لوگ اس ٹیبل تک آئے تو ایک فوجی نے وہ کاغذ اٹھا کر کمانڈر کی طرف بڑھایا ۔یہاں ہیڈ کوارٹر میں صرف گنتی کے چند لوگوں کو عربی آتی تھی ۔جن میں سے ایبل ،ہیری اور جوزف یہاں موجود نہیں تھے۔باقی بچا کمانڈر اور وہ فوجی،ان کے علاوہ سب لوگ عربی زبان سے تقریباََ نابلد تھے۔کمانڈر نے وہ کاغذ لے کر اپنے سامنے کیا ۔پھر اپنی جیب سے عینک نکال کر ناک پر جمائی اس کے بعد جس سطر پر اس کی پہلی نظر پڑی وہ تھی۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم!۔۔۔اما بعد! اضحک اللہ سنک !(اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے!)
جوزف ،ایبل اور ہیری اس وقت کتائب القسام کے مجاہدین کے قبضے میں ہیں اور وہ کہاں ہیں ؟یہ بتانے کے لیے اس خط کو لکھنے کی زحمت میں قطعی نہ کرتا ۔بتانا صرف یہ تھا کہ غزہ میں اگلا اٹیک لانچ کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ ان میں ایک تمہارا چہیتا آفیسر ہے۔دوسرا تمہارے دوست کا بیٹا ہے اور تیسرے کا بتانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔غصےکی زیادتی سے کمانڈر کے چہرے کے نقوش تن چکے تھے ۔اس کا بس نہیں چل رہا تھاکہ اس انسان کا حشر نشر کر دے۔وہ عربی میں لکھی ہوئی تحریر کا ڈائریکٹ عبرانی میں ترجمہ کر رہا تھا جس وجہ سے وہاں موجود باقی سب فوجیوں کے تاثرات بھی کچھ ایسے ہی تھے ۔لیکن اس سب میں اطمینان کی تصویر بنا کھڑا تھا وہ فوجی،جس کے سالے کی بدولت یہ سارا تماشہ لگا تھا۔
آگے کیا لکھا ہے؟۔۔۔ ایک فوجی کی طرف سے سوال کیا گیا ۔
بس! اتنا ہی ہے۔۔۔کمانڈر آئزک نے توڑ مروڑ کر اس کاغذکو پھینکنے کے لیے اپنا ہاتھ اٹھایا اس سے پہلے کہ وہ اس کاغذ کو نیچے پھینکتا ایک لمحے کے لیے اس کا ہاتھ ہوا میں ہی رک گیا ۔بے بسی سے اپنی مٹھیاں پھینچتے ہوئے اس نے خود کو کچھ بھی غلط کہنے سے روکااور وہ کاغذ دوبارہ سیدھا کر کے اسے تہہ لگانے لگا۔باقی سب لوگ حیرت سے آنکھیں پھیلائے اسے دیکھ رہے تھے ۔اس دوران وہ فوجی اپنی مسکراہٹ چھپائے یہ ساری کاروئی دیکھ رہا تھا۔ اچانک اس کاغذ کو تہہ لگاتے کمانڈر کے ہاتھ رکے ۔چوہرا کرنے پر اس کاغذ کے اوپر ایک اور سطر لکھی تھی ۔
میرے خط کو طاق میں سجا کر رکھنا !۔۔۔ اور کمانڈر کو اندر تک سلگانے کے لیے یہ ایک جملہ ہی کافی تھا۔اس نے ویسے ہی وہ کاغذ اس فوجی کی طرف بڑھایا۔جسے اس نے ہاتھ میں لیتے ہی آنکھیں چھوٹی کر کے ایک نظر اس سطر کو دیکھا پھر کمانڈر کے چہرے کو اس کے بعد خاموشی سے وہ کاغذ اپنی جیکٹ کی جیب میں رکھ لیا ۔
کمانڈر! ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ تینوں ہی اغوا ہو جائیں ؟ سمسن اور ڈیوڈ سر بھی تو تھےان کے ساتھ ، وہ کہاں ہیں ؟۔۔۔سوال کرنے والا ایک سپاہی تھا۔
ان تینوں کا ملنا تو مشکل ہے فلحال لیکن ڈیوڈ اور سمسن کو ڈھونڈو جاکر!۔۔۔کمانڈر کے حکم پر وہ سب وہاں سے چلے گئے ۔ایسے میں وہ فوجی کمانڈر کے پاس آیا اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تسلی دینے والے انداز میں اس کا کندھا تھپکا۔
وہ تینوں ٹھیک ہوں گے ۔آپ پریشان نہ ہوں ! لیکن میری مانیں تو اگلا اٹیک ابھی نہ کریں ۔ہوسکتا ہے ان لوگوں نے تینوں کو غزہ میں ہی الگ الگ جگہوں پر رکھا ہو ۔۔۔ اس کی بات پر کمانڈر نے ایک قہر آلود نظر اس پر ڈالی ۔
ہائی کمانڈ سے جو آرڈر ہیں ان کا کیا کروں ؟ وہاں جواب طلبی مجھ سے ہوگی ۔۔۔کمانڈر کی آواز میں اب وہ گرج نہیں تھی بلکہ وہ ایک بے بس اور مجبور انسان کا لہجہ تھا ۔اس فوجی کو واقعی برا لگا ۔
کم آن! کمانڈر! آپ اتنی سی بات پر ڈر رہے ہیں ؟ابھی تو اس سے بھی زیادہ سچویشن خراب ہو سکتی ہے۔۔۔اب کی بار اس کالہجہ ہلکا سا طنز لیے ہوئے تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جیسے ہی وہ لوگ اندر داخل ہوئے پیچھے کا دروازہ خود بخود بند ہو گیا ۔ناصرف دروازہ بند ہوا بلکہ اس کے اوپر ایک دیوار نما تختہ بھی سلائیڈ ہوا۔اگلے ہی لمحے وہاں صرف کنکریٹ کی ایک پلین دیوار تھی اوردروازہ غائب ۔ کچھ قدم مزید چلنے کے بعد وہ لوگ ایک کھلے سے ہال میں کھڑے تھے۔
ان کی پٹی کھول دی گئی تھی ۔جیسے ہی انہوں نے اپنی آنکھیں کھولیں ایک لمحے کے لیے تو ان کی آنکھیں چندھیا گئیں ۔لیکن جیسے ہی آنکھیں روشنی سے مانوس ہوئیں تو ان دونوں نے آس پاس نظریں دوڑائیں۔اند رکا منظر دیکھ کر ایک لمحے کے لیے ہیری اور ایبل کی آنکھیں پہلے حیرت اور پھر ستائش سے پھیلیں ۔یہ تو آن گراؤنڈ موجود تباہ حال غزہ کے نیچے ایک الگ ہی دنیا تھی ۔
لو یؤمن ! (نا قابلِ یقین!)۔۔۔دونوں کی زبان سے بے ساختہ نکلا ۔
کیسی لگی ہماری دنیا ! ان مجاہدوں کی دنیا جن کو تم لوگوں نے پوری دنیامیں دہشت گرد مشہور کیا ہوا ہے ؟۔۔۔یوسف بن یحییٰ نے ا ن سے رائے مانگی ۔لہجے میں طنز واضح تھا ۔
وہ دونوں ا س کی بات کو سرے سے اگنور کرتے اردگرد دیکھ رہے تھے۔کنکریٹ کی بنی چھتیں اور سائیڈ کی دیواریں اس زیرِ زمین موجود ٹنل کی پختگی کی گواہی دے رہی تھیں ۔ کچھ آگے آکر منظر مزید واضح ہو گیا تھا ،یہاں لائٹس کی وجہ سے روشنی زیادہ تھی ۔
مسلسل آگے بڑھتے ہوئے اب وہ ایک ہال نما حصے میں آچکے تھے ۔ یوسف نے ان دونوں کو بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ سامنے ہی ایک ٹیبل تھا جس کے گرد ترتیب سے کرسیاں لگی ہوئی تھیں ۔وہ دونوں خاموشی سے وہیں بیٹھ گئے ۔ ان کے ہاتھ بھی کھل چکے تھے۔کچھ دیر بعد ان کو پانی دیا گیا ۔وہ دونوں ذرا سا ہچکچائے۔تبھی یوسف کی سپاٹ سی آواز وہاں گونجی۔
زہر نہیں ملایا اس میں ۔ پی لو ! ۔۔۔ ان دونوں نے پانی کا گلاس منہ سے لگایا اور ایک ہی گھونٹ میں پی گئے۔گلاس ٹیبل پر رکھتے وہ سوچ رہے تھے کہ اب ان کا تھرڈ ڈگری ٹارچر شروع ہو گا ۔کیونکہ وہ تو پانی پوچھے بغیر ہی شروع ہو جاتے تھے۔
ہیری ! یہ لوگ کتنے پرسکون ہیں ۔مجھے ایسالگتا ہے ان کی عقل پر پتھر پڑ چکے ہیں ۔اپنے دشمنوں کو جان سے مارنے کی بجائے انہیں مائم (پانی ) پیش کر رہے ہیں ۔۔۔ایبل کی سرگوشی پاس کھڑے یوسف نے بھی سنی ۔ وہ مبہم سا مسکرایا۔
واللہ! شراب حرام ہے اسلام میں۔نہیں تو تم دونوں کو وہ بھی پلاتا ۔۔۔شرارتی سے لہجے میں کہتا وہ انہیں اندر تک سلگا گیا ۔
ہمارے مذہب میں بھی حرام ہے۔زیادہ بنو مت!۔۔۔ایبل چڑ کر بولا۔
ہے تو سہی ! لیکن تم دونوں تو ایسے پیتے ہو جیسے توراۃ میں فرض کی گئی ہو۔۔۔یوسف نے ان دونوں پر چوٹ کی ۔ وہ دونوں دل ہی دل میں اسے گالیاں دے رہے تھے۔ ایک چور نظر باقی دونوں پر بھی ڈالی اور پھر نئے سرے سے یوسف بن یحییٰ پر تپ چڑھی تھی ۔بندہ کسی کے سامنے لحاظ ہی کر لیتا ہے۔
ہیری ابھی تک آس پاس کا جائزہ لینے میں مصروف تھا۔یہ سب کم از کم 7 اکتوبر کے بعد تو نہیں کیا تھا انہوں نے۔اس کا مطلب صاف تھا ۔جب وہ لوگ فلسطین اور خاص کر غزہ پر قبضے کی پلیننگ کر رہے تھے اس وقت حماس کی عسکری قیادت اور القسام کے مجاہد ،زیرِ زمین یہ سارا جال بن رہے تھے ۔
کم از کم پانچ دفعہ ہم نے اس گٹر میں سرچ آپریشن کیا تھا لیکن ہمیں اس ٹنل کا کوئی سراغ نہیں ملا۔۔۔ہیری کی بے یقین سی آواز پر یوسف نے اس کی طرف گردن موڑ کر دیکھا۔
یہ تو تم لوگوں کے لیے خاص طور پر کھولا ہے۔ورنہ مین ہول تو بہت آگے تھا۔ جو کہ ظاہری بات ہے تمہیں دکھانے کے لیے تو میں بلکل نہیں جاؤں گا۔۔۔مزے سے اس کی بات کی تصدیق کرتا وہ ان کے پاس سے ہٹ گیا ۔
وہ ٹھیک ہی تو کہہ رہا تھا۔ان دونوں کو یہاں لانے کی پلیننگ کے دوران ہی تو یوسف نےاس جگہ سے ارجنٹلی ٹنل کا راستہ کھولنے کہا تھا۔کیوں کہ کئی جگہوں پر انہوں نے ایمرجنسی ایگزٹ اور اینٹری پوائنٹس بھی بنائے تھے جو عام حالات میں استعمال نہیں ہوتے تھے۔
ابرا ہیم اور اسماعیل کچھ دیر آرام کی غرض سے ایک قطار میں لگے بستروں پر لیٹ گئے۔کچھ دیر میں فجر کی اذان شروع ہونے والی تھی ۔ایبل اور ہیری وہیں کرسیوں پر بیٹھے ، سامنے کھڑے یوسف کی پشت کو گھورنے میں مصروف تھے۔ لیکن آس پاس نظریں گھمانے پر بھی انہیں کوئی دروازہ نظر نہیں آیا ۔
ہیری ! ہم لوگ اندر کیسے آئے تھے ؟یہاں تو کوئی باہر جانے کا راستہ ہی نہیں ۔۔۔ایبل نے اس کی طرف جھک کر ہلکی سی سرگوشی کی۔
شاید کو ئی سیکرٹ ڈور ہو۔۔۔ اس نے لاعلمی سے کندھے اچکائے۔ وہ دونوں وہیں ٹیبل پر سر رکھ کر سامنے لگی اسکرینز پر چلتے
منظر دیکھنے لگے۔
یہ ٹنلز کے اندر ہی مختلف جگہوں کی فوٹیج تھی۔یوسف نے ذرا سی گردن موڑ کر ان دونوں کو دیکھا اور پھر باتھ روم کی جانب بڑھ گیا۔کچھ دیر بعد وہ باہر آیا تو اس کے ہاتھ میں دو ڈھیلےڈھالےسے خاکی رنگ کے ٹراؤزر شرٹ تھے۔ وہ بھی اسی طرح کےٹراؤزر شرٹ میں ملبوس تھا۔وہ چلتا ہواان کے پاس آیااور پٹخنے والے انداز میں کپڑے ٹیبل پر پھینکے۔
یہ تم دونوں کے ڈیزائنر ڈریس ۔۔۔ایک طنزیہ مسکراہٹ چہرے پرسجائے وہ وہیں کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔
تودہ!(شکریہ!)۔۔۔ہیری نے ایک ٹراؤزر شرٹ اٹھا کرمشکور نظروں سے یوسف کودیکھا۔
اس احسان کو ساری زندگی یاد رکھوں گا میں۔۔۔ایبل نےجھپٹنے والے انداز میں اپنے کپڑے اٹھا ئے ۔ ہیری وہاں سےاٹھ کر باتھ روم کی جانب بڑھ گیا۔
پانچ منٹ بعد وہ باہر آیا۔اس کےہاتھ میں اس کایونیفارم بھی تھا۔اس کےآتےہی ایبل وہاں سے اٹھ کرباتھ روم کی طرف بڑھا۔ہیری چلتاہواٹیبل کے قریب آیااور کرسی پریونیفارم رکھتےہوئےایک نظر یوسف کودیکھا۔
جوزف! کچھ کھانےکوہے؟مجھےبھوک لگی ہوئی ہے۔۔۔وہ خاصے بے تکلف انداز میں پوچھ رہا تھا۔یوسف نے ایک ناگوار سی نظر اس پرڈالی۔
بھکڑکہیں کا۔۔۔وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔
وہ کاؤنٹرپرزیتون پڑے ہیں۔ اس میں سےصرف دولینے ہیں۔۔۔یوسف نے کاؤنٹرپرپڑی زیتون کی ٹوکری کی طرف اشارہ کیا۔آخرمیں اس نےہلکی سی تنبیہہ کی۔ہیری خاموشی سےکاؤنٹر کی طرف چلاگیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
فجر کی اذان فلسطین کے اس تباہ حال شہر میں بھی ایک فسوں خیز منظر پیش کر رہی تھی ۔کچھ گھنٹے پہلے ہوئی بمباری اور لوگوں کی چیخ و پکار ،ملبے تلے دبی لاشوں کی تدفین اور روتے سسکتے بچوں کو بہلانے کے بعد اب اس سرزمین کے باشندے فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد کا رخ کر رہے تھے۔کچھ لوگ وہیں کیمپوں کے باہر صفحیں درست کر رہے تھے۔
اس ہال نما کمرے میں موجود تما م نفوس بھی فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے اٹھ چکے تھے۔ ایبل اور ہیری وہیں ٹیبل پر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ دونوں آپس میں بات کرتے ہوئے عبرانی زبان ہی بولتے تھے۔البتہ یوسف اور حاتم سے بات کرتے ہوئے وہ عربی ہی بولتے جو ایبل کو تو آتی تھی لیکن ہیری کو صرف گزارے لائق ہی آتی تھی اتنی کہ وہ اپنی بات سمجھا سکے۔ ان کا موضوع گفتگو سن کر یوسف بن یحییٰ نے تاسف سے سر جھٹکتے پرئیر روم کا دروازہ کھولا جو کنکریٹ کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔ذرا سا سلائیڈ کرنے پر وہ کھل گیا۔
شئی اے( واٹ ایور ) ! وہ آواز واقعی بہت مسمرائزنگ تھی۔ جوزف کی آواز بھی بہت پیاری ہے لیکن یہ آواز ایسا لگ رہا تھا۔ جیسے کوئی بہت اچھا سنگر اپنا فیورٹ سونگ سلو اینڈ ری ورب ٹون میں گا رہا ہو۔
ایبل! اس آواز میں کچھ ہپنوٹائزنگ سا تھا۔میں خود کو کسی اور ہی دنیا میں محسوس کر رہا تھا۔۔۔ہیری دھیمی سی آواز میں اپنے دل کی کیفیت بتا رہا تھا۔
تقریباََ آدھے گھنٹے بعد اس کمرے کا دروازہ کھلا اور وہ چاروں اپنے چہرے پر ایمان کی تازگی اور نور لیے مطمئن چہروں کے ساتھ باہر نکلے ۔ان دونوں نے بے ساختہ گردن موڑ کر دیکھا ۔
تم دونوں کو یہاں اپنی عبادت کرنے کی کھلی اجازت ہے۔اگر توراۃ یا بائیبل چاہیے تو و ہ بھی مل جائے گی ۔۔۔حاتم کی سنجیدہ سی آواز پر ان دونوں نے بے ساختہ منہ بنایا۔
اب یہاں بھی توراۃ پڑھنی پڑے گی؟۔۔۔ہیری نے کلس کر سوچا۔
اسماعیل اور ابراہیم بھی اپنی گنز کو ری لوڈ کر کے اپنے نئے شکار کے لیے تیار تھے۔یوسف فون پرکسی سے بات کررہاتھا۔اس کےچہرے کےتاثرات بتارہےتھے کہ وہ اس وقت ضبط کی انتہا پرہے۔حاتم بن یاسر اپنی اسنائپر صاف کر رہاتھا۔
یلّا ! حبیبی! یلّا نروح! ( چلو یار !چلتےہیں) ۔۔۔اسماعیل نے اپنے ساتھ کھڑے ابراہیم کوچلنےکااشارہ کیا۔
مع السلامہ !۔۔۔وہ دونوں انہیں خدا حافظ کہہ کر اس ہال نما کمرے کے ایک کونے کی طرف بڑھے ۔ وہاں پہنچ کر اسماعیل نے دیوار پر موجود ایک سرخ رنگ کا بٹن پریس کیا ۔ کنکریٹ کے بنے فرش کا ایک چھوٹا سا ٹکرا سلائیڈ ہوا تھا ۔جہاں سے ایک انسان آرام سکون سے گزر سکتا تھا ۔وہ دونوں وہاں سے نیچے اتر ےاور وہ دروازہ واپس اپنی جگہ پرآگیا۔
ایبل! ان لوگوں نے اینٹری اور ایگزٹ ،الگ الگ رکھے ہیں ۔اینٹری ڈور صرف اندر آنے کے لیے ہی استعمال ہو سکتا ہے ۔اور ایگزٹ ڈور صرف باہر نکلنے کے لیے۔۔۔ہیری کی صدمے میں ڈوبی ہوئی آواز آئی ۔ یوسف ان دونوں سے بے نیاز اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جوزف،ایبل اور ہیری کی گمشدگی نے آئی ڈی ایف کے ہیڈ کوا ٹر میں غیر معمولی ہل چل کا ماحول بنا دیا تھا ۔وہ لوگ سوچ سوچ کر پاگل ہوگئے تھے کہ گڑ بڑ ہوئی کہاں تھی ؟لیکن ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا۔
پزل کا ایک ٹکڑا ہنوز غائب تھا۔ سمسن اور ڈیوڈ کی لاشیں انہیں رات کوہی مل چکی تھیں ۔جوزف پر ہلکا سا شک ظاہر کرنے پر کمانڈر نے اس فوجی کو ایسے دیکھا تھا جیسے زندہ گاڑھ دے گا۔
شٹوک!(بکواس بند کرو!) مجھے ایک ہفتے کے اندر اندر وہ تینوں یہاں چاہئیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حملے رک جائیں گے ۔۔۔آخر میں کمانڈر نے سرد سے لہجے میں کہا ۔
کمانڈر! ۔۔۔سمجھ نہیں آرہا کہ حماس کے لیڈرز کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے مارنے کے بعد بھی ان کے حوصلے کیوں نہیں ٹوٹ رہے ۔ایسا لگ رہا ہے ہم ایک کو مار تے ہیں تو دو اور اٹھ کھڑے ہو جاتے ہیں ۔۔۔ایک فوجی نے اس کمانڈر کو گراؤنڈ رئیلیٹی سے آگاہ کرنا اپنا فرض سمجھا۔
اس دنیا کی ہر قوم نے جب جب کوئی جنگ لڑی ہے اپنے جرنیل کے قدم لڑکھڑاتے دیکھ کر سب میدان چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔اپنے کمانڈر کے مرنے پر سرنڈر کر دیا ۔ایک یہ مسلمان انوکھی مخلوق ہیں ۔ان کے جرنیل مرتے ہیں تو یہ کمبخت اور زیادہ جوش اور جذبے سے لڑتے ہیں ۔ان کے جرنیل کے مرنے کے بعد یہ ماتم منانے کی بجائے کسی اور کو کمانڈ دے دیتے ہیں ۔۔۔ایک اور فوجی کی آواز وہاں گونجی۔وہی جس کے سالے نے گزشتہ رات وہ خط چھوڑا تھا۔
یرموک کی جنگ میں بھی ان کے تین کمانڈر مارے گئے تھے ۔اس کے بعد ان لوگوں نے چوتھے کمانڈر کی کمانڈ میں بھی وہ جنگ جیت لی تھی ۔۔۔ایک اور تبصرہ ہوا ۔
شٹوک!(چپ کرو!) ۔۔۔یہاں ان کے قصیدے پڑھنے کے لیے تو نہیں بلایا تم سب کو۔۔۔کمانڈر نے ہاتھ کے اشارے سے ان سب کو چپ کروایا۔اب وہ لوگ سر جھکائے کھڑے تھے۔
ایک بات یاد رکھنا سب کے سب ، اگر اس دفعہ کوئی گڑ بڑ ہوئی تو میں تم سب کو لائن میں کھڑا کر کے شوٹ کر وں گا۔۔۔آخر میں کھلی دھمکی دیتا وہ باہر جا چکا تو پیچھے ان سب کی دبی دبی سرگوشیاں شروع ہو گئی تھیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دس دن بعد ۔۔۔
یوسف بن یحییٰ بائیں طرف موجود ایک کاؤنٹر کے پیچھے کھڑا ناشتہ بنا رہا تھا۔ ایک الیکٹرک سٹوو کاؤنٹر کے درمیان میں فکس تھا ، کاؤنٹر کے ایک سرے پر پانی کی گیلن بھی موجود تھی ۔ضرورت کے چند برتن ، ڈبوں میں پیک خشک دودھ ، خشک میوہ جات کے پیکٹ ،مصا لحہ جات، چائے کا سامان ، آٹا ،چاول ،دالیں ، بسکٹس اور چاکلیٹس کے چند پیکٹس کاؤنٹر کے نیچے بنے کیبن میں رکھے گئے تھے۔ کوکنگ آئل اور سرکے کی بوتلیں کاؤنٹر پر ہی موجود تھیں ۔سٹوو سے کچھ فاصلے پر زیتون سے بھری ایک ٹوکری بھی موجود تھی ۔تازہ پھل اور سبزیاں تو وہ لوگ شازو نادر ہی کھا پاتے تھے۔ ایک وقت کی روٹی مل جاتی وہ ہی غنیمت تھی۔پھر بھی ان لوگوں کی حالت عام لوگوں سے قدرے بہتر تھی ۔لیکن جو کھانا وہ لوگ کھاتے تھے وہ پیٹ بھرنے کے لیے کافی نہیں تھا ۔صرف زندہ رہنے کے لیے کافی تھا۔اس سب میں کبھی کبھار حاتم کہیں سے دو تین سیب یا چند تازہ انجیر لے آتا جسے وہ سب مل بانٹ کر کھا لیتے ۔یوں کہیں ا س دن ان کی عیش ہوجاتی ۔باقی دن وہی روکھی سوکھی ۔خیر آج تو ڈبل عیش تھی ۔حاتم بھی سیب لے کر آیا تھا اور نیا راشن بھی آیا تھا۔اس لیے آج یوسف بن یحییٰ انہیں ایک اچھا سا ناشتہ کروانے والا تھا۔
حاتم سیدھا لیٹا ،دونوں ہاتھ سر کے نیچے رکھے ، سامنے کھڑے یوسف پر نظریں جمائے اسے ناشتہ تیار کرتے دیکھ رہا تھا ۔ جس کے ہاتھ تیز تیز چل رہے تھے۔وہ کتائب القسام کا جانا مانا شیف تھا۔لیکن پچھلے دو سال سے آئی ڈی ایف کی جاسوسی کے چکر میں وہ لوگ اس کے بنائے کھانوں سے محروم ہو گئے تھے۔پھر اس کی نظریں ٹیبل تک گئیں جہاں ایبل بیٹھا ہاتھ میں چاقو لیے بہت مہارت سے سیب کاٹ کاٹ کر ایک پلیٹ میں رکھ رہا تھا۔ وہ ایسے شو کر رہا تھا جیسے اس سے اچھا سیب تو کوئی کاٹ ہی نہیں سکتا ۔عجیب ہی کوئی خود پسندوں والا انداز تھا اس کا۔
پھر بے ساختہ اس نےبائیں طرف گردن موڑ کر دیکھا جہاں ،ہیری اس سے کچھ فاصلے پر دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھا،پرسوچ نگاہوں سے سامنے بیٹھے ایبل کو دیکھ رہا تھا۔حاتم کے دیکھنے پر اس نے گڑبڑا کر اپنی نظریں ہٹائیں۔
کیا سوچ رہے ہو ؟۔۔۔حاتم نے سرسری سا پوچھا۔ہیری نے ذرا سی گردن موڑ کر اسے دیکھا۔
مجاہد! تم اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے راتوں کو جاگتے ہو اور ہم دن بھر تمہارے لوگوں پر بمباری کر کے ،ان کا قتل عام کرکے ، خود کو اس سب سے بری الذمہ کرکے بھی رات کو ایک پرسکون نیند نہیں سو سکتے۔۔۔آخر میں وہ زخمی سا مسکرایا۔
ایبل اب کاؤنٹر کے پاس کھڑا یوسف کا سر کھا رہا تھا۔اور جواباََ یوسف کافی چڑا ہوا تھا۔لیکن ایبل بھی ،ہو کیئرز؟ کی مثال بنا ڈھیٹوں کی طرح مزید اسے تپا رہا تھا۔
تعجب ! تم لوگ ہماری نیندیں حرام کر کے بھی سکون سے نہیں سو سکتے؟ واللہ ! ایسے تو تمہارا گریٹر اسرائیل کا خواب خواب ہی
رہ جائے گا۔۔۔حاتم نے استہزائیہ انداز میں کہا اور بے نیازی سے گردن موڑ لی ۔اب وہ چھت کو گھور رہا تھا۔
ایسا نہیں ہے تم غلط سمجھ رہے ہو ۔میں دل سے چاہتا ہوں کہ ہم سب امن سے رہیں۔لیکن اگر تم لوگ ہمیں ہمارے ملک
سے نکالنے کی سازش کرو گے تو پھر ہمیں مجبوراََ اپنے ملک کا دفاع کرنا پڑے گا۔۔۔اس کی بات پر بے ساختہ مقابل کے ماتھے کی رگیں تن گئی تھیں ۔اگلے ہی پل وہ ایک جھٹکے سے اٹھ کر اس کی طرف مڑا اور اس کا بازو دبوچ کر ایک زور دار جھٹکا دیا ۔
کیا کہا؟تمہارا ملک؟۔۔۔غلط سمجھنا،دل سے چاہنا اور امن سے رہنا سرے سے اگنور کرتا وہ سیدھا ہمارے ملک پر آیا تھا۔آنکھیں غصے کی زیادتی سے سرخ پڑ چکی تھیں ۔ایبل اور یوسف نے ایک نظر ان دونوں کو دیکھا پھر واپس اپنے کام میں مصروف ہو گئے۔
جیسے تمہیں فلسطین سے محبت ہے ویسے ہی ہمیں بھی اسرائیل سے محبت ہے اور ہم اس ۔۔۔ہیری کی بات منہ میں ہی رہ گئی ۔
فلسطین ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا ، وہ بھی سارے کا سارا۔۔۔درشتی سے اس کی بات کاٹتا ،ایک جھٹکے سے اس کا بازو چھوڑ کر وہ غصے سے دھاڑا ۔ایبل اور یوسف معاملہ بگڑتے دیکھ کر فوراََ اس کے پاس آئے۔
حبیبی! بس خلص! ( یار بس اب ختم کرو ) ۔۔۔یوسف نے حاتم کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے روکا جو ہیری کو مارنے کے لیے اپنے ہاتھ کا مکا بنا چکا تھا۔
اور تم ! اچھے بھلے بیٹھے تھے کیا ضرورت تھی اس سے پنگا لینے کی ؟۔۔۔ایبل نے ہیری کو دیکھتے ہوئے دبے دبے غصے سے کہا جو مسلسل اپنابازو مسل رہا تھا۔اس کی بات پر ہیری تو ہتھے سے اکھڑ گیا۔
یہ بلڈی مین! کہہ رہا ہے فلسطین سارے کا سارا ہمارا ہے ۔تو ہم لوگ کہاں جائیں گے ؟کمانڈر جیکب نے ٹھیک کہا تھا یہ لوگ ہمیں یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں ۔۔۔ہیری تقریباََ چلایا ۔
حبیبی! اس کے دماغ کے پرزے تھوڑے ڈھیلے ہیں ۔تم اسے اگنور کرو۔جب تک یہ یہاں ہے بہتر ہے تم اسے منہ ہی نہ لگایا کرو۔۔۔ ہیری کو دونوں بازوؤں سے کس کے پکڑے اب حاتم سے مخاطب تھا۔ہیری خود کو چھڑوانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ایبل کی گرفت کافی مضبوط تھی۔
یوسف سر جھٹکتا واپس کاؤنٹر کے پاس چلا گیا۔ناشتہ وہ بنا چکا تھا اب ان کا ڈرامہ ختم ہونے تک بیچارے کو ٹیبل پر لگانا بھی تھا۔
اسے اگنور ہی کر رہا ہوں جو یہ یہاں صحیح سلامت بیٹھا ہے ۔ورنہ آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے لیے ہمارے پاس صرف چار آپشن ہیں ۔۔۔ وہ کھا جانے والی نظروں سے ہیری کو گھورتے ہوئے بولا اور اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔اب آرام کیا خاک کرنا تھا ۔ہیری کی مہربانی سے ا س کا رہا سہا سکون بھی غارت ہوچکا تھا۔
ہمارے یرغمالیوں کو تم لوگ اتنا ٹارچر کرتے ہو ۔وہ واپس جاکر بھی کئی مہینوں تک ٹرامائز رہتے ہیں ۔یہاں تم بہت اخلاق کے علم بردار بن رہے ہو۔۔۔ہیری اس کی پشت کو گھورتے ہوئے چلایا ۔حاتم جو ٹیبل کے قریب کھڑا ،بیٹھنے لگا تھا پلٹ کر اس کو کرارا جواب دینے والا تھا ۔جب یوسف نے ٹیبل پر پانی کا جگ رکھتے ہوئے اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے آنکھوں سے اسے پرسکون رہنےکا اشارہ کیا۔دانت پیس کر وہ کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔
آجاؤ! تم دونوں بھی ! پھر واپس جا کر کہو گے ۔ کتائب القسام والوں نے بھوکا مار دیا۔۔۔یوسف بھی اپنی کرسی پر بیٹھتا ہلکا سا طنز کر گیا۔اس کی بات پر وہ دونوں اٹھ کر خاموشی سے چلتے ہوئے یوسف کے ساتھ والی کرسیوں پر بیٹھ گئے۔دوسری طرف حاتم اکیلا ہی بیٹھا تھا۔
ایک عجیب سی بے نام سی خاموشی سارے ہال میں چھاگئی تھی ۔جسے توڑنے کی کوشش کسی نے نہیں کی صرف کھاتے ہوئے چمچ کے ٹکرانے کی آواز آرہی تھی۔کچھ ہی دیر میں وہ ناشتہ کر چکے تو یوسف بن یحییٰ اٹھ کر برتن اٹھانے لگا ۔ایبل بھی اس کی مدد کے لیے اٹھ گیا اور حاتم بھی ہاتھ دھونے کے لیے واش بیسن کی طرف بڑھا۔ہیری وہیں بیٹھا کچھ دیر پہلے ہوئی منہ ماری پر دل ہی دل میں تھوڑا سا بلکل تھوڑا سا شرمندہ تھا۔لیکن معافی تلافی کا اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اس کی بلا سےبھاڑ میں جائے مجاہد!۔۔۔
اب برتن ہیری واش کرے گا کیوں ہیری؟ یاد ہے نا تم اس کام میں کافی پروفیشنل ہو۔۔۔ایبل اس کی کرسی کے پاس کھڑا پہلے یوسف سے مخاطب ہوا اور پھر ہیری سے تصدیق چاہی ۔جواباََ وہ کچھ بھی کہے بغیر اٹھا اور کاؤنٹر کے پاس چلا گیا ۔ایبل اب مزے سے اس کی کرسی پر بیٹھا اس سب کو انجوائے کر رہا تھا۔ حاتم اپنے سرخ رومال کی مدد سےاپنا چہرہ ڈھک رہا تھا۔ شاید وہ کہیں جارہا تھا لیکن کہاں ؟
مجاہد! تم اسی لیے اپنا چہرہ نہیں کھولتے کیونکہ تمہارے چہرے پر یہ نشان ہے؟۔۔۔ایبل نے کچھ سوچتے ہوئے اس کے ماتھے پر ایک طرف بنے ترچھے سے نشان کی طرف اشارہ کیا۔ جواباََ حاتم نے اپنے سر پر سبز پٹی کو ، جس کے اوپر کتائب القسام لکھا ہوا تھا،کس کر باندھتے ہوئے نفی میں سر ہلایا۔
یہ نشان مجھے یاد دلاتا ہے کہ مجھے میرے فلسطین کو ،اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہے۔۔۔ایک عزم سے کہتے اس نے میرے فلسطین پر کافی زور دیا اور ذرا سا جھک کر اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا۔
طیب! (اچھااااا)۔۔۔ایبل نے سمجھ کر سر ہلایا ۔یوسف کاؤنٹر کے پاس کھڑا سامان کیبن میں رکھ رہا تھااور ہیری برتن دھو رہا تھا ۔واقعی وہ برتن دھو رہا تھا۔
یوسف! آج جو ٹرک سامان لے کر آنے ہیں وہ اسماعیل اور ابراہیم سے کہنا کہ ریسیو کر لیں ۔کھانا ،کپڑے ،خیمے اور باقی سامان لوگوں تک پہنچانے کے بعد ،اپنا سامان اسٹوریج ٹنل میں رکھوا کر مجھے ایک میسج ڈراپ کر دینا۔۔۔ سنجیدگی سے کہتے اس نے دیوار کے ساتھ کھڑی اپنی اسنائپر اٹھائی اور اسے چیک کرنے لگا۔یوسف نے صرف سر ہلانے پر اکتفا کیا۔
حاتم کندھے پر اسنائپر لٹکائے ایگزٹ کی طرف بڑھا ۔یوسف اب اسماعیل کو فون کر کے اسے حاتم کا پیغام دے رہا تھا۔ہیری برتن دھو کر وہاں ایک سائیڈ پر موجود اپنے بستر تک آیا اور خاموشی سے لیٹ گیا۔ اچانک اس کے ذہن کے پردے پر اپنی گزری ہوئی زندگی کسی فلم کی طرح چلنے لگی۔بیس سال کی عمر میں اس نے آئی ڈی ایف جوائن کی تھی ۔اس سے پہلے تک وہ فلسطینیوں سے تھوڑی بہت ہمدردی رکھتا تھا ۔لیکن فوج میں شامل ہونے کے بعد زائنسٹ کمانڈرز اور زائنسٹ ساتھیوں کہ ساتھ رہ رہ کر وہ بھی فلسطینیوں کو اپنا اول درجے کا دشمن سمجھنے لگا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
زائنسٹ یا صیہونی ،یہ یہودیوں کا وہ طبقہ ہے جو پورے فلسطین پر اپنا قبضہ چاہتا ہے۔صرف یہی نہیں اس سے آگے اردن ،سیریا،لبنان،مصر اور ایران تک ،اسرائیل میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔یعنی گریٹر اسرائیل بنانے کے لیے جو یہودی تنظیم سر گرمِ عمل ہے وہ عالمی صیہونی تنظیم ہے ۔اور تعجب کی بات یہ ہے کہ یہودیوں سے زیادہ اس تنظیم کے سپورٹر عیسائی ہیں ۔جنہیں زائنسٹ کرسچن بھی کہا جاتا ہے۔
اس کی ابتدا کئی دہائیوں پہلے ہوئی تھی 1896 ء کے شروع میں ۔جب ایک جرنلسٹ تھیوڈور ہرزل نے سب سے پہلے یہودیوں کے لیے ایک الگ ریاست بنانے کا تصور دیا تھا۔جس کو پورا کرنے کے لیے اس نے باقاعدہ ایک تنظیم بنائی تھی جسے
آج دنیا ،ورلڈ زائنسٹ آرگنائزیشن کے نام سے جانتی ہے۔اس تنظیم کو بنانے کے بعد اس نے پوری دنیا کے یہودیوں کو اس کے ذریعے ایک دوسرے سے کنیکٹ کیا۔دن گزرنے کے ساتھ یہ تنظیم مزید اپنی جڑیں مضبوط کرتی گئی ۔
لیکن ہر زل کا وہ نا پاک منصوبہ کہ الگ ریاست کو صرف اور صرف فلسطین کی سرزمین پر ہی قائم کرنا ہے ۔وہ اس وقت پورا ہوا جب 1917ء میں فلسطین کا علاقہ ترکیے کے قبضے سے نکل کر برطانیہ کے قبضے میں آگیا۔اور اگر برطانوی حکومت کی بات کی جائے تو وہ اس تنظیم کی بہت بڑی حمایتی تھی۔اب تو مطلب حال یہ تھا جیسے پکی پکائی کھیر ان صیہونیوں کے ہاتھ لگ گئی تھی ۔
ان صیہونیوں کی ہجرت سینکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں اس سےپہلے ہی مشرقی یورپ سے فلسطین کی سرزمین کی طرف ہو چکی تھی۔لیکن 1917ء کے بعد توجیسے کھلی چھٹی مل گئی تھی ان صیہونیوں کو کہ فلسطین کی سرزمین کو اپنے دادا کی خاندانی جاگیر سمجھتے ہوئے یہاں اپنے ڈیرے جمانے شروع کرو۔
خیر شروع شروع میں ان لوگوں نے کافی محنت کی ۔بھئی اب کام چاہے اچھا ہو یا برا محنت تو کرنی پڑتی ہے اور انہوں نے کوئی چھوٹا ہاتھ تو مارنا نہیں تھا ۔فلسطین کی ریاست کو ہڑپنا تھا ۔کوئی سوکھا کم تے نئیں سی نا؟ انہوں نے دن رات گدھوں کی طرح کام کیا۔میر ا مطلب کچھ لوگوں نے اپنے بزنس سیٹ کیے، نئی بستیاں بنائی گئیں ،کچھ نے مزدوروں کی طرح کام کیا تو کچھ نے سازشیں کیں ۔
اس کے بعد 1917ء میں برطانیہ کا آفیشل پروانہ ملنے کے بعد وہ لوگ کھلے عام اپنی اس الگ ،ناجائز اور صیہونی ریاست کے قیام کے لیے کوشش کرنے لگے ۔جس کے نتیجے میں دوسرے ملکوں میں رہنے والے یہودیوں کو انوائٹ کرنا شروع کیا کہ آئیں بھئی اپنے نئے ملک میں آپ کا ویلکم ہے۔
اب مسلسل ہجرت کے پیشِ نظر نئی آنے والے یہودیوں کی آبادکاری کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا تھا۔نتیجہ فلسطین کے لوگوں کی ان کے گھروں سے بے دخلی۔وہ لوگ اپنے ہی گھروں سے زبردستی نکال باہر کیے گئے تھے۔دوسری طرف صیہونیوں نے فلسطین کے کافی علاقوں پر اپنا ناجائز تسلط قائم کر لیا تھا۔ صورتِ حال اس وقت مزید گمبھیر ہوئی جب 1948ء میں ڈیوڈ بن گوریون نامی ایک صیہونی لیڈر نے اسرائیل کی الگ ریاست کا اعلان کر دیا۔
لیکن یہاں عرب دنیا میں ہل چل مچ چکی تھی ۔ ظاہری بات ہے کہ ایک مسلم ریاست پر آپ لوگ ناجائز قبضہ کریں گے تو عرب دنیا اور مسلم دنیا خاموش تو نہیں رہے گی نا۔بس پھر کیا تھا عرب ممالک نے مل کر اسرائیل پر حملہ کر دیا ۔لیکن یہاں بھی امریکہ ،برطانیہ اور رشیا جیسے ملکوں نے اسرائیل کو کھل کے سپورٹ کیا ۔اکھاڑ لے جو کوئی اکھاڑ سکتا ہے ۔لیکن پھر ہوا کچھ یوں کہ واقعی عرب ممالک مل کر بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے تھے ۔
اس جنگ کے بعد صورتحال فلسطینیوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی تھی ۔ تقریباََ سات لاکھ سےزیادہ فلسطینی زبردستی اپنے گھروں سے نکالے گئے تھے۔جنہوں نے اردن،مصر، لبنان ،سیریااورکئی دوسرے ممالک کے علاوہ ویسٹ بینک اور غزہ پٹی کی طرف ہجرت کی ۔اس دن کو آج بھی فلسطینی یومِ سیاہ کہ طور پر مناتے ہیں۔
جسے ،نکبۃ کہا جاتا ہے۔اس کے بعد 1967ء میں عرب اسرائیل جنگ ہوئی تھی جسے ،سکس ڈے وار بھی کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ وہ صرف چھ دن تک چلی تھی اور اس میں بھی عرب ممالک ہار گئے تھے ۔
اس کے بعد سے اسرائیل کے نا رکنے والے مظالم اور مسلسل فلسطین کے علاقوں کو اپنی حدود میں شامل کرنا ،امریکہ بہادر کی کھلی سپورٹ اور مسلم دنیا ،خصوصاََ عرب دنیا کی خاموشی نے فلسطینیوں کو مزاحمت پر مجبور کر دیا ۔ وہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اللہ کے بھروسے ،ایمان اور یقین کے ساتھ ساتھ اتحاد کی رسی تھامے ۔دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ۔7 اکتوبر 2023 ء کا واقعہ پیش آیا ۔
آپ کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کریں گے تو ظاہری بات ہے وہ ہر حال میں مزاحمت تو کرے گا۔یہاں تو صیہونی ، ان کا سارے کا سارا ملک ہڑپ کر جانا چاہتے ہیں وہ بھی ڈکار لیے بغیر۔انہی مزاحمتی گروپس میں حماس بھی شامل ہے ۔جو اسرائیل،امریکہ سمیت ان عرب ممالک کی آنکھوں کا بھی کانٹا بنا ہوا ہے جن کے امریکہ بہادر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،یو نو بیسٹ بڈیز والے ۔
لیکن یہاں یہ بات واضح رہے کہ 7 اکتوبر ، سال 2023 سے شروع نہیں ہوا تھا ۔یہ 14 مئی 1948 ء کو شروع ہوا تھا ۔ اتنے سالوں کا اندر پنپتا لاوا کسی صورت تو باہر نکلنا ہی تھا ۔آزادی کے لیے جدو جہد اور اپنے اوپر ہورہے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کو کوئی شکل تو دینی تھی نا؟۔۔۔
علامہ اقبال اپنی نظم فلسطینی عرب میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔
زمانہ اب بھی نہیں جس کے سوز سے فارغ
میں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود میں ہے
تیری دوا نہ جنیوا میں ہے ،نہ لندن میں
فرنگ کی رگِ جاں پنجہ ء یہود میں ہے
سنا ہے میں نے ،غلامی سے امتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذتِ نمود میں ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دو مہینے سے وہ لوگ اسی جگہ موجود تھے ۔یوسف مسلسل ان کی نگرانی کر رہا تھا ۔حاتم بھی کبھی چکر لگا لیتا ۔ ان دو مہینوں کے دوران وہ لوگ زیادہ تر ٹنل میں ہی رہے تھے ۔صرف ہفتے میں ایک دن کچھ دیر کے لیے انہیں باہر لے کر جاتے اور ایک سے دوگھنٹے بعد واپس ۔ایسا صرف ان دونوں کی صحت کے پیشِ نظر کیا جاتا تھا۔ہیری کو تو ایسا کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا البتہ ایبل کو اسکن انفیکشن ہوچکا تھا۔یوسف جانتا تھا اس بارے میں ۔اس لیے اس نے اپنے سینئر سے بات کر کے اسے کچھ دیر کے لیے باہر لے جانے کی اجازت لے لی ۔ اس وقت یوسف عصر کی نماز پڑھ رہا تھا اور وہ دونوں وہیں اپنی مخصوص کرسیوں پر بیٹھے سب کچھ فراموش کیے صرف یوسف بن یحییٰ کو ڈسکس کرنےمیں مصروف تھے ۔
ہیری! تمہیں ایک بات بتاؤں ؟جوزف کی ہولی بک بہت امیزنگ ہے اور جوزف کہتا ہے یہ فائنل ٹیسٹیمنٹ ہے ۔۔۔ایبل نے ہلکی سی سرگوشی کی ۔
ایسا کیسے ہو سکتا ہے ؟ہم لوگ گاڈ کے چنے ہوئے لوگ ہیں ۔تو پھر زیادہ ایکوریٹ اور فائنل ٹیسٹیمنٹ ان مسلمز کے پاس کیسے آسکتا ہے؟۔۔۔ہیری کی انا نے سر اٹھایا ۔
معلوم نہیں ! لیکن میرے دادا مجھے اکثر پرافٹ محمد ﷺاور ان کے ساتھیوں کی اسٹوریز سناتے تھے۔اس کے علاوہ اسٹوریز آف پرافٹس ان فائنل ٹیسٹیمنٹ کے نام سے ان کی ایک بک تھی۔ اس میں انہوں نے لکھا تھا ویری فرسٹ پیج پر کہ ۔۔۔
اگر کسی نے موشے (موسیٰ ؑ)کی لائف کے بارے میں صرف ایکوریٹ انفارمیشن لینی ہے تو ،مسلمز کی ہولی بک اس کے لیے بیسٹ آپشن ہے۔۔۔یوسف باہر آتے ہوئے ا س کی بات سن کر مسکرایا اور پھر پاس رکھے کاؤنٹر پر پڑی ٹوکری میں سے ایک زیتون اٹھا کر منہ میں رکھا اور آہستہ آہستہ چبانے لگا۔ اس نے ایک نظر اپنےفون پرموصول ہوئے میسج کودیکھا۔
آج پھر اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ایک ہاسپٹل پر میزائل داغے تھے ۔جواباََ مجاہدوں کی مزاحمت کے نتیجے میں ان کے چار فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔لیکن اس ہاسپٹل میں بیس کے قریب شہادتیں ہوئی تھیں جن میں بچے بھی شامل تھے ۔ تقریباََ پچاس کے قریب لوگ زخمی ہوئے تھے۔یوسف بن یحییٰ نے بے ساختہ گردن موڑ کر ان دونوں کو دیکھا۔
یا اللہ! ان دونوں کے حق میں جو بہتر ہے وہ کر دے ۔اگر یہ واقعی تیرے دین کی تلاش میں ہیں تو ان کو ہدایت عطا کر دے۔۔۔دل ہی دل میں دعا کرتا وہ اب فون اٹھا کر کسی کا نمبر ڈائل کر رہا تھا ۔
ایبل ! کیا پتہ تمہارے دادا نے اسلام قبول کر لیا ہو؟۔۔۔ہیری نے سرسری سے لہجے میں کہا تو ایبل پرسکون سے انداز میں ہلکا سا اس کی طرف جھکا۔
کیا پتہ کا کیا مطلب ہوتا ہے؟میرے دادا نے واقعی اسلام قبول کرلیا تھا۔میں اس وقت بارہ سال کا تھا۔۔۔نہایت دھیمے لہجے میں کہتے وہ سیدھا ہوا۔ہیری کی آنکھیں اس کی بات سن کر شاک سے پھیلی تھیں ۔
تمہارے دادا مسلمان تھے ؟ ۔۔۔شاک زدہ سی آواز ایبل کو سنائی دی۔
کِن!(ہاں ) اور میرے دادا بہت اچھے مسلمان تھے۔مجھے فخر ہے کہ میں ایک مسلمان دادا کا پوتا ہوں۔۔۔ایبل نے فخریہ کالر جھاڑے۔اس کی بات پر یوسف بن یحییٰ صرف تاسف میں سر ہلا کر رہ گیا۔ایک اس کا باپ تھا جسے ایک مسلمان کے بیٹے اور ایک مسلمان کا جگری یار ہونے پر فخر تھا۔ایک یہ تھا مسلمان دادا کا پوتا۔ہیری اس سے پہلے کوئی جواب دیتا ۔
اینٹری ڈور کھلا اور کفیے سے ڈھکا چہرہ لیے ہمیشہ کی طرح اپنے مخصوص سنجیدہ انداز میں حاتم بن یاسر اندر داخل ہوا ۔یوسف نے گردن موڑ کر اس کی طرف دیکھا ۔ حاتم نے سنجیدگی سے سلام کیا۔ایبل اور ہیری کو بھی اس نے سلام کیا تھا جس کا جواب انہوں نے مسکراتے ہوئے دیا اور واپس اپنی ڈسکشن کو جاری رکھا ۔
ایبل ! مجھے یہ سب اب ایک ایڈ وینچر لگ رہا ہے ۔یہ لوگ جتنے بے خوف ہیں اور جتنے ری لیکس ہیں ۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان کی اس بک میں کچھ تو ایسا ہے جو توراۃ میں مسنگ ہے۔ ہم کسی طرح جوزف سے وہ بک لے کر ایک دفعہ پڑھیں گے ۔کیا کہتے ہو؟۔۔۔ہیری نے اپنا سارا منصوبہ اس کے گوش گزارا تو ایبل نے سمجھنے والے اندا ز میں سر ہلایا۔
جوزف! تمہاری ہولی بک مل سکتی ہے؟ہم ایک دفعہ اسے پڑھنا چاہتے ہیں ۔ ۔۔ایبل نے ذرا سا سر اٹھا کر یوسف کی پشت کو دیکھا۔اس کی بات پر یوسف بن یحییٰ کرنٹ کھا کر پلٹا ۔حاتم بیچارے کو تو جھٹکے پر جھٹکے لگ رہے تھے۔ایک نیا انکشاف ۔
یوسف بن یحییٰ! تم وہاں آئی ڈی ایف کی جاسوسی کرنے گئے تھے یا تبلیغ کرنے کے لیے ؟۔۔۔وہ دبی دبی سرگوشی کرتا کافی جھنجھلایا ہوا تھا۔
رکو! بتاتا ہوں ۔۔۔یوسف نے ایک سائیڈ پر بنی شیلف سے عبرانی ترجمہ شدہ قرآن ایبل کی طرف بڑھایا ۔ایبل نے اسے کھول کر دیکھا اورپہلے صفحے پر نظر پڑتے ہی اس کے ماتھے پر بل پڑے تھے ۔
یہ والی نہیں عریبک والی دو!۔۔۔وہ ایسے بولا تھا جیسے کوئی فرمائشی پروگرام چل رہا ہو۔حاتم بن یاسر نے بے ساختہ آنکھیں چھوٹی کر کے اسے دیکھا۔
اس کے لیے تمہیں غسل کرنا پڑے گا ۔۔۔یوسف کی بات پر اس نے آہستہ سے سر ہلایا۔ہیری وہی عبرانی ترجمے والا قرآن لیے فلحال اس پر سرسری سی نظر ڈال رہا تھا ۔ایبل وہاں سے اٹھ کرغسل کرنے چلا گیا تو یوسف دوبارہ حاتم کی جانب متوجہ ہوا۔
واللہ ! یہ انسان مجھے تپانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ۔۔۔وہ واقعی عاجز آچکا تھا اس انسان سے۔دو سال تک جھیلا تھا اسے لیکن ان دو مہینوں میں تو ایبل نے اس کے دماغ کی دہی کر دی تھی۔کچھ ہی دیر میں وہ واپس آچکا تھا اور یوسف نے اس کے ہاتھ میں قرآن دیتے ہوئے شکر کا کلمہ پڑھا ۔وہ بھی اب ہیری کے برابر میں بیٹھا قرآن کھول کر اسے پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔حاتم کتنی ہی دیر تو خاموشی سے اسے دیکھتا رہا لیکن جب بیچارے سے نہ رہا گیا تو بول ہی پڑا۔
ایبل بن آئزک !۔۔۔اس کی آواز پر ایبل نے چونک کر سر اٹھایا اور بے ساختہ سوالیہ آئی برو اٹھائے۔
تمہیں شاید کسی نے بتایا نہیں کہ تھوڑی بہت عربی آنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ تم قرآن بھی پڑھ سکتے ہو۔کیونکہ قرآن کی عربی۔۔۔حاتم کی بات درمیان میں ہی رہ گئی جب وہ فوراََ اس کی بات کاٹ کر بولا۔
مجاہد! تمہیں شاید جوزف نے بتایا نہیں میں حافظِ قرآن ہوں ۔چودہ سال کا تھا میں جب میرے سینے میں مکمل قرآن محفوظ تھا۔ کافی سال سے میں نے غلطی سے بھی قرآن کھول کر نہیں دیکھا اس لیے اب مجھے پڑھنے میں مشکل ہورہی ہے۔۔آخر میں اس کے لہجے میں افسوس کی جھلک واضح تھی۔حاتم بن یاسر شاک زدہ نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا جو اس کے سر پر بم پھوڑ کر دوبارہ قرآن پڑھنے میں مصروف ہوگیا تھا۔
یوسف بن یحییٰ ! تمہیں یہ بات مجھ سے چھپاتے ہوئے ذرا حیا نہیں آئی؟ ۔۔۔وہ ملامت کرنے والے انداز میں کہتا یوسف کی جانب مڑا۔جس نے بے نیازی سے شانے اچکائے۔
آہ!(ہاں ) نہیں بتایاپھر؟ویسے بھی تم مجھے کون سا کچھ بتاتے ہو؟۔۔۔وہ خاصا چڑ کر بولا ۔ لیکن حاتم کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اس میں اتنا چڑنے والی بات کیا تھی؟
اب تم اوور ری ایکٹ کر رہے ہو جوزف! یا یوں کہنا چاہیے کہ تم سے آج تک یہ بات برداشت ہی نہیں ہوئی کہ وہی قرآن جو تم نے ڈیڑھ سال میں حفظ کیا تھا و ہ ایک یہودی لڑکے نے صرف ایک سال میں کر لیا۔۔۔ایبل نے ایک جتاتی نظر یوسف پر ڈالی۔اس کی بات پر یوسف اندر تک سلگ کر رہ گیا۔اب کی بار ہیری نے بھی ذرا سا سر اٹھا کریوسف کے چہرے کہ تاثرات دیکھے ۔جبکہ حاتم بن یاسر سے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہورہا تھا۔
ایسا کچھ نہیں ہے! تم اپنا منہ بند رکھواور جو کام کر رہے ہو وہ کرو۔۔۔یوسف نے اسے شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا اور خفگی سے رخ موڑ گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ایک ہفتے بعد ۔۔۔
یوسف معمول کے مطابق فجر کی نماز ادا کررہا تھا۔جب ایبل دبے پاؤں چلتا ہوا اس چھوٹے سے کمر ے میں داخل ہوا ۔ایک طائرانہ نظر پورےکمرے پر ڈال کر اس نے یوسف بن یحییٰ کو دیکھا۔اتنی پرسکون نماز تھی اس کی ،ایک ٹھہراؤ سا تھا ہر رکن کی ادائیگی نہایت تحمل سے کی جارہی تھی۔کتنے ہی لمحے وہ یک ٹک اسے دیکھے گیا۔
اللہ! آپ مجھے بھی تو کسی مسلم فیملی میں پیدا کر سکتے تھے؟جوزف اور مجاہد کی طرح۔ کم ازکم ہماری دوستی تو ہو سکتی ۔ وہ کہتا ہے مسلمان اور یہودی دوست نہیں ہو سکتے۔۔۔وہ ہنوز یوسف کو نماز پڑھتا دیکھ کر دل ہی دل میں اللہ سے مخاطب تھا۔
آپ کو تو پتہ ہے ہم جیوز میں کسی دوسرے مذہب کا انسان داخل نہیں ہوسکتا۔ورنہ میں جوزف کو اپنے مذہب میں شامل کر لیتا ۔۔۔ واللہ اگر یوسف بن یحییٰ سن لیتا تو اس کا گلا دبا دیتا اس بات پر۔
اب یوسف تشہد میں بیٹھ چکا تھا ۔ایبل اس سے کچھ فاصلے پر جاکر بیٹھ گیا اور بازو ،دونوں ٹانگوں کے گرد باندھ لیے۔یوسف نے سلام پھیر کر جیسے ہی اپنے بائیں جانب بیٹھے ،بلکہ جم کر بیٹھے ایبل کو دیکھا تو ایک لمحے کے لیے تو اسے حیرت کا جھٹکا لگا ۔اگلے ہی پل وہ پوری طرح اس کی طرف گھوما۔
تم؟یہاں کیا کر رہے ہو ؟۔۔۔آنکھیں چھوٹی کر کے اس نے مشکوک نگاہوں سے ایبل کو گھورا۔
وہ ۔۔۔میں ۔۔۔تمہیں دیکھنے آیا تھا کہ تم کیسے نماز پڑھتے ہو۔۔۔ایبل نے گڑبڑا کر کہا اور فوراََ سیدھا ہو کر بیٹھا۔ یوسف نفی میں سر ہلاتا سیدھا ہوا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔ایبل مزید اس کے قریب ہوا اور اس کے دعا کے لیے اٹھے ہاتھوں پر اپنی نظریں جمائیں۔
اللہ کی حمدو ثنا کے بعد ،نبیﷺ پر درود بھیجنے کے بعد یوسف نے دعا مانگنی شروع کی ۔
اللہ! میرے لو گو ں کی مدد فرما!۔۔۔ہلکی سی سرگوشی نما آواز ایبل کو سنائی دی تھی۔
ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما!۔۔۔
یہ لوگ ہمارے بچوں ،ہمارے جوانوں ، ہماری عورتوں اور ہمارے بزرگوں کا قتلِ عام کررہے ہیں اور ہم سےیہ امید رکھتے ہیں کہ ہم آگے سے مزاحمت بھی نہ کریں۔۔۔اب کے اس کی آواز میں درد تھا ،اذیت تھی اور بےبسی تھی۔
یا اللہ ! ۔۔۔ ہلکی سی سرگوشی نما آواز ایبل کو سنائی دی تھی۔
جب تو ہمیں ہدایت دے چکا ہے تو پھر ہمارے دل میں کوئی ٹیڑھ پیدا نہ کرنا ۔
ہمیں ثابت قدم رکھنا ۔ ہمارے شہید وں کے درجات بلند فرما۔ جس طرح تو نے بدر کے میدان میں مسلمانوں کو ثابت قدم رکھا تھااور ان کی غیبی مدد فرمائی تھی۔اس نے اس معرکے کا حوالہ دیا تھا جہاں فرشتے مدد کو پہنچے تھے۔
ان کے خاندان والوں کو صبرِِ جمیل عطا فرما۔جس طرح تونے احد کے شہیدوں کے خاندان والوں کو صبر عطا فرمایا تھا ۔۔۔یوسف بن یحییٰ کے لہجے میں بے انتہا درد تھا ۔جواس کے چہرے پر بھی صاف نظرآرہا تھا۔
صیہونیوں کے مقابلے میں مسلمانوں کو فتح عطا فرما ۔جس طرح غزوہ خیبر میں تو نے مسلمانوں کو دشمن پر غلبہ عطا فرمایا تھا۔۔۔ایبل کو حیرانی ہوئی تھی وہ آخر ان ساری جنگوں کا حوالہ کیوں دے رہا تھا؟
اس بمباری اور ظالمانہ حملوں میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انہیں شفا عطا فرما۔۔۔اب کی بار یوسف کی آنکھیں بے ساختہ نم ہوئی تھیں ۔
آمین ثم آمین!۔۔۔دعا مانگ کر وہ اٹھنے لگا تھا جب ایبل کے سوال پر وہیں بیٹھ گیا۔ایبل بن آئزک کے سوال بعض دفعہ یوسف بن یحییٰ کو حیران کردیتے تھے۔
جو لوگ توراۃ اور بائیبل کو فالو کرتے ہیں اور گاڈ کے بتائے ہوئے رستے پر چلتے ہیں ان کا کیا؟ کیا وہ سب جہنم میں ہی جائیں گے؟کیونکہ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا ۔۔۔پے در پے سوال کرتا وہ اندر ہی اندر عجیب سی کشمکش کا شکار تھا۔
ایبل ! جب تک اللہ کے آخری رسول ﷺ کو نبوت نہیں ملی تھی ۔اس سے پہلے تک بائیبل کے سچے پیروکار ہی مسلم تھے۔ اس سے پہلے یعنی موسیٰؑ سے لے کر عیسیٰؑ کو نبوت ملنے سے پہلے تک جو یہودی تورات کے احکامات پر عمل کرتے تھےوہ مسلم تھے۔ مگر رسولﷺ کو جب نبوت ملی اس کے بعد جو بھی ان پر نازل ہونے والی کتاب یعنی قرآن کی تعلیمات پر عمل کرے گا وہی مسلم ہوگا۔۔۔سمجھانے والے انداز میں کہتا وہ وہاں سے اٹھا۔ایبل بھی اس کے ساتھ ہی کھڑ ا ہوا۔
مسلم یعنی ؟۔۔۔ایبل نے سوالیہ آئی برو اٹھائے ۔
یعنی جو اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم کے آگے سرینڈر کر دے ۔یعنی جو قرآن میں موجود اللہ کے احکامات پر عمل کرے چاہے وہ اس کی اپنی خواہش کے مطابق نہ ہوں ۔اللہ کے حکم کے آگے اسے ہر حال میں سرینڈر کرنا ہے۔ ۔۔یوسف نے سادہ سے لہجے میں جواب دیا۔ایبل نے سمجھ کر سر ہلایا۔
کیا قرآن ، توراۃ او ر بائیبل کا نیو ایڈیشن ہے؟ ۔۔۔اگلا سوال کیا گیا۔
آہ ! نیو اور فائنل ایڈیشن ۔۔۔وہ چلتا ہوا باہر کی طرف جارہا تھا۔ایبل بھی اس کے ساتھ ہی چل رہاتھا۔
لیکن اگر اس میں بھی کسی نے ایڈنگ کردی تو َ؟۔۔۔باہر آکر ایبل نے ایک بار پھر سوال کیا۔یوسف مدھم سا مسکرایا۔
سورۃ الحجر میں پڑھا نہیں تم نے؟۔۔۔
انّا نحن نزلنا الذکروانّالہ لحٰفظون
یوسف اب چلتا ہوا کاؤنٹر تک گیا ایبل بھی اس کے ساتھ ہی آکر کھڑا ہوا۔یوسف ناشتے کے لیے سامان نکال رہا تھا اور وہ اس کا ہاتھ بٹا رہا تھا ۔ساتھ ہی ساتھ سوال جواب کا سیشن بھی جاری تھا۔
ویسے تم کتنے لکی ہو نا ؟۔۔۔حسرت بھرے لہجے میں یوسف کو بتایا گیا تھا جس نے سوالیہ آئی برو اٹھا کر اسے دیکھا۔
مجاہد تمہارا کتنا اچھا دوست ہے اور مجھے تو وہ لفٹ ہی نہیں کرواتا ۔آج بھی دیکھو ہیری کواپنے ساتھ لے گیا ہے ۔کیا ہو جاتا اگر میں بھی چلا جاتا تو؟۔۔۔خفگی سے کہتا وہ اس وقت کسی اینگل سے بھی آئی ڈی ایف کا سولجر نہیں لگ رہا تھا۔یوسف نے تاسف سے سر جھٹکا۔
ہم لوگ حالتِ جنگ میں ہیں ایبل! اور اس وقت ہمارے لوگو ں کی زندگیاں بہت مشکل میں ہیں ۔مجاہد ،ہیری کو کہیں پکنک منانے کے لیے نہیں لے کر گیا۔۔۔وہ دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگیا ۔
لیکن جوزف! ایسے سارے یرغمالیوں کو الگ الگ جگہ پر پھیلا کر تمہیں کیا لگتا ہے آئی ڈی ایف حملے روک دے گی؟۔۔۔وہ انسان چپ نہیں رہ سکتا تھا اور نہ ہی اس کے سوال کبھی ختم ہو سکتے تھے۔
ہم لوگ اپنی طرف سے کوشش ہی کر سکتے ہیں نا؟۔۔۔یوسف کا مصروف سا جواب آیا۔
اور اگر ان ائیر اسٹرائیکس اور بمباری کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہو ا پھر؟
پھر کیا؟پھر الٹا ہمیں ہی ان یرغمالیوں کو کسی محفوظ جگہ پر شفٹ کرنے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگانی پڑے گی۔۔۔یوسف کو نئے سرے سے تپ چڑھی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ دونوں پچھلے دو گھنٹوں سے اس ٹنل کے اندر بنے راستوں سے گزر رہے تھے۔ہیری آگے آگے تھا اور حاتم اپنی گن اس کے سر پر رکھے اسے بتارہا تھا کہ آگے کس طرف جانا ہے۔اس وقت وہ دونوں جس ٹنل میں موجود تھے وہ قدرے تنگ اور تاریک تھی۔ ہیری کے اب پیر درد کرنا شروع ہو چکے تھے ۔لیکن حاتم بن یاسر نے شاید نا رکنے کی قسم کھا رکھی تھی۔وہ مسلسل اسے چلنے کا کہہ رہا تھا۔
کچھ آگے جا کر ہیری رک گیا اور گردن موڑ کر حاتم کو دیکھا۔
مجاہد! اب کتنا رہ گیا ہے ؟مجھ سے مزید نہیں چلا جارہا۔۔۔وہ خاصے تپے ہوئے انداز میں پوچھ رہا تھا۔حاتم کے ماتھے پر بے ساختہ بل پڑے ۔
زیادہ نخرے کرنے کی ضرورت نہیں میرے سامنے ۔۔۔اس کی بات کو کسی کھاتے میں نہ لاتے ہوئے حاتم نے اپنی اسنائپر سے اس کی پسلیوں پر تھوڑا سا زور دیا تو ہیری کراہ کر رہ گیا۔
چل تو رہا ہوں ۔ مار کیوں رہے ہو؟۔۔۔پہلے سے بھی زیادہ رفتار سے چلتا وہ منہ بنا کر بولا ۔حاتم کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر وہ ایک مرتبہ پھر بولا۔
ویسے تمہیں کیا لگتا ہے مجاہد؟کہ یہ آئیڈیا کام کرے گا؟
بے تخ! بے تخ ! (بلکل! بلکل! ) اگر تم اپنا کام ٹھیک سے کرو گے تو۔
لیکن اگر ان کو پتہ چل گیا کہ تم یہ سب پرو پیگنڈاکررہے ہو ۔ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے تو وہ لوگ الٹا تمہارے لوگوں کو نقصان پہنچائیں گے۔پھر کیا کرو گے تم ؟۔۔۔ہیری نے تشویش زدہ لہجے میں پوچھا تھا۔
وہ لوگ اب اس تنگ ٹنل سے نکل کر ایک کھلے ہال نما حصے میں آچکے تھے۔جہاں ایک طرف تاریک سے کمرے کے باہر لوہے کا جنگلا لگا ہوا تھا ۔کسی جیل کی طرح ۔ حاتم نے آگے بڑھ کر اس جنگلے کا درواز کھولا اور ہیری کو لے کر اندر داخل ہوا۔
اس جگہ پر ہم خاص طور پر آئی ڈی ایف کے فوجیوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور جانتے ہو یہاں سے نکلنے والے قیدیوں کی حالت کیسی ہوتی ہے؟۔۔۔حاتم کے پوچھنے پر ہیری کو بے ساختہ اپنے وہ ساتھی یاد آئے ۔
جو رہا ہو کر واپس آنے کے بعد ذہنی طور پر بلکل بیمار ہو چکے تھے۔اچانک ہی انہیں پاگل پن کے دورے پڑنے لگتے تو کبھی کسی کی چیخیں ،کبھی کسی ڈرون کی آواز،کسی میزائل کی آواز اور کبھی کبھی تو گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دیتی تھیں ۔
تو کیا اب میرا حال بھی ان سب کی طرح ہو گا؟۔۔۔وہ آنکھوں میں ناراضگی لیے پوچھ رہا تھا۔حاتم نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
ہماری قیادت کی طرف سے آرڈر ز ہیں کہ غزہ کے نیچے مختلف جگہوں پر یرغمالیوں کو پھیلا دو ۔اس کے بعد صاف مکر جاؤ کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں کہ وہ لوگ ہیں کہاں ؟۔۔۔حاتم کی سنجیدہ سی آوا ز سنائی دی ۔
اس سب کے بعد ،اگر وہ لوگ تمہاری بات مان جائیں تو کیا تم لوگ ہمیں چھوڑ دو گے ؟۔۔۔نجانے کیوں چھوڑنے کی بات پر ہیری کا دل اداس ہوا تھا۔
طبعاََ ! (بلکل) اب تم دونوں کے بدلے میں اگر ہمارے لوگ واپس آجائیں تو تم دونوں کو یہاں رکھ کر ہم اچار تھوڑی نا ڈالیں گے۔۔۔حاتم بے نیازی سے کندھے اچکاتا باہر نکل گیا اور اس جنگلے نما دروازے کو لاک کیا۔کچھ قدم چل کر وہ ایڑیوں کے بل گھوما ۔
لیکن اگر تم لوگ اپنی خوشی سے یہاں رہنا چاہو تو رہ سکتے ہو ۔وہ کیا ہے نا کہ کچھ نئی ٹنلز کی کھدائی کرنی ہے تو مزدوروں کی ضرورت ہے ۔ سوچ کر بتانا ضرور۔۔۔آخرمیں دل جلانے والی مسکراہٹ چہرے پر سجائے وہ ہیری کو اندر تک سلگا گیا ۔وہ اب واپس جارہا تھا۔
لیخ لے عزازیل ! (عزازیل کے پاس جاؤ!)۔۔۔وہ اس کی پشت کو گھور تے ہوئے چلایا ۔حاتم کان لپیٹے آگے بڑھ گیا۔ہیری نے بے ساختہ دانت پیسے تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اس ہال نما کمرے میں اگر واپس آئیں تو یوسف بن یحییٰ ایک کرسی کو ترچھا کر کے بیٹھا ،اپنے سامنے کھڑے ایبل کو دیکھ رہا تھا جواپنے فرصت سے سنوارے بالوں کو بگاڑ رہا تھا۔کچھ ہی دیر میں وہ الجھے بالوں کے ساتھ ستائش طلب نظروں سے اپنے سامنے بیٹھے یوسف کو دیکھ رہا تھا۔
جوزف !میں کیسا لگ رہا ہوں؟۔۔۔اس کی بات پر یوسف نےایک نظر سر تا پیر اس کا جائزہ لیا۔
بلکل مجنون لگ رہے ہو۔۔۔وہ نہایت سنجیدہ لہجے میں بولا۔
یلّا! حبیبی !اب کیمرا آن کرو اور ریکارڈنگ اسٹارٹ کرو۔۔۔ایبل کی طرف سے اگلا آرڈر دیا گیا ۔
سوچ لو اگر آئی ڈی ایف کو جوزف کی ویڈیو کا انتظار ہوا تو؟ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی ایبل یا ہیری سے انہیں کوئی سروکار ہی نہ ہو۔۔۔یوسف نے کیمرہ سیٹ کرتے ہوئے آنکھوں میں تپانے والی چمک لیے کہا۔
جوزف! تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ آئی ڈی ایف کے سارے فوجی تمہارے انتظار میں پلکیں بچھائے بیٹھے ہوں گے؟۔۔۔ایبل کو اس کا اتنا پرسکون انداز ہضم نہیں ہو ا۔
بس مجھے پتہ ہے کمانڈر کو جوزف ہر حال میں چاہیے ۔بے شک ایبل اور ہیری کی لاش کے ساتھ ۔۔۔یوسف نے اب کی بار اس کی آنکھوں میں دیکھ کر پریقین لہجے میں کہا ۔
ماشاء اللہ! خوش فہمیاں چیک کرو لوگوں کی۔۔۔ایبل کیمرے کے سامنے کھڑا ہوتا ستائشی لہجے میں بولا۔ وہ دونوں عبرانی کی بجائے عربی میں ہی بات کر رہے تھے ۔
چلو اب انسانوں کی طرح ویڈیو ریکارڈ کرواؤ تاکہ تمہاری اس گز لمبی زبان کا ہمیں بھی کوئی فائدہ ہو۔۔۔یوسف نے کیمرے کا لینز سیٹ کر کے اپنے سامنے کھڑے ایبل کو دیکھا۔
بتاؤ کیا بولنا ہے مجھے؟۔۔۔ایبل نے سوالیہ آئی برو اٹھا کر پوچھا ۔یوسف نے اسے سب اچھے سے سمجھایا۔جیسے ہی اس کی بات مکمل ہوئی ایبل نے بے ساختہ کانوں کو ہاتھ لگائے ۔
جوزف! کچھ اللہ کا خوف کرو! اتنا جھوٹ ؟وہ بھی میں بولوں ؟تمہیں پتہ ہے ساری زندگی سائنا گاگ کے چکر لگا لگا کر میرے پیر گھس جائیں گے ۔ویلنگ وال(دیوارِ گریہ ) کے سامنے رو رو کر میری آنکھوں کے سارے آنسو ختم ہو جائیں گے ۔پھر بھی اللہ معاف نہیں کرے گا۔۔۔ایبل نے خوف سے جھرجھری لیتے ہوئے یوسف کو دیکھا۔
چپ چاپ جیسا میں نے سمجھایا ہے ویسا ہی بولنا۔۔۔اس نے تنبیہی انداز میں کہا۔
اچھا ٹھیک ہے تم وعدہ کرو درمیان میں ٹوکو گے نہیں چاہے کچھ بھی ہوجائے ۔ویڈیو ختم کرنے کے بعد جو کہنا ہوا کہہ لینا۔۔۔ایبل نے اسے کے سامنے ہاتھ کرتے ہوئے اس سے وعدہ لیا۔یوسف نے ایک مشکوک سی نظر اس پر ڈال کر ہاتھ ملایا اور سامنے کھڑے ایبل کو فوکس کر کے ویڈیو بنانی اسٹارٹ کی ۔ایبل نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روکا۔
ایک منٹ رکو ذرا۔ کچھ لائٹس آف کرنے دو اور یہاں نہیں وہ اس دیوار کے پاس لے کر آؤ کیمرہ ۔پتہ تو چلے کہ تم لوگ زبردستی ٹارچر کر کے ویڈیو بنا رہے ہو۔۔۔کسی ماہر پروڈیوسر کی طرح کہتا وہ سوئچ بورڈ تک گیا اور لائٹس آف کیں ۔پھر اسی کونے میں جاکر بیٹھ گیا۔ہنوز ماتھے پر بکھرے الجھے بالوں کے ساتھ چہرے پر مصنوعی خوف اور تکلیف سجائے اس نے پورا شوٹنگ کا ماحول بنا دیا تھا۔یوسف کیمرہ اٹھائے اس تک آیا اور یہاں سے اسٹارٹ ہوئی تھی ایبل کی ایکٹنگ۔
چلو شروع کرو۔۔۔یوسف نے اسے اشارہ کیا۔ایبل ڈرے سہمے انداز میں بلکل کونےمیں بیٹھ گیا۔
( ہیلو! میرا نام ایبل ہے اور میں آئی ڈی ایف سولجر ہوں ۔میں ایک پرو اسرائیل زائنسٹ ہوں۔)
یوسف بن یحییٰ کی بات اس کے ذہن میں گونجی۔لیکن جب وہ بولا تو یوسف نے بے ساختہ اپنا سر پیٹا ۔اس نے کس انسان سے اچھے کی امید رکھ لی تھی۔
شلام ! میرا نام ہابیل ہے ۔ واللہ !میں ایک اینٹی زائنسٹ الٹرا آرتھوڈوکس یہودی ہوں ۔۔۔چہرے پر انتہا درجے کی دہشت طاری کیے وہ ایسے پوز کررہا تھا جیسے اسے زبردستی یہ سب بولنا پڑ رہا ہو۔یوسف نے بے ساختہ دانت پیس کر اسے کچا چبا جانے والی نظروں سے دیکھا ۔
(یہاں جس جگہ ہمیں رکھا ہے یہ بہت تنگ اور تاریک جگہ ہے۔جوزف اور ہیری کہاں ہیں میں نہیں جانتا۔)یوسف کا اگلا جملہ اس کے ذہن میں گونجا۔
یہاں جس جگہ ہمیں رکھا گیا ہے یہ کافی کھلی جگہ ہے۔جوزف اور ہیری کہاں ہیں یہ بھی میں جانتا ہوں ۔لیکن ان لوگوں نے بتانے سے منع کیا ہے۔۔۔ایبل نے اگلی لائن بھی بلکل الٹ بولی ۔اس بار یوسف بن یحییٰ کا شدت سے دل چاہا کہ اس کا منہ توڑ دے ۔
(یہ جگہ کسی جہنم سے کم نہیں ہے۔میں آپ سب سے ریکویسٹ کرتا ہوں کہ مجھے یہاں سے نکالیں پلیز ۔)
یہ جگہ کسی جنت سے کم نہیں ہے ۔قسم سے اتنا سکون ہے نا یہاں ۔ واللہ ! میں کبھی بھی یہاں سے واپس نہیں آنا چاہتا۔آپ لوگوں سے ریکویسٹ ہے کہ اپنے باقی بچے سولجرز کی خیر منائیں ۔کیوں کہ کتائب القسام کے مجاہد گھات لگا کر بیٹھے ہیں ۔
یوسف کے تیور بتا رہے تھے اگر اس نے وعدہ نہ کیا ہوتا تو وہ ایبل کا گلا دبا دیتا۔ضبط سے سرخ پڑتے چہرے کے ساتھ اس کی گرفت کیمرے پر مزید بڑھی ۔ریکارڈنگ بند کر کے وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا ۔جس کرسی پر بیٹھ کر وہ ریکارڈنگ کر رہا تھا اسی پر کیمرہ رکھ کر وہ ایبل کی طرف بڑھا ۔جو اس کونے میں کھڑا دیوار سے ٹیک لگائے اپنے بال ہاتھوں کی مدد سے ہی درست کر رہا تھا۔آنکھوں میں ایک فاتحانہ چمک تھی۔ اگلے ہی پل یوسف بن یحییٰ اس کے سر پر پہنچا ۔
ذلیل! کمینے انسان! یہ کیا بکواس کی ہے ؟۔۔۔ ایبل کا گریبان پکڑ کر ایک جھٹکے سے اسے دیوار سے الگ کر کے اس کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑے ، ایک ایک لفظ چبا کر ادا کیا۔
جوزف! میری بات تو سن لو!میں ۔۔۔ایبل ہلکا سا منمنایا ۔لیکن یوسف نے اس کی بات درمیان میں ہی کاٹ دی ۔
یہ جو کچھ دیر پہلے بکواس کی ہے ۔اس کے بعد مزید میں کیا سنوں؟۔۔۔وہ دبا دبا سا چلایا ۔ کسی طو ر اس کا غصہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ اس کا گریبان چھوڑتا وہ اب اپنے غصے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔لمبے لمبے ڈگ بھرتا وہ کاؤنٹر تک آیا اور وہاں پڑا گلاس اٹھا کر اس میں پانی لیا ۔پھر وہیں اسٹول پر بیٹھ کر ایک ہی گھونٹ میں پی گیا۔
جوزف! ایک بار میری بات سن لو پھر تم چاہے مجاہد کی اسنائپر سے میری کھوپڑی اڑا دینا۔ کیونکہ میں جانتا ہوں تمہاری والی کی اتنی کپیسٹی نہیں ہے۔۔۔وہ بھی فوراََ اس کے پیچھے آیا اور اس سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہو کر مذاکرات کی پیش کش کی ۔یوسف نے عادتاََ ٹوکری سے ایک زیتون اٹھا کر منہ میں رکھا اور ایبل کو دیکھ کر چبانے لگا ۔ جیسے زیتون کی جگہ ایبل ہو۔کچھ دیر بعد یوسف بن یحییٰ کی سپاٹ سی آواز وہاں گونجی ۔
اس احمقانہ حرکت کی وضاحت دینا پسند کرو گے؟۔۔۔اس کی بات پر ایبل نے بے ساختہ منہ کے زاویے بگاڑے ۔وہ اس وقت سے یہاں چنے بیچنے کے لیے تو نہیں کھڑا تھا۔ اس کا غصہ کم ہوتا دیکھ کر وہ چلتا ہوا کاؤنٹر کے پاس آیا اور ایک چھلانگ لگا کر کاؤنٹر پر بیٹھا ۔پھر کسی بڑے بوڑھے کی طرح نصیحت کرنے والے انداز میں وہ اپنے سامنے بیٹھے یوسف کو سمجھا رہا تھا ۔
دیکھو جوزف! جب تم یہ ویڈیو سینڈ کرو گے تو ، واللہ ! آئی ڈی ایف میں ایک طوفان کھڑا ہوجائے گا ۔وہ لوگ یہی سمجھیں گے کہ مجھ سے یعنی آئی ڈی ایف کمانڈر کے اکلوتے چشم و چراغ سے کتائب القسام والوں نے زبردستی یہ سب کہلوایا ہے ۔۔۔اس کی بات سن کر یوسف نے استہزائیہ انداز میں اسے دیکھا۔
لیکن سوچنے والی بات یہ ہے ایبل! کہ آئی ڈی ایف کے کمانڈر کا بیٹا اپنے باپ کے خلاف ہی کیوں محاذ کھول کر بیٹھ گیا ہے؟
کیوں کہ میں نے سوچ لیا ہے میں مزید اس سب کا حصہ نہیں بنوں گا۔ ۔۔وہ شرمندہ مگر قطعی لہجے میں بولا۔
اور اگر تم نے دھوکہ دیا تو؟۔۔۔یوسف اب اس کے مقابل آکر کھڑا ہوا۔
میں اپنی بات کا کتنا پکا ہوں تم جانتے ہو جوزف! میں نے آئی ڈی ایف جوائن ہی اس شرط پر کی تھی کہ مجھے کسی کا قتل کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا ۔میں صرف پٹرولنگ آفیسر کے طور پر ڈیوٹی دوں گا۔دو سال ہوگئے ہیں کیا میرا باپ مجھے کسی ایک بھی فلسطینی کا قتل کرنے پر مجبور کر سکا؟۔۔۔آخر میں وہ سوالیہ انداز میں پوچھ رہا تھا۔
لیکن تم نے اپنے سامنے مرتے ہوئے تو دیکھا تھا نا؟اس وقت تم کیوں خاموش رہے؟ ۔۔۔ یوسف بن یحییٰ نے نا چاہتے ہوئے بھی گلہ کیا ۔
کیونکہ میں بھول گیا تھا کہ ظلم پر خاموش رہنا بھی ظالم کا ساتھ دینا ہوتا ہے ۔صرف یہ سوچ کر کہ میں تو قتل نہیں کر رہا ،میرا جرم جسٹیفائی نہیں ہو سکتا۔ اور اللہ سے معافی بھی میں کس منہ سے مانگوں ؟اس لیے میں نے سوچا ہے کہ پہلے میں اپنے عمل سے ثابت کروں گا ۔ آخرت میں اللہ سے کہہ تو سکوں گا کہ جب مجھے احساس ہوگیا کہ میں غلط کا ساتھ دے رہا ہوں تو میں نے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کی کوشش کی تھی ۔۔۔وہ یوسف کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا ۔آخر میں اس کی آواز میں تھوڑی سی لرزش تھی۔ ندامت ،شرمندگی اور احساسِ جرم نے ایک ساتھ ہی اسے گھیر لیا ۔
تم جانتے ہو ۔تم ہمیشہ مجھے حیران کرتے ہو ۔کبھی اپنی حرکتوں سے اور کبھی اپنی باتوں سے ۔ایبل تم واقعی ان پرڈکٹ ایبل ہو۔۔۔یوسف نے بے ساختہ نفی میں سرہلایا۔ایبل فوراََ کاؤنٹر سے نیچے اترا اور نم آنکھوں سے مسکراتے ہوئے اس کی طرف دیکھا۔وہ واپس اپنی ٹون میں آچکا تھا۔
جوزف! تم نے کہا تھا نا کہ مسلمان اور یہودی دوست نہیں ہو سکتے ؟۔۔۔اس کی بات سن کر یوسف نے اثبات میں سر ہلایا ۔
واللہ میں ابھی تک اپنی بات پر قائم ہوں ۔تمہیں زیادہ پھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔اب چپ چاپ کھانے کا کچھ کرو ۔میں تب تک تمہاری فلم ایڈٹ کرلوں ۔۔۔ شانِ بے نیازی سے کہتا یوسف کیمرہ لینے کے لیے گیا ۔ایبل نے منہ بسورتے ہوئے اس کی پشت کو گھورا اور کاؤنٹر کا نچلا خانہ کھول کر کٹنگ بورڈ نکالا ۔چاقو پہلے ہی کاؤنٹر پر موجود تھا۔
یوسف اب کیمرے کو کمپیوٹر سے کنیکٹ کر کے اس ویڈیو پر کچھ ایفیکٹس اور ساؤنڈز لگا رہا تھا ۔باقی ایکٹنگ تو ایبل نے واقعی کمال کی تھی ۔بے ساختہ ستائشی نظروں سے گردن موڑ کر اس نے ایبل کو دیکھا ۔جو نہایت انہماک سے کسی پروفیشنل شیف کی طرح تیزی سے ہاتھ چلاتا سبزی کاٹ رہا تھا ۔ساتھ ساتھ وہ یوسف کی زیتون والی ٹوکری سے زیتون اٹھا کر کھا رہا تھا۔
جوزف ! تمہاری آلیو بکٹ کے سارے آلیوز ختم ہوگئے ہیں ۔تم مجاہد سے کہہ کر اور منگوا لینا۔۔۔آخری زیتون منہ میں رکھتے ، وہ آہستہ آہستہ چباتے ہوئے کہہ رہا تھا۔یوسف نے ایک جھٹکے سے گردن موڑ کر اسے دیکھا کم اور گھورا زیادہ تھا۔
مجاہد تمہارے باپ کا ملازم نہیں ہے ۔اس لیے اب چپ چاپ اپنا کام کرو اور مجھے بھی کرنے دو۔۔۔ تنبیہی لہجے میں کہتا وہ دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوچکا تھا ۔ایبل نے بھی دوبارہ اسے نہیں بلایا تھا۔اب اس کمرے میں صرف کاؤنٹر کے پاس کھڑے ایبل کی کھٹ پٹ کی آواز تھی اور کی بورڈ کی کھٹ کھٹ جس کے ساتھ ماؤس کی کلک کلک بھی وقتاً فوقتاً شامل ہورہی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تین دن بعد!۔۔۔
مغرب کی نماز کے بعد حاتم سیدھا وہیں آیا تھا جہاں پچھلے تین دن سے ہیری کو رکھا ہوا تھا ۔اسماعیل کو اس کی نگرانی کے لیے را ت کو یہیں رکنا ہوتا تھا۔تین دن سے تو سب ٹھیک چل رہا تھا لیکن آج اچانک ہیری کو نجانے کون سا دورہ پڑا تھا کہ وہ پچھلے آدھے گھنٹے سے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے چلا رہا تھا ۔اب تو اسماعیل کے کان دکھنا شروع ہو چکے تھے۔لیکن بیچارے کی مجبوری تھی ۔مجاہد نے آرڈر دیا تھا ۔
اشمائل! (اسماعیل) پلیز مجھے تھوڑا سا کھانا دے دو!۔۔۔ہیری نے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہوئے رندھی ہوئی آواز میں کہا ۔اسماعیل جواباََ خاموش رہا ۔اس کی حرکت پر ہیری نے اسے کچا چبا جانے والی نظروں سے دیکھا۔
بہرے تو نہیں ہوگئے تم ؟میں کہہ رہا ہوں مجھے کھانا چاہیے!بھوک سے میری جان نکل رہی ہے۔مجاہد نے کہا تھا کہ ایک ٹائم کھانا ملے گا۔ لیکن اگر مجھے زیادہ بھوک لگی تو دوسری دفعہ بھی تھوڑا سا مل سکتا ہے ۔۔۔ہیری اب کی بار قدرے بلند آواز میں چلایا ۔
تم نے مجاہد کی بات کا یقین کرلیا؟واللہ ہی تم سے بڑا بیوقوف میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔۔۔اسماعیل اپنے دھیان میں بول رہا تھا جب وہاں کسی کی سنجیدہ سی آواز گونجی۔
میں نے دیکھا ہے اس سے بڑا بیوقوف۔واللہ اگر تم نے کبھی آئینہ دیکھا ہوتا تو تمہیں بھی پتہ چل جاتا۔۔۔اس کی بات پر اسماعیل نے بے ساختہ دانتوں تلے زبان دبائی اور گردن موڑ کر ایک نظر حاتم کو دیکھا۔
مجاہد! اچھا ہوا تم آگئے ۔ اس انسان نے آدھے گھنٹے سے میرا دماغ گھما دیا ہے ۔اب تم خود سنبھالو۔میں چلتا ہوں ۔۔۔اپنی جھینپ مٹاتا وہ وہاں سے جانے لگا جب ہیری اپنے پیٹ میں اٹھ رہی درد کی لہر کو برداشت کرتا شکایتی انداز میں بولا۔
مجاہد! اس نے جان بوجھ کر مجھے کھانا نہیں دیا۔تم اس کی جگہ ابراہم (ابراہیم) کو میرے پاس چھوڑ جایا کرو۔ واللہ یہ گدھا بہت برا گارڈ ہے۔۔۔اس کی بات پر اسماعیل خطرناک تیور لیے اس کی طرف گھوما ۔
اللہ! اللہ! کتنے بڑے فراڈیےہو تم ۔ ۔۔باقاعدہ کانوں کو ہاتھ لگاتا وہ واپس حاتم کی طرف مڑا۔
مجاہد! تم نے خود ہی تو کہا تھا ۔۔۔۔اسماعیل نے منہ بسورتے ہوئے کہا۔
بس !خلص! اب تم جا سکتے ہو ۔میں ہوں یہاں اس کے پاس۔۔۔ہاتھ جھلا کر کہتے حاتم نے اسے واپس جانے کا کہا۔اس کی بات پر اسماعیل منہ بناتا وہاں سے جانے لگا لیکن جاتے جاتے ایک کھا جانے والی نظر ہیری پر ڈالنا نہیں بھولا تھا۔
مع السلامہ!۔۔۔ہاتھ کو سر تک لے جا کر سلیوٹ کرنے والے انداز میں سلام کرتا وہ لمبے لمبے ڈگے بھرتا وہاں سے چلا گیا۔
حاتم اپنے چہرے سے نقاب ہٹا کر چلتا ہوا اس جنگلے کے پاس آیا اور اس کے درمیان اپنا رومال رکھتے ہوئے ہیری کو سلام کیا۔بیچارے کی حالت واقعی قابلِ رحم لگ رہی تھی۔ہیری نے بے ساختہ نظریں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا۔ایک عجیب سا سکون اسے حاتم کے چہرے پر نظر آرہا تھا۔ایک انجانا سا اطمینان تھا جو ہیری نے اپنے کسی ساتھی کے چہرے پر کبھی نہیں دیکھا تھا۔
میری یہاں بھوک سے جان نکل رہی ہے اور تمہیں سلام کی پڑی ہے؟۔۔۔وہ چڑ کر بولا ۔حاتم ہلکا سا مسکرایا اور اپنی جیب سے ایک سیب نکال کر اس کے سامنے کیا جسے اس نے ہاتھ بڑھا کر جھپٹنے والے انداز میں پکڑا ۔وہ اس طرح کھارہا تھا جیسے صدیوں سے بھوکا ہو۔حاتم نے تاسف سے اپنا سر جھٹکا۔
ہیری! ۔۔۔ تمہیں اچانک کیا ہوا تھا۔ ابھی صبح ہی تو تمہیں کھانا دیا تھا۔پھر اچانک اتنی بھوک کیسے لگ گئی؟۔۔۔حاتم کی بات سن کر مقابل نے ایک جھٹکے سے سر اٹھایا ۔سیب کی ایک بائٹ لے کر چباتے ہوئے وہ ایسے گھور رہا تھا جیسے نظروں سے ہی سالم نگل جائے گا۔
اس بات کو پندرہ گھنٹے سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ اب تو مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی میرے اندر سے چٹکیاں کاٹ رہا ہے ۔۔۔آخر میں اس نے خود ہی اندازہ لگایا۔
ہمم! طیب!۔۔۔ یہ بتاؤ تین دن سے یہاں ہو ۔کیسا محسوس ہورہا ہے؟۔۔۔حاتم نے سرے سے بات بدلتے ہوئے پوچھا۔ہیری نے سیب کا بقیہ حصہ گھما کر باہر کی جانب پھینکا ۔اس کی حرکت پر حاتم نے ایک ناگوار نظر اس پر ڈالی ۔
حمار! (گدھا کہیں کا!)۔۔۔حاتم منہ ہی منہ میں بڑبڑاتا اندر داخل ہوا ۔ہیری اب کچھ بہتر لگ رہا تھا ۔ذرا رونق ہوگئی تھی پیٹ میں ۔
تم نے بتایا نہیں کیسا محسوس کررہے ہو یہاں ؟۔۔۔وہ واپس مدعے پر آیا۔ہیری نے ایک نظر اس کے پرسکون چہرے کو دیکھا۔وہ اب اس کے برابر میں ہی کچھ فاصلے پر بیٹھا ہوا تھا۔
مجاہد !ان تین دن میں مجھے یہاں ایسا محسوس ہورہا تھاجیسے میں کسی ایسی جیل میں ہوں جہاں ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ مجھ تک بنیادی ضرورت کا سامان بھی نہ پہنچے۔ اشمائل جان بوجھ کر میرے سامنے بیٹھ کر کچھ نہ کچھ کھاتا رہتا تھا۔ لیکن میرے مانگنے پر بھی نہیں دیتا تھا۔اس کمرے میں رہنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ آزادی کیا ہوتی ہے ؟ ۔۔۔وہ شکایتی لہجے میں کہہ رہا تھا ۔جیسے بچے اپنے بہن بھائیوں کی شکایت لگاتے ہیں ماں باپ کو۔
تین دن میں ہی تمہاری یہ حالت ہوگئی ہے۔سوچو فلسطین اور خاص کر غزہ والوں پر کیا گزرتی ہو گی ؟ جنہیں کھلے آسمان تلے ایک انسانی جیل میں قید کیا گیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان پر ظلم بڑھتا جارہا ہے۔سرعام ان کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔۔۔ حاتم نے ایک گہری سانس لی ۔بے ساختہ اس کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں ۔دل کا درد ایک بار پھر بڑھ گیاتھا۔ہیری کو تو مانو سانپ سونگھ گیا ہو۔جانے انجانے میں گفتگو نہایت سنجیدہ اور گمبھیر موضوع کی طرف مڑ چکی تھی۔
تم جانتے ہو کہ جب کسی جگہ کا رابطہ باقی کی دنیا سے مکمل طور پر کاٹ دیا جائے اور پھر اس پر سینکڑوں کی تعداد میں بم گرائے جائیں تو اس جگہ کا حال کیسا ہوتا ہے ؟واللہ وہ بلکل غزہ جیسا ہوتا ہے ۔۔۔ اپنی آنکھوں میں آئی نمی صاف کرتے ہوئے اس نے نم لہجے میں کہا۔ہیری نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔
مجاہد!۔۔۔ اس نے قدرے آہستہ آواز میں اسے مخاطب کیا۔جواباََ حاتم نے آنکھوں کے اشارے سے ہی پوچھا تھا کہ کیا؟
تم مجھے یہاں سے باہر لے کر جاسکتے ہو کچھ دیر کے لیے؟مجھے تمہارے لوگوں سے ملنا ہے ۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی ان کے بارے میں جو ہمیں بتایا گیا ہے یا ہمیں دکھایا گیا وہ سچ ہے یا سفید جھوٹ ۔۔۔
میں تمہیں ایسے نہیں لے جاسکتا ۔مجھے اپنے سینئرز سے بات کرنی پڑے گی۔ ان شا ءاللہ ! پھر تمہیں بتا دوں گا ۔۔۔حاتم کی سنجیدہ سی آواز پر ہیری نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔کچھ دیر ان دونوں کے درمیان یونہی خاموشی چھائی رہی ۔جسے ایک بار پھر ہیری کی آواز نے توڑا۔
تم جانتے ہو میں تین دن سے سو نہیں پایا۔۔۔ وہ اطلاع دینے والے انداز میں بولا۔لہجے میں ایک عجیب سی تھکن تھی جو حاتم نے بھی محسوس کی ۔
دومہینے سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔اکثر ہی تم رات کو جاگتے رہتے ہو۔تم نے جاننے کی کوشش نہیں کی کہ ایسا کیوں ہوتا ہے تمہارے ساتھ؟۔۔۔ حاتم نے سوالیہ نظریں اٹھا کر لہجے کو قدرے سرسری بنا کر پوچھا ۔
میں تین سال سے ایک دن بھی سکون سے نہیں سو پایا۔ مجھے کچھ گھنٹے سونے کے لیے بھی نیند کی گولیاں کھانی پڑتی ہیں ۔یہاں جب سے میں آیا ہوں کسی نے مجھے پوچھا ہی نہیں کہ میں کیوں نہیں سو پاتا ۔وہ جوزف اور ایبل ان دونوں کو تو میں اُلّو لگتا ہوں ۔ تمہارے ساتھ میری کبھی اتنی بنی ہی نہیں جو میں تمہیں بتاتا۔۔۔ہیری تھوڑا سا پیچھے ہو کر دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔
حاتم اسے کچھ دیر میں آنے کا کہہ کر باہر نکل گیا۔تقریباََ پندرہ منٹ بعد وہ واپس آیا تو ہیری وہیں دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا تھا۔حاتم بھی چلتا ہوا اس کے قریب گیا اور اس کے بائیں جانب اسی کے انداز میں بیٹھ گیا۔ وہ دونوں خاموش تھے اور یہ خاموشی نامحسوس انداز میں طویل ہوتی جارہی تھی۔اس وقت یہ کمرہ نیم اندھیرا تھا۔ اس سے کچھ فاصلے پر ایک چھوٹی لائٹ جل رہی تھی ۔واپس آتے ہوئے حاتم نے باقی کی لائٹس آف کردی تھیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دوسری طرف مغرب کی نماز پڑھ کر یوسف بن یحییٰ آج کہیں جانے کی تیاری کر رہا تھا ۔ایبل منہ کے برے برے اسٹائل بناتا اسے مسلسل گھور رہا تھا۔ اب وہ کاؤنٹر پر پڑی سبز پٹی اپنے ماتھے پر کس کر باندھ رہا تھا ۔ایبل نے آنکھیں چھوٹی کر کے اس پٹی کو غور سے دیکھا اور پھر ایک بھر پور نظر اس کے حلیے پر ڈالی ۔
ایبل! تم یہیں رہو گے اور میرے واپس آنے تک کھانا تیار کر لینا۔میں بس دو سے تین گھنٹے میں آ جاؤں گا ۔۔۔وہ سنجیدگی سے ہدایات دے رہا تھا۔
مجھے بھی لے جاؤ اپنے ساتھ ۔اتنی وٹامن ڈی کی کمی ہوگئی ہے۔تھوڑی سن لائٹ ملے گی تو میں ذرا فریش فیل کروں گا۔۔۔اس کی بات پر یوسف چند قدم چلتا ہوا اس کے قریب آیا اور بے ساختہ دانت پیسے۔
تم کیوں فضول بکواس کر کر کے میرا دماغ خراب کرتے ہو؟ رات کے اس وقت کونسی سن لائٹ لینی ہے تمہیں ؟۔۔۔جواباََ ایبل نے بے ساختہ قہقہہ لگایا۔
جوزف ! لے جاؤ نا؟ واللہ میں نہیں بھاگوں گا ۔۔۔اب کی بار اس نے منت کرنے والے انداز میں کہا۔یوسف نے ایک لمحے کے لیے سوچا کے وہ اسے لے جائے اپنے ساتھ لیکن اگلے ہی پل اس نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔
تم یہیں میرا انتظار کرو گے میں دو تین گھنٹے میں آجاؤں گا۔۔۔نہایت سپاٹ سے لہجے میں اپنی بات پر زور دیتا وہ وہاں سے چلا گیا۔ایبل صرف اس کی پشت کو گھور کر رہ گیا۔
یوسف کے جانے کے بعد وہ کچھ سوچ کر کاؤنٹر کی طرف بڑھا۔اب وہ جلدی جلدی ہاتھ چلاتے ہوئے سامان باہر نکال رہا تھا۔سارا مطلوبہ سامان کاؤنٹر پر سجا کر اس نے دودھ نکالا۔ خشک دودھ کا ڈبا ایک سائیڈ پر رکھتے اس نے سٹوو آن کیا ۔
آج کنافہ ٹرائی کرتے ہیں ۔فلسطینوں کی ،جوزف کی اور میری فیورٹ ڈش ۔ مجھے یقین ہے کہ میں بنا لوں گا۔۔۔خو دکلامی کرتے ہوئے وہ ساتھ ساتھ ہاتھ بھی چلا رہا تھا۔
اسے یروشلم کے مسلم کواٹر میں موجود، ابو صالح کی دکان یاد آئی جہاں یروشلم کا سب سے بیسٹ کنافہ ملتا تھا اور صبح سے لے کر رات تک وہاں لوگوں کا رش رہتا تھا۔لوگ دور دور سے وہاں صرف کنافہ خریدنے کے لیے آتے تھے۔
واللہ! میں سو دفعہ بھی پیدا ہو جاؤں پھر بھی ابو صالح جیسا کنافہ نہیں بنا سکتا۔ کنافہ کا آمیزہ تیار کر کے نیچے رکھتے اس نے کلس کر سوچا۔بے ساختہ ہی اسے اپنا یروشلم یاد آیا تھا۔
ایبل ! تم نے آج پھر ابو صالح کی دکان سے کنافہ کھایا ہے؟۔۔۔اس کے ذہن میں اس کے دادا کا جملہ گونجا جو وہ ہر بار واپس آنے پر خفگی سے کہا کرتے تھے۔
دادا ! اس نے مجھے خود دیا تھا میں نے تو نہیں مانگا تھا۔۔۔ایبل نے برا سا منہ بنایا۔
یہ پکڑو پیسے اور اسے دے کر آؤ۔۔۔ اس کے دادا نے اسے پیسے نکال کر دیے جنہیں وہ چپ چاپ لے کر باہر نکل گیا ۔
ابو صالح کی دکان پر جانے کی بجائے اس سے ٹھیک تین دکانیں چھوڑ کر چوتھی دکان میں گیا ۔وہاں سے خشک انجیر خرید کر وہ مسلم کوارٹر کے بازار میں موجود لوگوں کے رش کے درمیان سے گزرتا ۔مسجدالاقصیٰ کے احاطے میں پہنچ چکا تھا۔آس پاس نظریں گھماتے اس نے کسی کو ڈھونڈھنا چاہا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سامنے پیلے گنبد والی مسجد نظر آرہی تھی ۔جسے ڈوم آف راک یا ٹیمپل ماؤنٹ بھی کہتے ہیں ۔ اس کے بلکل سامنے مسجد الاقصیٰ موجود تھی جسے قبلی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ بھی اس کے کئی نام ہیں لیکن یہ دوونوں مسجدیں جس احاطے میں واقع ہیں اس پوری جگہ کو الاقصیٰ کمپاؤنڈ یا الحرم الشریف کہا جاتا ہے ۔یہاں ایک اور چھوٹی سی مسجد بھی ہے ۔جہاں فتح بیت المقدس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نماز ادا کی تھی ۔اسے مسجدِ عمر کہا جاتا ہے ۔
ایبل چلتا ہوا مسجد الاقصی ٰ کے اندرونی حصے کی طرف بڑھا۔وہ جانتا تھا شیخ وہیں ملیں گے ۔راستے میں کچھ لوگوں نے اسے عجیب و غریب نظروں سے دیکھا ۔ ابھی وہ مزید آگے بڑھتا کہ ایک آدمی کی غصے سے بھری آواز اسے سنائی دی۔
اوئے لڑکے! وہاں اندر کہاں جارہے ہو؟چلو بھاگو یہاں سے !۔۔۔وہ آدمی کافی بلند آواز میں بولا ۔اس کے ساتھ کھڑے آدمیوں نے اسے منع بھی کیا تھا کہ شیخ نے سختی سے منع کیا ہے کہ کوئی اسے کچھ نہیں کہے گا۔
واللہ! حبیبی! تمہیں کسی نے بتایا نہیں کہ مسجد میں اتنی اونچی آواز میں بات نہیں کرتے؟۔۔۔ایبل اپنی ٹون میں واپس آتا آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔وہ آدمی اندر تک کلس کر رہ گیا ۔ساتھ کھڑے آدمیوں نے بمشکل اپنی ہنسی دبائی۔
تم ! بدتمیز بچے ! چلو نکلو یہاں سے ۔۔۔اس آدمی نے آگے بڑھ کر ایبل کو بازو سے پکڑ ا اور اسے دوبارہ گیٹ کی طرف لے جانے لگا۔
چھوڑو ! چھوڑو ! واللہ میں شور مچاؤں گا پھر فری میں پٹو گے ۔۔۔ایبل نے اسے ڈرانا چاہا۔اس آدمی نے ایک جھٹکے سے اس کا بازو چھوڑا ۔وہ منہ کے بل نیچے گرا ۔
تم لوگوں کو اور آتا ہی کیا ہے ؟ ہمارے گھر میں زبردستی گھس کر غاصبوں کی طرح قبضہ تو کر ہی چکے ہواب ہماری مسجد وں پر بھی اپنا قبضہ چاہتے ہو؟۔۔۔وہ آدمی خواہ مخواہ اس دس سالہ لڑکے سے الجھ رہا تھا ۔ایبل دونوں ہاتھوں پر زور دیتا کھڑا ہوا۔اپنے کپڑے جھاڑتے ہوئے اس نے اس آدمی کو کھاجانے والی نظروں سے دیکھا پھر نیچے گری انجیر کو دیکھ کر اسے نئے سرے سے تپ چڑھی ۔
حمار!۔۔۔منہ ہی منہ میں بڑبڑاتے وہ ویسے ہی انجیر اٹھا کر اپنی جیب میں ڈالتے ہوئے پوری طرح اس آدمی کی طرف گھوما۔وہ دونوں آدمی معاملہ مزید خراب ہوتا دیکھ کر شیخ کو بلانے چلے گئے تھے ۔
انا فلسطینی! یا حمار!(ارے گدھے میں فلسطینی ہوں )۔۔۔اس نے دانت پیس کرکہا ۔جواباََ اس آدمی نے آنکھیں چھوٹی کر کے اسے دیکھا۔
تم یہا ں کیا کرنے آئے ہو؟جانتے ہو نا صرف ٹیمپل ماؤنٹ کے بیرونی حصے میں ہی تم لوگ جا سکتے ہو؟۔۔۔اس آدمی نے انگلی سے ٹیمپل ماؤنٹ کی طرف اشارہ کیا۔ایبل نے بھی اس کی انگلی سمت دیکھا۔وہاں مسلمانوں کے علاوہ کہیں کہیں یہودی بھی نظر آرہے تھے ۔انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن بیرونی احاطے میں وہ لوگ جا سکتے تھے۔
وہ لوگ یہاں جاسوسی کرنے آئے ہیں ؟۔۔۔ اب کی بار نہایت سنجیدگی سے پوچھا گیا۔ اس آدمی نے چونک کر اس چھوٹے سے لڑکے کی طرف دیکھا۔پھر اثبات میں سر ہلادیا۔ایبل تھوڑا سا آگے آیا اور اس کے قریب کھڑا ہو گیا ۔اگلے ہی پل اس نے دونوں ہاتھوں سے اس آدمی کو ایک زور دار دھکا دیا۔وہ آدمی اپنا توازن نہیں رکھ پایا اور کچھ اتنا اچانک حملہ وہ بوکھلا ہی گیا تھا۔سر کے بل نیچے گرا وہ آدمی بری طرح کرا ہ رہا تھا۔
اب بس ایک سوال کا جواب دو ۔ میں تمہیں شکل سے جاسوس لگتا ہوں ؟اتنا کیوٹ سا معصوم سا بچہ ہوں ۔شیخ عمر سے ملنے آجاتا ہوں اچھے لگتے ہیں مجھے ۔اس میں کوئی مسئلہ ہے ؟۔۔۔اس کے پاس نیچے ہی آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہوئے وہ نہایت معصومیت سے پوچھ رہا تھا۔ساتھ ساتھ کانوں کے پاس جھول رہی بالوں کی لمبی لٹوں کو بھی دونوں ہاتھوں سے گھما رہا تھا ۔
وہ آدمی ایک جھٹکے سے کھڑا ہوا۔ایک کھا جانے والی نظر اس پر ڈال کر غصے سے پیر پٹختا ہوا وہاں سے جانے والا تھا ۔آس پاس لوگ بھی جمع ہو چکے تھے ۔مزید تماشہ لگانا فضول تھا ۔اس چھٹانک بھرلڑکے سے تو وہ اپنا حساب پھر کبھی برابر کر لے گا۔ابھی وہ وہاں سے جاتاکہ شیخ کی آواز پر وہ انہیں پیروں پر واپس پلٹا ۔وہ بھی اس ہجوم میں کھڑے اس کی حرکت دیکھ چکے تھے ۔ایبل بھی اپنی جگہ سے اٹھا اور چپ چاپ شیخ کے پاس کھڑا ہو گیا۔چہرے پر انتہا درجےکی معصومیت سجائے وہ اس آدمی کو ہی دیکھ رہا تھا۔
یہ کیا حرکت ہے؟تم ایک چھوٹے سے بچے کو ڈرا رہے تھے؟تم یہ بتاؤ کہ تمہارے گھر پر رات کو سیٹلرز نے فائرنگ کی تھی ۔اس سب میں اس کا کیا قصور تھا؟۔۔۔شیخ دبے دبے غصے سے پوچھ رہے تھے ۔
شیخ یہ یہودی لڑکا ۔۔۔وہ آدمی ہلکا سا منمنایا ۔شیخ نے درشتی سے اس کی بات کاٹی ۔
یہ مسجد ہے ۔ اللہ کا گھر ،یہاں اللہ کے بندوں کو آنے سے روکنے والے تم ہوتے کون ہو؟ ۔۔۔ وہ آدمی دل ہی دل میں اس وقت کو کوس رہا تھا جب اس نے ایبل بن آئزک سے الجھنے کا احمقانہ فیصلہ کیا تھا ۔
اعتذر!یا شیخ انا آسف!(معذرت یا شیخ ! مجھے افسوس ہے اپنے رویے پر)۔۔۔اس آدمی نے سر جھکائے جواب دیا۔ہاں وہ کون ہوتا تھا رحمٰن کے بندوں کو رحمٰن کے گھر میں آنے سے منع کرنے والا۔
تم بھی اور آپ سب بھی یہ بات یاد رکھیں کہ اگر ہم نبیﷺ کے زمانے میں جو یہودی مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتے تھے ۔اس وجہ سےیہودیوں سے نفرت کریں گے یا صیہونیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے کیے گئے ظلم اور زیادتی کا بدلہ ان معصوم لوگوں سے لیں گے ۔جن کا اس سب میں کوئی قصور ہی نہیں تو پھر ہم ان لوگوں کو مزید اسلام سے متنفر کر دیں گے ۔پھر کیا خیال ہے کہ کوئی یہودی اس دین کو قبول کرے گا ؟جس کے ماننے والے لوگ اس سے نفرت کرتے ہوں ؟یا اسے یہ تاثر جارہا ہو کہ ان کا دین یعنی اسلام انہیں یہودیوں سے نفرت کرنا سکھا رہا ہے۔۔۔شیخ اب کی بار نرم لہجے میں سمجھا رہے تھے ۔سب لوگ خاموشی سے سن رہے تھے ۔
لیکن شیخ یہ یہودی لڑکا ۔۔۔ایک اور آدمی نے کچھ کہنا چاہا جب ایبل نے فوراََ اس کی بات اچک لی ۔
یہ یہودی لڑکا کیا ہوتا ہے ؟مسلم آدمی ! میرا نام ایبل ہے ۔ایبل بن آئزک بن ابراہم!۔۔۔اس نے چڑ کر کہتے آخر میں اپنا شجرہ نصب بتانا ضروری سمجھا ۔وہاں موجود سبھی لوگ بے ساختہ مسکرا دیے ۔یہ لڑکا نجانے کس مٹی سے بنا تھا۔
شیخ ! یہ لڑکا اسحٰق کا بیٹا ہے؟۔۔۔ابو حارث کی شاک زدہ سی آواز آئی تھی ۔جواباََ شیخ نے آہستگی سے سر ہلایا۔باقی لوگ بھی اب وہاں سے جا چکے تھے ۔صرف وہ تینوں ہی وہاں موجود تھے۔
اوئے لڑکے !مجھے معاف کردو! واللہ میں سمجھا شاید تمہیں بھی کسی نے یہاں جاسوسی کے لیے بھیجا ہے ۔تم تو اپنے ہی بچے ہو۔۔۔ابوحارث نے مسکراتے ہوئے اس کے بال بگاڑے ۔ جواباََ ایبل نے منہ کے زاویے بگاڑ کر اسے دیکھا ۔
فری میں تماشہ لگا کر اب معافی مانگ رہے ہو ۔وہ بھی اتنے پیار سے تو چلو معاف کیا ۔ایبل ویسے بھی معاف کر دیتا ہے کیوں کہ وہ عبد الغفور ہے ۔۔۔ فخریہ کالر جھاڑتے ہوئے ایک جتاتی ہوئی نظر ابو حارث پر ڈالی ۔ابوحارث اس کی بات پر ہلکا سا قہقہہ لگاتا ،شیخ سے مصافحہ کر کے وہاں سے چلا گیا۔
یہ میرے بابا کو کیسے جانتا ہے ؟۔۔۔ایبل نے ان کے ساتھ چلتے ہوئے سرسری سا پوچھا۔
تمہارے بابا کو کون نہیں جانتا یروشلم میں ؟ جانتے ہو میں نے اپنی زندگی میں یروشلم کے لوگوں کو ،تمہارے دادا کے بعد اگر کسی یہودی کو دل سے دعائیں دیتے دیکھا ہے تو وہ تمہارے بابا ہیں ۔۔۔شیخ کی بات سن کر ایبل کو بے ساختہ ہی اپنے باپ پر فخر ہوا تھا۔
شیخ! آپ کو میں کیسا لگتا ہوں ؟۔۔۔ کچھ دیر بعد ایبل نے ایک بار پھر اپنا کئی بار کیا جانے والا سوال دہرایا۔جواباََ شیخ نے رک کر ایک نظر سر تا پیر اس کا جائزہ لیا او ر جو جواب اسے دیا اس نے ہمیشہ کی طرح ایبل کو حیران کر دیا تھا۔
تم مجھے عبد الرحمٰن لگتے ہو ہابیل!جانتے ہو عبدالرحمٰن کون ہو تا ہے ؟۔۔۔ان کے پوچھنے پر اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
عبدالرحمٰن وہ ہوتا ہے جو رحمٰن کا پسندیدہ ہوتا ہے ۔جو چن لیا جاتا ہے۔۔۔ انہوں نے رسان سے جواب دیا ۔
لیکن ابو صالح کا وہ نک چڑا بیٹا مجھے کہتا ہے کہ تم سب یہودیوں کو اللہ جہنم میں ڈال دے گا۔میں نے اسے کہا کہ مجھ سے دوستی کر لو تو مجھے کہتا ہے کہ ۔۔۔
مسلم اور یہودی کبھی دوست نہیں ہوسکتے ۔بد تمیز! اتنا بھی نہیں سمجھتا کہ میں ایک اچھا بچہ ہوں ۔۔۔ایبل منہ بسورتے ہوئے جواب دیتا وہاں سے چلا گیا ۔پیچھے شیخ صرف اس کی معصومیت پر مسکرا کر رہ گئے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حاتم ابھی تک اسی پوزیشن میں بیٹھا تھا۔ہیری بھی دیوار سے ٹیک لگائے اپنی آنکھیں بند کیے کسی گہری سوچ میں گم تھا۔ وہ چھوٹا سا نیم تاریک کمرہ بھی سناٹے میں ڈوبا ہوا تھا۔اس خاموشی کو فون کی رنگ نے توڑا۔اب اس خاموشی کی جگہ ، حاتم کے فون کی رنگ ٹیون گونج رہی تھی ۔
وہ ایک جھٹکے سے سیدھا ہوا اور فوراََ سے پہلے کال پک کی۔یہ خاص رنگ ٹون اس نے کسی خاص نمبر پر سیٹ کی تھی ۔فون کان سے لگائے اس نے ایک نظر ہیری کو دیکھا جو آنکھوں کے اشارے سے پوچھ رہا تھا کہ کون ہے؟جواباََ حاتم دوسری طرف کی بات سنتے ہوئے صرف اسے گھور کر رہ گیا۔
کیا قیادت مان جائے گی اتنی آسانی سے ؟۔۔۔وہ تشویش زدہ لہجے میں پوچھ رہا تھا۔ دوسری طرف کی بات سن کر بے ساختہ ہی اس کے ماتھے کی رگیں تن گئیں ۔
طیب!۔۔۔دانت پیس کر کہا گیا ۔فون کٹ کر کے حاتم اپنی جگہ سے اٹھا اور بغیر کچھ کہے ہی باہر نکل گیا۔ جاتے جاتے اس نے جھپٹنے والے انداز میں اپنا سرخ رومال بھی ان سلاخوں کے درمیان سے اٹھا لیا۔
ہیری کوا س کے تیور کچھ ٹھیک نہیں لگ رہے تھے۔اس لیے اس نے بلانا مناسب نہیں سمجھا وہ چپ چاپ گردن موڑے اس کی پشت کو دیکھ رہا تھا۔جو اپنی اسنائپر ہمیشہ کی طرح کندھے پر لٹکائے ،چلتے چلتے ہی اپنا کفیہ باندھ رہا تھا۔سیدھی راہداری سے وہ دائیں جانب مڑگیا تب تک اس نے سبز پٹی اپنی جیب سے نکال لی تھی ۔اس کے وہاں سے جاتے ہی ہیری نے بے ساختہ جنگلے کے کھلے دروازے کو دیکھاجسے حاتم جاتے ہوئے لاک لگانا بھول گیا تھا۔
مجھے ایسا لگتا ہے مجاہد بھی میری طرح غصے میں اپنی عقل کا استعمال کم ہی کرتا ہے ۔۔۔ہیری خود سے ہی بڑبڑاتا ہوا اٹھ کر دروازے تک گیا اور پھر کچھ سوچ کر باہر قدم رکھا۔ باہر آکر وہ سیدھا کچن میں گیا ۔برتن ابھی تک دھونے والے تھے ۔اپنی آستینیں موڑتے ہوئے وہ سنک کی طرف بڑھا۔اب جب تک وہ برتن نہ دھو لیتا اسے چین نہیں ملنا تھا۔
پانچ سے سات منٹ میں برتن دھونے کے بعد واپس اپنی جگہ پر آکر بیٹھ گیا۔لاشعوری طور پر وہ حاتم کے بارے میں سوچ رہا تھا۔کبھی اس کی سوچوں کا رخ ایبل اور یوسف کی طرف چلا جاتا تو کبھی کمانڈر آئزک کی طرف ۔دل ہی دل میں وہ کمانڈر سے بدگمان ہو رہا تھا ۔
کمانڈر نے پلٹ کر ہماری خبر تک نہیں لی ۔کیا ہم لوگ اتنے غیر ضروری ہیں ان کے لیے؟میرا اور جوزف کا نہیں تو اپنے سگے بیٹے کا ہی خیال کر لیتے۔وہ تو جوزف کو بھی اپنا بیٹا کہتے تھے۔ہنہ! سب ڈراما تھا۔صحیح کہتا ہے جوزف کہ کوئی آپ کا نہیں ہوتا ۔صرف اللہ ہوتا ہے جو آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔۔۔ہلکی آواز میں خود کلامی کرتے اس نے سر جھٹکا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
یہ منظر حماس کے ملٹری ونگ کتائب القسام کے ایک ہیڈ کوارٹر کا ہے۔ یہ ہیڈ کوارٹر غزہ کے انڈر گراؤنڈ ٹنلز کے بجائے شمالی غزہ میں واقع ایک سرکاری بلڈنگ میں قائم کیا گیا تھا۔بلڈنگ کی حالت البتہ کافی خراب تھی لیکن ان لوگوں کا کام چل رہا تھا۔یہاں اس وقت سینئر کمانڈر ابو موسیٰ کی سربراہی میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی۔جتنے لوگ ابو موسیٰ کے انڈر کام کرتے تھے وہ سب لوگ ہی اس میٹنگ میں شامل تھے۔حاتم اور یوسف جیسے ہی میٹنگ ہال میں داخل ہوئے سب لوگ ان کی جانب متوجہ ہوئے۔ان دونوں نے سنجیدگی سے سلام کیا اور اپنی مخصوص کرسیوں پر بیٹھ گئے۔باقی سب لوگ بھی اپنی اپنی باتوں میں مصروف تھے۔تبھی ایک بار پھر سب کی نظریں بے ساختہ دروازے کی طرف گئیں۔ابو موسیٰ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا۔وہ لوگ چلتے ہوئے اس بڑے سے ٹیبل کی جانب آئے ۔سب کو مشترکہ سلام کر کے وہ لوگ بھی اپنی اپنی جگہ پر بیٹھ چکے تھے۔ابوموسیٰ نے آہستہ سے گلا کھنکار کر ان سب کو اپنی جانب متوجہ کیا۔سب کی نظریں اب ابوموسیٰ پر ٹکی ہوئی تھیں ۔
شباب!(ینگ مین)۔۔۔اپنے ازلی سنجیدہ انداز میں اس نے ان سب کو مخاطب کیا۔اپنی کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ جما کر بیٹھنے کی بجائے اس نے کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔اپنی سربراہی کرسی کے پیچھے کھڑے ہوکر تھوڑا سا جھک کر کرسی کی پشت پر اپنے بازو ٹکا کر اس نے ایک طائرانہ نگاہ پورے ہال پر ڈالی۔
آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ سے امن کی ہی بات کی ہے ۔۔۔ابو موسیٰ ایک پل کے لیے خاموش ہوا۔
دوسال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے ۔ہم لوگ حالتِ جنگ میں ہیں ۔ہمارے لوگوں نے۔۔۔درمیان میں ہی ابوموسیٰ کی بات درشتی سے کاٹی گئی تھی۔
ہم لوگ کئی دہائیوں سے حالتِ جنگ میں ہی ہیں۔ یقیناََ آپ کو کوئی غلط فہمی ہے کہ یہ جنگ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی۔۔۔حاتم کسی نیوز کاسٹر کےانداز میں کہہ رہا تھا۔
حاتم بن یاسر!تمیز کے دائرے میں رہو۔۔۔ابو موسیٰ نے تنبیہی نظروں سے اسے دیکھ کر دوبارہ بات کا آغاز کیا۔
آپ سب جانتے ہیں آج کل جو غزہ امن منصوبہ زیرِ غور ہے ۔قیادت نے بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس معاملے میں مکمل طور پر تعاون کریں گے۔ ان شاء اللہ ! کچھ ترامیم کے بعد اس کے پہلے مرحلے پر عمل شروع ہوجائے گا۔امید ہے کہ اس دفعہ ہم غزہ میں دیر پا امن دیکھیں گے۔
اور ان امیدوں پر اسرائیلی حکومت اور امریکہ مل کر پانی پھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔۔۔حاتم منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔
پہلے مرحلے میں زندہ اور مردہ یرغمالیوں کی واپسی ہے۔اگر ہم سارے یرغمالی واپس کر دیں گے تو دوبارہ بھی حملہ ہو سکتا ہے۔۔۔یوسف نے تشویش زدہ لہجے میں سوال اٹھایا۔ابو موسیٰ نے ایک سنجیدہ سی نظر اس پر ڈالی ۔باقی سب بھی ابو موسیٰ کے جواب کے منتظر تھے۔
ہم سارے واپس ہی کیوں کریں گے؟کیا ہم جانتے نہیں اسرائیلی حکومت کو؟آج سے پہلے کتناپاس رکھا ہے اس نے معاہدوں کا۔۔۔ابوموسیٰ کی بات پر سب نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
یعنی یہ امن اس وقت تک ہوگا جب تک دشمن کی طرف سے کوئی حملہ نہیں ہوگا۔ لیکن اگر دشمن کوئی حملہ کرتا ہے تو ہم مزاحمت کریں گے۔ ناصرف مزاحمت بلکہ اسے چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے ۔ ان شاء اللہ !۔۔۔یوسف کے بائیں طرف موجود کرسی پر بیٹھے اسماعیل نے پر عزم لہجے میں کہا۔
ہم فلسطینی ہیں اور ہم اپنی حریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے تو پھر ہمیں کسی کا کوئی خوف نہیں۔۔۔ابو موسیٰ نے پراطمینان لہجے میں جواب دیا۔وہاں موجود سب نوجوانوں نے پرجوش انداز میں اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔
لیکن بالفرض اگر ہم دوسرے مرحلے تک پہنچ جاتے ہیں ۔تو کیا حماس اپنے ہتھیار ڈال دے گی؟۔۔۔یہ سوال حاتم کے دائیں طرف بیٹھے ابو عمر کی طرف سے کیا گیا تھا۔
مجھے نہیں لگتا بات وہاں تک پہنچے گی۔ ۔۔ابو موسیٰ کے جواب دینے سے پہلے ہی ایک اور آدمی نے اپنی رائے دی۔
لیش؟(کیوں؟) ۔۔۔یوسف کی زبان سے بے ساختہ پھسلا۔
کئی سال سے یہ لوگ حماس کو ڈس مینٹل کرنے کے چکروں میں ہیں ۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے غزہ کو ایک گنجان آباد شہر سے تباہ حال شہر بنا دیا ہے ۔لیکن حماس آج بھی موجود ہے غزہ میں ۔۔۔اس آدمی نے ایک نظر ہال میں موجود سب لوگوں پر ڈالی۔ایک سوگوار سی کیفیت کچھ پل کے لیے اس کمرے میں موجود ہر انسان نے محسوس کی ۔
مجھے تو یہ سب ایک ڈرامہ ہی لگ رہا ہے ۔مسلم ممالک کو مینیو پلیٹ کر کے کسی طرح اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کروانے کی سازش۔۔۔ایک اور سنجیدہ سا تبصرہ ہوا۔
لیکن ایک بات ابھی بھی کھٹک رہی ہے کہ آخر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس سب میں کیا فائدہ ہے؟وہ کیوں اچانک سے غزہ کے امن کے لیے فکر مند ہوگیا ہے؟۔۔۔ایک الجھن زدہ سا سوال ابوموسیٰ کی سربراہی کرسی کے دائیں طرف اسماعیل سے اگلی کرسی پر بیٹھے ابراہیم نے پوچھا تھا۔
شباب!تھوڑا صبر کرو ۔جو جیسا چل رہا ہے اسے چلنے دو ۔کچھ دن تک سب کھل کر سامنے آجائے گا۔۔۔ابو موسیٰ نے تحمل سے کہا۔وہ سب لوگ ابو موسیٰ کی بات کا مطلب بہت اچھے سے سمجھ چکے تھے۔
جو کالی بھیڑیں غزہ کا امن برباد کرنے پر تلی ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟کیا ان کے ساتھ بھی کوئی امن معاہدہ زیرِ غور ہے؟۔۔۔حاتم نے طنزیہ لہجے میں کہتے آخر میں چبا چبا کر جملہ ادا کیا۔
پتہ نہیں کون سی مرچیں چبا کر آیا تھا وہ۔ابو موسیٰ کا بے ساختہ دل چاہا کہ اسے یہیں گولی سے اڑا دے۔اس کا ہاتھ اپنی گن تک جاتے جاتے رکا ۔ضبط سے مٹھیاں بھینچ کر اس نے ایک کھا جانے والی نظر حاتم پر ڈالی۔باقی سب خاموشی سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ابھی کچھ بولنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔وہ دونوں ہی ایک جیسے سر پھرے تھے۔
امن معاہدے دشمنوں سے کیے جاتے ہیں حاتم بن یاسر!۔۔۔ابو موسیٰ نے اس کے نام پر کافی زور دیا۔ایک پل کے لیے پورے ہال میں خاموشی چھا گئی۔پھر ابو موسیٰ کی سرد سی آواز وہاں سنائی دی۔
غداروں کا سیدھا ان کاؤنٹر کیا جاتا ہے۔یعنی خلص!۔۔۔ہاتھ کے اشارے سے گردن پر چھری چلانے والے انداز میں کہتے ابو موسیٰ نے ایک جھٹکے سے اپنی لوڈڈ گن اٹھائی ۔ کسی کو بھی کچھ سمجھنے کا موقع دیے بغیر بائیں طرف چوتھی کرسی پر بیٹھے آدمی پر پے در پے فائر کیے۔
ایک گولی اس کی گردن سے ہوتی ہوئی دیوار میں گھس گئی ۔ باقی کی دو گولیوں نے اندر جاتے ہی اپنا کام کر دیا تھا۔ساتھ والی کرسیوں پر بیٹھے آدمی یک دم بوکھلا کر اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے۔ باقی لوگ بھی کرنٹ کھا کر اپنی جگہ سے اٹھے۔ یک دم ایک افراتفری کا ماحول بن گیا اور سب کی آپسی سرگوشیاں شروع ہوچکی تھیں ۔
وہ آدمی وہیں ایک طرف کو ڈھے گیا ۔خون اس کے سینے سے اور گردن سے نکل نکل کر اس کے کپڑوں سمیت کرسی کو بھی بھر رہا تھا۔سب لوگ کبھی ابو موسیٰ کے سپاٹ چہرے کو دیکھتے جو اس وقت بلکل بے تاثر تھا۔کبھی اس آدمی کے لہو لہان وجود کو۔وہ آدمی بری طرح تڑپ رہا تھا۔کچھ ہی دیر میں وہ آدمی بلکل ساکت ہوچکا تھا۔خون کی بو اس کمرے میں پھیل رہی تھی لیکن وہ لوگ عادی تھے اس مہک کے۔
باقی سب خود باہر آؤ گے یا میں نشاندہی کروں؟۔۔۔گرج دار آواز میں کہتے اس نے ایک طائرانہ نظر سب پر ڈالی ۔وہاں موجود سب لوگوں کی سانس بے ساختہ گلے میں اٹکی ۔ایسی سچویشن کا تو انہوں نے گمان بھی نہیں کیا تھا۔
میں آخری دفعہ کہہ رہا ہوں اپنے آپ باہر نکل آؤ ۔میری گن کی کچھ گولیاں بچ جائیں گی۔حالات دیکھے ہیں نا غزہ کے اتنی مشکل سے اسلحے کا ارینج کرنا پڑتا ہے۔۔۔ابو موسیٰ نے اب کی بار مصالحت آمیز لہجے میں کہا لیکن لہجے کی سردی ابھی تک برقرار تھی۔یوسف اور حاتم نے بھی سرسری سی نظر اس ہال میں دوڑائی ۔شاید وہ لوگ اپنے طور پر ان لوگوں کو ڈھونڈھنے کی کوشش کرنا چاہتے تھے۔
مجاہد! تمہیں کیا لگتا ہے کون ہو سکتا ہے؟۔۔۔یوسف ہلکا سا اس کی طرف جھکا۔تبھی حاتم کے دوسری طرف کھڑے ابو عمر نے اس کے کان میں سرگوشی کی۔
مجھے تو یوسف بن یحییٰ لگ رہا ہے۔یہ بھی تو اس کمانڈر کا بڑا ہمدرد بنتا ہے ۔۔۔ابو عمر کی سرگوشی ماشاءاللہ سے اتنی اونچی تھی کہ حاتم کے ساتھ ساتھ یوسف کو بھی سنائی دی تھی۔بلکہ یوسف کے ساتھ کھڑےاسماعیل اور ابراہیم کو بھی۔
یہ مر جائے گا میرے ہاتھوں سے ۔۔۔یوسف دانت پیس کر بولا۔ابو عمر نے ناک سے مکھی اڑانے والے انداز میں اسے دیکھا۔
ابھی بھی وقت ہے یوسف بن یحییٰ ہتھیار ڈال دو۔یہ نہ ہو کہ ابو موسیٰ کی گن کی گولیاں تم پر ہی ضائع ہوجائیں ۔۔۔سمجھانے والے انداز میں کہتے وہ یوسف کو مزید تپا رہا تھا۔حاتم درمیان میں کھڑ ا ان دونوں کا منہ دیکھ رہا تھا۔اور بس ابو موسیٰ کا ضبط جواب دے گیا تھا۔
اتنی ٹینس سچویشن میں بھی یہ لوگ اپنی مسخریوں سے باز نہیں آرہے ؟۔۔۔اس نے تاسف سے سوچا اور اگلے ہی پل اس کی سختی سے بھرپور آواز وہاں گونجی۔
تم تینوں کی سرگوشیاں خود ہی ختم ہوں گی کہ میں اپنے طریقے سے ختم کروں ؟۔۔۔وہ تینوں فوراََ سیدھے ہوئے ۔لیکن ایک دوسرے کو کھا جانے والی نظروں سے گھورنا نہیں بھولے۔
ابو موسیٰ کی گرفت اس کی گن پر مضبوط ہوتی دیکھ کر تین آدمی ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے۔دونوں ہاتھ اوپر اٹھائے وہ تینوں مرے مرے قدم اٹھاتے ٹیبل کنارے تک آئے ۔اب وہ ابو موسیٰ کے بلکل مقابل کھڑے تھے۔ابو موسیٰ ٹیبل کے اس کنارے اور وہ تینوں دوسرے کنارے ۔اپنے ہتھیار خاموشی سے نکال کر ٹیبل پر رکھتے انہوں نے ایک نظر باقی سب کو دیکھا جو آنکھوں میں ڈھیروں صدمہ اور دبا دبا غصہ لیے ان تینوں کو کچا چبا جانے والی نظروں سے دیکھ رہے تھے۔
مستحیل!(ناقابلِ یقین!)یہ لوگ۔۔۔یوسف بن یحییٰ کی صدمے میں ڈوبی ہوئی آواز حاتم کو سنائی دی تو اس نے گردن موڑ کر اس کی طرف دیکھا۔
آستین کے سانپ!۔۔۔اگلا کمنٹ ابو عمر کی جانب سے آیا ۔
یہ تینوں تو فلسطین کی آزادی کے لیے خود کش بم پہن کر اسرائیلی ٹینکوں کے نیچے گھسنے کو تیار رہتے تھے۔ ۔۔اسماعیل نے یوسف کو پیچھے ہٹاتے ہوئے ڈائریکٹ حاتم سے کہا جو بلکل خاموش تھا۔ابراہیم البتہ ابو موسیٰ کی طرف متوجہ تھاکیونکہ وہ کام کے وقت بہت سیریس رہتا تھا۔
تم تینوں کے پاس کوئی جواز ہے اس غداری کا؟۔۔۔ابو موسیٰ کی غصے سے بھری آواز ایک بار پھر وہاں گونجی۔ سب کی نظریں ان تینوں پر جمی ہوئی تھیں ۔ جو شرمندگی سے سر جھکائے کھڑے تھے۔ان تینوں کے ہاتھ پیچھے کی جانب کر کے ہتھکڑی لگائی گئی تھی اورتین آدمی ان کے سروں پر انہی کی گنز رکھے چوکس انداز میں کھڑے تھے۔ادھر ابو موسیٰ کا ایک اشارہ اور ان غداروں کا معاملہ خلاص!۔۔۔
ابو عمر!یہ اب تمہاری ذمہ داری کے کہ تم ان سے سارے راز اگلواؤ گے۔۔۔اس نے ابو عمر کو مخاطب کیاجو حاتم سے کوئی بات کر رہا تھا۔وہ فوراََ سیدھا ہوا اور سر تک ہاتھ لے جا کر سلیوٹ کیا۔
واللہ ان کے تو فرشتے بھی سارے راز اگلیں گے۔۔۔ابو عمر نے کھا جانے والی نظروں سے ان تینوں کو دیکھا۔
فرشتوں کے راز نہیں ابو عمر ! صرف ان کے گروپ کا پتہ لگاؤ۔باقی کے راز خود بخود ہی کھل جائیں گے۔کل صبح تک کا وقت ہے تمہارے پاس۔۔۔ابو موسیٰ نے سنجیدگی سے کہتے ایک نظر باقی سب کو دیکھا۔
یاسر ابو شباب کے گروپ سے تعلق ہے ان تینوں کا۔ اور کچھ جاننا ہے ؟۔۔۔حاتم بن یاسر نے اچانک دھماکہ کیا ۔ایک پل کے لیے ہال میں سناٹا چھا گیا۔ابو موسیٰ کے ساتھ ساتھ باقی سب کی آنکھیں حیرت اور بے یقینی سے پھیلیں ۔
یاسر ابو شباب؟۔۔۔یوسف اور ابو عمر کی شاک زدہ سی آواز سنائی دی ۔حاتم نے اثبات میں سر ہلایا۔ تبھی اچانک ابو موسیٰ کے فون کی رنگ ہوئی ۔کال پک کر کے اس نے فون کان سے لگایا۔ دوسری طرف ملنے والی خبر سن کر ایک لمحے کے لیے ابو موسیٰ کے چہرے پر پریشانی چھا گئی ۔جسے وہ اگلے ہی پل بہت مہارت سے چھپا گیا۔
میں آرہا ہوں ۔۔۔سنجیدگی سے کہتے اس نے کال کٹ کی۔
ان تینوں کو لے کر میرے ساتھ آؤ۔باقی سب بھی اپنی ڈیوٹی پر واپس جائیں ۔پھر ملاقات ہوتی ہے۔اللہ حافظ!۔۔۔تیز تیز لہجے میں کہتے اس نے باہر کی جانب قدم بڑھائے۔ وہ بہت جلد ی میں لگ رہا تھا۔ان تینوں آدمیوں کے سر پر گنز رکھے وہ لوگ ابو موسیٰ کے پیچھے ہی باہر چلے گئے۔
حاتم بن یاسرکے ساتھ وہ چاروں بھی میٹنگ ہال کے دروازے کی جانب بڑھے۔باقی بچے دو لوگوں کو جاتے ہوئے اس آدمی کی لاش ٹھکانے لگانے کا کہتے وہ لوگ جاچکےتو پیچھے موجود ان دونوں آدمیوں نے خوف سے جھرجھری لی۔
واللہ حبیبی! شکر ہے ہم لوگ باہر نہیں آئے ورنہ ابو موسیٰ نے موقع پر ہی شوٹ کر دینا تھا۔۔۔ ان میں سے ایک نے دبی دبی سی سرگوشی کی۔وہ دونوں اس آدمی کی لاش کو اٹھا رہے تھے ۔تبھی اچانک وہاں گولیوں کی تیز آواز گونجی۔لگا تار ہوتی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں ،ان دونوں کے جسم کو چھلنی کر رہی تھیں ۔لیکن دروازے کے پاس کھڑے ابو عمر اور حاتم بن یاسر کی گن سے نکل رہی گولیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں ۔وہ آدمی پورے قد کے ساتھ نیچے گرے۔حاتم اور ابو عمر نے ٹرگر سے ہاتھ ہٹا لیے۔یوسف ،ابراہیم اور اسماعیل کے ساتھ پہلے ہی باہر جا چکا تھا۔
یہ لوگ شاید بھول گئے تھے کہ ہمیں شروع سے ہی ابو موسیٰ کے ادھورے کام پورے کرنے کی عادت ہے ۔۔۔ابو عمر نے آنکھوں میں فاتحانہ چمک لیے حاتم کی جانب دیکھا۔
واللہ تم لوگوں نے سوچا بھی کیسے کہ تم لوگوں کا تعلق یاسر ابو شباب کے گروپ سے ہو گا اور کتائب القسام والے تمہیں زندہ چھوڑ دیں گے۔۔۔حاتم نے سرد لہجے میں کہتے اپنے کفیے کے ایک سرے سے اپنی گن کی نادیدہ گرد جھاڑی۔
اب ہوا ہے غداروں کا انکاؤنٹر۔۔۔یعنی خلص!۔۔۔ابو عمر نے بلکل ابو موسیٰ کے انداز میں کہا۔پھر وہ دونوں وہاں سے باہر نکل گئے۔تین لاشیں وہیں پڑی رہ گئیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اسے وہاں بیٹھے تقریباََ دو گھنٹے سے زیادہ ہوگئے تھے۔مختلف سوچوں سے لڑتا وہ ایک بار پھر یوسف اور حاتم کے بارے میں سوچنے لگا۔دل میں عجیب سی بے سکونی تھی۔رات کو ٹھیک سے نہ سوپانےکی وجہ سے ایک عجیب سا چڑچڑا پن محسوس ہورہا تھا ۔اس نے خود کو مزید کچھ بھی الٹا سیدھا سوچنے سے روکا۔
کیا جوزف اور مجاہد کا اللہ میرا بھی سہارا بن سکتا ہے؟۔۔۔اس نے بے ساختہ خود سے سوال کیا۔
میں ایسا کیا کروں کہ میں رات کو سکون سے سو سکوں ۔ان بچوں اور ان عورتوں کی سسکیاں میرے کانوں میں نہ گونجیں ۔میں ایسا کیا کروں ؟۔۔۔بے بسی کی انتہا تھی اس کے لہجے میں ۔بے ساختہ ہی اس کی آنکھوں سے آنسو نکل کر اس کی ہلکی بڑھی ہوئی داڑھی میں جذب ہو نے لگے ۔دل کا درد ایک بار پھر بڑھ گیا ۔اپنا کیا گیا ایک ایک گناہ اس کی آنکھوں کے سامنے پوری جزیات کے ساتھ آرہا تھا۔
اللہ!۔۔۔میں واپس آنا چاہتا ہوں ! اگر آپ مجھے سن رہے ہیں تو پلیز میرے دل کو سکون دے دیں ۔۔۔ہیری نے بے ساختہ نظریں اٹھا کر اوپر دیکھا ۔پھر احساسِ ندامت سے اس کی نظریں جھک گئیں۔وہ سیدھا ہوا اور بلکل اسی انداز میں بیٹھ گیا جیسے اس نے اکثر یوسف اور حاتم کو تشہد میں بیٹھے دیکھا تھا۔ پھر وہ سجدے کی حالت میں جھکا ۔اگلے ہی پل اس چھوٹے سے کمرے میں ہیری ،سجدے میں سر رکھے ہلکی ہلکی سسکیوں کے ساتھ اللہ سے اپنے لیے ہدایت مانگ رہا تھا۔
واللہ ! مجھے نہیں پتہ وہ لوگ ایسے زمین پر سر رکھ کر کیا پڑھتے ہیں ؟لیکن میں آپ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہا ہوں ۔ میں اپنے ہر ظلم کے لیے توبہ کرتا ہوں ۔میں آپ سے اپنے لیے سکون مانگ رہا ہوں ۔کیا آپ مجھے وہ سکون وہ اطمینان دے سکتے ہیں جو مجاہد اور جوزف کے علاوہ اشمائل اور ابراہم کے چہرے پر بھی نظر آتا ہے؟
آپ کو ایک بات بتاؤں ؟مجھے کبھی کبھی ایبل کے چہرے پر بھی وہ نظر آتا ہے جب وہ قرآن کے بارے میں بات کرتا ہے ۔جب وہ آپ کے بارے میں بات کرتا ہے۔۔۔کافی دیر تک یونہی سجدے میں سر رکھے وہ اپنے دل کی باتیں کرتا رہا۔دل کا بوجھ تھوڑا کم ہوا تو اس نے سجدے سے سر اٹھایا۔اس کے آنسوں تھم چکے تھے لیکن آنکھیں رونے کے باعث سرخ ہو چکی تھیں ۔
کنگ سولومن(سلیمان) نے دعا مانگی تھی کہ انہیں ایسی سلطنت عطا کر جو ان کے بعد کسی کو عطا نہ ہو۔آپ کو پتہ ہے جب ایبل نے مجھے یہ بات بتائی تو میں بہت حیران ہوا تھا ۔بھلا کوئی اتنا یقین کیسے رکھ سکتا ہے؟ تب اس نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے پہلے استغفار کیا تھا اس کے بعد یہ دعا مانگی تھی ۔
یعنی اگر کوئی سچے دل سے توبہ کرے تو آپ اسے وہ چیز عطا کر دیتے ہیں ؟جس کا وہ آپ سے سوال کرتا ہے؟وہ بھی ایز آ گفٹ! کیونکہ ایبل نے بتایا تھا ۔الوھاب اسے کہتے ہیں جو آپ کو قیمتی تحفے ایسے ہی دے دے فری میں ۔۔۔ وہ بلکل بچوں کے سے انداز میں بولا۔
ابھی وہ وہیں بیٹھا تھا جب اس جنگلے کا دروازہ کھول کر حاتم اندر داخل ہوا اس نے سنجیدگی سے سلام کیا اور ہیری کو وہاں سے اٹھنے کا اشارہ کیا۔ہیری نے ناسمجھی سے اس کی طرف دیکھا ۔ابھی تو اس کی ویڈیو بھی شوٹ نہیں ہوئی تھی تو وہ واپس چلنے کو کیوں کہہ رہا تھا۔
مجاہد! کیا ہوا ہے؟تم ٹھیک ہو؟۔۔۔ہیری کھڑا ہوا اور ایک نظر اس کی غصے سے سرخ ہوتی آنکھوں کو دیکھ کر پوچھا۔جواباََ حاتم خاموش رہا مطلب صاف تھا کہ وہ جواب نہیں دینا چاہتا۔ہیری نے بھی کچھ نہ پوچھا اور اس کے پیچھےہی اپنے قدم باہر کی جانب بڑھائے۔
اب ہم کہاں جارہے ہیں ؟واپس وہیں ؟۔۔۔ہیری نے تھوڑا آگے جا کر پوچھا۔حاتم نے نفی میں سر ہلایا۔
پھر؟کہاں ؟۔۔۔اگلا سوال بے ساختہ تھا۔
میری بہن کے گھر۔تم نے کہا تھا کہ تمہیں میرے لوگوں سے ملنا ہے تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنی بہن سے ہی شروع کروں ۔واللہ میری بہن سے زیادہ اچھے سے تمہیں کوئی بھی نہیں بتا سکتاکہ سچ کیا ہے اور سفید جھوٹ کیا؟۔۔۔حاتم مسلسل قدم بڑھاتے ہوئے کہہ رہا تھا۔ہیری نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلا کر اس کے ساتھ چلنا شروع کیا۔
اور پھر میں نے سوچا کہ تمہاری جو ویڈ یو ریکارڈ کی ہے وہ بھی کسی اچھے سے نیوز چینل کو دے دوں ۔۔۔چلتے چلتے حاتم نے ایک اور انکشاف کیا۔
مجاہد! تم نے اس کمرے میں کیمرہ لگایاتھا؟ ۔۔۔ہیری کی صدمے میں ڈوبی ہوئی آواز آئی ۔
میں یہ نہیں کہوں گا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو ۔۔۔حاتم نے بے نیازی سے کندھے اچکائے۔ہیری اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گیا۔مطلب اس کی وہ سجدے میں جانے والی ویڈیو بھی حاتم کے پاس ہو گی؟کیا سوچ رہا ہو گا وہ ؟
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ایبل نجانے کب سے ماضی کی یادوں میں کھویا ہوا تھا۔ابو صالح کے بیٹے کی آواز پر وہ چونک کر خیالوں سے باہر آیا۔یوسف بن یحییٰ اس کے سر پر کھڑا تھا۔اسی حلیے میں جس میں وہ یہاں سے گیا تھا۔
تم کب آئے جوزف؟۔۔۔ایبل اٹھ کر کچن کاؤنٹر کی طرف جاتے ہوئے سرسری سا پوچھا ۔
جب تم کسی ظالم حسینہ کے خواب دیکھ رہے تھے اس وقت۔۔۔یوسف چڑ کر بولا۔ایبل نے پانی کا گلاس لا کر اس کے سامنے رکھا۔یوسف اپنا رومال اتار کر ٹیبل پر پھینک چکا تھا ۔اس نے ایک گھونٹ میں ہی سارا پانی ختم کر کے گلاس ٹیبل پر پٹخنے والے انداز میں رکھا ۔ایبل واپس اپنی جگہ پر بیٹھ گیا۔
میں کسی ظالم حسینہ کے خواب نہیں دیکھ رہا تھا بلکہ ابو صالح اوراس کے نک چڑے بیٹے کے بارے میں سوچ رہا تھا۔۔۔ایبل نے اس کی غلط فہمی دور کی ۔
تم ابھی تک میرے بابا کو یاد کرتے ہو؟۔۔۔یوسف نے کرسی پر بیٹھ کر ایک نظر ایبل کو دیکھا۔
آہ! کیونکہ مجھے ابو صالح سے محبت ہے اور یہ محبت مجھے میرے باپ سے وراثت میں ملی ہے ۔۔۔یوسف نے ایک جھٹکے سے گردن اٹھا کر اسے دیکھا۔ایبل نے بے نیازی سے شانے اچکائے۔
ایک بات بتاؤ یہ رات کو میرے باپ کی قبر کے پاس بیٹھ کر رونے والی عادت بھی وراثت میں ملی تھی؟۔۔۔آنکھیں سکیڑ کر پوچھا گیا۔
واللہ میں صرف تب جاتا تھا جب مجھے ابو صالح کی بہت زیادہ یاد آتی تھی ۔۔۔ اداس لہجے میں کہتا وہ کاؤنٹر کی جانب بڑھا۔یوسف کی آنکھیں بھی اپنے باپ کے ذکر پر بے ساختہ ہی نم ہوئی تھیں ۔پھر وہ بھی وہاں سے اٹھ کر ایبل کے پیچھے ہی کاؤنٹر تک آیا۔
آج میں نے ابو صالح کی ریسیپی سے کنافہ بنایا ہے۔۔۔ایبل نے ستائش طلب نظروں سے اسے دیکھا ۔
بس ! خلص! میرے باپ کی ریسیپی کو بدنام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔یوسف نے ہاتھ اٹھا کر اسے کنافہ کی مزید تعریف کرنے سے روکا۔کنافہ والی پلیٹ اپنے سامنے رکھتے یوسف نے ایک ستائشی نظر ایبل پر ڈالی۔لیکن کہا کچھ نہیں ۔
ایبل کاؤنٹر پر چڑھ کر ٹانگیں نیچے لٹکائے حسبِ عادت انہیں ہلا رہا تھا ۔ یوسف نے ایک سائیڈ سے تھوڑ اسا کنافہ چکھا۔ذائقہ بھی اچھا تھا لیکن پھر بھی اس نے تعریف نہیں کی ۔ایبل اندر ہی اندر سلگ کر رہ گیا۔
جوزف! تمہیں کیا لگتا ہے ؟میرا باپ کبھی واپس آئے گا؟یعنی کیا ہم یہ دن دیکھ پائیں گے کہ یروشلم کے لوگوں کے دل سے ایک بار پھر آئزک بن ابراہم کے لیے دعائیں نکلا کریں ؟ ۔۔۔ایبل نے کچھ دیرکی خاموشی کے بعد سوال کیا۔عجیب سا لہجہ تھا اس کا ۔امید اور ناامیدی کے درمیان ۔جواباََ یوسف کا منہ کی طرف جاتا ہاتھ وہیں رک گیا۔
آئزک بن ابراہم ،یروشلم کے لوگوں کی دعاؤں میں اس وقت تک شامل تھا جب تک وہ ان کے ساتھ مہربان تھا ۔ان کا خیر خواہ تھا۔ان کی مدد کرتا تھا۔ان کے لیے دشمن کے سامنے ڈٹ جاتا تھا۔۔۔۔یوسف ایک لمحے کے لیے رکا ۔ایک گہری سانس خارج کی اور پھر دوبارہ اس کی آواز سنائی دی۔
جس دن وہ ان کے لیے ظالم بن گیا تھا۔ان کا دشمن بن گیا تھا۔ان کی مشکلات میں اضافہ کر چکا تھا۔ان کے دشمن سے ہاتھ ملا چکا تھا ۔اس دن یروشلم کے لوگوں نے اپنی دعائیں واپس لے لی تھیں ۔ واللہ یروشلم کی فضا میں اب کوئی انسان آئزک بن ابراہم کے حق میں دعا نہیں کرے گا ۔۔۔یوسف بن یحییٰ کے لہجے میں دکھ کی ہلکی سی جھلک صاف محسوس ہورہی تھی ۔ایبل کچھ دیر تک تو بول ہی نہیں سکا ۔ مقابل نے تلخ حقیقت بتا کر اسے لاجواب کر دیا تھا۔
جوزف ! میرا دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر یروشلم کی فضاؤں میں آئزک بن ابراہم کے حق میں کی گئی دعائیں شامل ہوجائیں ۔تم دعا کرنا میرے بابا کے لیے۔میں جانتا ہوں ان کے کندھے مزید معصوم جانوں کے قتل کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے ۔۔۔ وہ دکھی لہجے میں کہہ رہا تھا۔یوسف نے کوئی جواب نہیں دیا ۔وہ اس ٹاپک پر ابھی مزید کوئی بات نہیں کر نا چاہتا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
آج دو مہینے سے اوپر ہوگئے ہیں ۔لیکن ہمیں یہ تک نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہیں ؟اگر ان تینوں کو کچھ ہو گیا تو میں خود کو کبھی معاف نہیں کر پاؤں گا ۔کیا تم کر پاؤ گے؟۔۔۔کمانڈر نے سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھ کر پوچھا ۔ اس کی آنکھوں میں ہلکا سا شک بھی تھا ۔جواباََ اس فوجی نے بے ساختہ نظریں چرائیں ۔
ایک وہ وقت تھا ہم سب ایک ساتھ رہتے تھے ۔ آج ہم اپنے جھنڈ سے الگ ہو چکے ہیں ۔ہم نے اپنے مذہب کو پیچھے چھوڑ کر،ابراہم ! کے دین کو پسِ پشت ڈال کر یہ راستہ چنا جس پر چلتے ہوئے ہمیں زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنا ہے ۔۔۔ آخر میں کمانڈر کا لہجہ تلخ ہوگیا تھا۔ نجانے کیوں لیکن اس فوجی کی آنکھیں نم ہوگئی تھیں ۔
کیا ہم یہیں سے واپس نہیں جا سکتے؟ ۔۔۔ اپنی آنکھوں کی نمی صاف کر تے ہوئے اس نے آس بھرے لہجے میں پوچھا اور کمانڈر کے دل نے بے ساختہ کہا تھا ، کاش!۔۔۔
نہیں! اب واپسی ممکن نہیں ہے۔ہمارے ہاتھوں پر بہت سے معصوموں کا خون ہے ۔۔۔کمانڈر آئزک نے اپنے دل کی بجائے دماغ کی سنی تھی ۔پچھتاوا اور احساسِ جرم اپنی جگہ لیکن اس وقت وہ جذباتی تو بلکل نہیں ہو سکتا تھا۔۔۔جواباََ اس فوجی نے خفگی سے اسے گھورا۔
مجھے اس سب میں شامل نہ کریں میں تو ہیڈکواٹر میں ہی ڈیوٹی دیتا ہوں ۔۔۔اسے برا ہی لگ گیا تھا۔ وہ لوگ اس وقت جہاں موجود تھے یہ غزہ پٹی سے کچھ فاصلے پر قائم ایک عارضی ہیڈ کوارٹر تھا ۔
جانتا ہوں ۔تم بہت چالاک ہو ۔دوسرا میری فیور لے کر اپنی پوسٹنگ کہیں اور ہونے ہی نہیں دیتے۔دوسری طرف جوزف اینڈ گینگ نے الگ ناک میں دم کیا ہوا ہے۔جس دن خبر اوپر گئی اسی دن میرا کورٹ مارشل ہوجائے گا۔کمانڈر تو پھر میں نام کا ہی رہ جاؤں گا۔
کمانڈر ! آپ آئی ڈی ایف چھوڑ نہیں سکتے کیا؟یہ صیہونی ریاست کی حمایت کرنا بند نہیں کر سکتے؟۔۔۔اس فوجی نے جھنجھلا کر پوچھا ۔جواباََ کمانڈر زخمی سا مسکرایا۔
مجھے یروشلم اور یروشلم کا وہ مسلم کوارٹر بہت یاد آتا ہے۔میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوبارہ وہاں جاؤں جہاں میں اپنے باپ اور اپنے بیٹے کو صرف اس نوکری کے لیے چھوڑ کر آگیا تھا۔ لیکن اب وہاں کوئی بھی میرے حق میں دعا نہیں کرتا ہوگا۔سب کے دل سے میرے لیے بد دعائیں ہی نکلتی ہوں گی ۔کیونکہ میں نے اپنی جان پر خود ظلم کیا ۔میں شاید وہ بدقسمت انسان ہوں جس نے نیکی کی لذت چکھ کر ، ظالم بننے کو ترجیح دی۔ ۔۔کمانڈر نے ٹوٹے لہجے میں کہا۔ وہ اس وقت بہت قابلِ رحم لگ رہا تھا۔
ایسی نوکری کا اچار ڈالیں گے ؟ جو آپ کو اللہ سے اتنا دور لے جائے کہ آپ دوبارہ اس کے سامنے جانے پر بھی شرمندہ ہوں ۔کیا آپ جانتے ہیں آپ آخری دفعہ سائناگاگ کب گئے تھے؟توراۃ کب کھول کر دیکھی تھی آخری دفعہ؟۔۔۔وہ تپ ہی تو گیا تھا۔کمانڈر نے ایک خفگی بھری نظر اس پر ڈالی ۔
تم میرا چھوڑو اپنا بتاؤ ؟نماز پڑھی ہے ؟۔۔۔اس سوال کی توقع کم از کم مقابل کو نہیں تھی ۔وہ اپنی جگہ پر ٹھٹھک کر رہ گیا۔
کمانڈر ! آپ مجھ پر نظر رکھ رہے ہیں ؟۔۔۔اس کی شاک زدہ سی آواز آئی ۔ کمانڈر نے نامحسوس انداز میں دو تین قدم صالح کی طرف بڑھائے۔
نہیں ! میں جانتا ہوں تم اپنے باپ کی طرح نماز کے معاملے میں کوتاہی نہیں کرتے اس لیے سوچا یاد دلا دوں ۔۔۔ صالح کو کچھ گڑ بڑ کا احساس ہوا۔یہ آج اچانک سے کمانڈر کو اس کی نماز کا خیال کیسے آگیا ؟
یوسف ٹھیک کہتا ہے۔کمانڈر کا دل آج بھی کہیں یروشلم میں ہی ہے۔ ۔۔صالح نے بھی دوقدم پیچھے لے کر فاصلہ برقرار رکھا۔
تم دونوں بھائی کیا سمجھتے ہو ؟مجھ سے غداری کرو گے اور مجھے پتہ نہیں چلے گا؟جوزف اور تم بھائی ہو یہ بات اگر میں نے راز رکھ لی ۔تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم مجھے اس بات کا احساس دلانا چاہتے ہو کہ میں نے کتنی بڑی غلطی کی ہے؟۔۔۔کمانڈر کا لہجہ اگلے ہی پل بدلا ۔اپنی گن وہ صالح پر تان چکا تھا۔صالح نے ایک نظر آس پاس دیکھا۔کوئی بھی نہیں تھا یہاں ۔
کمانڈر! واللہ میں دل سے چاہتا ہوں آپ واپس آجائیں ۔ہم پھر یروشلم کے مسلم کوارٹر میں ٹہلتے ہوئے اپنے سارے دن کی کہانی ایک دوسرے کو سنائیں ۔ لیکن مجھے فلسطین سے محبت ،آپ سے تھوڑی سی زیادہ ہے۔ اس لیے میں اپنے کیے پر بلکل بھی شرمندہ نہیں ہوں ۔۔۔اپنی بات مکمل کرتے اس نے کمانڈر کو کچھ بھی سمجھنے کا موقع دیے بغیر ایک زور دار دھکا دیا۔کمانڈر پیچھے موجود ٹیبل سے ٹکرایا۔ نہایت پھرتی سے اس کی عینک اتار کر اپنی جیب میں اڑستا ،دوسرے ہاتھ سے اس کی جیب میں موجود فون جھپٹ کر وہ وہاں سے سر پٹ بھاگا تھا۔اسے کسی بھی طرح غزہ پٹی کراس کرنی تھی ۔پھر تو کمانڈر کے فرشتے بھی اسے ڈھونڈ نہ پاتے ۔
صالح! توقف! حمار !۔۔۔کمانڈر اس کے پیچھے ہی آرہا تھا۔لیکن اس کو ٹھیک سے کچھ نظر نہیں آرہا تھا ۔بیچارے کی عینک جو صالح کے پاس تھی۔یہاں وہاں فائر کرتا وہ مسلسل اسے گالیاں دے رہا تھا ۔
آپ کا فون میرے پاس ہے۔یہ میں واپس کر دوں گا۔ لیکن فلحال آپ کی طرف سے ایک پیغام آپ کے ماتحتوں کے پاس جارہا ہے۔۔۔ بھاگتے ہوئے صالح بن یحییٰ نے تپانے والی مسکراہٹ چہرے پر سجائے کمانڈر کو دیکھا۔پھر سب سے پہلا نمبر ملا کر فون کان سے لگایا ۔جو پہلی رنگ پر ہی اٹھا لیا گیا تھا۔
ہیلو! ہاں ! میں صالح بات کر رہا ہوں ! کمانڈر پر حملہ ہوگیا ہے ۔جلدی واپس آؤ ۔۔۔ بھاگتے ہوئے مسلسل پھولی ہوئی سانس سے وہ دوسری طرف موجود انسان کو ہدایت دے رہا تھا۔
ہاں میں ٹھیک ہوں بس ایک گولی چھو کر گزری ہے۔۔۔کمانڈر کی گن سے چلی ایک گولی جو نشانہ چوکنے کی وجہ سے صرف رگڑ کھا کر گزر گئی تھی اس پر صالح نے تکلیف سے آنکھیں میچ کر جواب دیا۔
تم جلدی واپس دفع ہو ۔۔۔اب کی بار صالح نے دبے دبے غصے سے کہا۔فون کٹ کر کے وہ اب دوسری سمت بھاگنا شروع ہو چکا تھا۔صالح نے ہاتھ میں پکڑا فون اچھال کر کمانڈر کی طرف پھینکا ،جو راستے میں ہی کہیں گر گیا تھا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حاتم اور ہیری ایک ٹنل سے باہر نکل کر اب غزہ کی سنسان اور تاریک گلیوں میں آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے چل رہے تھے۔ان دونوں کے ہاتھ میں ایک ایک ٹارچ تھی ۔سیدھ میں چلتے ہوئے حاتم اپنے آس پاس بھی ٹارچ گھما کر دیکھ رہا تھا تاکہ راستے کا اندازہ ہو سکے۔
تبھی اچانک اس کے چلتے قدم ایک جھٹکے سے رکے ۔ہیری بھی رک گیا ۔لیکن کافی دیر سے مسلسل چل چل کر اس کے پیر دکھ رہے تھے اس لیے وہ وہیں بیٹھ گیا۔اپنی ٹارچ سے آس پاس روشنی ڈالتے اس نے دیکھا تھا وہ کسی عمارت کا ملبہ تھا جو یقیناََ اسرائیلی بمباری کا نتیجہ تھا۔آس پاس کی تقریباََ ساری عمارتوں کا یہی حال تھا۔
اب یہاں کیوں رک گئے ہو؟۔۔۔ہیری نے وہیں بیٹھے بیٹھے تھکن زدہ لہجے میں پوچھا ۔لیکن حاتم نے تو جیسے اس کی بات سنی ہی نہیں تھی وہ تو ان سے چند قدم کے فاصلے پر موجود اس ننھے سے ہاتھ کو دیکھ رہا تھا جس پر اچانک ہی ٹارچ کی روشنی پڑنے پر اس کا دھیان گیا تھا۔
اگلے ہی لمحے ہیری نے اس کے قدم اس طرف بڑھتے دیکھے ۔حاتم اپنی ٹارچ کو منہ میں دبائے نیچے جھکا ۔ لیکن جیسے ہی حاتم سیدھا ہوا تو ہیری کو لگا جیسے اس کی ٹانگوں سے کسی نے جان نکال دی ہو۔ وہ ایک لمحے کے لیے ٹھٹھک کر رہ گیا ۔کیونکہ مڑی ہوئی گردن کے ساتھ وہ جس کو جھکا ہوا دیکھ رہا تھا ۔اب جب وہ سیدھا ہوا تو اس کے ہاتھ میں ایک ننھا سا وجود تھا ۔
جو ایک طرف کو ڈھلکے سر کے ساتھ خود پر گزری قیامت کی کہانی سنا رہا تھا۔حاتم اسی طرح ٹارچ منہ میں دبائے اس بچے کے بے جان وجود کو اپنی بانہوں میں اٹھائے ہیری کی طرف آرہا تھا ۔جب ہیری ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھااور تیزی سے اس کے پاس پہنچا۔
ایک نظر صرف ایک نظر ٹارچ کی روشنی میں چمکتے اس بچے کے چہرے پر ڈالی جس کی عمر دوسال سے بھی کم ہوگی ۔ ہیری کی سانس بے ساختہ ہی گلے میں اٹکی ۔ ایک گہری سانس لے کر اس نے حاتم کی جانب دیکھا جو اب اس بچے کو ہلا رہا تھا ۔کبھی وہ اس کا چہرہ تھپتھپاتا۔اس امید پر کہ شاید کہیں زندگی کی کوئی رمق باقی ہو۔
مجاہد!۔۔۔مت کرو ! وہ اب نہیں اٹھے گا۔۔۔ہیری نے آگے بڑھ کر اس کا ہاتھ روکا اور اس کے منہ میں دبی ٹارچ کو آرام سے پکڑ لیا۔حاتم نے اس بچے کو وہیں لیٹا دیا اور خود بھی وہیں بے دم سا ہو کر بیٹھ گیا۔
اس کی اٹھنے کی ہمت ہی نہیں ہورہی تھی ۔ٹانگوں سے مانو جان ہی نکل گئی ہو۔اس ننھے سے بچے کو اس حالت میں دیکھ کر حاتم نے کرب سے آنکھیں میچ لیں ۔ہیری کو وہ ٹھیک نہیں لگا ۔وہ خود بھی تو عجیب الجھن میں تھا۔
مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ریسکیو والے اتنی غفلت کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟۔۔۔حاتم کی کھوئی کھوئی سی آواز ہیری کو سنائی دی ۔
اسے جلد از جلد دفن کرنا ہوگا ۔باڈی کی کنڈیشن بہت بری ہے۔ ۔۔اسے ایک ہاتھ سے پکڑ کر کھڑا کرتے ہیری نے اس کے گلے میں مفلر کی طرح لپیٹے رومال کو نکالا۔حاتم اپنا فون نکال کر کسی کو کال کر رہا تھا۔ہیری نے اسی رومال میں اچھے سے اس بچے کو ڈھانپ دیا اور اسے اٹھا کر کھڑا ہوا۔
اس وقت ہیری کے دل و دماغ میں ایک عجیب سی جنگ چل رہی تھی۔کیا ان معصوم بچوں کا فلسطینی ہونا اتنا بڑا جرم تھا کہ ان کا بچپن ہی چھین لیا جائے؟کتنی منافقت کر رہے تھے وہ لوگ ؟اپنے ہالو کاسٹ کو آج تک نہیں بھولے تھےاور فلسطین کے لوگوں سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین رہے تھے۔
کیا اسرائیل کی ہائی سیکیورٹی اور آئرن ڈوم کو ان نہتے فلسطینیوں سے خطرہ تھا؟ایک نظر اس بچے کے ڈھکے وجود پر ڈال کر اس نے ضبط سے آنکھیں میچ لیں ۔اس کا دل کٹ کر رہ گیا تھا ۔ ایک چھناکے سے جیسے اسرائیل اور اس کے دفاع کا بھوت سر سے اترا تھا۔
وہ اس بچے کو اپنی بانہوں میں اٹھائے ، حاتم کے ساتھ قدم بڑھا رہا تھا۔ تھوڑا سا آگے چل کر انہیں ایک جیپ اپنی طرف آتی دکھائی دی۔حاتم کے چلتے قدم وہیں رک گئے ۔وہ جیپ ان کے سامنے آکر ایک جھٹکے سے رکی۔
اس میں سے دو ریسکیو اہلکار باہر آئے ۔ انہیں دیکھ کر حا تم فوراََ ان کی طرف بڑھا۔ ان دونوں سے باری باری مصافحہ کر کے حاتم نے ہیری کی طرف اشارہ کیا ۔اس کے بعد ان میں سے ایک نے آگے بڑھ کر ہیری کے ہاتھ سے اس بچے کو لیا ۔
واللہ حبیبی! اچھا ہوا تمہاری نظر پڑھ گئی ورنہ ہم لوگ تو اپنی طرف سے اس جگہ کو کلیئر کر چکے تھے۔۔۔ان میں سے ایک نے حاتم سے کہا ۔جواباََ حاتم نے سر کو ہلکا سا خم دے کر اسے جانے کا اشارہ کیا ۔
وہ دونوں جیسے ہی وہاں سے چلے گئے حاتم اسی سمت چلنا شروع ہوگیا۔اس کی نظروں نے دور تک جیپ کا پیچھا کیا ۔ہیری چند لمحے تو اپنے خالی ہاتھوں کو دیکھتا رہا اور پھر حاتم کے پیچھے چل دیا۔عشاء کی اذانیں شروع ہوچکی تھیں ۔
تقریباََ دس منٹ بعد وہ لوگ ایک تنگ سی گلی میں داخل ہوئے ۔وہاں زیادہ گھر نہیں تھے اور جو تھے وہ بھی خستہ حال ہی تھے ۔یہ شہر کا قدرے اندرونی حصہ تھا اسرائیلی بمباری سے ان گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا لیکن وہاں کے مکین انہیں چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔
حاتم نے سب سے پہلے دروازے پر دستک دی ۔ہیری نے ٹارچ کی روشنی نیم پلیٹ پر ڈالی تو ایک طرف کو جھولتی نیم پلیٹ پر لکھا نام دیکھ کر اس کی آنکھیں حیرت سے پھیلی تھیں ۔
مجاہد! کیا تم شیور ہو کہ تمہاری بہن کا گھر یہی ہے؟۔۔۔ہیری نے الجھن زدہ لہجے میں سوال کیا ۔حاتم نے ایک کھا جانے والی نظر اس پر ڈالی ۔
اس بکواس کا مطلب؟۔۔۔سوالیہ آئی برو اٹھا کر پوچھا گیا ۔
نہیں میرا مطلب ہے کہ یہ تو صالح بن یحییٰ کا گھر ہے ۔یعنی تم کیسے ایک آئی ڈی ایف سولجر سے اپنی بہن کی شادی کر سکتے ہو؟ہاں ٹھیک ہے وہ کافی سلجھا ہوا ہے لیکن ، کتائب القسام میں اچھے اور سلجھے ہوئے لڑکے مر گئے تھے ؟۔۔۔ ہیری اپنے ہی دھیان میں بول رہا تھا۔اس کی بات سن حاتم کا بے ساختہ دل چاہا کہ اس کا منہ توڑ دے۔ واللہ ہی وہ یہ کر بھی دیتا اگر اسی وقت اس گھر کا دروازہ نہ کھلتا۔
اسلام و علیکم! آپ اس وقت ؟۔۔۔دروازہ ایک لڑکی نے کھولا تھا جو سر پر حجاب کیے مسکراتے ہوئے حاتم کو دیکھ رہی تھی ۔
وعلیکم اسلام! اندر تو آنے دو پہلے کہ یہیں سب بتا دوں ؟۔۔۔حاتم کے کہتے ہی وہ لڑکی ایک سائیڈ پر ہوئی تو وہ دونوں اندر داخل ہوگئے۔ہیری کو دیکھ کر اس لڑکی نے حاتم سے آنکھوں کے اشارے سے ہی پوچھا تھا کہ یہ کون ہے ؟
دوست ہے میرا ۔۔۔اس کی بات پر ہیری کا منہ صدمے سے کھلا تھا جبکہ صالحہ صرف سر ہلا کر اندر چلی گئی ۔
میں تمہارا دوست کب ہوا ؟۔۔۔اندر جاتے ہوئے ہیری نے مصنوعی خفگی سے پوچھا۔
ابھی پانچ منٹ پہلے ۔۔۔ حاتم نے بے نیازی سے کندھے اچکاتے ہوئے جواب دیا اور ایک کمرے کا دروازہ کھولا جو غالباََ ڈرائنگ روم تھا۔
اندر جا کر بیٹھو میں بس ابھی آیا۔۔۔ہیری جیسے ہی اندر داخل ہوا حاتم دروازہ بند کر کے سامنے بنے اوپن کچن کی طرف چلا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مسلسل بھاگتے ہوئے وہ غزہ پٹی تک پہنچ چکا تھا۔ ایک گہری سانس خارج کر کے اس نے بائیں جانب قدم بڑھائے ۔کچھ فاصلے پر اسے غیر معمولی سی ہلچل محسوس ہوئی ۔وہ چلتا ہوا چند قدم مزید آگے آیا۔سامنے ہی کچھ فوجی اپنی مشین گنیں ہاتھ میں تھامے یہاں وہاں ٹہل رہے تھے۔وہ نہایت اطمینان سے چلتا ہوا ان کے پاس آیا۔ایک ہاتھ سے اس نے اپنا زخمی بازو دبا رکھا تھا۔
شلام علیکم!(اسلام علیکم !)۔۔۔اس نے ہلکا سا کراہتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو سلام کیا۔
وعلیکم اسلام! تم اس وقت یہاں کیا کر رہے ہو؟۔۔۔ان میں سے ایک فوجی نے سلام کا جواب دے کر حیرانی سے پوچھا۔باقی سب سلام کا جواب دے کر اپنے کام میں مصروف ہوچکے تھے۔
کچھ نہیں! میں گھر واپس جارہا تھا۔کمینوں نے مجھے حماس کا ٹیرررسٹ سمجھ کر گولی ماردی ۔وہ تو شکر ہے میں سائیڈ پر ہوگیا اور گولی چھو کر گزر گئی۔۔۔صالح نے اپنے بازو کی طرف اشارہ کیا۔اگلے ہی پل وہ فوجی پریشان سا اس کی طرف بڑھا۔
دکھاؤ مجھے! زیادہ تو نہیں لگی؟۔۔۔اس نے فکرمند لہجے میں کہتے صالح کا ہاتھ پیچھے ہٹا یا۔
نہیں بس چھو کر گزری ہے ۔۔۔صالح نے ایک نظر اپنے بازو پر ڈالی ۔
اچھا تم یہ پانی پیو میں فرسٹ ایڈ باکس لے کر آتا ہوں ۔۔۔اس نے اپنی جیکٹ کی جیب میں اڑسی ہوئی پانی کی بوتل باہر نکال کر صالح کی طرف بڑھائی جسے اس نے اپنے خون سے تر ہاتھ سے تھام لیا۔پھر وہ وہیں زمین پر بیٹھ کر ہی پانی پینے لگا۔وہ فوجی فرسٹ ایڈ باکس لینے چلا گیا۔
کچھ دیر بعد وہ واپس آیا اور وہیں صالح کے پاس ہی بیٹھ گیا ۔فرسٹ ایڈ باکس کھول کر وہ اس میں سےقینچی اور پٹی نکالنے لگا ۔پھر اس نے کاٹن نکال کر اس کا زخم صاف کیا۔خون ابھی تک بہہ رہا تھا۔اس فوجی نے کچھ سوچ کر کافی زیادہ کاٹن نکالا اور صالح کے بازو پر رکھااور پھر نہایت ہی بھونڈے اندازمیں اس پر پٹی لپیٹنے لگا۔کچھ دیر بعد وہ اپنے کام سے فارغ ہوا تو اس نے ایک نظر صالح کو دیکھا جو کچا چبا جانے والی نظروں سے اسے گھور رہا تھا۔
کیا ؟گھور کیا رہے ہو؟ ۔۔۔اس نے فرسٹ ایڈ باکس بند کر کے سوالیہ آئی برو اٹھائے ۔
فرسٹ ایڈ باکس تو ایسے لے کر آئے تھے جیسے بہت بڑے سرجن ہو ۔ایک پٹی تو ٹھیک سے کرنی نہیں آتی ۔۔۔ہلکا سا طنز کرتا وہ کھڑا ہوا۔
چلو تمہیں گھر چھوڑ آؤں ۔یہ نہ ہو پھر کسی کی غلط فہمی کے چکر میں آج تمہار ااوپر کا ٹکٹ کٹ جائے ۔۔۔وہ فرسٹ ایڈ باکس وہیں چھوڑتا ہاتھ جھاڑ کر اٹھا ۔
وہ دونوں اب چلتے ہوئے بارڈر کی طرف جارہے تھے ۔ یہ غزہ میں انسانوں کی طرح داخل ہونے کا ایک راستہ تھا۔ جہاں سے جانوروں کی طرح اسرائیلی فوجی داخل ہوتے تھے ۔خیر صالح بن یحییٰ کو غزہ پہنچنے سے مطلب تھا۔
بارڈر کراس کرکے وہ لوگ جیسے ہی غزہ کی حدود میں داخل ہوئے صالح کا پیر یک دم لڑکھڑایااور وہ منہ کے بل نیچے گرا۔شاید اس کے پیر کے نیچے کچھ آگیا تھا۔
حسبی اللہ!۔۔۔اس فوجی کی زبان سے بے ساختہ نکلا۔
واللہ! ابھی میں شہید ہو جاتا!۔۔۔ صالح کی دبی دبی سی چیخ نکلی ۔ایک لمحے کے لیے اسے لگا کہ اس کی کوئی پسلی ہی ٹوٹ گئی ہے۔ہمت کر کے وہ دونوں ہاتھوں پر زور دے کر اٹھا ۔درد کی ایک شدید لہر اس کے بازو میں اٹھی تھی لیکن وہ ضبط سے آنکھیں میچ گیا۔
خیر تو ہے صالح بن یحییٰ آج تمہارے ستارے کافی گردش میں لگ رہے ہیں ۔۔۔اس فوجی نے اس کے گرنے پر چوٹ کی ۔صالح صرف دانت پیس کرر ہ گیا۔
بکواس نہیں کرو!چپ چاپ چلنا ہے تو چلو ورنہ یہیں سے دفع ہوجاؤ میں خود ہی چلاجاؤں گا۔۔۔تنبیہی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے صالح نے اسے شٹ اپ کال دی۔
فی امان اللہ!۔۔۔سنجیدگی سے کہتے اس نے اپنے قدم واپس لیے ۔صالح نے اپنے قدم نہیں روکے تھے ۔وہ مسلسل آگے بڑھ رہا تھا۔
کچھ فاصلے پر پہنچ کر اس نے ذرا سی گردن موڑ کر دیکھا وہ فوجی اب بارڈر کراس کر چکا تھا۔اگلے ہی پل صالح بن یحییٰ ایک بار پھر سر پٹ دوڑنا شروع ہوا تھا۔اب اس کا رخ بائیں جانب تھا ۔یہاں کچھ فاصلے پر ایک ٹنل کا داخلی راستہ تھاوہاں سے وہ سیدھا اپنے سالے کے پاس پہنچنے والا تھا۔کیا آپ جانتے ہیں صالح بن یحییٰ کا سالا کون ہے ؟ حاتم بن یاسر!۔۔۔ہمارا مجاہد ہی صالح کا سالا ہے وہ بھی جین ون والا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ہیڈ کوارٹر میں اس وقت ایک عجیب سا تناؤ سارے ماحول پر چھایا ہوا تھا۔وہ سارے فوجی جو صالح کی کال پر واپس آگئے تھے اب خفا خفا نظروں سے کمانڈر کو گھور رہے تھے ۔ایسے میں کمانڈر اپنی سربراہی کرسی پر بیٹھا مسلسل اپنا پیر جھلا رہا تھا۔تبھی وہاں ایک فوجی کی خاصی تپی ہوئی آواز گونجی۔
دیکھ لیا انجام اس بلڈی مسلم کو سر پر چڑھانے کا؟۔۔۔اس کی بات پر کمانڈر نے ایک قہر آلود نظر اس فوجی پر ڈالی ۔
زبان سنبھال کر بات کرو! ورنہ یہی زبان کاٹ کر پھینک دوں گا۔۔۔کمانڈر غصیلی نظروں سے اسے دیکھ کر دھاڑا تھا ۔
آپ کو اس سب کا جواب دینا ہوگا! میں اوپر شکایت کروں گا۔۔۔وہ فوجی جواباََ دھمکا رہا تھا۔باقی سب تو اس کی ہمت کو سلام کہہ رہے تھے لیکن ایک خوف لہر ان سب کے اندر تک دوڑ گئی تھی۔کیوں ؟کیونکہ کمانڈر کو ایک ہی چیز سے سخت نفرت تھی اور وہ تھی دھمکی۔
واقعی؟۔۔۔سوالیہ آئی برو اٹھاتے ہوئے کمانڈر نے اس کو کچھ بھی سمجھنے کا موقع دیے بغیر فائر کیا ۔ گولی چلنے کی آواز وہاں گونجی اور ساتھ ہی کمانڈر کی پسٹل سے ایک گولی نکل کر اس فوجی کے سینے میں گھس گئی ۔ اگلےہی لمحے وہ فوجی آنکھوں میں بے یقینی لیے اپنے سینے پر ہاتھ رکھتا پورےقد سے نیچے گرا ۔
کمانڈر آئزک ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھ کر اس کے سر پر پہنچا۔وہاں موجود لوگوں کو تو مانو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا۔کمانڈر نے عینک کے بغیر بھی ٹھیک اس فوجی کے دل کا نشانہ لیا تھا۔تو کیا ایک بار پھر کمانڈر نے صالح بن یحییٰ کو جان بوجھ کر چھوڑ دیا تھا ؟کیا واقعی ؟ابو صالح کے بیٹوں کو اسی لیے ہر دفعہ چھوٹ مل جاتی تھی کہ وہ ابوصالح کے بیٹے تھے ؟
تم اچھے سے جانتے ہو مجھے وہ لوگ نہیں پسند جو میرے سامنے اپنی زبان اس وقت بھی بند نہیں رکھتے جب کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔۔۔اس کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھتا ایک نظر اس کے خون سے بھرے ہاتھ اور اس کے سینے سے بہتے خون پر ڈالتے ہوئے وہ دبا دبا سا چلایا ۔ وہ فوجی اس وقت گہری سانسیں لے رہا تھا۔اس کی سانس ٹوٹ رہی تھی ۔اس کا خون کافی بہہ چکا تھا لیکن نجانے کونسی ڈھیٹ مٹی سے بنا تھا کہ ابھی تک زندہ تھا۔اس کی آنکھوں میں کمانڈر کے لیے نفرت صاف دیکھی جا سکتی تھی ۔لیکن پھر وہاں موجود لوگوں نے ایک ایسا منظر دیکھا تھا کہ اس کے بعد وہ لوگ کمانڈر آئزک کے بارے میں اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
چلو تمہاری جان خلاصی کرو ا ہی دیتا ہوں ۔اصل میں مجھے راستے میں لٹکتے لوگ بلکل نہیں پسند!۔۔۔سفاک لہجے میں کہتے اس نے اپنے انگوٹھے سے اس کی شارگ پر اپنا دباؤ بڑھایا۔کچھ ہی منٹ میں وہ فوجی بلکل ساکت ہو چکا تھا۔کمانڈر ہاتھ جھاڑتا ہوا کھڑا ہوا۔
صالح کی اور اس کی آپس میں بحث ہوئی کسی بات پر اور اس نے صالح پر حملہ کیا جس کے جواب میں اس نے فائر کر دیا۔اصل بات یہ تھی اور یہاں جو تم لوگوں نے دیکھا وہ سب جھوٹ تھا۔۔۔سپاٹ سے لہجے میں کہتا وہ واپس اپنی کرسی پر بیٹھا اور ایک نظر ان سب پر ڈالی ۔
کمانڈر! لیکن فائر تو آپ کی گن سے ہوا ہے؟۔۔۔سوال کرنے والے نے ذرا سا ڈرتے ہوئے پوچھا۔
لیکن فائر کیا صالح نے ہے۔۔۔اسی سپاٹ سے انداز میں جواب آیا ۔
اور اگر اوپر یہ پتہ چل گیا کہ آپ نے جان بوجھ کر یہاں سے صالح کو فرار ہونے دیا ہے؟پھر آپ کیا جواب دیں گے؟۔۔۔ایک اور الجھن زدہ سا سوال ابھرا ۔کوئی بھی اس وقت کمانڈر کو دھمکی نہیں دے سکتا تھا کہ ہم بتا دیں گے اوپر۔کیونکہ اس کا انجام انہوں نے دیکھ لیا تھا۔
صالح کو میں نے فرار ہونے دیا؟حیرت ہے مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔۔۔کمانڈر نے مصنوعی حیرت سے آنکھیں چھوٹی کر کے اس فوجی کو دیکھا ۔
صالح یہاں سے ایک قابل آئی ڈی ایف سولجر کو شوٹ کر کے فرار ہوا ہے ۔اپنی جان بچا کر۔میرے علم میں تو ابھی تک یہی بات آئی ہے۔۔۔ واللہ کمانڈر آئزک تو اپنے کارنامے سے صاف مکر گیا تھا۔اب پتہ چلا ایبل کو اتنی اچھی ایکٹنگ اسکل کہاں سے ملی ۔جنیٹک ہیرٹیج ہے بھئی ۔باپ سے وراثت میں ملی ہے۔
راجر باس! آپ بے فکر رہیں ! ہم میں سے کوئی اپنا منہ نہیں کھولے گا۔کل سے ہم لوگ معمول کے مطابق اپنا کام کریں گے ۔۔۔ان میں سے ایک سینئر فوجی نے سنجیدہ لہجے میں کہا ۔ کچھ ہی دیر میں اس فوجی کی لاش کو لے کر دو لوگ باہر جا چکے تھے اور دو لوگ وہاں پڑا خون صاف کررہے تھے باقی سب اپنے اپنے ٹینٹ میں جا چکے تھے۔
کمانڈر ! آپ نے ایک مسلم لڑکے کے لیے اپنےہی فوجی کو مار دیا۔بے شک ہم میں سے کوئی اپنا منہ نہیں کھولے گا لیکن یہ اچھا نہیں تھا۔۔۔اس جگہ کو صاف کر کے واپس جاتے ہوئے ایک فوجی نے کمانڈر کو گلہ آمیز نظروں سے دیکھا تھا۔ کمانڈر ہلکا سا مسکرایا۔
تم کوشش کر سکتے ہو اپنا منہ کھولنے کی ۔مجھے کوئی مسئلہ نہیں ! ۔۔۔اگلے ہی پل کمانڈر نے بے تاثر لہجے میں کہا ۔وہ فوجی ایک جھرجھری لے کر وہاں سے چلا گیا۔دوسرا فوجی بھی اس کے پیچھے ہی باہر نکل گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ لوگ تقریباََ بارہ بجے کے قریب واپس آئے تھے۔اسی جنگلے والے دروازے کے پار ایک طرف ابراہیم ،اسماعیل اور حاتم بیٹھے ہوئے تھے ۔دوسری جانب ان سے کچھ فاصلے پر ہیری دیوار سے ٹیک لگائے ایک چھوٹا سا کاغذ اپنے ہاتھ میں لیے اسے بہت غور سے دیکھ رہا تھا۔کبھی کبھی وہ انگلی سے اس کاغذ کے اوپر لکھی تحریر پر نادیدہ لکیریں کھینچ کر کافی جھنجھلائے ہوئے انداز میں ان تینوں کو دیکھتا جو اسے اگنور کیے نجانے اپنی کون سی گفتگو میں مصروف تھے۔
مجاہد! اسے کیا ہوا ہے؟۔۔۔اسماعیل نے ایک نظر ہیری پر ڈال کر پوچھا۔جواباََ حاتم نے لا علمی سے کندھے اچکائے۔
یہ تمہارے ساتھ ہی گیا تھا نا؟تو تمہیں کیسے نہیں پتہ؟۔۔۔سوال ابراہیم کی طرف سے آیا تھا۔حاتم نے ایک ناگوار سی نظر اس پر ڈالی ۔
واللہ حبیبی! ایسے نہ دیکھا کرو خواہ مخواہ اپنا آپ مجرم لگنے لگتا ہے۔۔۔ابراہیم نے بے ساختہ منہ بنایا۔ہیری ابھی تک اس کاغذ پر لکھی تحریر کے تانے بانے بن رہا تھا۔
شباب! یہ سب چھوڑو آج کی تازہ خبر سنو!۔۔۔اسماعیل نے جان بوجھ کر سسپنس کری ایٹ کرنا چاہا۔اس کی بات پر ابراہیم کے کان فوراََ کھڑے ہوئے ۔
کونسی خبر ؟ کیسی خبر ؟کس کی خبر ؟۔۔۔
صالح بن یحییٰ واپس آگیا ہے۔۔۔اسماعیل نے اپنی طرف سے ان دونوں کی معلومات میں اضافہ کیا۔
اس کے بازو پر گولی بھی لگی ہے۔۔۔ابراہیم نے پر سکون سے انداز میں اطلاع دی۔
میں اس سے مل کر بھی آیا ہوں ۔وہ اس وقت اپنے گھر موجود ہے۔۔۔حاتم بھی اسی کے انداز میں بولا۔
اس کی ڈریسنگ میں نے ہی کی تھی ۔۔۔ابراہیم نے اپنی مسکراہٹ دبا کر اسماعیل کو دیکھا جو ان کی باتیں نہیں بلکہ انکشافات سن کر رج کے بدمزہ ہو ا تھا ۔نئے سرے سے تپ چڑھی تھی ان دونوں پر۔
واللہ ! حبیبی ! میں اس وقت سے سوچ رہا تھا کہ یہ خبر تم لوگوں کو سنا کر اپنا تھوڑا رعب جما ؤں گا کہ میرے رسورسز کتنے فاسٹ ہیں لیکن تم دونوں گدھے یہاں بھی نمبر لے گئے۔۔۔بیچارے کا دکھ بہت بڑا تھا۔اس سے پہلے کہ وہ دونوں اس سے ہمدردی کرتے یا کچھ بولتے ہیری ایک جھٹکے سے اٹھ کر ان کے سر پر پہنچا۔
مجاہد! یہ تمہاری بہن نے کیا لکھ کر دیا ہے مجھے؟۔۔۔ہاتھ میں پکڑا کاغذ ان کے سامنے پھینکتے ہوئے وہ کافی جھنجھلایا ہوا تھا۔ان تینوں نے ایک ساتھ سر اٹھا کر اسے دیکھا ۔
اسماعیل نے وہ کاغذ پکڑکر اپنے سامنے کیا۔ایک نظر اس پورے کاغذ پر ڈالنے پر اسے کچھ عربی اور انگلش کے الفاظ لکھے ہوئے نظر آئے تھے ۔ایک نظر اس نے دوبارہ سر اٹھا کر ہیری کو دیکھا پھر اپنے سامنے بیٹھے حاتم اور ابراہیم کو ۔انہوں نے آنکھوں کے اشارے سے ہی پوچھا تھا کہ کیا لکھا ہے اس کاغذ پر ۔اگلے ہی پل اسماعیل کا قہقہہ چھوٹا تھا۔ہنستے ہنستے ہی اس نے وہ کاغذ ابراہیم کی طرف بڑھایا۔ ابراہیم نے ایک نظر ان الفاظ پر ڈالی ۔چند پل ان کو ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد اس کا حال بھی اسماعیل کی طرح ہی تھا۔دونوں ہاتھ کمر پر رکھے وہ اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کر رہا تھا ۔لیکن اس تحریر کے بارے میں اور ہیری کے تاثرات کے بارےمیں سوچ کر ایک بار پھر اس کا قہقہہ چھوٹا ۔ حاتم ان دونوں کو پاگلوں کی طرح ہنستے دیکھ رہا تھا ۔وہ کاغذ اب حاتم کے ہاتھ میں تھا اور اس پر لکھی تحریر پڑھ کر اس نےبمشکل اپنی ہنسی دبائی ۔
واللہ حبیبی! یہ تو تمہاری بہن نے کمال کر دیا۔یعنی الجبرا سے بھی مشکل سوال دے دیا اس گدھے کو۔۔۔اسماعیل نے اپنی ہنسی روک کر حاتم کو دیکھا۔
لاتقلق! ہم دوبارہ صالحہ کے گھر جا کر اس سے پوچھ لیں گے کہ اس کا آپس میں کیا لنک ہے ۔واللہ اس معاملے میں تو میری بہن مجھ سے بھی زیادہ اسمارٹ نکلی ہے۔۔۔ستائش بھرے لہجے میں کہتے حاتم نے ہیری کو اپنے ساتھ بٹھایا۔ہیری نے مشکوک نظروں سے ان تینوں کو دیکھا۔حاتم اب سنجیدہ تھا لیکن اسماعیل اور ابراہیم کی آنکھوں میں شرارت صاف ناچ رہی تھی۔
کیسا لگ رہا ہے یہاں ٹیرررسٹس کے درمیان بیٹھ کر ؟۔۔۔اسماعیل نے اسی کاغذ کا چھوٹو سا مائیک بنا کر اس کے سامنے کیا۔ہیری اندر تک سلگ کر رہ گیا۔
کیا آپ جانتے ہیں آپ اس وقت انتہا پسند اور پرامن ٹیرررسٹس کے درمیان موجود ہیں ؟ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں ؟۔۔۔اب کی بار ابراہیم نے وہ کاغذ کا مائیک اس کے سامنےکیا۔حاتم اپنی مسکراہٹ دبائے ان دونوں کے ڈرامے اور ہیری کے چہرے کے بگڑے ہوئے زاویے دیکھ رہا تھا ۔
خلص! حبیبی! (بس کرو! یار) ۔۔۔حاتم نے ہاتھ کے اشارے سے ان دونوں کو منع کیا۔وہ دونوں فوراََ سنجیدہ ہوئے۔
یلّا نروح!یا شباب !(چلو چلتے ہیں !ینگ مین !)۔۔۔اسماعیل وہاں سے کھڑا ہوا اور اپنے ساتھ ابراہیم کو بھی کھڑا کیا ۔
اتنی رات کو کیسے جاؤ گے ؟آج یہیں سو جاؤ! ۔۔۔ہیری نے اپنی طرف سے خاصا معقول مشورہ دیا ۔ان دونوں نے بے ساختہ ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔پھر ایک تپی ہوئی نظر ہیری پر ڈالی ۔
حمار! (گدھے!) ہم لوگ یہاں سو جائیں گے تو وہاں ڈیوٹی کو ن دے گا؟۔۔۔وہ دونوں دانت پیس کر بولے۔
کہاں ڈیوٹی ہے تم دونوں کی ؟۔۔۔حاتم نے سرسری سا پوچھا۔
جہاں نئی ٹنلز کی کھدائی کا کام چل رہا ہے وہاں ۔۔۔ابراہیم نے اپنی رائفل اٹھا کر کندھے پر لٹکاتے ہوئے ایک نظر ان دونوں کو دیکھا۔
میری تو وہیں اسٹوریج ایریا کے تیسرے ایگزٹ پر ہے ۔ بورنگ ڈیوٹی !۔۔اسماعیل نے بھی سرسری سے لہجے میں کہتے آخر میں برا سا منہ بنایا اور ذرا سا جھک کر اپنی گن اٹھائی ۔
ایک کام کرو خود کش بم پہن کر کسی ٹینک کے نیچے گھس جاؤ۔واللہ ایسی انجوائے منٹ ہو گی کہ یاد رکھو گے ۔۔۔ابراہیم نے ایک زوردار مکا اس کے کندھے پر جڑا۔اس کی بات پر حاتم نے تاسف سے سر جھٹکا۔یہ لوگ کبھی نہیں سدھر سکتے تھے ۔
وہ دونوں اب اپنے کالے کفیے نیچے کر رہے تھے جو انہوں یہاں آنے کے بعد ماتھے تک اوپر چڑھا لیے تھے۔اس کے بعد اپنے سیاہ اور سفید دھاری دار رومال گردن کے گرد لپیٹتے ، وہ دونوں باری باری حاتم اور ہیری سے مصافحہ کرتے وہاں سے باہر نکل گئے ۔ان کے جاتے ہی ہیری وہیں اپنے بستر پر لیٹ گیا۔بے ساختہ ہی صالح بن یحییٰ کے ڈرائنگ روم کا منظر اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا۔وہ اب لاشعوری طور پر اس سب کے بارے میں سوچ رہاتھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کیا آپ کو ہی بریو آتی ہے ؟۔۔۔یہ پہلا سوال تھا جو ہیری نے صالحہ سے پوچھا ۔اس کی بات پر صالحہ نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔کیا وہ انسان پاگل تھا؟شکل سے تو نہیں لگ رہا تھا ۔اس نےنفی میں سر ہلایا۔
دراصل میری عریبک اتنی اچھی نہیں اس لیے پوچھا ۔۔۔ہیری نے بلاوجہ وضاحت دی ۔وہ اب کی بار بھی عربی میں ہی بولا تھا۔اس کی بات پر اس حجابی لڑکی کو نئے سرے سے تپ چڑھی ۔
اف !اف!۔۔۔اگر یہ مہمان نوازی آڑے نہ آرہی ہوتی تو میں تمہاری عربی کافی اچھی کرتی ۔۔۔ اس نے کلس کر سوچا ۔ایک نظر اس نے حاتم کو دیکھا جو اپنے فون میں مصروف تھا۔
اختی!(سسٹر!) ۔۔۔ہیری نے اسے دوبارہ مخاطب کیا ۔صالحہ نے بے ساختہ آئی برو اٹھا کر اسے دیکھا۔
حاتم اخی( حاتم بھائی )نے بتایا تھا کہ آپ ہمارے لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں ۔شاید آپ کو کچھ پوچھنا تھا۔سفید جھوٹ اور سچ ٹائپ کسی چیز کے بارے میں ۔۔۔وہ لڑکی کافی پر اعتماد تھی ۔اس کا اندازہ ہیری کو اس کی باتوں سے ہورہا تھا اور طنزو تشنیع کی کلاسز یقیناََ اس نے اپنے حاتم اخی سے لی تھیں ۔
آہ!(جی ہاں !) کچھ سوال تو تھے میرے ۔جن میں سے ایک کا جواب تو مل گیا۔میں نے سنا تھا فلسطینی کافی خوش اخلاق ہوتے ہیں ۔لیکن۔۔۔
بلکل ٹھیک سنا تھا آپ نے ! لیکن میں نہیں ہوں ۔ کم از کم تب تک جب تک سامنے والا انسان مجھے اپنی خوش اخلاقی کے قابل نہ لگے۔ ۔۔صالحہ نے تیز لہجے میں کہتے اس کی بات کاٹی ۔حاتم نے ایک ناگوار سی نظر صالحہ پر ڈالی ۔
خیر چھوڑیں آپ کام کی بات پر آئیں ۔۔۔اس نے سر جھٹکتے ہوئے خود ہی بات شروع کی ۔ہیری نے بے ساختہ ایک گہری سانس لی ۔
کیا مسلمز واقعی ٹیرررسٹ ہوتے ہیں؟یعنی ویسٹرن میڈیا جو ان کے بارے میں کہتا ہے وہ بات کس حد تک سچ ہے ؟۔۔۔اس کے لہجے میں ایک انجانا سا تجسس تھا۔
آپ کو ویسٹرن میڈیا اور سچ کا ورڈ ایک ساتھ کچھ عجیب نہیں لگ رہا؟۔۔۔سوال پر سوال کیا گیا تھا۔ہیری نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔
شو یعنی ؟(کیا مطلب ؟)۔۔۔بے ساختہ اس کی زبان سے پھسلا۔
یعنی ویسٹرن میڈیا ،ٹیرررزم کو اسلام سے ، ٹیرررسٹس کو مسلم سے اور اسلامک آرگنائزیشن کو ٹیرررسٹ آرگنائزیشن سے ری پلیس کر کے اسے ایک بہت کول ٹرم بنا دیتا ہے۔جو سننے والے کو ،ساؤنڈز گڈ ! کی فیلنگ دیتی ہے ۔۔۔آخر میں وہ طنزیہ انداز میں مسکرائی ۔حاتم بن یاسر اپنی بہن کے جواب پر دل ہی دل میں اسے داد دیے بنا نہیں رہ سکا ۔ہیری کا منہ شاک کے مارے کھلا ۔اس اینگل سے تو اس نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا۔
جیسے آج کل امریکہ کے ساتھ امن اور غزہ کے ساتھ امن منصوبے جیسی ٹرم جوڑ کر مسلم دنیا سمیت ساری دنیا کو پیس میکرز یعنی امن کے علم بردار والی فیلنگ دی جارہی ہے ۔۔۔حاتم بن یاسر نے اپنے فون میں سر جھکائے ہی لقمہ دیا۔صالحہ کے ساتھ ساتھ ہیری نے بھی چونک کر اس کی طرف دیکھا۔واللہ ! مردہ بولے کفن پھاڑے والا محاورہ اس وقت حاتم بن یاسر پر بلکل ٹھیک فٹ ہورہا تھا۔
ایک آخری سوال ۔آپ کا ٹو اسٹیٹ سولیوشن کے بارے میں کیا خیال ہے ؟۔۔۔ہیری نے سرسری سے لہجے میں پوچھا۔اس کی بات پر صالحہ کے چہرے پر پہلی بار اصلی مسکراہٹ آئی ۔ہر قسم کے طنز سے پاک۔
دو فلسطین ! بغیر کسی اسرائیل کے ۔بہت عمدہ لگتا ہے ۔یہ میر ا نہیں فلسطین کے حمایتی ایک امریکن یہودی کا خیال ہے اور میں اس سے سوفیصد اتفاق کرتی ہوں ۔۔۔اس لڑکی کے اعتماد میں رتی برابر فرق نہیں آیا ۔
واللہ؟میں مان ہی نہیں سکتا کہ یہ اسٹیٹمنٹ کو ئی یہودی دے سکتا ہے ۔۔۔ہیری نے بے یقین لہجے میں کہتے ایک نظر حاتم کو دیکھا۔جس نے بے ساختہ آنکھیں چھوٹی کر کے صالحہ کو گھورا ۔انداز ایسا تھا کہ یا اختی !(پیاری بہن !)کیوں اتنی لمبی لمبی چھوڑ رہی ہو؟
واللہ ا خی! شوف ھٰذا!(بھائی ! یہ دیکھیں ) ۔۔۔صالحہ نے اپنا فون آن کر کے ایک ویڈیو اس کے سامنے کی ۔حاتم کی آنکھیں حیرت سے پھیلی تھیں ۔پھر صالحہ نے اپنا فون ہیری کے سامنے کیا۔اس کی آنکھوں میں حیر ت اور بے یقینی کے ملے جلے تاثرات تھے ۔ہلکی سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے صالحہ اپنا فون بند کر کے وہاں سے کھڑی ہوئی ۔
رکیں !میں ابھی آتی ہوں ۔۔۔ان دونوں کو وہیں چھوڑتی وہ دروازے کی جانب بڑھی ۔اس کے جاتے ہی ہیر ی نے وہیں کرسی کی پشت سے ٹیک لگا لی ۔
کچھ دیر بعد کمرے کا دروازہ کھلا اور صالحہ اپنے ہاتھ میں ایک پین اور ایک نوٹ پیڈ لے کر اندر داخل ہوئی ۔وہ چلتی ہوئی ہیری کے پاس آئی اور اس سے کچھ فاصلے پر کھڑی ہوئی ۔ہاتھ میں پکڑا نوٹ پیڈ اس نے ہیری کی طرف بڑھایا۔جسے ہیری نے ناسمجھی سے اس کی طرف دیکھتے ہوئے تھام لیا۔ایک نظر وہاں بظاہر بے ترتیبی سے لکھے چند انگلش اور عربی کے الفاظ پر ڈالی ۔صالحہ اب دوبارہ اپنی جگہ پر بیٹھ چکی تھی ۔ٹانگ پر ٹانگ جمائے وہ تھوڑا سا آگے ہوئی ۔
آپ یہ کاغذ اپنے ساتھ لے جائیں ۔اس پر رینڈم لی لکھے الفاظ کے درمیان ایک لنک ہے ۔ وہ ڈھونڈ لیں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ مسلم اور اسلامک ٹیرررسٹ کی ٹرم ہی کتنی نان سینس ہے ۔۔۔اس نے نوٹ پیڈ اس کے ہاتھ سے لے کر ا س کا وہ کاغذ الگ کر کے ہیری کی طرف بڑھایا۔جسے اس نے لے کر تہہ کر کے اپنی جیب میں رکھ لیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ایک ہفتہ بعد ۔۔۔
وہ دونوں آج پھر صالح بن یحییٰ کے گھر پر موجود تھے ۔صالح کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا ایسے میں وہ دونوں ڈرائنگ روم میں بیٹھے صالحہ کا انتظار کر رہے تھے ۔کچھ دیر بعد دروازہ آہستہ سے کھلا اور وہ قدم قدم چلتی ان دونوں کے پاس آئی ۔صالحہ جیسے ہی اپنی کرسی پر بیٹھی ہیری نے جلدی سے وہ کاغذ نکال کر اس کی طرف بڑھایا۔
اختی! احنا مش فاھمین!(سسٹر! ہمیں سمجھ نہیں آیا )۔۔۔ہیری نے مایوس کن لہجے میں کہتے ایک نظر حاتم کو دیکھا جس نے اسے ایک سخت گھوری سے نوازا ۔اس نے کب کہا تھا کہ اسے سمجھ نہیں آیا؟
کذاب! (جھوٹا !)۔۔۔وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔ہیری کو اس کی بڑبڑاہٹ سنائی نہیں دی تھی لیکن اتنا وہ سمجھ گیا تھا کہ اسی کی شان میں کچھ کہا گیا ہے ۔
لا تقلق!خیا!(ڈونٹ وری بھائی ! ) میں آپ کو سمجھاتی ہوں ۔ شوف ھٰذا!۔۔۔صالحہ نے وہ کاغذ کھول کر اپنے سامنے کیا ۔
مسلم کا مطلب ہوتا ہے ایسا انسان جو اللہ کے حکم کے آگے خود کو سرینڈر کر دے ۔اپنی خواہشات کے مقابلے میں اللہ کے حکم کو تسلیم کرے ۔مسلم کا لفظ سلم سے نکلا ہے ۔سلم یعنی امن!۔۔۔لیکن اس کے کچھ قریب ترین معنی بھی ہیں جیسے خود کو سرینڈر کردینا۔یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی انسان جنگ کے دوران اپنے ہتھیار ڈال دے اور غالب آنے والی فوج کے رحم و کرم پر ہو۔۔۔صالحہ کی آواز اس چھوٹے سے کمرے میں گونج رہی تھی اور وہ دونوں خاموشی سے اس کی بات سن رہے تھے ۔وہ ایک لمحے کو سانس لینے کے لیے رکی ۔ہیری جو بہت غور سے اس کی بات سن رہا تھا ایک دم اس کے خاموش ہونے پر جیسے کسی ٹرانس سے نکلا۔
لیکن وہ تو دشمن کی فوج ہوتی ہے۔اللہ تو اپنے بندوں کا دشمن نہیں ہوتا۔۔۔ہیری نے الجھن زدہ لہجے میں سوال کیا۔اس کی بات پر صالحہ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آگئی ۔
طبعاََ !۔۔۔ لیکن جیسے ہی کوئی ہتھیار ڈالتا ہے تو اس کی حیثیت بدل جاتی ہے ۔اگر آپ مسلم ہسٹری میں اسیرانِ جنگ کے بارے میں پڑھیں گے ۔تو آپ کو پتہ چلے گا کہ جیسے ہی وہ سرینڈر کرتے ۔یعنی ہتھیار ڈال دیتے تو وہ دشمن کی فہرست سے نکل کر غلام کی فہرست میں آجاتے تھے ۔ اس کے بعد غالب آنے والی فوج یعنی دشمن ان کے مالک بن جاتے تھے ۔۔۔صا لحہ نے ایک نظر ان دونوں کو دیکھا وہ اس کی طرف ہی متوجہ تھے ۔ایک بار پھر اس کی آواز اس کمرے میں گونجی ۔
بلکل اسی طرح جب کوئی انسان شرک کرتا ہے یا ایمان والوں کو اذیت پہنچاتا ہے ۔ان کا بے رحمی سے قتل کرتا ہے یا زمین میں فساد مچاتا ہے تو وہ اللہ سے دشمنی کر لیتا ہے ۔اب ایک طرح سے اللہ اور اس کے درمیان جنگ ہے کہ تم اپنا زور لگا لو آخر میں اللہ کی ذات ہی غالب آنے والی ہے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ہی غالب حکمت والا ہے ۔۔۔صالحہ نے ایک گہری سانس لی ۔اس کا حلق خشک ہوگیا تھا بول بول کر ۔حاتم نے اپنی کرسی کے پاس پڑے جگ میں سے پانی ،گلاس میں ڈال کر اس کی طرف بڑھایا۔جسے اس نے مسکراتے ہوئے تھام لیا۔
شکراََ اخی !(شکریہ بھائی !)۔۔۔ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہتے اس نے ایک دو گھونٹ لے کر اپنا گلا تر کیا۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جب وہ انسان یہ سب گناہ کے کام چھوڑ دے گا تو وہ ایک طرح سے اللہ کا غلام بن جائے گا کیونکہ وہ سرینڈر کر دیتا ہے اور اس کا یہ سرینڈر کرنا ایک طرح سے یہ تسلیم کرنا ہے کہ وہ کمزور ہے اور اللہ ہی قوی ہے ۔اس کے بعد اس کا اور اللہ کا ریلیشن دشمنوں سے چینج ہو کر عبد اور مالک کا بن جاتا ہے۔۔۔ہیری نے اپنے طور پر اندازہ لگایا۔اس کی بات پر حاتم نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ صالحہ کی آنکھیں حیرت سے پھیلیں ۔لیکن پھر اس نے آہستہ سے اثبات میں سر ہلایا۔
اور جو اللہ کا عبد بن جاتا ہے اسے ہی مسلم کہتے ہیں ۔ جو خود کو سرینڈر کرنے کے بعد اللہ کا حکم تسلیم کر لیتا ہے یعنی وہ اسلام لے آتا ہے۔۔۔حاتم سر سری سے لہجے میں کہتا وہاں سے اٹھا ۔ہیری بھی اس کے ساتھ ہی کھڑا ہوا۔پھر وہ صالحہ کی طرف مڑا ۔وہ ابھی تک وہیں بیٹھی تھی ۔
شکراََ جزیلا اختی!(بہت بہت شکریہ سسٹر!)۔۔۔وہ مشکور لہجے میں کہہ رہا تھا۔جواباََ صالحہ نے سر کو ہلکا سا خم دے کر شکریہ قبول کیا ۔پھر وہ دونوں اسے اللہ حافظ کہتےکمرے سے باہر آگئے ۔
باہر آکر حاتم نے اپنا کفیہ سر اور چہرے پر لپیٹنا شروع کیا۔اس کے ہاتھ تیزی سے چل رہے تھے ۔تبھی کمرے کا دروازہ کھول کر صالحہ باہر آئی ۔ان دونوں کو وہیں چھوڑتی وہ اپنےکمرےمیں گئی کچھ منٹ بعد وہ واپس آئی تو اس کے ہاتھ میں ایک سفید اور کالی دھاری والا کفیہ تھا۔اس نے وہ کفیہ ہیری کی جانب بڑھایا۔
آپ نے مجھے بہن کہا ہے تو اپنی بہن کی طرف سے یہ چھوٹا سا گفٹ رکھ لیں ۔مجھے اچھا لگے گا ۔۔۔ہیری نے وہ کفیہ اس کے ہاتھ سے لیا اور بلکل حاتم کے اسٹائل میں پہننے کی کوشش کی ۔
لیکن وہ تو کچھ عجیب سا ہوگیا تھا۔ایک آنکھ پر سمندری ڈاکوؤں کی طرح اور دوسری سائیڈ سے گردن سے نیچے تک لٹکتا ہوا وہ کفیہ ہیری کو کوئی اور ہی مخلوق دکھا رہا تھا ۔سمندری ڈاکو اور کسی مسجد کے امام صاحب کا مکس ورژن ٹائپ کچھ ۔صالحہ کے ساتھ ساتھ حاتم نے بھی بمشکل اپنی ہنسی کا گلا گھونٹا۔وہ واقعی کافی مضحکہ خیز لگ رہا تھا۔
واللہ حبیبی!تم پتہ نہیں کیسے پہن لیتے ہو۔مجھ سے نہیں سیٹ ہورہا۔۔۔کافی جھنجھلائے ہوئے انداز میں کہتے اس نے ایک جھٹکے سے کفیہ اتارا۔حاتم نے آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے کفیہ لیا اور اسے دو کونوں سے پکڑ کر آدھا کیا پھر ہیری کی گردن میں ڈال دیا۔
خلص!اتنا سا کام تھا ۔۔۔سنجیدگی سے کہتے حاتم نے اپنی اسنائپر اٹھائی اور اسے کندھے سے لٹکاتے ہوئے باہر کی جانب قدم بڑھائے ۔ہیری بھی ایک بار پھر کفیے کے لیے شکریہ ادا کرتا حاتم کی پیچھے ہی باہر کی جانب بڑھا۔ان دونوں کے جاتے ہی صالحہ نے ایک تھکن زدہ سی سانس خارج کی ۔پھر وہ دروازہ بند کر کے اپنے کمرے میں چلی گئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کمانڈر آئزک کے ٹینٹ میں اس وقت نہایت سنجیدہ ماحول تھا ۔مائیکل کسی کام سے کمانڈر سے ملنے آیا تھا ۔اپنا کام مکمل کر کے وہ واپس جانے لگا تھا جب کمانڈر کی آواز پر اسے رکنا پڑا۔
مائیکل ! غزہ پیس ڈیل کے حوالے سے کوئی نئی اپ ڈیٹ ہے کیا؟۔۔۔اپنا فون تو بیچارے کا صالح بن یحییٰ کی مہربانی سےٹوٹ چکا تھا ۔ مائیکل ، کمانڈر کے قریب کھڑا اپنا فون آن کر کے آج کی لائیو نیوز سرچ کر رہا تھا۔
کمانڈر!یہاں تو ساری گیم ہی چینج ہوگئی ہے۔۔۔نیوز ویڈیوز کے تھم نل دیکھ کر کہتے اس نے فون کمانڈر کے سامنے کیا۔
حماس کی جانب سے تمام زندہ اور مردہ یرغمالی ، اسرائیل کے حوالے کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔اس کےبدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینوں کو رہا کیا جائے گا۔۔۔کمانڈر نے اس ویڈیو کو پاز کر کے ایک نظر ساتھ کھڑے مائیکل کو دیکھا۔
ان یرغمالیوں میں ایبل،ہیری اور جوزف کا بھی نام ہے نا؟۔۔۔اس کے سوال پرمائیکل نے اثبات میں سرہلایا۔
کتنے یر غمالی ہیں ٹوٹل ؟۔۔۔کمانڈر نے گردن موڑ کر اس کی طرف دیکھا۔
تئیس! زندہ اور پندرہ کی لاشیں ۔ ۔۔مائیکل نے رٹے رٹائے انداز میں جواب دیا۔
بائیس زندہ ! ۔۔۔کمانڈر آئزک کی سپاٹ سی آواز سنائی دی ۔مائیکل نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا کر کمانڈر آئزک کو دیکھا۔جواباََ کمانڈر نے ایک تنبیہی نظر اس پر ڈالی ۔مطلب صاف تھا کہ کوئی سوال نہیں پوچھنا۔
کس کے نام کے ساتھ ہیرا پھیری کرنی ہے؟۔۔۔اس نے سرسری سا پوچھا۔
جوزف ! ۔۔۔ اس کا نام اس لسٹ سے کسی بھی طرح نکالو۔۔۔ کمانڈر نے حتمی لہجے میں کہا۔
وجہ پوچھ سکتا ہوں اس مہربانی کی ؟۔۔۔مائیکل نے سیدھا سیدھا طنز کیا ۔
میں بتانا ضروری نہیں سمجھتا۔۔۔اس کا فون اس کے ہاتھ میں دیتا وہ بے نیازی سے کہتا وہاں سے اٹھا۔اس کے ساتھ سے گزر کر کمانڈر باہر نکل گیا۔اپنا فون ویسے ہی جیب میں رکھتے مائیکل نے اس کی پشت کو گھورا تھا۔
جوزف بیٹا تم تو اب ساری زندگی کتائب القسام کے ٹیرررسٹس کے ساتھ ہی گزارو گے ۔نجانے کونسی چھپی دشمنی نکالی ہے کمانڈر نے تم سے ؟۔۔۔دل ہی دل میں یوسف سے مخاطب وہ بھی کمانڈر کے پیچھے ہی باہر نکل گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اب اگر ہم اس ہال نما کمرے میں واپس آئیں تو وہاں اس وقت یوسف بن یحییٰ کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھا اپنے کام میں مصروف تھا۔ایسے میں ایبل ہال میں موجود ٹیبل کے گرد موجود کرسی پر بیٹھا اپنے سامنے قرآن کھولے ۔ایک ہاتھ میں بال پین تھامےدوسرے ہاتھ میں ایک نوٹ پیڈ پکڑے پرسوچ انداز میں جلدی جلدی کچھ الفاظ نوٹ پیڈ پر اتار رہا تھا ۔کچھ دیر تک وہ ایسے ہی قرآن کے مختلف صفحے جو شاید اس نے پہلے ہی موڑ کر رکھے تھے باری باری کھول کر ان پر ہائی لائٹ کی گئی آیات کے حوالے سے کچھ نہ کچھ اس نوٹ پیڈ پر لکھتا رہا۔اتنے میں یوسف بھی اپنا کام مکمل کر چکا تھا ۔آنکھوں میں بے پناہ حیرت لیے وہ چلتا ہوا ٹیبل کے قریب آیا اور ایک نظر نہایت انہماک سے نوٹس بناتے ایبل کو دیکھا اور پھر اس کے ساتھ ہی کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔ایبل نے سر سری سی نظر اٹھا کر اسے دیکھا اور دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔تقریباََ پندرہ منٹ بعد وہ قرآن بند کر کے نوٹ پیڈ ٹیبل پر رکھ کر بال پین اس کے اوپر رکھتے آنکھوں میں فاتحانہ چمک لیے یوسف کی جانب گھوما۔
جوزف! تم جانتے ہو میں نے آج کیا ڈس کور کیا ؟۔۔۔وہ بچوں کی طرح خوش ہوتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔یوسف نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
تم کہتے ہو نا کہ یہودی اور مسلمان کبھی دوست نہیں ہو سکتے ؟لیکن مجھے تو قرآن میں کہیں ایسی کوئی آیت نظر نہیں آئی ۔تو اب تم بتاؤ کہ کیا پروف ہے تمہارے پاس؟۔۔۔اس کے الٹا سوال کرنے پر یوسف ایک لمحے کے لیے چونکا۔یہ کیا نیا بھوت سوار ہو گیا تھا اس کے سر پر ۔حد ہے ویسے !مطلب اب ایبل نے اس بات کی جان ہی نہیں چھوڑنی تھی؟
ادھر دکھاؤ مجھے !دکھاتا ہوں پروف۔۔۔یوسف دانت پیس کر کہتے قرآن کھول کر سورۃ المائدہ کی آیت نمبر 51 ڈھونڈنے لگا ۔وہ حافظِ قرآن تھا اور تھوڑے بہت ریفرنس بھی اس نے یاد کیے ہوئے تھے اس لیے اسے کوئی خاص مشکل نہیں ہوئی۔لیکن وہاں اس آیت کو ہائی لائٹ دیکھ کر یوسف بن یحییٰ کا منہ حیرت کی زیادتی سے کھلا ۔
جوزف! یہ ہے پروف؟۔۔۔ایبل نے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے پوچھا ۔یوسف ایک لمحے کے لیے لاجواب ہوگیا۔
آہ! شوف ھٰذا !( ہاں! یہ دیکھو!)اس آیت میں کلیئر لی مینشن ہے کہ ۔۔۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡيَهُوۡدَ وَالنَّصٰرٰۤى اَوۡلِيَآءَ ؔۘ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ
مِّنۡكُمۡ فَاِنَّهٗ مِنۡهُمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو اپنا دلی دوست نہ بناؤ ،وہ آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے جو ان سے دلی دوستی رکھے گا تو وہ ان ہی میں سے ہوگا یقیناََ اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔
عربی دیکھو ۔الیھود والنصٰرٰی۔۔۔یہ آیت یہود اور نصاریٰ کے ایک خاص گروہ کے لیے ہے اس لیے اللہ نے ان کے ساتھ ، ال مینشن کیا ہے ۔ جیسے انگلش میں ،دی استعمال کیا جاتا ہے۔اگر یہاں ہر یہودی اور ہر نصرانی سے دوستی سے منع کیا جاتا تو پھر اہلِ کتاب کا ورڈ زیادہ سوٹ ایبل نہیں تھا ؟۔۔۔آخر میں اس نے سوالیہ آئی برو اٹھائے۔
اچھا ٹھیک ہے مان لیا لیکن اسی سورۃ میں آگے بھی ایک جگہ یہود کو مسلمانوں کا دشمن اور نصاریٰ کو دوست کہا گیا ہے ۔۔۔یوسف نے کہتے ساتھ ہی صفحے پلٹنے شروع کیے۔آیت نمبر 82 پر انگلی رکھے اس نے ایبل کو دیکھا۔
لَـتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الۡيَهُوۡدَ وَالَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا ۚ وَلَـتَجِدَنَّ اَ قۡرَبَهُمۡ مَّوَدَّةً لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الَّذِيۡنَ قَالُوۡۤا اِنَّا نَصٰرٰى ؕ ذٰ لِكَ بِاَنَّ مِنۡهُمۡ قِسِّيۡسِيۡنَ وَرُهۡبَانًا وَّاَنَّهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ
تم اہلِ ایمان کی عداوت میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے،اور ایمان لانے والوں کے لیے دوستی میں قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے جنہوں نے کہا کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم بھی موجود ہیں اور درویش بھی اور
وہ تکبر نہیں کرتے۔
اب میں تمہیں ایک اور بات بتاتا ہوں ۔اس آیت میں بھی ،یہود کے لیے الیھود کا ورڈ ہے لیکن نصاریٰ کے لیے ،نصٰرٰی یعنی یہاں بھی یہود کے ایک خاص گروہ کی بات ہورہی ہے جو عرب کے مشرکین کے ساتھ مل کر پرافٹ محمد ﷺاور ان کے ساتھیوں کے خلاف سازشیں کرتا تھا۔دوسری طرف نصاریٰ کو کامن ناؤن میں اس لیے مینشن کیا کہ ان میں اس وقت ایسے لوگ زیادہ تھے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب یہود اور سب نصاریٰ اس میں شامل ہیں۔ ۔۔ اس کی بات سن کر یوسف نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔جیسے کہہ رہا ہو آگے بولو۔
اب تو تم مجھ سے دوستی کر سکتے ہو نا؟میں نے پروف کر دیا ہے کہ تم غلط ریفرنس دے رہے تھے ۔۔۔ نہایت معصومیت سے پوچھا گیا تھا۔
تم نے آج ثابت کر دیا ہے کہ تم واقعی ابو صالح کے نک چڑھے بیٹے کی دوستی کے قابل ہو ۔میں صرف یہی چاہتا تھا کہ تم اس بات کی جڑ تک جاؤ اور خود تحقیق کرو۔اسی لیے میں ہر دفعہ تمہیں یہ کہہ کر ٹال دیتا تھا کہ یہودی اور مسلم کبھی دوست نہیں ہو سکتے۔لیکن شاید تم نے کبھی غور نہیں کیا میں ہر دفعہ یہود کی بجائے الیھود ہی کہتا تھا۔۔۔ایبل کا منہ صدمے سے کھلا ۔ کہہ تو وہ ٹھیک رہا تھا۔یوسف نے کبھی بھی یہود والمسلم نہیں کہا تھا وہ ہمیشہ الیھود والمسلم ہی کہتا تھا ۔
جوزف ! تم سے اللہ پوچھے گا۔یاد رکھنا اس کا الگ سے حساب ہوگا۔تم مجھے سیدھا سیدھا سمجھا سکتے تھے یار !لیکن تم نے اتنے سال تک مجھے تڑپایا ہے ۔واللہ میں قیامت کے دن اللہ سے شکایت لگاؤں گا۔۔۔ایبل تو روہانسا ہی ہوگیا تھا۔یوسف نے ایک تپانے والی مسکراہٹ لیے اسے دیکھا اور وہاں سے کھڑا ہوا۔
لیکن سب یہودیوں کو تو اللہ جہنم میں ڈال دے گا تو تم شکایت کیسے لگاؤ گے؟۔۔۔کچن کاؤنٹر کی طر ف جاتے ہوئے یوسف نے مزے سے کندھے اچکاتے ہوئے کہا ۔
جوزف!۔۔۔ایبل وہیں سے چلایا ۔
جی جوزف کی جان کا عذاب؟۔۔۔ یوسف کی طرف سے محبت میں لپٹا ہوا جواب آیا لیکن آخری دو لفظ وہ صرف منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔
تم مجھ پر لائن مار رہے ہو ؟فلرٹ انسان!۔۔۔وہ وہاں سے اٹھ کر اس کے سر پر پہنچا ۔
واللہ اتنے برے دن نہیں آئے میرے ۔۔۔یوسف جل کر بولا ۔
تو پھر جان کیوں کہہ رہے تھے ؟۔۔۔فٹ سے سوال آیا تھا۔
جان کا عذاب کہہ رہا تھا تمہارے کان اب میری بڑبڑاہٹ تو نہیں سن سکتے نا؟۔۔۔مقابل بھی اپنے نام کا ایک ہی تھا ۔
کاش! کاش ! میں تمہارا گلا دبا سکتا۔۔۔ایبل دانت پیس کر کہتا وہیں کاؤنٹر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
یہ رات کے نو بجے کا وقت تھا ۔جب یک دم آئی ڈی ایف کے ہیڈ کوارٹر سمیت پورے اسرائیل میں ایک قسم کا افراتفری کا ماحول بن گیا تھا ۔ ایبل اور ہیری کی ویڈیواسرائیلی نیوز سمیت بڑے بڑے نیوز چینلز کی زینت بن چکی تھی ۔ہر نیوز چینل اپنی مرضی کا نتیجہ اخذ کر رہا تھا۔الجزیرہ نیوز نے اسے حماس کے حق میں استعمال کیا اور کتائب القسام کے مجاہدین کے حسنِ سلوک کی ایک عمدہ مثال دی ۔اسرائیلی نیوز نے اسے پراپیگنڈہ قراردیا۔نیو یارک ٹائمز اور بی بی سی نیوز نے اسے ٹیرررسٹس کی کسی نئی چال کا نام دیا۔ ایسے میں اچانک ایک بریکنگ نیوز آتی ہے جس کے بعد لوگوں کے تبصرے اور مختلف نیوز چینلز کو جیسے ایک نیا ٹاپک مل چکا تھا۔
بریکنگ نیوز! ابھی ابھی آئی ڈی ایف کے سینئر کمانڈر آئزک کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کی گئی ہے ۔جس میں اسلامک ٹیرررسٹ گروپ القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج کو جعلی اور پراپیگنڈہ قراردیا گیا ہے ۔کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ہابیل نامی لڑکا جو خود کو آئی ڈی ایف کا سولجر کہہ رہا ہے اس کا آئی ڈی ایف سے کوئی تعلق نہیں ۔
مزید انہوں نے ہیری کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حماس ٹیرررسٹس کا ہی کوئی آدمی ہے ۔جیسے اگلی ویڈیو میں اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک پکا اور سچا یہودی کبھی بھی اپنے دین سے نہیں ہٹ سکتا ۔۔۔نیوز اینکر بول کر خاموش ہوئی تو کمانڈر نے اپنا فون بند کر کے ٹیبل پر رکھا۔
مائیکل! ۔۔۔اس نے وہیں کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر مائیکل کو آواز دی ۔مائیکل فوراََ بوتل کے جن کی طرح حاضر ہوا ۔
یس کمانڈر!۔۔۔وہ کمانڈر کی کرسی کے پاس دونوں ہاتھ پیچھے باندھے مؤدب سا کھڑا تھا۔
پرسوں جو کام تمہیں کہا تھا وہ ہوگیا؟۔۔۔کمانڈر نے ذرا سی گردن موڑ کر اسے دیکھا۔جواباََ مائیکل نے اثبات میں سر ہلایا۔
وہ تو ہوگیا۔لیکن ایبل اور ہیری کی ویڈیوز کے حوالے سے آپ نے جھوٹ کیوں بولا؟آپ جانتے ہیں وہ لوگ کس حال میں ہوں گے؟نجانے وہ ٹیرررسٹس کیا کریں گے ان کے ساتھ؟۔۔۔مائیکل کو واقعی ان دونوں کی فکر تھی ۔پہلے ہی وہ جوزف کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان تھا اب کمانڈر نے دو اور لوگوں کا دکھ اسے دے دیا تھا۔
میں نے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔وہ واقعی پراپیگنڈہ ویڈیو ز تھیں ۔۔۔کمانڈر نے پر یقین لہجے میں کہا ۔
ایبل کی حالت دیکھی تھی؟کیسے اسے ٹارچر کیا گیا تھا؟وہ کہیں سے بھی اپنے حواس میں نہیں لگ رہا تھا۔جو باتیں وہ بول رہا تھا آپ کو کیا لگتا ہے ؟وہ سب کچھ وہ اپنی مرضی سے کہہ رہا تھا؟۔۔۔مائیکل نے ایک افسوس بھری نظر کمانڈر پر ڈالی۔
سب جھوٹ تھا ۔آنکھوں کا دھوکہ۔۔۔کمانڈر آئزک نے اب بھی اس کی بات پر کان نہیں دھرے ۔
پہلے آپ نے لسٹ میں سے جوزف کا نام نکلوا دیا ۔ میں نے کچھ نہیں کہا۔اب ایبل اور ہیری کے آنے کی کچھ امید تھی آپ نے وہ راستہ میں بند کردیا۔جانتے بوجھتے ہوئے آپ نے حماس کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنی اگلی چال چلیں ۔کمانڈر آپ کو اندازہ نہیں وہ لوگ اس کو کیسے آئی ڈی ایف اور اسرائیل کی کریڈبیلیٹی کو ڈاؤن کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔۔۔مائیکل کو رہ رہ کر کمانڈر پر تپ چڑھ رہی تھی ۔
کام ڈاؤن مائیکل! کام ڈاؤن!۔۔۔کمانڈر سیدھا ہوا اور اپنے ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنساتے ہوئے ان پر اپنی ٹھوڑی ٹکائی۔
کمانڈر! میرے دوست وہاں ان ٹیرررسٹس کے قبضے میں ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں کام ڈاؤن؟۔۔۔مائیکل کی شاک زدہ سی آواز سنائی دی۔
بائیس زندہ تھے نا؟۔۔۔کمانڈر نے اسی پوزیشن میں بیٹھے ہی پوچھا۔پرسوچ نظریں ٹیبل پر جمی ہوئی تھیں ۔
جی! اور پندرہ مردہ۔۔۔مائیکل نے اس کے پوچھنے سے پہلے ہی اگلے سوال کا جواب بھی دے دیا ۔کمانڈر کے چہرے پر ایک پر اسرار سی مسکراہٹ آگئی ۔
مائیکل! بیس زندہ اور سترہ مردہ کردو۔۔۔اس کی بات پر مائیکل بل کھا کر رہ گیا ۔
کمانڈر ! اب نیوز میں یہ نمبرز آچکے ہیں ۔کچھ نہیں ہو سکتا اب۔۔۔کمانڈر آئزک نے اگلے ہی پل سیدھا ہوتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر مائیکل کا گریبان پکڑا اور ایک جھٹکے سے اسے اپنے قریب کیا ۔
مائیکل! نیوز والے کچھ بھی بکواس کرتے ہیں ۔جیسا میں نے کہا ویسے ہی کرو۔۔۔وہ غصیلی نظروں سے مائیکل کو دیکھتے ہوئے بولا۔
وہ لوگ ایبل اور ہیری کو مار کر سترہ پورے کر لیں گے ۔آپ یہاں منہ دیکھتے رہ جائیں گے ۔۔۔مائیکل نے ایک بار پھر سمجھانا چاہا۔
مائیکل!۔۔۔کمانڈر نے تنبیہی نظروں سے اسے دیکھا۔مائیکل سر ہلا کر باہر کی جانب بڑھ گیا۔
کمانڈر آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں میں سمجھ نہیں پارہا ۔۔۔جاتے جاتے مائیکل نے الجھن زدہ نظروں سے اسے دیکھا۔
آہ! جیکب! کاش ! کاش ! میں اس دن تمہاری بات نہ مانتا تو آج یوں مجھے دو کشتیوں کا مسافر نہیں بننا پڑتا۔۔۔کمانڈر نے مائیکل کے جاتے ہی بے بسی سے آنکھیں میچ کر دوبارہ کرسی کی پشت سے ٹیک لگائی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگلی صبح ظہر کی نماز کے بعد حاتم جیسے ہی واپس آیا تو ہیری اس جنگلے نما کمرے کی بجائے کچن میں تھا ۔وہ بھی وہیں آگیا۔ہیری اسے دیکھ کر ایک لمحے کے لیے تو گڑبڑا ہی گیا تھا۔کیا پتہ مجاہد کا دماغ کب گھوم جائے۔
مجاہد! تم اتنی جلدی واپس آگئے؟۔۔۔ہیری نے حیرانی سے پوچھا ابھی دوگھنٹے پہلے ہی تو وہ گیا تھا۔اس کی بات پر حاتم نے اپنا کفیہ اتار کر وہیں شیلف پر رکھا اور پھر اپنی جیب سے نوٹوں کی دو موٹی موٹی گڈیاں نکال کر وہیں کفیے کے پاس رکھیں ۔
یہ اتنے سارے پیسے کہاں سے آئے تمہارے پاس؟۔۔۔ہیری نے مشکوک نظروں سے اسے دیکھا۔
لوٹ مار نہیں کر کے آیا اور نہ ہی تمہاری سپاری لی ہے ۔لا تقلق!(بے فکر رہو!)۔۔۔حاتم کافی چڑ کر بولا ۔ہیری نے تاسف سے سر جھٹکا ۔کبھی سیدھا جواب تو اس انسان نے دینا ہی نہیں تھا ۔
میں نے رسماََ پوچھا تھا ۔تم تو ایسے ری ایکٹ کر رہے ہو جیسے میں نے کوئی گناہ کر دیا ہے۔۔۔وہ صاف برا مان گیا ۔
سیلری ملی ہے ۔تین مہینے سے اٹکی ہوئی تھی۔۔۔ اس نے سرسری سا بتایا۔ہیری تو سیلری کا سن کر ہی سکتے میں چلا گیا ۔
سیلری؟ واللہ ؟تم لوگوں کو سیلری ملتی بھی ہے؟۔۔۔اس کے عجیب سے سوال پر حاتم نے بے ساختہ دانت پیسے۔
شو یعنی ؟۔۔۔ظاہر ہے کام کرتے ہیں تو سیلری تو ملے گی۔تمہیں نہیں ملتی تھی کیا؟۔۔۔الٹا سوال کیا گیا ۔
ہم لوگ تو آرمی والے ہیں ۔جاب کرتے ہیں اس کی سیلری ملتی ہے۔۔۔ہیری نے اس کی معلومات میں اضافہ کیا۔
واللہ اس وقت میرا دل تو چاہ رہا ہے کہ تمہارا سر اس دیوار میں مار دوں !۔۔۔ بے بسی سے مٹھیاں بھینچ کر وہ دبا دبا سا چلایا ۔ہیری نے فوراََ دونوں ہاتھ کھڑے کیے۔
تمام تمام! میں اب کچھ نہیں پوچھ رہا۔۔۔اس کے سائیڈ سے ہوکر گزرتے ہوئے وہ باہر جانے لگا جب سامنے سے آتے ایک آدمی سے بر ی طرح ٹکرایا۔مقابل شاید پہلے ہی کافی تپا ہوا تھا اس نے ایک جھٹکے سے ہیری کو سیدھا کرتے ایک زور دار مکا اس کے منہ پر جڑ دیا۔ہیری کی بے ساختہ چیخ نکلی ۔وہ اپنے گال پر ہاتھ رکھے کھا جانے والی نظروں سے اس انسان کو گھور رہا تھا جو اسے دھکا دیتا اندر چلا گیا۔
اندھا کہیں کا! ۔۔۔وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔ابھی وہ وہیں کھڑا تھا جب اچانک اس انسان کی غصے سے بھری آواز سنائی دی۔حاتم مسلسل اسے کچھ کہہ رہا تھا ۔جواباََ وہ خاصے تپے ہوئے انداز میں کافی تیز تیز بول رہا تھا ۔ہیری کو کچھ خاص سمجھ نہیں آئی۔
خلص حبیبی! اب زیادہ واویلا مت مچاؤ۔ یہ لو یہ لے جاؤ تم ۔جب تمہیں ملیں گے پھر واپس کردینا۔۔۔ہیری نے تھوڑا سا جھانک کر اندر دیکھا ۔حاتم بن یاسر حاتم طائی بننے کے چکر میں اپنی تین مہینے کی سیلری اس آدمی کو تھما رہا تھا۔
واللہ میں یہ تو نہیں کہہ رہا کہ تم اپنی سیلری مجھے دے دو۔ میں تو بس یہ کہہ رہا تھا کہ آخر کب تک ایسے ہی چلے گا؟۔۔۔وہ اب شرمندہ سا نظر آرہا تھا۔حاتم نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ہلکا سا تھپکا۔
کوئی بات نہیں مجھے ویسے بھی ضرورت نہیں تھی ۔میرے پاس کچھ پیسے ہیں کام چل جائے گا ۔اگر زیادہ ضرورت ہوئی تو میں یوسف سے لے لوں گا ۔۔۔اس کی بات پر اس آدمی نے تشکر آمیز نظروں سے حاتم کو دیکھا۔
شکراََ حبیبی!میں یہ بہت جلد واپس کر دوں گا ۔جزاک اللہ خیراً کثیرا۔۔۔ حاتم سے مصافحہ کر کے نوٹوں کی دونوں گڈیاں اپنی جیب میں رکھتے ہوئے وہ اسے اللہ حافظ کہتا باہر آیا۔اب کی بار اس کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ تھی ۔اس کے باہر آتے ہی ہیری وہاں سے ہٹا ۔
انا آسف! حبیبی! ( سوری یار! )میں تھوڑا غصے میں تھا ۔۔۔ہیری سے معذرت کرتا وہ وہاں سے چلا گیا۔ہیری تو یہ سوچ رہا تھا کہ وہ سوری کر کے گیا ہے یا احسان کر کے ؟ ۔۔۔سر جھٹک کر وہ واپس اس جنگلے نما کمرے میں چلا گیا۔
کچھ دیر بعد حاتم بھی وہیں آگیا ۔ایک نظر دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہیری کو دیکھا اور پھر آکر اس سے کچھ فاصلے پر بیٹھ گیا۔اپنا سرخ رومال چہرے پر ڈال کر اس نے دیوار سے ٹیک لگا لی ۔
وہ آدمی کون تھا ؟میں نے آج پہلی بار دیکھا ہے ۔۔۔ہیری نے گردن موڑکر اس کی طرف دیکھا۔
ابو عمر نام ہے اس کا ۔میرا دوست ہے۔اس کو بھی تین مہینے سے سیلری نہیں ملی تھی ۔اس کی فیملی کافی بڑی ہے اور اسے پیسوں کی ضرورت تھی جو بھی سیونگز تھیں وہ تو ساری ختم ہوگئیں ۔اسی لیے بیچارے کا ضبط جواب دے گیا تھا۔خواہ مخواہ تمہیں مکا جڑ دیا۔۔۔حاتم نے اسی پوزیشن میں ٹیک لگائے جواب دیا۔
تو تم نے اپنی ساری سیلری اسے دے دی؟اب تم کیا کر وگے؟۔۔۔ سوالیہ نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے اگلا سوال کیا گیا۔
میں پہلے بھی یوسف بن یحییٰ کے پیسوں پر گزارہ کر رہا تھا اب بھی کر لوں گا۔۔۔حاتم نے بے نیازی سے شانے اچکائے۔
اور وہ کچھ اور بھی کہہ رہا تھا تمہیں ۔مجھے سمجھ نہیں آیا ٹھیک سے کافی تیز تیز بول رہا تھا۔۔۔ہیری نے کچھ یاد آنے پر پوچھا۔اس کی بات سن کر حاتم ہلکا سا مسکرایا ۔لیکن ا س کی مسکراہٹ کو ہیری دیکھ نہیں پایا ۔
کہہ رہا تھا ۔تین تین چار چار مہینے سیلری نہیں دیتے ۔ایسا لگتا ہے جیسے کسی مافیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔فنڈز آئیں گے تو سیلری ملے گی۔۔۔آخر میں حاتم نے اسی کے انداز میں کہا۔ اس کی بات سن کر ہیری کا بے ساختہ قہقہہ چھوٹا۔
اچھا؟ تو تم اسے بتاتے نا کہ پہلے کون سا تم نے بڑے جھنڈے گاڑے ہوئے ہیں ؟ہو تو تم دنیا کی نظر میں ایک ٹیرررسٹ ہی نا۔تو اچھا ہے مافیا والی فیلنگ بھی آرہی ہے۔ چِل کرو۔۔۔وہ ابو عمر کے ری ایکشن کو سوچ کر خوب انجوائے کر رہا تھا۔
مشورہ اچھا ہے ۔میں کروں گا اس سے بات ۔۔۔حاتم نے خلافِ معمول کوئی بھی تپا ہوا جواب دینے کی بجائے اس کی بات سے اتفاق کیا۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد ہیری کی آواز ایک بار پھر اسے سنائی دی۔
مجاہد! مجھے ایبل اور جوزف کی بہت یاد آرہی ہے۔۔۔وہ اداس لہجے میں کہہ رہا تھا۔
میں بھی کافی دن سے یوسف سے نہیں ملا ۔چلو کوئی نہیں آج لگا آتے ہیں چکر ۔۔۔حاتم نے پر سوچ انداز میں کہا۔
شکراََ حبیبی! تم بہت اچھے ہو ۔۔۔ہیری کے چہرے پر ایک جاندار سی مسکراہٹ آگئی۔
جانتا ہوں ! کوئی نئی بات کرو! ورنہ منہ بند رکھو!۔۔۔بے نیازی سے کہتے وہ مقابل کو اندر تک سلگا گیا ۔ہیری خفگی سے اسے گھورتےہوئے دوبارہ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔
کچھ دیر بعد وہ اپنا تکیہ سیدھا کر کے وہیں اپنے بستر پر لیٹ گیا۔بھاڑ میں جائے مجاہد۔وہ تو اپنی نیند پوری کرے ۔ وہیں دیوار سے ٹیک لگائے حاتم کی بھی آنکھ لگ گئی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دو ہفتے بعد۔۔۔
ہال میں موجود ٹیبل کے گرد رکھی کرسیوں پر بیٹھے نظریں سامنے لگی اسکرین پر ٹکائے وہ سب لوگ لائیو چل رہی نیوز پر اپنے تبصرے کرنے میں مصروف تھے۔وہاں دوحہ میں عالمی رہنماؤں کی میٹنگ شروع ہو چکی تھی اور کچھ ہی دیر بعد غزہ امن منصوبے پر دستخط ہونے والے تھے۔تبھی اچانک نیچے چل رہی پٹی پر جو خبر ان سب نے پڑھی تھی وہ وہاں موجود تمام نفوس کے خدشات کی تصدیق کر رہی تھی ۔
یہ سیز فائر ہے؟یہ لوگ واقعی غزہ میں امن چاہتے ہیں؟ ویسے ہی تمہاری قیادت کا دماغ خراب ہوگیا ہے ۔ ۔۔ایبل ایک نظر ان سب لوگوں کو دیکھ کر خاصے تپے ہوئے انداز میں بولا۔
فضول بکواس نہیں کرو ایبل!۔۔۔یوسف نے تنبیہی نظروں سے ایبل کو گھورا۔
کہہ تو ٹھیک رہا ہے۔۔۔حاتم نے بھی ایبل کی بات سے اتفاق کیا۔لہجہ سرسری سا تھالیکن وہاں موجود باقی سب لوگ اس میں چھپا طنز اچھے سے محسوس کر چکے تھے۔
ویسے تو تم دونوں بہت امن کے علم بردار بنتے ہو لیکن اب اگر امن کی بات ہو رہی ہے تو تم لوگوں کے اعتراض ہی ختم نہیں ہورہے؟۔۔۔ہیری کو نئے سرے سے ان دونوں پر تپ چڑھی تھی۔
اسرائیل کی کھلی سپورٹ کرنے والا امریکا اچانک سے امن کی بات کرے تو کیسے اتنی آسانی سےہضم کر لیں؟۔۔۔حاتم نے سرد لہجے میں کہتے ایک نظر یوسف کو دیکھا جس کے ماتھے پر بے ساختہ بل پڑے ۔
مجاہد! تم تو ایسے نہیں تھے۔کیا ہوتا جارہاہے تمہیں؟۔۔۔یوسف نے تاسف بھری نگاہوں سے حاتم کو دیکھتے ہوئے کہا۔جواباََ حاتم نے لا علمی سے کندھے اچکائے۔
پتہ نہیں! لیکن مجھے یہ صرف چار دن کی چاندنی لگ رہی ہے۔۔۔اپنی جگہ سے اٹھتے ہوئے اس نے سرسری سے لہجے میں کہا۔پھر جھک کر کرسی کے ساتھ پڑی اپنی اسنائپر اٹھا کر کندھے پر لٹکائی۔یوسف نے کسی خدشے کے تحت سر اٹھا کر اپنے برابر میں کھڑے انسان کو دیکھاجو اب اپنا کفیہ سر اور چہرے کے گرد نہایت مہارت سے لپیٹ رہا تھا۔
مجاہد ! کچھ بھی ایسا مت کرنا جس سے دشمن کو ایک بار پھر غزہ کا امن برباد کرنے کا بہانہ ملے۔ہمارے لوگوں نے دوسال حالتِ جنگ میں گزارے ہیں۔۔۔یوسف نے اس کا ارادہ بھانپ کر تنبیہہ کی۔
یوسف بن یحییٰ ! مجھے مت سکھاؤ کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ان کی طرف سے کی گئی امن کی کوشش میں اپنا حصہ ڈالے بغیر تو میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔۔۔دوٹوک لہجے میں اپنی بات کہتے اس نے ہیری کو دیکھا پھراس کے ساتھ بیٹھے ایبل کو جو آنکھوں ستائش لیے اسے داد دینے والی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔
تم اب خود اٹھو گے یا میں تمہیں آفیشلی انویٹیشن بھیجوں ۔۔۔وہ ہیری سے مخاطب تھا جو اس کی بات پر ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔یوسف پر سوچ نظریں ٹیبل پر جمائے دونوں ہاتھوں کی مٹھی بنائے ان پر ٹھوڑی ٹکا کر بیٹھا تھا ۔وہ مزید اس سر پھرے انسان سے بحث نہیں کرنا چاہتا تھا ۔کون سا اس نے سن لینی تھی اس کی ۔
ہم نے واپس بھی جانا تھا؟مجھے لگا اب میں یہیں رہوں گا۔۔۔ہیری نے تو نارمل انداز میں کہا تھا لیکن اس کی بات پر حاتم بن یاسر کے ماتھے پر بے شمار بل پڑے تھے۔
مجاہد! تم تو اپنے کام سے جارہے ہو یہ وہاں کیا کرے گا؟۔۔۔ایبل نے بے ساختہ سوال کیا۔
یہ دیکھے گا کہ جب ایک زخمی شیر پلٹ کر وار کرتا ہے تو وہ کیسا نظارہ ہوتا ہے۔۔۔سپاٹ لہجے میں کہتے اس نے ہیری کو چلنے کا اشارہ کیا ۔وہ تیز تیز قدم اٹھاتا ایگزٹ ڈور کی طرف بڑھا۔ہیری نے بھی اس کے پیچھے اپنے قدم بڑھائے ۔وہ لوگ جا چکے تو ایبل نے ایک نظر یوسف کو دیکھاجو ابھی بھی کسی گہری سو چ میں گم تھا۔
جوزف! کہاں کھوئے ہو؟۔۔۔ایبل نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے ہوش کی دنیا میں لانے کی کوشش کی۔
ہاں !۔۔کیا ہوا؟۔۔۔یوسف نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔
مجاہد کی وجہ سے پریشان ہو؟۔۔۔
مجھے ڈر ہے کہیں وہ کچھ الٹا سیدھا نہ کردے ۔غصے میں وہ اپنی عقل کا استعمال بلکل نہیں کرتا۔۔۔یوسف نے بے ساختہ اپنا ماتھا مسلا۔
لا تقلق! حبیبی! وہ اتنا بھی احمق نہیں ہے۔۔۔ایبل نے خواہ مخواہ اس کی طرف داری کی۔
ایبل! وہ حاتم بن یاسر ہے ۔بلکل اپنے باپ کی کاربن کاپی! ۔۔۔اور جانتےہو اس کے باپ کے بارے میں کیا مشہور ہے غزہ میں ؟۔۔۔یوسف نے ایک لمحے کے لیے رک کر ایبل کو دیکھا۔
یہی کہ ابو حاتم اگلے ہی لمحے کیا کرنے والا ہے اسے خود بھی اس بات کا علم نہیں ہوتا تھا۔وہ ایسا سر پھرا انسان تھا جو اپنا کارنامہ سر انجام دینے کے بعد سوچتا تھاکہ اس نے یہ ٹھیک کیا یا غلط کیا۔۔۔
بلکل! اور حاتم بن یاسر کے ارادے مجھے ٹھیک نہیں لگ رہے ۔واللہ کم از کم دو تین آئی ڈی ایف کے فوجیوں کا اوپر کا ٹکٹ ضرور کٹنے والا ہے۔اب اس کے بدلے میں دیکھو حاتم بن یاسر کا کیا ہوتا ہے ۔۔۔یوسف وہاں سے اٹھ کر کچن کاؤنٹر کی طرف بڑھ گیا۔
بس؟دو تین ؟اتنی سستی کوالٹی کا غصہ ؟دو تین لوگوں کو مار کر ٹھنڈا ہوجائے گا؟واللہ حبیبی! کم از کم پانچ لوگوں کا مارجن تو رکھتا۔مجاہد سے یہ امید نہیں تھی۔۔۔ایبل بھی اس کے ساتھ ہی کاؤنٹر کے پاس گیا اور حسبِ عادت کاؤنٹر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔یوسف نے ناگواری سے اس کی طرف دیکھا۔اس کی یہ حرکت اسے بہت بری لگتی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حاتم اور ہیری ابھی تک ٹنل میں ہی تھے لیکن آج وہ دونوں پیدل چلنے کی بجائے بائیک پر تھے ۔ٹنل کا یہ حصہ دوسرے حصوں کی نسبت قدرے چوڑا تھا ۔حاتم بائیک چلا رہا تھا اور ہیری اس کے پیچھے بیٹھا عجیب و غریب سوال کر رہا تھا اور اس کے سوال حاتم بن یاسر کو زچ کر نے کے لیے کافی تھے۔ابھی وہ لوگ کچھ ہی آگے گئے ہوں گے کہ ہیری کی آواز سنائی دی ۔وہ کافی اونچا بولا تھا ۔
مجاہد! ایک بار پھر سوچ لو۔۔۔اس کی آواز میں واضح تنبیہہ تھی ۔
سوچ لیا!۔۔۔حاتم کی سرد سی آواز سنائی دی ۔
تم شیور ہو کہ وہ لوگ بہت آسانی سے تمہارا شکار ہوجائیں گے ؟۔۔۔اگلا سوال تھوڑا الجھن زدہ تھا۔
ان شاءاللہ! ۔۔۔حاتم نے بائیک کی اسپیڈ یک دم بڑھائی ۔
لیخ لے گیہنّوم!(جہنم میں جاؤ!)۔۔۔ہیری چڑ کر بولا۔اس انسان کی جان کو واقعی سکون نہیں تھا۔
تم وہاں ہوگے میرا استقبال کرنے کے لیے؟۔۔۔۔حاتم نے ذرا سی گردن موڑ کر اسے دیکھا۔
بے تخ ! جہنم کے داروغہ کے برابر میں ہی میں بھی کھڑا ہوں گا۔۔۔ہیری نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر ادا کیا۔اس کی بات پر حاتم نے نفی میں سر ہلایا۔
مالک نام ہے اس کا۔۔۔اس نے سرسری سے لہجے میں کہتے اس کی معلومات میں اضافہ کیا۔
واللہ مجھے تو نہیں پتہ تھا۔اچھا کیا بتا دیا۔۔۔اس نے بے ساختہ منہ کے زاویے بگاڑے۔
دونوں بہن بھائیوں کو لوگوں کے جنرل نالج میں اضافہ کرنے کا خاصا شوق ہے۔۔۔ہیری نے جل کر سوچا۔
تقریباََ دس منٹ مزید اسی ٹنل کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے وہ لوگ اس ٹنل سے باہر آئے تھے ۔باہر آکر حاتم نے بائیک ایک سائیڈ پر کھڑی کی اور وہ دونوں نیچے اترے ۔یہ جگہ ہیری کو جانی پہچانی سی لگی تھی ۔لیکن وہ خاموشی سے حاتم کے پیچھے ہولیا۔آس پاس نظر دوڑا کر دیکھیں تو ہر جگہ ملبے کا ڈھیر بنی عمارتیں اس شہر کی تباہ حالی کا منظر دکھا رہی تھیں ۔غزہ جیسا گنجان آباد علاقہ اس وقت یہاں ہوئی تباہی کی الگ داستان سنا رہا تھا۔وہ لوگ مسلسل آگے بڑھ رہے تھے ۔حاتم نے اپنی اسنائپر کندھے پر ہی لٹکائی ہوئی تھی ۔ ہیری سر جھکائے اس کے ساتھ ہی چل رہا تھا ۔ البتہ حاتم آس پاس کا جائزہ لے رہا تھا۔ابھی وہ لوگ چند قدم ہی آگے چلے تھے کہ حاتم کی جوش بھری آواز سنائی دی ۔
مل گیا شکار! ۔۔۔اس کی بات پر ہیر ی نے ایک جھٹکے سے سر اٹھایا۔
وین؟(کہاں؟ )۔۔۔آس پاس نظریں دوڑاتے ہوئے اس نے سوالیہ آئی برو اٹھایا۔پھر کچھ دور کھڑے چند اسرائیلی فوجیوں پر نظر پڑتے ہی اس نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
سامنے سے حملہ کرنا ہم دونوں کے لیے خطرنا ک ہوسکتا ہے۔ ہمیں کہیں چھپ کر گھات لگا نی چاہیے ۔۔۔ہیری نے اپنے طور پر کافی مفید مشورہ دیا۔
میری کمپنی میں کافی ہوشیار ہوگئے ہو ویسے۔۔۔حاتم نے ستائش بھری نظروں سے اسے دیکھا۔
شکراََ حبیبی! کبھی غرور نہیں کیا۔۔۔ہیری نے فخریہ کالر جھاڑے ۔وہ دونوں اب دوبارہ چلنا شروع ہوچکے تھے۔جگہ جگہ پڑے ملبے کے درمیان سے راستہ بناتے وہ دونوں اب چوکنا ہو کر چل رہے تھے۔
شوف ھنیک!اس بلڈنگ کی چھت تک اگر پہنچ جائیں تو وہاں سے سیدھا نشانہ لیا جا سکتا ہےوہ بھی ان کی نظروں میں آئے بغیر۔۔۔ہیری نے ایک بلڈنگ کی طرف اشارہ کیا جو پوری طرح تباہ ہوچکی تھی لیکن کچھ حصہ ابھی بھی اپنی جگہ پر کھڑا تھا۔
یلاّ نروح !۔۔۔حاتم نے سنجیدگی سے کہتے اس بلڈنگ کی جانب اپنے قدم بڑھائے ۔ ہیری بھی اب خاموشی سے اس کے ساتھ چل رہاتھا۔
کچھ دیر بعد وہ دونوں اس اونچی سی بلڈنگ کے سامنے کھڑے تھے۔وہ شاید کوئی رہائشی بلڈنگ تھی تقریباََ دس منزلہ۔ چونکہ بلڈنگ کا کافی حصہ گر چکا تھا اس لیے اندازہ مشکل تھا۔حاتم نے سر اٹھا کر ایک نظر اس بلڈنگ کو دیکھا پھر اندر کی جانب قدم بڑھائے۔یونہی اس بلڈنگ کے ملبے کے اوپر سے گزرتے وہ لوگ سیڑھیوں تک پہنچے لیکن آگے ہی تین زینوں کے بعد غائب سیڑھیاں ان کا منہ چڑا رہی تھیں۔
اب کیا کریں ؟۔۔۔ہیری نے وہیں ملبے کے ڈھیر پر بیٹھتے ہوئے ایک تھکن زدہ سی سانس خارج کی۔حاتم پرسوچ نظروں سے آس پاس دیکھ رہا تھا۔
تم یہاں پکنک منانے آئے ہو؟۔۔۔حاتم نے ایک جھٹکے سے اسے پکڑ کر کھڑا کیا۔ہیری کو یوں لگا جیسے اس کا بازو ہی ٹوٹ گیا ہو۔اپنا بازو سہلاتے ہوئےاس نے کچا چبا جانے والی نظروں سے حاتم کو دیکھا۔
حمار! حیوان ! وحشی!احمق!۔۔۔ہیری نے اب تک خود کو ملے سارے القابات ملا کر حاتم بن یاسر کی شان میں کہنا اپنا فرض سمجھا۔
حاتم نے اپنی اسنائپر پر گرفت مضبوط کی اور چند قدم پیچھے لیے پھر وہ بھاگتا ہوا تیزی سے سیڑھیوں کی طرف بڑھا۔پہلی سیڑھی پر قدم رکھ کر اس نے اگلا قدم تیسری سیڑھی پر رکھا اور پھر ایک لمبی چھلانگ لگا کر اس نے درمیان میں موجود تین سیڑھیوں کا خلا پار کیا۔اب وہ اوپر کی سیڑھیوں پر آہستہ سے قدم رکھتا پانچویں سیڑھی تک پہنچااور پھر پہلی منزل کے چھت پر چھلانگ لگائی ۔ وہ اس شگاف پڑے چھت پر احتیاط سے قدم رکھتاآگے بڑھ رہا تھا۔ سریے کے بنے جال پر چلتا وہ ٹیرس کی طرف جارہا تھا ۔جس کی بالکونی بمباری کے نتیجے میں غائب ہوچکی تھی ۔ایک نظر اس نے نیچے دیکھا ہیری ابھی تک وہیں کھڑا تھا۔اسی پل ہیری نے سر اٹھا کر اوپر دیکھا ۔
مجاہد! پاگل ہوگئےہو؟۔۔۔وہ وہیں کھڑا چلایا ۔آواز کافی اونچی تھی حاتم نے بے ساختہ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے۔وہ چلتا ہوا آخر ٹیرس تک پہنچ چکا تھا۔ہیری کچھ سوچ کر ان سیڑھیوں کی جانب بڑھا ۔کچھ دیر کی مشقت کے بعد آخر وہ بھی اوپر چڑھنے میں کامیاب ہوگیا۔اب وہ چھت سے ہوتا ہوا ٹیرس پر جانے والا تھا ۔ایک نظر اس نے وہاں کھڑے حاتم کو دیکھا وہ اپنی اسنائپر سیٹ کرچکا تھا ۔شیر شکار کے لیے تیار تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
آئی ڈی ایف کے ہیڈ کوارٹر میں اس وقت کمانڈر آئزک بلکل تنہا بیٹھا تھا ۔وہ کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے آنکھیں بند کیے کسی گہری سوچ میں گم تھا۔ دونوں ٹانگوں کی قینچی بنا کر انہیں ٹیبل پر ٹکایا ہوا تھا ۔ماضی کسی فلم کی طرح اس کی آنکھوں کے سامنے چل رہا تھا۔یک دم اس کے چہرے کی رنگت بدلی تھی ۔جہاں کچھ دیر پہلے غم اور ایک انجانی سی تکلیف کے آثار تھے اب وہیں دبا دبا سا غصہ تھا ۔یوں معلوم ہورہا تھا جیسے وہ ضبط کی آخری حد پر ہو۔لیکن اس نے آنکھیں نہیں کھولیں نہ ہی ٹیک چھوڑی لیکن اس کے ہاتھوں کی بھینچی ہوئی مٹھیاں اس بات کی گواہ تھیں کہ ماضی کا وہ حصہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایک بار تصور کرنا چاہتا تھا۔تاکہ خود کو یاد دلا سکے کہ انتقام ابھی باقی ہے۔آج بھی ابو صالح کے کچھ مجرم زندہ سلامت گھوم رہے تھے۔اس نے انگلیوں پر ان سب کے نام گنے ۔
میرے بیٹوں کو کبھی مت بتانا کہ ان کے باپ کے قاتل کون ہیں ؟میں نہیں چاہتا کہ میں جاتے جاتے اپنے بیٹوں کو ایک کبھی نہ ختم ہونے والے انتقام کی آگ میں جھونک دوں ۔۔۔ ابو صالح کی ٹوٹتی سانسو ں کے درمیان کہی گئی بات اس کے ذہن میں گونجی۔اس کے زخم ایک بار پھر تازہ ہوگئے تھے۔وہ کرب سے آنکھیں میچ گیا۔نجانے کہاں سے ایک آنسو ٹوٹ کر اس کی داڑھی میں جذب ہوگیا۔لیکن اگلے ہی پل اس نے اپنی آنکھوں میں آئی نمی صاف کی ۔
میں آرہا ہوں بہت جلد!تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لیے۔۔۔سرد سپاٹ لہجے میں اس نے خود کلامی کی۔تبھی اس کے خیمے کا پردہ پیچھے کر کے مائیکل اندر داخل ہوا۔وہ چلتا ہوا اس کے برابر میں آکر کھڑا ہوا ۔پھر ایک سرسری سی نظر کمانڈر کے چہرے پر ڈالی ۔
کہو مائیکل! کیسے آئے ہو؟۔۔۔کمانڈر فوراََ سیدھا ہو کر بیٹھا۔مائیکل کو اس کا لہجہ کچھ عجیب سا لگا تھا۔
کمانڈر! کچھ دیر پہلے اطلاع ملی ہے کہ حماس کے اسنائپر نے ہمارے چار آدمیوں کو شوٹ کر دیا ہے ۔دو کو ہیڈ شوٹ کیا گیا تھا ۔موقع پر ہی وہ دونوں ہلاک ہوگئے ہیں ۔ باقی دو کو کمر اور گردن میں گولیاں ماری گئی ہیں ۔ ۔۔مائیکل نے نہایت سنجیدگی سے اطلاع دی ۔اس کی بات پر کمانڈر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
روز اتنے معصوموں کا قتلِ عام ہوتا تھا اگر چار پانچ فوجی ان کے مر جائیں گے تو کونسی آخر آگئی ہے؟۔۔۔ یہ والا کمانڈر کا ذاتی خیال تھا۔
اور کچھ بھی کہنا ہے؟۔۔۔اس نے سوالیہ نگاہیں اٹھا کر مائیکل کو دیکھا۔جو عجیب کشمکش میں تھا۔
کمانڈر! مجھے خبر ملی ہے کہ چند دنوں تک نیا کمانڈر آنے والا ہے۔شاید آپ پر شک ہوگیا ہے انہیں ۔۔۔مائیکل نے ڈرتے ڈرتے کہا۔کمانڈر کا کیا بھروسہ وہ اسے ہی پہلی فرصت میں شوٹ کر دیتا۔
کس نے کی ہے یہ حرکت؟۔۔۔کمانڈر آئزک ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔
مجھے نہیں پتہ۔آپ کے اتنی سختی سے منع کرنے باوجود کس کی ہمت ہوئی کہ وہ مین ہیڈ کوارٹر میں ہائی کمانڈ کو خبر کرے ۔۔۔مائیکل نے لا علمی سے کندھے اچکائے ۔
نہیں پتہ تو پتہ لگاؤ مائیکل!میں کم از کم یرغمالیوں کی واپسی تک کسی نئے کمانڈر کی تعیناتی افورڈ نہیں کر سکتا۔وہ میرا سارا پلین خاک میں ملا دے گا۔۔۔کمانڈر نے پریشانی سے اپنی پیشانی مسلتے ہوئے ایک نظر مائیکل کو دیکھا جو ہونق بنااسے دیکھ رہا تھا۔
کیسا پلین؟۔۔۔دو لفظی الجھن زدہ سوال آیا تھا۔کمانڈر نے ایک کاٹ دار نظر اس پر ڈالی ۔
میں چاہتا ہوں کہ جوزف کے ساتھ ساتھ ایبل اور ہیری بھی واپس نہ آئیں ۔کیونکہ میں کچھ ایسا کرنے والا ہوں کہ اس کے بعد ان تینوں کے لیے یہاں کافی مسئلہ ہو سکتا ہے۔۔۔کمانڈر کی بات پر مائیکل کا منہ صدمے سے کھلا ۔کمانڈر اسے اپنا پلین بتا رہا تھا۔واللہ کمانڈر ہل چکا تھا۔
نئے کمانڈر سے کیا مسئلہ ہے؟ان تینوں کے نام تو آپ لسٹ سے نکلوا چکے ہیں ۔ویسے بھی مجھے نہیں لگتا وہ تینوں اب تک زندہ ہوں گے ۔۔۔مائیکل نے بے ساختہ سوال کیا ۔آخر میں ان تینوں کے بارے میں سو چ کر وہ تھوڑا سا دکھی ہوگیا تھا۔
وہ آتے ہی ساری لسٹس دوبارہ چیک کرے گا۔تم وہ سب چھوڑو میں دیکھ لوں گا اسے ۔بس یہ پتہ کرو کہ کس نے اپنی موت کو دعوت دی ہے ۔۔۔کمانڈر آئزک نے آخری جملہ چبا چبا کر ادا کیا۔
میں آپ کو آج شام تک اس کا سارا بائیو ڈیٹا نکال کر دیتا ہوں ۔باقی رہا نیا کمانڈر تو اس کا بھی انتظام کر لیتے ہیں آپ کیوں دیکھیں گے اسے ؟مائیکل ہے نا وہ خود ہی ان سب سے نمٹ لے گا ۔۔۔مائیکل نے جاتے جاتے ذرا سی گردن موڑ کر چہرے پر پر اسرار سی مسکراہٹ لیے کمانڈر کو دیکھا۔اس کے جاتے ہی کمانڈر واپس اپنی کرسی پر بیٹھا۔اب اس کے چہرے پر ایک زخمی سی مسکراہٹ تھی ۔
کاش! مائیکل میں تمہیں بتا سکتا کہ تمہارے باپ کو میں نے ان ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتارا تھا۔کیونکہ اسے مجھ سے جو بھی مسئلہ تھا وہ الگ بات ہے لیکن اسے ابو صالح کو شوٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔یہ اس نے غلط کیا بہت غلط اور اس بات پر اس کا مرنا طے تھا۔۔۔دل ہی دل میں وہ مائیکل سے مخاطب تھا۔
دوسری جانب خیمے کے باہر کھڑے مائیکل نے ایک گہری سانس لی ۔وہ اپنے خیمے کی طرف جاتے ہوئے کسی گہری سوچ میں تھا۔
کاش! میں آپ کو بتا سکتا کہ آپ نے میرے باپ کو مار کر مجھ پر کتنا بڑا احسان کیا تھا؟جس دن صالح بن یحییٰ نے مجھے بتایا تھا کہ میرے باپ کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتارا ہے ۔اس دن سے میں آپ کا قرض دار ہوگیا تھا۔اب تو آپ جان بھی مانگ لیں تو حاضر ہے یہاں تو آپ نے ایک کمانڈر اور ایک معمولی سے فوجی کو ٹھکانے لگانے کا کہا ہے۔۔۔ہلکی سی سرگوشی نما آواز میں کہتا مائیکل وہاں سے چلا گیا۔
مائیکل جورڈن نے شاید زندگی میں ایک ہی دعا پوری شدت سے کی تھی اور وہ تھی اپنے باپ کے مرنےکی ۔وہ آدمی دنیا کے سامنے ایسےظاہر کرتا تھا جیسے اسے اپنے بیٹے سے بہت محبت ہو۔لیکن وہی آدمی شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے چودہ سالہ معصوم بیٹے پر اتنا تشدد کرتا تھا کہ دیکھنے والے کی روح کانپ جائے۔ اسی لیے یہ کام وہ اپنے گھر کے بیسمنٹ میں کیا کرتا تھا ۔مائیکل جورڈن کی زندگی کا ولن اس کا باپ تھا اور اس ولن سے بچانے والا تھا ،وہ شخص جس کے کندھوں پر نجانے کتنے معصوموں کا خون تھا۔وہ ہزاروں لوگوں کی کہانی کا ولن کچھ لوگوں کی کہانی کا ہیرو کب بن گیا اسے خود بھی خبر نہیں ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دوگھنٹے پہلے اگر ہم واپس اسی بلڈنگ کی خستہ حال بالکونی میں آئیں تو حاتم بن یاسر اپنی اسنائپر سیٹ کر کے دور کھڑے ایک صیہونی فوجی کا نشانہ لے چکا تھا۔لیکن وہ اسے شوٹ نہیں کر رہا تھا۔ہیری اس کے پاس کھڑا یہ دیکھنے کے لیے بے چین تھا کہ ۔۔۔
زخمی شیر جب پلٹ کر وار کرتا ہے تو وہ کیسا نظارہ ہوتا ہے؟
مجاہد ! اب منہ اٹھا کر کیا دیکھ رہے ہو؟جلدی نپٹاؤ ان لوگوں کو۔بلکہ ادھر دکھاؤ مجھے ٹرائی کرنے دو۔۔۔ہیری نے آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے اسنائپر لینے کی کوشش کی۔جواباََ حاتم نے ایک زور دار کہنی اس کے پیٹ میں ماری۔
اللہ! ۔۔۔ہیری اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھے درد سے چلایا۔حاتم دوبارہ ٹارگٹ پر فوکس کر رہا تھا۔ہیری نے ذرا سا سر اٹھا کر دور کھڑے ان فوجیوں کو دیکھا۔ان میں سے دو اب ایک دوسرے کے بلکل قریب کھڑے تھے۔اگلے ہی پل کلک کی آواز کے ساتھ اسنائپر سے نکلی گولی بجلی کی سی تیزی سے فضا کو چیرتی ہوئی سامنے موجود فوجی کے سر میں گھس گئی۔ہیری نے ایک لمحے کے لیے اپنی آنکھیں جھپکائیں ۔جیسے یقین نہ آیا ہو۔پھر اس نے ستائش بھری نظروں سے حاتم کو دیکھا۔
نائس شوٹ مجاہد!۔۔۔اس نے لگے ہاتھوں تعریف بھی کر دی ۔
ایک دم سے باقی کے فوجیوں میں افراتفری پھیل گئی ۔وہ لوگ بوکھلائے ہوئے انداز میں اپنی پوزیشنز لے چکے تھے ۔لیکن کمبخت یہ اٹیکر کہاں تھا؟وہ سب کے سب آس پاس دیکھتے شوٹر کو ڈھونڈھ رہے تھے۔اس سے پہلے کہ ان کی نظر ان دونوں پر پڑتی حاتم ایک جھٹکے سے ہیری کو اپنی طرف کھینچ کر دیوار کی اوٹ میں ہوا۔
کچھ دیر بعد اس نے ذرا سا سر باہر نکال کر دیکھا۔وہ لوگ اپنی گنز لوڈ کیے ابھی تک حملہ آورکو تلاش کر رہے تھے۔ان میں سے ایک فوجی اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش رہا تھا۔حاتم نے اپنی اسنائپر دوبارہ سیدھی کی پھر وہ پوری طرح گھوم کر بلڈنگ کے دوسرے حصے کی طرف جانے لگا۔شاید وہ اس بلڈنگ کے فلیٹ کا دوسرا کمرہ ہوا کرتا تھا۔اس بالکونی کی حالت بھی خراب ہی تھی لیکن اس سے بڑا مسئلہ تھا کہ درمیان میں چھت کا کچھ حصہ غائب تھا۔اس جگہ سے سریے بھی نیچے کو لٹک رہے تھے۔اتنی لمبی چھلانگ لگا کر وہ دوسری طرف جا بھی نہیں سکتا تھا ۔چند منٹ حساب کتاب کرنے کے بعد اسے ایک آئیڈیا آیا ۔اس نے ایک نظر ہیری کو دیکھاجو ابھی تک جھانک کر نیچے دیکھ رہا تھا۔آنکھوں میں ڈھیروں حیرت اور بے یقینی لیے۔
ہیری! کتائب القسام والے ،غزہ کے شہریوں کو اور اسرائیلی یرغمالیوں کو کس لیے استعمال کرتے ہیں ؟۔۔۔حاتم نے اچانک سوال کیا۔
ہیومن شیلڈ کے طور پر۔۔۔بے ساختہ ہیری کی زبان سے پھسلا ۔اگلے ہی پل اس نے اپنی زبان دانتوں تلے دبائی۔
اوسوری!ایسا نیوز وغیرہ میں بتاتے ہیں ۔۔۔ہیری نے مزید صفائی دی۔وہ اس خستہ حال بلڈنگ میں حاتم بن یاسر کے ہاتھوں مرنا نہیں چاہتا تھا۔
ہیری سٹیفن! تم ان سب کو سچ بتانا ۔جب تم یہاں سے واپس جاؤ گے۔۔۔حاتم نے پر اسرار لہجے میں کہا۔اس کی بات پر ہیری نے مشکوک نظروں سے اسے دیکھا۔
کیسا سچ؟۔۔۔بے ساختہ اس نے سوال کیا۔
یہی کہ کتائب القسام والے یرغمالیوں میں سے جن کے قد تھوڑے لمبے ہوتے ہیں انہیں ہیومن برج کے طور پر بھی استعمال کر لیتے ہیں ۔۔۔حاتم بن یاسر کی بات پر ہیری نے بے ساختہ اپنے قد کا موازنہ اس سے کیا۔
تم اس شگاف کو پار کرنے میں میری مدد کرو گے۔۔۔حاتم نے انگلی سے سامنے اشارہ کیا۔ہیری کی آنکھیں شاک سے پھیلی تھیں۔
میں کیسے کروں گا یہ ؟اگر میں نیچے گر گیا تو؟تم چھلانگ لگا کر پار کر لو ۔۔۔خوف زدہ لہجے میں کہتے آخر میں اس نے کافی مفید مشورہ دیا۔
چھلانگ لگا کر پار کر تو لوں لیکن اس چکر میں سیدھا نیچے جاؤں گا۔۔۔ حاتم نے قدرے سنجیدگی سے کہا۔
طیب ! (اچھا ااااا )چلو بتاؤ کیا کروں۔۔۔کچھ سوچ کر ہیری نے سوالیہ نظروں سے حاتم کو دیکھا۔
میں صرف تمہاری کمر پر ایک قدم رکھوں گا اور دوسرا اس جگہ۔۔۔حاتم نے سامنے اشارہ کیا۔ہیری سمجھ کر سر ہلاتاآگے بڑھا اور وہاں نیچے کی جانب لٹک رہے سریوں میں سے دو کو مضبوطی سے پکڑ کر نیچے لٹکا ۔پھر اپنے پیر اوپر کر کے چھت کے ٹوٹے کنارے سے ٹکا لیے۔
اب چھت کے اس ٹوٹے ہوئے حصے کے درمیان ہیری کسی پل کا کام کر رہا تھا۔حاتم نے اپنی اسنائپر کندھے پر لٹکا کر اپنا پیر ہیری کی کمر پر رکھا اور ساتھ موجود دیوار کا سہارا لیتے ہوئے اگلا قدم اس کے پیروں کے پاس رکھا۔وہاں سے اگلا شگاف چھوٹا تھا اسے تو وہ ایک چھلانگ میں پار کر سکتا تھا۔تیزی سے اس شگاف کو پار کرنے کے چکر میں اس کا پیر ہیر ی کے پیر سے ٹکرایا۔ہیر ی کا بیلنس بگڑا ، ادھر حاتم نے چھلانگ لگا کر دوسرا شگاف پار کیا ۔اُدھر ہیری کے پیر وہاں سے چھوٹے اب وہ سریوں کو مضبوطی سے تھامے نیچے لٹک رہا تھا۔
مجاہد! بچاؤ! ۔۔۔خوف سے آنکھیں بند کیے وہ بلند آواز میں چلایا۔حاتم دوسری بالکونی میں کھڑا نیچے موجود فوجیوں میں سے ایک اور کا نشانہ لے چکا تھا۔
اللہ ! پلیز مجھے بچا لیں ۔میں اتنی اونچائی سے گر کر مرنا نہیں چاہتا۔ابھی تو میں نے ایک اچھا انسان بن کر زندگی گزارنی تھی۔۔۔وہ وہیں لٹکا منہ ہی منہ میں بڑبڑا رہا تھا۔دل بری طرح دھڑک رہا تھا۔لیکن ہیری نے اپنی عقل کا استعمال صحیح جگہ کرنا ہی کب ہوتا تھا۔
مجاہد! میرا ہاتھ چھوٹ رہا ہے۔۔۔وہ ایک بار پھرچلایا۔لیکن حاتم نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی۔تسلی کے دو لفظ تک نہیں بولے۔ہیری کے ہاتھوں پر پسینہ آرہا تھا اور سریے پر گرفت کم ہورہی تھی ۔اگلے ہی پل سریے اس کے ہاتھ سے پھسلے اور ہیری سٹیفن دھڑام سے نیچے گرا۔
آہ ! اللہ !میری کمر ٹوٹ گئی۔مجاہد کے بچے یہ سب تمہاری وجہ سے ہوا ہے۔۔۔وہ درد سے کراہتے ہوئے اوپر کی جانب دیکھتے دانت پیس کر بولا۔وہیں چت لیٹے ٹوٹے پھوٹے چھت کو گھورتے ہوئے وہ دل ہی دل میں حاتم کو گالیاں دے رہا تھا۔دفعتاََ اسے لگاتار گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی۔
ایک منٹ مجاہد کی اسنائپر پر تو سائلنسر لگا ہے پھر یہ گولیاں کون چلا رہا ہے؟۔۔۔اپنا درد بھول کر وہ فوراََ وہاں سے اٹھا۔فائرنگ ابھی تک ہورہی تھی ۔ایسا معلوم ہورہا تھا جیسے وہ لوگ مزید قریب آرہے ہیں ۔ہیری نے وہیں سے حاتم کو آواز دی۔
مجاہد!۔۔۔ تم ٹھیک ہو؟۔۔۔وہ تشویش زدہ لہجے میں پوچھ رہا تھا۔آواز کافی بلند تھی۔دل ہی دل میں وہ ڈر رہا تھا ۔حاتم کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
مجاہد! ۔۔۔تم مجھے سن رہے ہو؟۔۔۔ہیری نے پھرسے آواز دی۔گولیوں کی آواز ابھی تک سنائی دے رہی تھی لیکن پہلے سے کم۔
اللہ! پلیز مجاہد کو کچھ نہ ہو۔۔۔وہ دل ہی دل میں دعا کرتا اسے مسلسل آوازیں دے رہا تھا۔ملبے کے ڈھیر پر احتیاط سے قدم رکھتا وہ اس بالکونی کے نیچے پہنچا جہاں حاتم گیا تھا۔اس نے سر اٹھا کر اوپر دیکھا تو حاتم وہاں سے غائب تھا۔تبھی ایک بار پھر گولی چلنے کی آواز آئی اور اس سے پہلے کےوہ گولی ہیری کی کھوپڑی میں سوراخ کرتی کسی نے اسے ایک جھٹکے سے کھینچ کر پیچھے کیا۔گولی سامنے موجود دیوار کو لگ گئی۔
حمدللہ! ۔۔۔بے ساختہ ہیری کے منہ سے نکلا۔اس نے چونک کر پہلے دیوار کی طرف دیکھا اور پھر گردن موڑ کر حاتم کو۔وہ بلکل صحیح سلامت اس کے سامنے کھڑا تھا۔
کہاں چلے گئے تھے؟جواب کیوں نہیں دے رہے تھے ؟میں اتنا پریشان ہوگیا تھا۔۔۔ہیری خفا خفا سے انداز میں کہتا اس کے گلے لگا۔حاتم کو لگا شاید وہ رو رہا ہے۔
ہیری! یہ کیا بچوں جیسی حرکت ہے۔پیچھے ہٹو!۔۔۔حاتم نے اسے خود سے الگ کیا۔وہ کہاں اتنا ایموشنل ڈرامہ برداشت کر سکتا تھا۔گولیاں چلنے کی آواز اب نہیں آرہی تھی ۔
پتہ ہے مجھے ایسا لگ رہا تھا ابھی میری جان نکل جائے گی۔ایسا کون کرتا ہے؟۔۔۔وہ خفگی سے کہتا اسے مزید تپا رہا تھا۔حاتم نے اپنی اسنائپر کندھے پر لٹکائی۔
اگر تمہیں کچھ ہوجاتا تو میں واپس ٹنل تک کیسے جاتا؟بولو؟مجھے کون سا یہاں کے راستے پتہ ہیں۔۔۔اب کی بار وہ منہ بنا کر بولا۔اس کی بات پر حاتم کا بے ساختہ دل چاہا کہ اس کا منہ توڑ دے۔نہیں تو یہیں کسی دیوار میں اس کا سر مار دے۔معاملہ تو خلص ہو۔
تم اس لیے پریشان تھے کہ واپس کیسے جاؤ گے؟واللہ سو خود غرض مرے ہوں گے تب کہیں جا کر تم پیدا ہوئے ہو گے۔۔۔خاصے تپے ہوئے انداز میں کہتےاس نے باہر کی جانب قدم بڑھائے۔ہیری بھی خاموشی سے اس کے پیچھے چلنے لگا۔
بائیک کے پاس پہنچنے تک ان دونوں کے درمیان خاموشی رہی ۔حاتم کو واقعی برا لگا تھا۔وہ اتنے دن سے اس کا خیال رکھ رہا تھا اور ہیری کتنا خود غرض تھا۔ہاں ٹھیک ہے وہ اتنا فری نہیں ہوتا تھا لیکن پچھلے کچھ دنوں سے اسے ہیری سے عجیب سی انسیت محسوس ہورہی تھی۔
مجاہد! تمہیں برا لگا؟سوری یار میں مذاق کر رہا تھا۔واللہ سچ میں پریشان تھا تمہارےلیے۔۔۔ہیری نے بائیک پر بیٹھتے اپنی پوزیشن کلیئر کرنا چاہی۔حاتم نے ایک گلہ آمیز نظر اس پر ڈالی۔
زہر لگتے ہیں مجھے وہ لوگ جو سامنے والے کا دل توڑ کر بعد میں اس پرمذاق یا تلخ حقیقت کا لیبل لگا لیتے ہیں۔اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کے لیے۔بلکل تمہاری طرح خود غرض اور مطلب پرست۔۔۔خفگی سے کہتے خود غرض اور مطلب پرست پر کافی زور دیاگیا۔ہیری کو ڈھیروں شرمندگی نے آن گھیرا۔لیکن وہ خاموش رہا۔حاتم نے بائیک اسٹارٹ کی اور کچھ آگے جاکر یک دم اس کی اسپیڈ بڑھائی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگلے دن صبح یوسف جیسے ہی فجر کی نماز ادا کر کے آیا تو ایبل وہیں ٹیبل پر سر رکھے اس کا انتظار کر رہا تھا ۔اس کے باہر آتے ہی وہ سیدھا ہو کر بیٹھا۔پھر جلدی سے اپنا نوٹ پیڈ کھول کر ایک سرسری سی نظر اس پر ڈالی پھر یوسف کو اشارے سے اپنے پاس بلایا۔جیسے ہی یوسف اس کے پاس آکر کھڑا ہوا ایبل نے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا اس کے بیٹھتے ہی وہ بولنا شروع ہوا۔
شوف ھٰذا!۔۔۔جو نوٹس میں نے بنائے ہیں ۔جو لوگ عرب کے مشرک تھے وہ کہتے تھے کہ ہم ابراہیمی مذہب کے فالو ور ہیں ۔یہود کہتے تھے کہ ہم ابراہم کے فالوورز ہیں ۔عیسائی خود کو ان کے فالوورز کہتے ہیں ۔لیکن اللہ نے قرآن میں ان تینوں کی بات کی نفی کر دی ۔ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 67 میں کلیئر کٹ مینشن ہے کہ ۔۔۔
مَا كَانَ اِبۡرٰهِيۡمُ يَهُوۡدِيًّا وَّلَا نَصۡرَانِيًّا وَّ لٰكِنۡ كَانَ حَنِيۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
ابراہیم نہ یہودی تھے نہ نصرانی تھے اور نہ ہی مشرکین میں سے تھے بلکہ وہ آرتھوڈوکس مسلم تھے ۔ایبل نے پہلے آیت تلاوت کی اور پھر اس آیت کا مفہوم اسے پڑھ کر بتایا اور آرتھوڈوکس مسلم پر ہی یوسف بن یحییٰ کے ماتھے پر بل پڑے ۔
واللہ حبیبی! مجھے میری بات پوری تو کرنے دو ۔حنیفا کا مطلب ہو تا ہے ،پکا اور سچا ۔لیکن جب میں نے تھوڑا سا اپنے ذہن پر زور دیا تو مجھے یاد آیا کہ میرا فون جو اس دن سے تمہارے قبضے میں ہے اس میں ایک عدد عربی ڈکشنری ہے۔ تو میں نے جب تم نماز پڑھنے گئے تھے چوری چوری جاکر فون لیا اور جو جو الفاظ مجھے مشکل لگ رہے تھے وہ دیکھ کر فٹا فٹ سے نوٹ کر لیے ۔جیسے یہ ان آیا ت میں بھی دیکھو سیم لفظ استعمال ہوا ہے ۔۔۔ایبل نے کچھ اور آیات اسے دکھائیں جو اس نے نوٹس بناتے ہوئے نوٹ کی تھیں ۔
قُلۡ صَدَقَ اللّٰهُ ۗ فَاتَّبِعُوۡا مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡن
وَقَالُوۡا کُوۡنُوۡا هُوۡدًا اَوۡ نَصٰرٰى تَهۡتَدُوۡا ؕ قُلۡ بَلۡ مِلَّةَ اِبۡرٰهٖمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
وَمَنۡ اَحۡسَنُ دِيۡنًا مِّمَّنۡ اَسۡلَمَ وَجۡهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ وَّاتَّبَعَ مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَاتَّخَذَ اللّٰهُ اِبۡرٰهِيۡمَ خَلِيۡلًا
اچھا اب اس ساری ریسرچ اور چوری چوری جاکر فون لینے کا مقصد بھی بتا دو؟۔۔۔ وہ جیسے ہی خاموش ہوا تو یوسف نے آنکھیں چھوٹی کر کے اس کی طرف دیکھا ۔
وہ میں بھی تو خود کو یہودی بھی کہتا ہوں اور ابراہم کا فالوور بھی تو میں اب چاہتا ہوں کہ کیوں نہ میں صرف ابراہم کا فالوور بن جاؤں ؟ دینِ ابراہیم کو قبول کر لوں ۔جب حق کو پہچان لیا ہے تو پھر اسے مان بھی لوں ۔ڈبل ثواب ملے گا۔یعنی ایک تو پہلے نبیوں پر ایمان لانے کا اور دوسرا پرافٹ محمدﷺ پر ایمان لانے کا۔اس کے بعد اللہ سے شکایت بھی لگا سکوں گا ابو صالح کے نک چڑھے بیٹے کی ۔۔۔آخر میں وہ نم آنکھوں سے مسکرا دیا۔
یوسف اپنی جگہ سے ہل نہیں سکا ۔کتنی ہی دیر وہ اس سچویشن کو پراسیس کرنے کی کوشش کرتا رہا ۔اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیسے ری ایکٹ کرنا ہے؟کیا خوش ہونا ہے ؟یا حیران ہونا ہے ؟ یا اداس ہونا ہے ؟ایبل بن آئزک آج اسلام قبول کرنے کی بات کر رہا تھا جبکہ بہت جلد وہ یہاں سے جانے والا تھا۔
جوزف! کہاں کھو گئے ہو؟۔۔۔ایبل اسے جھنجھوڑتے ہوئے بولا۔اس کے ہلانے پر یوسف نے چونک کر اس کی طرف دیکھا۔
ایبل! تم واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہو؟۔۔۔یوسف نے کسی ٹرانس کی سی کیفیت میں پوچھا۔جواباََ ایبل نے خاموشی سے اثبات میں سر ہلایا۔
تم اپنی خوشی سے اسلام قبول کرنا چاہتے ہو؟یعنی کسی دباؤ میں آکر تو نہیں نا ؟۔۔۔یوسف نے اگلا سوال کیا ۔اب کی بار ایبل پوری طرح اس کی طرف گھوما۔
جوزف! ۔۔۔وہ اس کا نام لے کر ایک لمحے کے لیے خاموش ہوا۔یوسف نے نا سمجھی سے اس کی طرف دیکھا اور پھر ایبل کی خاصی تپی ہوئی آواز اس ہال نما کمرے میں گونجی۔
زیادہ ڈاکٹر زاکر نائیک بننے کی ضرورت نہیں ہے ۔انسان کے بچوں کی طرح مجھے کلمہ پڑھاؤ!۔۔۔اس کی بات سن کر یوسف کے چہرے پر ایک جاندار مسکراہٹ آگئی ۔
یہ سب پہلے پوچھنا پڑتا ہے ورنہ کوئی بعد میں مکر بھی سکتا ہے ۔۔۔یوسف نے اس کے سر پر دو انگلیوں سے دستک دیتے ہوئے کہا۔جواباََ ایبل نے برا سا منہ بنایا۔
واللہ تم نہیں جانتے جوزف! آج میں کتنا خوش ہوں ۔تم جلدی بتاؤ مجھے سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟۔۔۔ اس نے پہلے کسی خواب کی سی کیفیت میں کہا اور پھر نہایت بے صبری سے پوچھا۔اس کی حرکت پر یوسف صرف مسکرا کر رہ گیا۔
شاید اسے کچھ زیادہ ہی جلدی تھی یا وہ ایسا ہی تھا۔جو بھی کام کرتا پورے خلوص سے کرتا۔ جیسے یوسف بن یحییٰ کو زچ کرنا اور الٹے سیدھے سوال پوچھنا وغیرہ وغیرہ۔یوسف کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ کر اس نے ایک نظر یوسف کو دیکھا۔
چلو! میں عربی میں جو کہوں گا اسے دہرانا ۔ٹھیک ہے؟۔۔۔یوسف نے ایک آئی برو اٹھا کر تصدیق چاہی جواباََ ایبل نے اثبات میں سر ہلایا۔یک دم اس کے دل کی دھڑکن تیز ہوئی تھی۔
اشھد ۔۔۔الاالہ۔۔۔الاللہ۔۔۔و اشھد۔۔۔انا ۔۔۔محمد ۔۔۔عبدہ ورسولہ
یوسف کے پیچھے کلمہ دہرا کر وہ جیسے ہی خاموش ہوا تو بے ساختہ ہی اس کی آنکھیں نم ہوئی تھیں ۔ دل میں ایک عجیب سا سکون اترا تھا ۔اس کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا ۔یہ احساس ہی دل کو اطمینان بخش رہا تھا کہ وہ اب مسلم ہے۔
ہابیل نے اپنی آنکھوں کی نمی صاف کرتے ایک نظر یوسف کو دیکھا جو ہچکیوں کے ساتھ رو رہا تھا ۔وہ فوراََ اٹھ کر اس کے پاس گیا اور بہت نرمی سے اس کا سر اپنے ساتھ لگایا۔یوسف بن یحییٰ رورہا تھا؟کیا یہ خوشی کے آنسو تھے؟جو بھی تھا وہ اس کے لیے رورہا تھا یہی کافی تھا۔
جوزف!۔۔۔اس نے ہلکا سا اس کا سر تھپکا۔جواباََ یوسف اپنی جگہ سے کھڑا ہوا ۔ اس کے بلکل سامنے کھڑے ہو کر پہلے تو اسے دونوں کندھوں سے تھام کر جیسے یقین کرنا چاہا ۔ واقعی ابھی کچھ دیر پہلے اس نے اسی انسان کو کلمہ پڑھایا ہے؟
تمہیں بہت بہت مبارک ہو ہابیل!۔ آج سے تم بھی ٹیرررسٹ بن گئے ہو۔وہ بھی کوئی عام ٹیرررسٹ نہیں ،اسلامک
ٹیرررسٹ گروپ القسام بریگیڈ کے ٹیرررسٹ۔۔۔اسے گلے سے لگائے یوسف نے اس کے کان میں ہلکی سی سرگوشی کی ۔جواباََ وہ جو اس کے اتنی محبت سے گلے لگنے پر ٹھیک سے خوش بھی نہیں ہو پایا تھا ۔واللہ رج کے بد مزہ ہوا ۔
تم واقعی نہیں سدھر سکتے یوسف بن یحییٰ ! مجاہد بلکل ٹھیک کہتا ہے۔تم کتے کی وہ دم ہو جو ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہتی ہے۔۔۔ہابیل نے بھی اسی کے اندا ز میں جواب دیا اور اس سے الگ ہوا۔اب وہ دونوں واپس اپنی ٹون میں آچکے تھے۔
کیا تم اپنا نام بھی چینج کرو گے ؟۔۔۔یوسف نے سرسری سا پوچھا۔
لیش؟ہابیل میں کیا مسئلہ ہے ؟واللہ اگر میں صرف ایک ہفتہ پہلے اس دنیا میں آجاتا تو میرا نام یوسف ہوتا۔۔۔سوالیہ آئی برو اٹھا کر کہتے آخر میں اس نے حسرت بھرے لہجے میں کہا۔اس کی بات پر یوسف نے ناسمجھی سے اس کی طرف دیکھا۔یہ کیا نئی تھیوری تھی؟
تم پاگل تونہیں ہوگئے ؟مجھے لگ رہا ہے اثر ہوگیا ہے تمہارے دماغ پر۔۔۔یوسف بن یحییٰ کو نئے سرے سے اس پر تپ چڑھی تھی ۔
دادا نے بتایا تھا کہ انہوں نے میرا نام جوزف یعنی یوسف ہی سوچا تھا۔لیکن جب تم پیدا ہوئے تو ابوصالح نے تمہارا نام یوسف رکھ دیا کیونکہ تمہاری ماما کو یہ نام پسندتھا۔۔۔ایبل کے چہرے پر ایک اداس سی مسکراہٹ آگئی ۔
کاش! آج ابوصالح ہمارے ساتھ ہوتا۔کتنا مزہ آتا ۔ وہ کتنا خوش ہوتانا؟۔۔وہ لہجے میں ڈھیروں حسرت لیے کہہ رہا تھا۔اس کی بات پر یوسف کے دل میں بھی اداسی چھا گئی ۔اپنے باپ کے ذکر پر اس کی آنکھیں بے ساختہ نم ہوئی تھیں ۔
ہمم! میرے بابا تو واقعی خوش ہوتے بلکہ بہت خوش ہوتے ۔۔۔یوسف نے ہلکی سی آواز میں خود کلامی کی ۔
تم نے سوچا ہے جب کمانڈر کو پتہ چلے گا کہ تم نے اسلام قبول کر لیا ہےوہ تمہارا کیا حشر کریں گے ؟۔۔۔کچھ پل کی خاموشی کے بعدیوسف نے لہجے میں مصنوعی ہمدردی سجائے پوچھا۔
کچھ نہیں کریں گے ۔بلکہ وہ خوش ہوں گے ۔۔۔ہابیل نے اطمینان سے جواب دیا۔
بھلا اگر انہیں ایک مسلمان کے بیٹے اور ایک مسلمان کا جگری یار ہونے پر فخر تھا تو کیا ایک مسلمان کے باپ ہونے پر فخر نہیں ہوگا؟۔۔۔وہ دل ہی دل میں سوچ رہا تھا۔
خوش فہمی ہے تمہاری۔۔۔یوسف نے استہزائیہ انداز میں سر جھٹکا۔
تم ایک مہربانی کرو یوسف بن یحییٰ مجھے خوش فہم ہی رہنے دو۔واللہ تم سے میری کچھ دیر کی خوشی برداشت نہیں ہوئی ۔ابھی سے ہی ٹینشن دے دو کہ کمانڈر کیا حشر کریں گے ؟یار تب کی تب دیکھیں گے۔۔۔ہابیل نے بے ساختہ دانت پیسے ۔اس کی بات پر مقابل اندر تک سلگ کر رہ گیا۔
خوش فہمی اچھی چیز ہے پال لینی چاہیے۔انسان کی کم از کم اپنی نظر میں ہی عزت رہ جاتی ہے ۔۔۔یوسف بن یحییٰ نے ایک اور طنز کا تیر چھوڑا۔جو سیدھا جا کر ہابیل کے معصوم سے دل میں لگا تھا۔وہ منہ بنا کر وہیں روٹھی محبوبہ کی طرح رخ موڑ کر بیٹھ گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگر ان دونوں کو وہیں چھوڑ کر ہم دوسری ٹنل کے اس جنگلے نما کمرے میں آئیں تو وہاں اس وقت ہیری اکیلا بیٹھا کسی گہری سوچ میں گم تھا۔کل سے حاتم اس سے ناراض تھا لیکن ہیری کے اتنی بار منانے کے باوجود حاتم بن یاسر کے ماتھے کی تیوریاں کم نہیں ہوئی تھیں ۔اب بھی وہ ہیری کے معافی نامے سے زچ ہو کر غصے سے اٹھ کر کچن میں چلا گیا تھا۔ہیری وہیں بیٹھا اپنی ہی سوچوں میں گم ان گزرے مہینوں کے بارے میں سوچ رہا تھا۔
اللہ ! میں اب تک زندہ کیسے ہوں ؟۔۔۔یک دم کچھ یاد آنے پر اس نے بے ساختہ سراٹھا کر اوپر کی جانب دیکھا۔
واللہ ان ڈھائی مہینوں میں نہ کوئی وسکی نہ شیمپین اور نہ ہی اسکاچ لیکن پھر بھی ہیری سٹیفن زندہ سلامت ہے۔۔۔حیرت اور شاک کے ملے جلے تاثرات لیے وہ ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے اٹھا۔
میں تو ڈرنک کیے بغیر پانچ سے چھ گھنٹے مشکل سے گزارتا تھا ۔حیرت ہے اتنے دن کیسے گزار لیے؟۔۔۔عجیب کمینی سی خوشی ہوئی تھی اسے۔اس نے ایک پل کے لیے اپنی آنکھیں بند کر کے ا س خوشی کو محسوس کرنا چاہا۔
حمدللہ رب العالمین ! اس سے جان تو چھوٹی ۔۔۔وہ آنکھیں بند کیے ہی دھیمی سی آواز میں بولا۔
بیچارے ایبل کو بھی اپنے ساتھ لگا لیا تھا میں نے فری میں ہی ۔۔۔آنکھیں کھول کر اس نے ایبل کے انداز میں ہی کہا اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا جنگلے کے دروازے تک آیا۔دروازہ کھلا دیکھ کر اسے کوئی حیرت نہیں ہوئی تھی کیونکہ اب یہ اکثر کھلا ہی رہتا تھا۔باہر آکر ہیری نے ایک نظر آس پاس دیکھا وہ چھوٹی سی جگہ بلکل صاف ستھری تھی ۔کسی کے سگھڑ پن کی ایک عمدہ مثال ۔وہ چند قدم کا فاصلہ طے کر کے کچن تک آیا۔ایک نظر گردن موڑ کر اس چھوٹی سی راہداری کو دیکھا ۔
ہائے ! میں کتنی اچھی صفائی کرتا ہوں ۔ میرے ہاتھ تو بنے ہی صاف صفائی کرنے کے لیے ہیں ۔چاہے وہ برتنوں کی صفائی ہو،
کپڑوں کی صفائی ہو یا صحن کی صفائی ہو ۔۔۔وہ خود پسندی کی آخری حدیں پار کرتا اپنی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتا کچن میں آکر کھڑا ہوا ۔
ایک نظر حاتم کے خفا خفا سے چہرے پر ڈالی ۔وہ جو اس کے آنے سے پہلے آملیٹ میں ڈالنے کے لیے پیاز کاٹ رہا تھا اسے دیکھ کر اس کے ہاتھ اور تیزی سے چلنے لگے۔ہیری چہرے پر دوستانہ مسکراہٹ سجائےوہیں شیلف سے ٹیک لگا کر کھڑا ہوگیا۔ دونوں ہاتھ سینے پر باندھے اس نے ذرا سی گردن موڑ کر حاتم کو دیکھا۔وہ بار بار اپنی آنکھوں سے نکل رہے پانی کو صاف کررہا تھا۔آنکھیں بار بار رگڑنے کی وجہ سے سرخ پڑچکی تھیں ۔
مجاہد!۔۔۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد ہیری کی آواز وہاں سنائی دی۔حاتم نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ وہ اب پیاز کاٹنے کے بعد انہیں ایک پلیٹ میں نکال کر ٹماٹر اٹھا رہا تھا۔ہیری نے ایک سرسری سی نظرشیلف پر ڈالی ۔
سٹوو کے ساتھ ہی کچھ فاصلے پر زیتون کے تیل کی بوتل موجود تھی۔دوسری طرف دو انڈے ان کے ساتھ پیاز والی پلیٹ جس میں پہلے سے ہی سبز مرچیں کاٹ کر رکھی گئی تھیں ۔ان کے ساتھ بریڈ والا پیکٹ موجود تھا ۔یہ سب تو ناشتے کا سامان تھا لیکن ہیری کو بریڈ کے پیک کے ساتھ اپنی مطلوبہ چیز بھی مل چکی تھی۔
ایک عدد تازہ انجیر،یہ کہاں سے آئی تھی ؟حاتم نے وہ دھو کر رکھی تھی یا نہیں ۔اس بات سے اسے کوئی غرض نہیں تھی ۔ہیری نے لچائی نظروں سے اس انجیر کو دیکھتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر اس وہاں سے اٹھالیا۔اب وہ غور سے اس کامعائنہ کر رہا تھا۔پھر حاتم کے گلے میں موجود کفیے سے ہی اسے اچھی طرح صا ف کر کے ایک بائٹ لی۔اس کی حرکت پر حاتم بن یاسر نے ماتھے پر بل لیے پٹخنے والے انداز میں کٹے ہوئے ٹماٹر اٹھا کر پیازوں والی پلیٹ میں رکھے ۔
پتہ ہے مجھے اس شوہر والی فیلنگ آرہی ہے ۔جس کی بیوی اس سے ناراض ہونے کے باوجود بھی کچن میں جاکر اس کے لیے اچھا سا ناشتہ بناتی ہے۔۔۔ہیری کا انداز سراسر مقابل کو اکسانے والا تھا۔اس نے ہاتھ میں پکڑی انجیر کی ایک اور بائٹ لی۔
وہ بھکڑ دو بائٹس میں ہی آدھی سے زیادہ انجیر ختم کر چکا تھا۔باقی بچے چھوٹے سے ٹکرے کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے اس نے حاتم کی طرف بڑھائی ۔
یہ لو تم بھی چکھ لو۔بہت مزے کی ہے۔۔۔ دو انگلیوں میں وہ چھوٹا سا ٹکڑا دبا ئے اس نے حاتم کے منہ کے قریب کیا۔وہ آملیٹ بنانے کے لیے فرائی پین میں آئل ڈال چکا تھا ۔آئل گرم ہونے پر اس نے اس میں پیاز اور ٹماٹر شامل کیے۔
پیچھے کرو ! مجھے نہیں کھانا۔۔۔تیزی سے پین میں چمچ چلاتے ہوئے وہ چڑ کر بولا۔ہیری نے چہرے پر شرارتی مسکراہٹ سجائے وہ ٹکڑا دوبارہ اس کی طرف بڑھایا۔
کھا لو! پتہ ہے جوٹھا کھانے سے پیار بڑھتا ہے۔۔۔وہ مسلسل اسے کھلانے کے چکروں میں تھا۔اس کی بات پر حاتم کو نئے سرے سے تپ چڑھی ۔
میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے پیار پر جو تم جیسے انسان کا جوٹھا کھا کر بڑھنا ہے۔۔۔تپ کر کہتا وہ دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔
نہ کھاؤ !میرے کونسا پھیپھڑوں میں ریشہ کرتا ہے۔میں کھا لیتا ہوں ۔۔۔ہیری نے احسان کرنے والے انداز میں کہتے ویسے ہی دو انگلیوں سے پکڑے انجیر کے ٹکڑے کو اپنے منہ میں رکھا۔وہ وہیں شیلف کے ساتھ کھڑا پہلے کی طرح ہاتھ سینے پر باندھ کر حاتم کو آملیٹ بناتے ہوئےدیکھ رہا تھا۔
اب تو ناراضگی چھوڑ دو۔میں معافی مانگ تو رہا ہوں ۔غلطی سے زبان سے پھسل گیا تھا ۔ واللہ میرا وہ مطلب نہیں تھا۔ہاں ٹھیک ہے میں مانتا ہوں مجھے اس وقت مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن مجاہد۔۔۔حاتم نے ایک ناگوار سی نظر اس پر ڈالی ۔پھر سے اس کی منتیں شروع ہوگئی تھیں ۔
بس !خلص حبیبی!میرے کان پک چکے ہیں کل سے یہ سن سن کر۔۔۔آملیٹ تیار کر کے اس نے وہیں ایک سائیڈ پر رکھا۔
آئندہ میں ہمیشہ پہلے تمہارے بارے میں سوچوں گا ۔بہت سارا،اتنا کہ میری سوچیں ختم ہوجائیں گی۔اس کے بعد بلکل تھوڑا سا اپنے بارے میں سوچوں گا۔۔۔وہ اب محبت بھرے انداز میں اس کے گلے میں بازو ڈالے چہرے پر انتہا درجے کی معصومیت سجائے اسے دیکھ رہا تھا۔حاتم کی بے ساختہ ہنسی نکلی ۔
طیب! طیب! (اچھا اچھا!) اب پیچھے ہٹو !۔۔۔جان چھڑانے والے انداز میں کہتے اس نے ہیری کے بازو پیچھے ہٹائے۔
شکراََ حبیبی! ۔۔۔ہیری نے مشکور لہجے میں کہتے بے ساختہ اس کا سر چوما۔حاتم نے اپنی بائیں کہنی زورسے اس کے پیٹ میں ماری۔ہیری کی بے ساختہ کراہ نکلی۔
زیادہ سر مت چڑھو اب !۔۔۔حاتم چڑ کر بولا۔یہ اب ٹو مچ ہو گیا تھا۔
آہ اللہ ! ۔۔۔مجاہد کے بچے ! میرے پیٹ سے کیا دشمنی ہے تمہاری؟۔۔۔وہ روہانسا ہی ہو گیا ۔ابھی کل بھی یہیں ماری تھی کہنی ا س کا درد ابھی تک نہیں گیا تھا۔
تم اپنی حرکتیں ٹھیک کر لو نا۔۔۔وہ صاف برا مان گیا ۔
میں نے ایک ویڈیو دیکھی تھی ریڈ کراس کی ۔اس میں سب کے سامنے ایک لڑکا ، اپنی واپسی کے وقت تمہارے ماتھے کو چوم رہا تھا ۔مجھے لگا تمہیں اچھا لگے گا۔۔۔حاتم کا بے ساختہ دل چاہا تھا کہ اس کا منہ توڑ دے۔کہاں کی بات کہاں جوڑ رہا تھا۔
احمق انسان! وہ میں نہیں تھا۔۔۔وہ دانت پیس کر بولا۔
ایک جیسے گیٹ اپ میں تو گھوم رہے ہوتے ہو۔اوپر سے کفیہ اتنے اہتمام سے لپیٹنا ہوتا ہے ۔حد ہوتی ہے! سیلف آبسیشن کی بھی ۔اتنے بھی اب کوئی خوبصورت نہیں تم لوگ کہ اپنی نیچرل بیوٹی بھی چھپا کر رکھنی پڑے ۔۔آخر میں وہ چڑ کر بولا۔
اصل میں کفیے اور خاص طور پر کالے کفیے کے بغیر اورا،مکمل نہیں ہوتا نا! پھر ٹیرررسٹس والی وائبز بھی نہیں آتیں ۔ اس لیے ہم لوگ کفیے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتے۔۔۔ آخر میں بریڈ کا پیکٹ اٹھا کر اس میں سے بریڈ کے کچھ پیس نکال کر وہیں شیلف پر رکھتے ہوئے حاتم نے مزے سے کندھے اچکا ئے ۔اس کی بات سن کر ہیری اندر ہی اندر سلگ کر رہ گیا۔اب کیا جواب دیتا آگے سے۔حاتم بن یاسر کے اند رآج شاید یوسف بن یحییٰ کی روح آگئی تھی۔لاجواب کر دینے والی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کمانڈر آئزک اس وقت اپنے خیمے میں موجود تھا۔کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے وہ ماضی کی یادوں میں گم تھا۔ایک بازو آنکھوں پر رکھے دوسرے بازوں کو کرسی کے ہینڈل پر رکھے وہ بظاہر بہت پرسکون لگ رہا تھا ۔اسے وہاں بیٹھے آدھا گھنٹہ ہو چکا تھا لیکن ماضی اس کے ذہن کے پردے پر کسی فلم کی طرح چل رہا تھا۔
دفعتاََ اس کے خیمے کا پردہ ایک جھٹکے سے پیچھے ہوا مائیکل ہانپتا ہوا اندر داخل ہوا ۔وہ تیز ی سے چلتا ہوا کمانڈر کے قریب آیا ۔ وہیں اس کی کرسی کے قریب کھڑے ہوکر دونوں ہاتھ کمر پر رکھے اپنا سانس بحال کیا ۔کمانڈر کے ماتھے پر بے ساختہ بل پڑے۔اسے یہ خلل بلکل پسند نہیں آیا تھا اور اس کا اندازہ مائیکل کو اس کے چہرے تاثرات دیکھ کر ہی ہو گیا ۔وہ سیدھا ہوا اور گردن موڑ کر مائیکل کو دیکھا۔
ایسا کون سا کام تھا جو تم یوں بے لگام گھوڑے کی طرح اندر داخل ہوئے ہو۔وہ بھی جب میں نے منع کیا تھا۔۔۔وہ اس کی اڑی ہوئی رنگت کی پروا ہ کیے بغیر سخت لہجے میں پوچھ رہا تھا۔مائیکل نے ایک لمحے کےلیے آنکھیں بند کیں اور ایک گہری سانس لی ۔
کمانڈر! بہت بڑی گڑ بڑ ہو گئی ہے۔لیکن میرا یقین کریں مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ سب اتنی جلدی ہوجائے گا۔۔۔اس کی بات پر کمانڈر کے ماتھے پر پڑے بلوں میں مزید اضافہ ہوا۔اس نے بے ساختہ سوالیہ آئی برو اٹھائے۔مائیکل کی آواز ایک بار پھر وہاں سنائی دی۔
وہ نیاکمانڈر کل کی بجائے آج آرہا ہے اور مجھے خبر ملی ہے کہ آج شام یاسر ابو شباب کے گروپ کے ایک بندے سے اس کی میٹنگ بھی ہے۔اتنا ہی نہیں وہ لوگ سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی سوچ رہے ہیں ۔شاید وہ لوگ رات میں حملہ کریں ۔اس دفعہ ان کے ٹارگٹس میں کچھ صحافی اور ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔۔۔مائیکل نے پوری تفصیل ا س کے گوش گزاری۔
کمانڈر کے چہرے پر ایک لمحے کے لیے پریشانی کے تاثرات ظاہر ہوئے لیکن اگلے ہی پل وہ خود کو کمپوز کرتا ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔ایک نظر مائیکل کو دیکھااور پھر اپنا بازو آگے بڑھا کر مائیکل کو اپنے ساتھ لگایا۔شفقت بھرے انداز میں اس کا سر چوم کر اس نے آہستہ سے اس کا کندھا تھپکا۔
مائیکل تو گرتے گرتے بچا ۔حیرت اور بے یقینی کے ملے جلے تاثرات لیے اس نے سراٹھا کر کمانڈر کو دیکھا۔ایک خوشگوار سا احساس اس کے اندر تک سرایت کر گیا۔اسے کہاں عادت تھی ایسی شفقت اور محبت کی۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد کمانڈر کی سنجیدہ سی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی ۔
مائیکل! میں مانتا ہوں کبھی کبھی بہت سخت ہوجاتا ہوں لیکن تم مجھے بہت عزیز ہو ۔شاید آج کے بعد ہماری ملاقات کبھی نہیں ہوگی ۔اس لیےمیرے لیے دعا کرنا کہ اللہ مجھے میرے مقصد میں کامیاب کرے۔۔۔اس کی بات کسی ٹرانس کی سی کیفیت میں سنتا مائیکل اس کی آخری بات پر یک دم چونکا۔
ان شاء اللہ! آپ ضرور کامیاب ہوں گے کمانڈر!لیکن آپ یوں جانے کی بات کیوں کر رہے ہیں ؟کیا ہوا اگر وہ کمانڈر آج آرہا ہے تو ۔میں اسے آج ہی راستے میں نپٹا دوں گا۔آپ فکر نہ کریں ۔۔۔مائیکل کو لگا شاید وہ اس وجہ سے جا رہا ہے۔ اس لیے اس نے کمانڈر کو تسلی دی۔کمانڈر نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
نہیں !اب میں مزید یہاں نہیں رک سکتا۔تم سمجھ رہے ہو نا؟میں کیا کہہ رہا ہوں ؟۔۔۔کمانڈر نے اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے پوچھا۔جواباََ مائیکل نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
میری بات دھیان سے سنو ! کوئی بھی میرے بارے میں پوچھے تو تم نے یہی کہنا ہے کہ تمہیں کچھ نہیں معلوم ۔۔۔وہ اسے سمجھانے والے انداز میں کہہ رہا تھا۔
لیکن ایسے کیسے میں اتنا بڑا جھوٹ بول دوں؟آپ ہی تو کہتے ہیں جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے ؟ اور پھر جو نیا کمانڈر آرہا ہے
میں اسے کیوں دھوکا دوں ۔ ۔۔مائیکل نے ایک وفا دار فوجی ہونے کی بھر پور ایکٹنگ کی ۔آنکھوں میں تپانے والی چمک لیے وہ کمانڈر کے چہرے کے تاثرات انجوائے کر رہا تھا۔
ایک بات یہاں بٹھا لو ! تمہارا کمانڈر ہمیشہ میں ہی رہوں گا۔ چاہے آئی ڈی ایف میں آئزک بن ابراہیم کی غداری کے قصے عام ہی کیوں نہ ہو جائیں ۔۔۔کمانڈر نے اپنی دو انگلیوں سے اس کی کنپٹی پر دستک دیتے ہوئے اپنی بات پر کافی زور دیا۔
اور وہ کیوں بھلا؟ ۔۔۔آئی برو اٹھا کر پوچھا گیا ۔
یہ بات تم ا چھے سے جانتے ہو کہ کیوں ۔۔۔کمانڈر نے کیوں پر کافی زور دیا ۔مائیکل اندر ہی اندر سلگ کررہ گیا۔
آپ ہر دفعہ یونہی کرتے ہیں میرے ساتھ۔۔۔وہ منہ بنا کر بولا ۔جواباََ کمانڈر نے آہستہ سے اس کا کندھا تھپکا۔
اب تم لگ جاؤ کا م پر۔۔۔اس کی بات پر آہستہ سے سر ہلاتا مائیکل باہر کی جانب چلا گیا ۔پیچھے کمانڈر ایک بار پھراکیلا رہ گیا تھا۔اس نے ایک نظر کلائی پر بندھی گھڑی کو دیکھا۔عصرکی نماز میں کچھ وقت باقی تھا۔اس سے پہلے اسے یہاں سے اپنا کام نپٹانا تھا۔کچھ سوچ کر اس نے اپنا فون نکالا اورایک نمبر ملایا۔دوسری رنگ پر ہی فون اٹھا لیا گیا تھا۔دوسری طرف موجودانسان نے سلام میں پہل کی تھی ہمیشہ کی طرح ۔کمانڈر نے مسکراتے ہوئے سلام کا جواب دیا۔
آج آپ نے کیسے ہم غریبوں کو یاد کر لیا؟۔۔۔دوسری جانب سے خفگی بھری آوازابھری۔
کیسے ہو؟۔۔۔جواباََ بہت نرمی سے پوچھا گیا ۔مقابل تو اتنے نرم لہجے پر ہی تپ گیا تھا۔
آپ کو اس سے کیا؟۔۔۔تڑخ کر کہتا وہ کال کٹ کرنے والا تھا شاید۔
عصر کی نماز گھر پر ادا کرو گے یا مسجد میں ؟۔۔۔ کمانڈر نے نارمل انداز میں پوچھا تھا جیسے معمول کی بات ہو۔دوسری طرف صالح بن یحییٰ کتنے ہی لمحے کچھ بول ہی نہیں پایا تھا۔پھر اس کی شاک زدہ سی آواز کمانڈر کو سنائی دی۔
آپ نے یہ پوچھنے کے لیے مجھے فون کیا تھا؟۔۔۔کمانڈر نے اس کی بات پر بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
نہیں! میں دراصل تم سے ملنا چاہتا تھا اس لیے پوچھ رہا تھا۔۔۔دوسری جانب صالح کو ایک اور جھٹکا لگا ۔
میں وہی نہیں جو آپ سمیت آپ کی آئی ڈی ایف کو دھوکا دے کر وہاں سے نکلا تھا؟۔۔۔اس نے جیسے تصدیق چاہی ۔
میں بھی وہی ہوں جس نے اس دھوکےکے باوجود تمہیں صرف بازو پر گولی ماری تھی۔تم سمجھ رہے تھے عینک نہ ہونے کی وجہ سے مجھے کچھ نظر نہیں آرہا ؟۔۔۔کمانڈر نے بھی ٹکاسا جواب دیا ۔دوسری جانب صالح کا منہ صدمے سے کھلا تھا۔اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتا کمانڈر کی آواز ایک بار پھر سنائی دی۔
تمہارے گھر کے پاس جو مسجد ہے میں وہاں آرہا ہوں ۔ایک گھنٹے تک کچھ بھی کر کے وہاں پہنچو۔۔۔سنجیدگی سے آرڈر دے کر اس نے بغیر صالح کی کوئی بات سنے کال کٹ کردی۔دوسری جانب وہ اس حرکت پر اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اب اگر ہم اس ہال نما کمرے میں آئیں تو وہاں یوسف اور ہابیل کے ساتھ آج ایک اور انسان موجود تھا۔وہ تینوں وہیں ٹیبل کے گرد رکھی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔کمانڈر سے بات کر کے اس نے اپنا فون ٹیبل پر رکھا اور دوبارہ ہابیل کی طرف متوجہ ہوا۔وہ آج کافی دن بعد ان دونوں سےملنے آیا تھا لیکن یوسف بن یحییٰ کے تیور ہی نہیں مان تھے کہیں ۔البتہ ہابیل کافی خوش اخلاقی سے پیش آرہا تھا۔
صالح !کس کا فون تھا؟۔۔۔ہابیل نے عادت سے مجبور ہو کر سوال پوچھا۔صالح بن یحییٰ اس کے سوالوں سے زچ نہیں ہوتا تھا
بلکہ بہت نرمی سے ان کا جواب دیا کرتا تھا۔
تمہارے بابا کا ۔۔۔صالح نے ایک نظر یوسف کودیکھا جس کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات واضح ہوئے تھے۔نجانے کیوں کمانڈر کاصالح کو فون کرنا یوسف بن یحییٰ کو چبھا تھا۔
کیسے ہیں وہ؟۔۔۔یوسف کی زبان سے بے ساختہ پھسلا ۔ہابیل کچھ لمحے خاموش رہا اور پھر اس نے یہ نہیں پوچھا کہ اس کا باپ کیسا ہے اس نے صالح کی توقع کے عین مطابق سوال کیا تھا۔
صالح کیا انہوں نے کہا کہ وہ واپس آنا چاہتے ہیں؟ یا وہ آج بھی اپنے گناہوں پر مجبوری کا لیبل لگا کر بیٹھے ہیں ؟۔۔۔وہ بے چینی سے پوچھ رہا تھا ۔صالح نے ایک گہری سانس لی اور پھر ایک سرسری سی نظر یوسف پر ڈال کر ہابیل کی طرف مڑا۔
مجھے آج ملنے کے لیے بلایا ہے انہوں نے۔تمہیں چلنا ہے؟۔۔۔سنجیدگی سے کہتے آخر میں اس نے سوالیہ آئی برو اٹھا کر پوچھا۔یوسف بن یحییٰ کے کان فوراََ کھڑے ہوئے ۔
مجھے چلنا ہے ۔لے جاؤ گے ؟۔۔۔یوسف نے بے اختیار پوچھا۔صالح نے نفی میں سر ہلایا۔
اگر ہابیل جانا چاہتا ہے تو ٹھیک ورنہ میں خود ہی مل آؤں گا۔۔۔صالح نے دوٹوک لہجے میں کہتے ایک نظر ہابیل کو دیکھا۔
جب تک وہ آئی ڈی ایف چھوڑ نہیں دیتے ۔مجھے ان سے نہیں ملنا۔اگر تم سے میرے بارے میں پوچھیں بھی تو تم انہیں کچھ مت بتانا۔یہ بھی نہیں کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔۔۔وہ خفگی سے کہتا وہیں ٹیبل پر کہنیاں ٹکائے ان پر اپنی ٹھوڑی رکھ چکا تھا۔صالح سمجھنے والے انداز میں سر ہلاتا اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔
طیب؟(اچھا؟) تمہیں کیوں لگا کہ میں تمہاری بات مانوں گا؟۔۔۔لطیف سا طنز کرتے آخر میں ا س نے ایک تیکھی نظر یوسف پر ڈالی ۔
اور تم یوسف بن یحییٰ ! یہ تیور کسی اور کو دکھانا جا کر۔۔۔دانت پیس کر کہتا وہ ایگزٹ کی جانب بڑھ گیا۔پیچھے وہ دونوں اس کی پشت کو گھور کر رہ گئے ۔
دفعتاََ یوسف کا فون رنگ ہوا۔ہابیل کی نظریں بھی بے ساختہ اسکرین کی طرف گئیں۔ابراہیم کی کال آرہی تھی ۔یوسف نے جیسے ہی کال پک کر کے فون کان سے لگایا دوسری طرف سے ابراہیم کی بوکھلائی ہوئی آواز سنائی دی ۔اس کی بات سنتا یوسف ایک جھٹکے سےاپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔
حبیبی! تم جتنی جلدی ہوسکے یہاں پہنچو ۔اس سے پہلے کہ ابو موسیٰ کے غصے کا گراف مزید بڑھ جائے۔۔۔ابراہیم نے اسے ابو موسیٰ کے متوقع ری ایکشن کے بارے میں بتانا ضروری سمجھا۔
طیب حبیبی! (اچھااااا ۔۔۔یار ) میں آرہا ہوں کچھ دیر تک ۔۔۔سنجیدگی سے کہہ کر اس نے دوسری طرف کی بات سنی ۔بے ساختہ اس کے ماتھے پر بل پڑے۔
مجاہد وہاں کیا کر رہا ہے؟۔۔۔اسے نئے سرے سے تپ چڑھی ۔
کرنا کیا ہے ؟ابو موسیٰ کو جوابی کاروائی کے لیے مسلسل اکسا رہا ہے۔مزید جلتی پر تیل کا کام ابو عمر بہت خوش اسلوبی سے کر رہا ہے۔۔۔ابراہیم چاہ کر بھی خود کو طنز کرنے سے باز نہیں رکھ سکا۔
واللہ ان دونوں نے کسی دن میرے ہاتھوں ضائع ہو جانا ہے۔۔۔یوسف نے ایک ایک لفظ چبا کر ادا کیا۔ابراہیم شاید کسی اور سے بات کر رہا تھا۔یہ کافی غیر اخلاقی حرکت تھی کہ کال کے دوران ہی اپنی باتوں میں لگ جائے بندہ۔ اسی لیے یوسف نے خود ہی کال کٹ کر دی ۔ بے ساختہ اس کا دل چاہا تھا کہ فون سامنے دیوار پر دے مارے۔
کیا ہوا ہے ؟۔۔۔ہابیل نے اس کا پارہ مزید ہائی ہوتا دیکھ کر سرسری سے لہجے میں پوچھا۔
ہونا کیا ہے ؟وہی جو ہر دفعہ ہوتاہے۔واللہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر ان لوگوں سے غزہ کا امن برداشت کیوں نہیں ہوتا؟۔۔۔خاصے تپے ہوئے انداز میں کہتے اس نے بے ساختہ اپنا ماتھا مسلا۔
کیا آئی ڈی ایف نے پھر کہیں اسٹرائیک کی ہے؟۔۔۔اس نے اپنے طور پر انداز ہ لگایا۔ یوسف نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا ۔
یاسر ابو شباب کے گروپ کے ساتھ کچھ مسئلہ ہو گیا ہے۔۔۔اس کی بات سن کر ہابیل نے تاسف سے سر جھٹکا۔
تم لوگوں کو امن واقعی راس نہیں آتا۔تم لوگوں کو ہر وقت لڑنے کے لیے کوئی نہ کوئی چاہیے ۔ دشمن نہیں تو تم لوگوں کے اندر موجود وہ کالی بھیڑیں ہی سہی جنہیں دشمن کی کھلی سپورٹ حاصل ہے ۔ واللہ اگر اسرائیل جنگ بندی کر بھی دے نا تو تم لوگ آپس میں ہی لڑ لڑ کر مر جاؤ گے ۔۔۔ یوسف نے بمشکل خود کو اس کا گلا دبانے سے روکا۔
تمہاری تقریر ختم ہو گئی ہو تو میں جاؤں؟۔۔۔دانت پیس کر کہتا وہ کرسی کے پاس پڑی اپنی گن اٹھاچکا تھا۔
میں تو گراؤنڈ رئیلیٹی بتا رہا ہوں ۔تمہیں تو خواہ مخواہ مرچیں لگ رہی ہیں ۔۔۔وہیں اسٹول پر بیٹھتے ہوئے ہابیل نے بے نیازی سے شانے اچکائے ۔یوسف نے ایک کھا جانے والی نظر اس پر ڈالی اور ایگزٹ کی طرف بڑھا۔
اس کے جانے کے بعد ہابیل وہیں بیٹھا دل ہی دل میں اس کی سلامتی کی دعا کر رہا تھا۔ بے ساختہ اس کے باپ کا عکس اس کے ذہن کے پردے پر لہرایا۔اس وقت اس کا شدت سے دل چاہا تھا کہ کہیں سے اس کا باپ آجائے اور وہ دوڑ کر اس کے سینے سے لگ جائے۔
بابا! آپ واپس آجائیں نا؟۔۔۔وہ دل ہی دل میں اپنے باپ سے مخاطب تھا۔بے اختیار اس کی آنکھیں نم ہوئی تھیں ۔ہاں اس کا باپ دنیا کے لیے اچھا نہیں تھا لیکن ہابیل کے لیے وہ آج بھی اس کا ہیرو تھا۔
وہ اپنے باپ کی مجبوریوں سے بھی واقف تھا اسی بات نے تو اسے کبھی اپنے باپ سے نفرت نہیں ہونے دی۔وہ چاہے ساری زندگی اپنے باپ سے ناراض رہے لیکن ہابیل کو کبھی اپنے باپ سے نفرت نہیں ہوسکتی تھی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ کچھ دیر پہلے گھر واپس آیا تھا ۔صالحہ کی خفگی بھری ڈانٹ سننے کے بعد وہ پرسکون سا ٹانگ پر ٹانگ جمائے کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر بیٹھا تھا۔اس کے بازو کا زخم اب کافی حد تک ٹھیک ہو چکا تھا ۔ صالحہ جو اس کے سامنے کھڑی اسے اچھی خاصی سنانے کے بعد اس کی طرف سے جواب کی منتظر تھی،اب بیچاری زچ ہو کر رہ گئی تھی ۔صالح نے ایک سرسری نظر اس کے چہرے پر ڈالی لیکن پھر اگلے ہی پل نظریں باہر کے دروازے پر ٹکالیں۔اس کی اس حرکت پر صالحہ کی بس ہوئی تھی ۔
صالح ! اب مجھے غصہ آرہا ہے۔تم پچھلے آدھے گھنٹے سے مسلسل مجھے اگنور کر رہے ہو۔۔۔خاصے تپے ہوئے انداز میں کہتی وہ اس کے برابر میں رکھی کرسی پر بیٹھی ۔اس کی بات پر صالح نے بمشکل اپنی ہنسی دبائی ۔
واللہ! میں کب اگنور کر رہا ہوں ؟۔۔۔وہ صاف مکر گیا تھا ۔صالحہ بیچاری اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گئی۔
تم صرف مجھے زچ کر نے کے لیے گھر آتے ہو نا؟۔۔۔۔صالحہ نے تھوڑا سا اس کی طرف جھک کر رازداری سے پوچھا۔مقابل کا منہ صدمے سے کھلا تھا۔
طیب؟۔۔۔تو تم کیا چاہتی ہو میں کیا کروں؟مثلاََ یہاں بیٹھ کر تمہاری محبت میں اشعار کہوں ؟یا قیس کی طرح دیوانہ بنا صحراؤں کی خاک چھانتا پھروں ؟۔۔۔وہ تپ ہی تو گیا تھا۔اس عورت کا بھی آج تک اسے سمجھ نہیں آیا تھا ۔
واللہ تم قیس کی طرح صحرا میں دیوانے بن کر گھومتے کتنے کیوٹ لگو گے ؟۔۔۔وہ شرارتی مسکان چہرے پر سجائے پوری طرح اس کی طرف گھومی۔
صالحہ! یہ اب زیادہ ہورہا ہے۔۔۔وہ منہ بنا کر بولا۔
اچھا ایک بات بتاؤ کہ اگر میرے بابا میرا رشتہ نہ دیتے تو کیا تم واقعی میری محبت میں مجنوں بن جاتے؟۔۔۔صالحہ نے ایک بار پھر اس کا صبر آزمایا۔وہ سیدھا ہوا اور اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے نفی میں سر ہلایا۔
مش ممکن!(نا ممکن!) ۔۔۔میں کسی بم دھماکے میں یا کسی اسرائیلی فوجی کی گولی سے شہید ہو نا پسند کرتا۔ ۔۔ تپانے والی مسکراہٹ چہرے پر سجائے وہ اسے اندر تک سلگا گیا تھا۔ وہ خفگی سے رخ موڑ گئی ۔صالح نے دوبارہ کرسی کی پشت سے ٹیک لگا لی۔کچھ دیر کا سکون ہی سہی ۔وہ جانتا تھا کہ وہ خود ہی تھوڑی دیر بعد ساری خفگی بھلا کر اس سے باتوں میں لگ جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
شام کے سائے جیسے ہی گہرے ہوئے تو غزہ پٹی پر موجودآئی ڈی ایف کے اس عارضی ہیڈ کوارٹر میں معمول سے زیادہ ہلچل تھی۔نیا کمانڈر آچکا تھا اور اب وہ سارے فوجیوں کو جمع کیے انہیں مختلف ہدایا ت دے رہا تھا۔کمانڈر آئزک نہ واپس آیا تھا اور نہ ہی اسے واپس آنا تھا۔اس سب میں مائیکل جورڈن کو صرف ایک ہی فکر کھائے جارہی تھی کہ اسے کیسے نئے کمانڈر کو شیشے میں اتارنا ہے۔ویسے اس کا دل تو چاہ رہا تھا اسے پہلی فرصت میں ہی قبر میں اتار دے۔سب کو جانے کا کہہ کر اس نے مائیکل کو وہیں رکنے کا اشارہ کیا تو چارو ناچار اسے رکنا پڑا۔سب لوگوں کے جاتے ہی وہ نیا کمانڈر مائیکل کی طرف مڑا۔
مائیکل! تم شکل سے جتنے معصوم لگتے ہو حقیقت میں ۔۔۔مائیکل نے درمیان سے ہی اس کی بات اچک لی ۔
واللہ حقیقت میں بلکل نہیں ہوں ۔۔۔آگ لگانے والے انداز میں کہتا وہ مقابل کو اندر تک سلگا گیا ۔
میں بہت اچھے سے سمجھ رہا ہوں کس کی زبان بول رہے ہو تم لیکن ۔۔۔ دبے دبے غصے سے کہتا وہ ایک لمحے کے لیے رکا۔جب ایک بار پھر مائیکل کی زبان پر کھجلی ہوئی ۔
لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ تم کر کچھ نہیں سکتے۔۔۔وہ بے نیازی سے شانے اچکا کر بولا۔اس کمانڈر نے ضبط سے مٹھیاں بھینچ لیں ۔
ایک بات یاد رکھنا جس دن مجھے تمہارے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت مل گیا اس دن تمہیں اپنے ہاتھو ں سے شوٹ کروں گا۔ اس لیے کہہ رہا ہوں میرے ساتھ ہاتھ ملا لو۔۔۔ وہ غصے سے سرخ آنکھیں لیے اسے وارننگ دے رہا تھا۔اس کی بات سنتا مائیکل یک دم گردن پیچھے پھینک کر ہنسا ۔جیسے اس نے کوئی لطیفہ سنایا ہو۔
یہاں میں صرف کمانڈر آئزک کی وجہ سے تھا۔اب وہ نہیں ہیں تو تمہیں کیا لگا کہ میں تمہارے اشاروں پر ناچنا شروع کر دوں گا؟۔۔۔طنزیہ انداز میں کہتے اس نے مقابل کے غصے کو مزید ہوا دی۔
جس انسان نے تمہارے باپ کو مارا اسی سے وفاداری نبھا رہے ہو؟۔۔۔جیکب نے اسے کمانڈر آئزک سے بد ظن کرنے کی کوشش کی۔مائیکل نے تنفر سے سر جھٹکا۔
اس نے میری زندگی پر بہت بڑا احسان کیا تھا میرے باپ کو مار کر ۔تو اپنے محسن سے وفاداری بھی نہ نبھاؤں اب؟۔۔۔مائیکل نے سوالیہ آئی بر اٹھائے۔
دیکھو مائیکل ! اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کرو ۔اگر تم میرا ساتھ دو گے تو یقیناََ تمہاری زندگی بھی آسان رہے گی اور آئزک کی بھی ۔لیکن اگر تم میرے خلاف جانے کا سوچ رہے ہو تو ۔۔۔اس کے لہجے میں دھمکی واضح تھی۔
یہ دھمکیاں کسی اور کو جاکر دینا۔ایک بات اور جس بندے سے تمہاری میٹنگ تھی وہ آج مارا گیا ہے ۔حماس کےلوگوں کے ساتھ خواہ مخواہ کے پنگے لے لیے تھے بیچارے نے۔۔۔تپانے والی مسکراہٹ لیے وہ باہر کی جانب بڑھاخیمے کا پردہ اٹھا کر اس نے ذرا سی گردن موڑ کر کرسی پر بیٹھے جیکب کو دیکھا۔
یہاں تک پہنچ تو گئے ہو لیکن ذرا محتاط رہناکیونکہ یہاں کچھ پتہ نہیں چلتا کب کوئی آپ سمیت آپ کا ٹینٹ بارود سے اڑا دے۔بھئی میں تو یہاں کے لوگوں کی کبھی کبھار مدد بھی کر دیتا ہوں اس لیےمجھے تو وہ لوگ کچھ نہیں کہیں گے۔تم تھوڑا الرٹ رہنا اور رات کے وقت تو حملے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔۔۔اطمینان بھرے لہجے میں مقابل کا سکون غارت کرتا وہ وہاں سے جا چکا تھا۔اتنا تو طے تھا کہ آج کی رات جیکب کو نیند نہیں آنی تھی۔مائیکل نے اس کے اندر کے خوف کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حاتم کو گئے کافی گھنٹے ہوچکے تھے لیکن اب تک اس کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا۔وہ جمعہ پڑھنے گیا تھا لیکن اب عشاء کا وقت ہونے والا تھا۔ہیری کو اب واقعی فکر ہورہی تھی۔وہ پریشانی سے یہاں وہاں ٹہلتا اس کا انتظار کر رہا تھا۔کچھ دیر مزید انتظارکرنے کے بعد وہ اس جنگلے نما کمرے سے باہر نکلا۔چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا وہ باہر کی جانب بڑھا۔اب تک وہ جتنی دفعہ باہر جاچکا تھا اس ٹنل کے راستے اسے زبانی یاد ہوچکے تھے۔وہ ٹنل کے راستوں سے گزرتا دل ہی دل میں حاتم کے ٹھیک ہونے کی دعا کر رہا تھا۔
اللہ! اس مجاہد کے بچے کو میں نے کہا بھی تھا مجھے ساتھ لے جائے ۔یہاں میں اس کی فکر میں ہلکان ہورہا ہوں اور اسے کوئی فکر ہی نہیں ہے۔۔۔وہ چلتا ہوا مسلسل بڑبڑا رہا تھا۔کچھ آگے چل کر اس نے یک دم اپنی اسپیڈ تیز کی ۔یہ حصہ پہلے والے کی نسبت قدرے کھلا تھا ۔ہیری تقریباََ بھاگتے ہوئے وہاں سے گزر رہا تھا۔
مجاہد کے بچے! تم ایک دفعہ مل جاؤ تمہاری ہڈی پسلی ایک کر دوں گا۔واللہ خوار کروا کر رکھ دیا۔۔۔وہ پھولی ہوئی سانس کے ساتھ کہتا مسلسل آگے بڑ ھ رہا تھا۔
تقریباََ ایک گھنٹے تک مختلف شارٹ کٹ راستوں سے گزرتے ہوئے وہ آخر کار باہر نکل آیا تھا۔یہ ایگزٹ صالح کے گھر سے کچھ فاصلے پر موجود مسجد کے پچھلے حصے پر تھا۔۔۔ہیری اس راستے سے کئی بار آچکا تھا حاتم کے ساتھ ۔وہ باہر نکل کر گہری سانس خارج کرتے ہوئے وہیں دیوار کے ساتھ ٹیک لگا گیا۔
ایک نظر اس نے اس چھوٹی سی دیوار کے پار جھانکا۔لیکن سامنے کا منظر دیکھ کر ہیری ایک لمحے کے لیے اپنی جگہ پر ٹھٹھک کر رہ گیا ۔بے ساختہ ہی اس نے اپنی پلکیں جھپکائیں ۔لیکن نہ منظر بدلا اور نہ ہی ہیری اپنی جگہ سے ہل سکا۔
کمانڈر آئزک!یہاں کیا کررہے ہیں ؟۔۔۔اس نے خود کلامی کی ۔تبھی اسے اپنے پیچھے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا۔اگلے ہی پل کسی کی اسنائپر کی نال اسے اپنی پسلی میں گھستی ہوئی محسوس ہوئی ۔ہیری نے جھٹکے سے گردن موڑ کر اپنے پیچھے کھڑے انسان کودیکھا۔
تم کس سے پوچھ کر باہر آئے ہو؟۔۔۔دانت پیس کر پوچھاگیا۔اسنائپر کا دباؤ مزید بڑھا۔حاتم کی بات سن کر ہیری نے پہلے تو کراہتے ہوئے اس کی اسنائپر ہٹائی اور پھر ایک زور دار مکا اس کے منہ پر مارا۔مقابل شایدا س حملے کے لیے تیار نہیں تھااس لیے لڑکھڑا کر دو قدم پیچھے ہٹا۔
واللہ تمہیں پتہ نہیں کیا آبسیشن ہے میری نازک پسلیوں سے۔۔۔وہ روہانسا ہو کر بولا۔حاتم نے اپنے ہونٹ سے نکلتے خون کو صاف کرتے ہوئے اس کی گردن میں بازو ڈال کر ہلکا سا دباؤ بڑھایا۔ہیری کی دبی دبی چیخ نکلی۔
مجاہد!میں تمہارے لیے پریشان تھا یار اس لیے تمہیں ڈھونڈنے آگیا۔پلیز میری گردن مت مروڑنا میں تمہارے کان پکڑتا ہوں ۔۔۔ہیری نے معصومیت سے کہتے دونوں ہاتھ اوپر کر کے اس کے کان پکڑ کر زور سے کھینچے۔حاتم نے ایک جھٹکے سے اسے چھوڑا تو وہ پیچھے دیوار سے ٹکرایا۔
ظالم انسان! کمر توڑ دی میری۔۔۔ہیری درد سے چلاتے ہوئے اسے کھاجانے والی نظروں سے گھور رہا تھا۔
اس دن کیوں بکواس کر رہے تھے کہ تمہیں واپس جانےکا راستہ نہیں معلوم؟۔۔۔حاتم نے بے ساختہ دانت پیسے۔اس کی بات پر ہیری نے اپنی داڑھی کھجاتے ہوئے ایک نظر اس پر ڈالی۔
وہ دراصل۔۔۔اس راستے سے ہم پہلے بھی کافی دفعہ آئے ہیں تو یاد رہ گیا۔۔۔حاتم نے سر جھٹکتے ہوئے ایک نظر اس دیوار کے پار دیکھا۔تقریباََ سب نمازی واپس جا چکے تھے صرف اکا دکا لوگ وہاں موجود تھے جن میں سے ایک اسحٰق بن ابراہیم بھی تھا۔ہیری نے بھی ذرا سی گردن موڑ کر دیکھا۔تبھی حاتم کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔
اسحٰق بن ابراہیم واپس لوٹ آیا ہے ہیری!۔۔۔وہ ٹھہرے ہوئے لہجے میں کہہ رہا تھا۔ہیری کی آنکھوں میں حیرت اور بے یقینی ایک ساتھ آئی ۔وہ کسی خواب کی سی کیفیت میں اپنے سامنے دیوار کے اس پار موجود شخص کو دیکھ رہا تھا جس کی ایک سائیڈ ہی اسے نظر آرہی تھی۔
مجاہد! تمہیں کیسے پتہ چلا ؟کیا تم ملے تھے کمانڈر سے؟۔۔۔ہیری نے بے ساختہ سوال کیا۔
صالح نے بتایا تھا ۔لیکن جانتے ہو مجھے حیرانی نہیں ہوئی تھی۔میں جانتا تھا وہ ایک دن ضرور واپس آئے گا ۔۔۔اس کی بات پر ہیری نے آس بھری نظروں سے اسے دیکھا۔
کیا میں مل سکتا ہوں ان سے؟اور کیا ایبل کو بتایا تم نے ؟۔۔۔ہیری نے بے چینی سے کہتے ایک دفعہ پھر دیوار کے اس پار دیکھا جہاں اسحٰق اب صالح کے ساتھ چلتا ہوا مسجدکے دروازے کی طرف جارہا تھا۔ پہلے ہیری کی نظر اس پر نہیں پڑی تھی شاید وہ کسی اور سائیڈ پر تھا۔
ہابیل بن اسحٰق نے بھی ماشاءاللہ آج صبح اسلام قبول کر لیا ہے ۔یہ بات میں تمہیں بتانے والا تھا لیکن میں بھول گیا۔۔۔حاتم نے پرسکون انداز میں کہتے ایک اور بم پھوڑا۔اس کی بات سن کر ہیری نے بے ساختہ منہ کے زاویے بگاڑے۔وہ دونوں اب صالح کے گھر کی طرف جارہے تھے ۔چلتے چلتے ہیری کو ایک بار پھر اپنا دکھ یاد آیا۔
مجاہد! یار یہ تو زیادتی ہے نا؟یہ دونوں باپ بیٹا یہاں بھی بازی لے گئے ہیں ۔مجھے نہیں پتہ مجھے بھی ابھی اور اسی وقت اسلام قبول کرنا ہے۔۔۔معصومیت سے کہتے آخر میں وہ ضدی لہجے میں بولا۔اس کی بات پر حاتم نے رک کر ایک نظر سر تا پیر اس کا جائزہ لیا۔
تم اس لیے اسلام قبول کر رہے ہو کیوں کہ ہابیل اور اس کے باپ نے اسلام قبول کرلیا ہے؟۔۔۔حاتم کے سوال پر ہیری نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا حاتم کے برابر میں ہی چل رہا تھا۔
میں یہ اپنے دل سے کرنا چاہتا ہوں ۔جانتے ہو کیوں ؟۔۔۔اس نے سوالیہ آئی برو اٹھا کر پوچھا۔حاتم نے اس کی توقع کے خلاف اثبات میں سر ہلایا۔
کیوں کہ تم کبھی بھی مجھے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔تم یہ بات اچھے سے جانتے ہو کہ اگر تم اسلام قبول کرلو گے تو ہم لوگ تمہیں واپس کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔۔۔اس کا جواب سن کر ہیری نے ناک سے مکھی اڑانے والے اندا زمیں اسے دیکھا۔
مجاہد! تم تو بہت پریکٹیکل انسان ہو اکرتے تھے یار۔تمہیں یہ خوش فہمی کیوں ہوئی کہ میں اسلام قبول کرنے کے بعد تمہارے ساتھ اس ٹنل میں رہنا پسند کروں گا؟۔۔۔اس کا انداز سراسر آگ لگانے والا تھا۔
ساری زندگی ٹنل میں تھوڑی گزاریں گے۔ایک اچھا سا گھر بنائیں گے پھر شادی کریں گے اور۔۔۔حاتم اپنی دھن میں کہہ رہا تھا جب یک دم اس کی زبان کو بریک لگی۔
لیکن ایک منٹ! تم سے شادی کرے گا کون؟۔۔۔وہ آنکھوں میں تپانے والی چمک لیے ا س کی جانب مڑا۔ ہیری کو تو پتنگے ہی لگ گئے تھے ۔اتنی بے عزتی وہ بھی منہ پر؟
لیش؟۔۔۔غزہ میں خوبصورت اور حسین لڑکیاں مر گئی ہیں کیا؟۔۔۔وہ تپ کر بولا تھا۔ ایک لمحے کے لیے اس کی آنکھوں کے سامنے غزہ کی سب سے خوبصورت اورحسین لڑکی کا چہرہ لہرایا تھا۔حاتم نے بمشکل اپنی ہنسی دبائی۔
ہوسکتا ہے تمہیں دیکھنے کے بعد وہ زندہ رہنا ہی نہ چاہیں ۔۔۔بے نیازی سے شانے اچکا کر کہتے وہ تیز تیز قدم اٹھاتا آگے بڑھ گیا۔پیچھے ہیری سٹیفن بس ا س کی پشت گھور کر رہ گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
صالح بن یحییٰ کے گھر میں اس وقت صرف تین نفوس موجود تھے۔وہ تینوں اس وقت ہال میں رکھی کرسیوں پر بیٹھے ماضی کے قصے چھیڑ کر بیٹھے ہوئے تھے۔اسحٰق بن ابراہیم کا قبولِ اسلام جہاں صالح کے لیے خوشی کا سبب تھا وہیں اس کے مستقبل کو لے کر ارادے اسے مزید ڈرا رہے تھے۔وہ بظاہر پرسکون سا بیٹھا نظریں اپنی بیوی پر ٹکائے ہوئے تھا جو بہت دلچسپی سے اسحٰق کی زبانی اپنے شوہر کے قصے سن رہی تھی۔درمیان میں وہ متجسس انداز میں کوئی سوال کرتی تو اسحٰق اس کا جواب بھی خوش دلی دیتا۔
چچا! ایک بات بتائیں آپ کو ہابیل ،یوسف اور صالح میں سے سب سے زیادہ محبت کس سے ہے؟۔۔۔اس کے سوال پر اسحٰق نے آہستہ سے نفی میں سر ہلایا۔
صالحہ بیٹا! کوئی بھی میرے لیے صالح بن یحییٰ نہیں بن سکتا۔کیونکہ صالح یہاں رہتا ہے۔۔۔اس نے اپنے سینے پر دل کے مقام پر ہاتھ رکھا۔صالح بن یحییٰ کو خود پر رشک محسوس ہوا تھا۔اسے آج اندازہ ہوا تھا کہ آخر کیوں اسحٰق بن ابراہیم ہمیشہ ان دونوں بھائیوں کو اپنے بیٹے پر تر جیح دیتا تھا۔کیوں کہ صالح کے باپ نے بھی یہی کیا تھا۔اپنے بیٹوں پر اس کے بیٹے کو تر جیح دی تھی۔ایسا نہیں تھا کہ اس کے باپ نے ان کا حق مارا تھا ۔بس اللہ نے ابو صالح کے دل میں ہابیل بن اسحٰق کے لیے محبت ڈال دی تھی۔
اوہ ! یعنی دل کا معاملہ ہے ۔ ۔۔وہ شرارت سے صالح کی طرف دیکھ کر مسکرائی۔جس نے تاسف سے سر جھٹکا۔
اب کچھ کھانے کے لیے بھی دےدو ۔بھوک لگ رہی ہے۔۔۔صالح نے اسے منظر سے ہٹانا چاہا۔جانتا تھا کھانا بناتے بناتے اگلا ایک ڈیڑھ گھنٹہ اس کا کچن میں ہی گزرے گا۔اس کی بات پر صالحہ اور صالحہ کے چچا سسر نے ایک ساتھ اسے گھورا ۔
میں کچھ لاتی ہوں کھانے کے لیے۔آپ لوگ بیٹھ کر باتیں کریں ۔۔۔وہ اٹھنے لگی تھی جب اسحٰق نے اسے روک دیا۔
رہنے دو بیٹا اس تکلف کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔اس نے سہولت سے انکار کیا۔
ارے چچا! آپ بھی کمال کرتے ہیں ۔آپ بیٹھیں میں جلدی سے کھانا بناتی ہوں ۔کون سا روزر وز آپ ملنے آئیں گے ۔۔۔وہ مسکرا کر کہتی کچن کی طرف چلی گئی۔
اس کے جاتے ہی صالح فوراََ اسحٰق کی طرف مڑا۔اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتادفعتاََ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔صالح دل ہی دل میں آنے والے کو صلواتیں سناتا وہاں سے اٹھااور دروازے کی جانب بڑھا۔دروازہ کھولنے پر جو مہان ہستیاں سامنے موجود تھیں انہیں دیکھ کر اسے نئے سرے سے تپ چڑھی ۔ان دونوں نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سلام کیااور اسے تقریباََ دھکا دیتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔
اسلام علیکم!۔۔۔ان دونوں نے بلند آواز میں سلام کیا اور تقریباََ بھاگتے ہوئے ہال میں بیٹھے اسحٰق کی طر ف آئے جو انہیں دیکھ کرحیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات لیے دونوں بازو کھولے انہیں اپنے سینے سے لگانے کے لیے بے قرار کھڑا تھا۔وہ دونوں ایک ساتھ آکر اس کے سینے سے لگے۔
بابا۔۔چچا۔۔وہ دونوں ایک ساتھ بولے ۔اسحٰق انہیں کتنی ہی دیر یونہی اپنے ساتھ لگائے کھڑا رہا۔سکون کی ایک لہر اس کے اندر تک دوڑ گئی تھی۔کتنا تڑپا تھا وہ ان دونوں کو اپنے سینے سے لگانے کے لیے۔
ہابیل اور یوسف آنکھوں میں ڈھیروں آنسو لیے دھیمی آواز میں اس سے گلے شکوے کرنے میں مصروف تھے ۔وہ محبت سے باری باری ان کی پیشانی چومتا نم آنکھوں سے مسکرادیا۔صالح بن یحییٰ تو اس ملن پر اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گیا ۔وہ چلتا ہوا ان کے پاس آیااور ایک کھا جانے والی نظر دونوں بن بلائے مہمانوں پر ڈالی پھر کچن میں موجودصالحہ کو وہیں سے ہانک لگائی۔
صالحہ! باہر آؤ ذرا یہ دیکھوابھی کچھ دیر پہلے کوئی کہہ رہا تھا کہ صالح بن یحییٰ یہاں رہتا ہے ۔یہاں ۔۔۔اسحٰق کے اندا زمیں ہی اپنے سینے پر انگلی رکھے وہ طنزیہ انداز میں کہتا اسے دیکھ کم اور گھور زیادہ رہا تھا۔
اور اب دیکھو اسی سینے سے ان دونوں کو لگائے آنسو بہائے جارہے ہیں ۔۔۔وہ ان کے رونےپر چوٹ کرتا وہیں دھپ سے کر کے کرسی پر بیٹھا۔اس کی آواز سن کر صالحہ بھی باہر آئی اور سامنے یوسف اور ہابیل کو دیکھ کر اس نے ہلکی سی مسکراہٹ لیے سلام کیا۔پھر چلتی ہوئی صالح کے قریب آکر کھڑی ہوئی۔
چچا! یہاں جلنے کی بو کہاں سے آرہی ہے؟۔۔۔ناک سکیڑ کرکہتی وہ صالح کو اندر تک سلگا گئی ۔
شو حالک یا اختی؟(کیسی ہیں آپ سسٹر؟) ۔۔۔وہ دونوں اسحٰق سے الگ ہو کر اب صالحہ سے پوچھ رہے تھے۔
الحمدللہ! ۔۔۔وہ ہلکی سی مسکراہٹ چہرے پر سجا کر کہتی دوبارہ کچن میں چلی گئی۔اس کے جاتے ہی یوسف اور ہابیل وہیں اسحٰق کے دائیں بائیں کرسیاں رکھ کر بیٹھ گئے اور اس کے ہاتھ تھام لیے۔صالح کو چڑانے کے لیے وہ دونوں جان بوجھ کر کبھی اسحٰق کے ہاتھ چومتے تو کبھی اس کے شانے پر سر رکھ کر لاڈ کرتے۔عجیب بات تو یہ تھی کہ صالح بن یحییٰ ان کی توقع کے مطابق چڑ بھی رہا تھا۔
تم دونوں یہاں کیسے آن ٹپکے ہو؟۔۔۔وہ نظروں سے ہی ان دونوں کو سالم نگلنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
ہم لوگ تو نماز پڑھنے آئے تھے۔واپسی پر مجاہد مل گیااس نے ہمیں بتایا کہ کیسے تم نے ہم سے یہ بات چھپائی ہے کہ بابا نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔اس لیے ہم لوگ واپس جانے کی بجائے یہیں آگئے۔ ۔۔ اس نے پوری تفصیل اس کے گوش گزاری۔
اور خود کہاں ہے وہ؟۔۔۔اگلا سوال دانت پیس کر پوچھا گیا ۔
اس نے پہلے کبھی بتایا ہے ہمیں جو اب بتائے گا۔۔۔وہ دونوں ایک ساتھ منہ بنا کر بولے۔ان دونوں کی بات پر صالح صرف پہلو بدل کر رہ گیا۔جبکہ وہ دونوں اسحٰق کے ساتھ باتوں میں مصروف ہوچکے تھے۔
آپ کو ایک بار بھی میرا خیال نہیں آیا؟ آپ نے صالح کو فون کیا لیکن مجھے نہیں ۔ واللہ میرا دل بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔۔۔یوسف بن یحییٰ اب ضرورت سے زیادہ پھیل رہا تھا۔
بابا آپ نے اتنی دیر کیوں کر دی واپس آنے میں ؟ پتہ ہے میں نے ہر دن اللہ سے دعا کی کہ آپ واپس آجائیں ۔دیکھیں آج میری دعا قبول ہوگئی۔۔۔ہابیل بچوں کی طرح روتے ہوئے اس کے شانے پر سر ٹکاگیا۔
ہابیل ! اب میں آگیا ہوں واپس ۔تمہیں خوش ہونا چاہیے کہ تمہارے باپ کے پیروں سے مجبوریوں کی بیڑیاں نکل چکی ہیں ۔۔۔ آہستہ سے اس کا سر تھپک کر اسحٰق نے پرسکون انداز میں کرسی کی پشت سے ٹیک لگا لی ۔
یوسف نے بھی ہابیل کی طرح اس کے دوسرے شانےپر اپنا سر رکھا۔ آج نجانے کیوں اسے اسحٰق بن ابراہیم سے اپنے باپ کی خوشبو آرہی تھی۔شدت سے اس کا دل چاہا تھا کہ آج ابو صالح بھی ان کے ساتھ ہوتا۔اس بات پر تو صالح نے بھی دل ہی دل میں اتفاق کیا تھا کیونکہ پھر ہابیل والی سیٹ خالی ہوجانی تھی۔ ان تینوں کو وہیں چھوڑتا وہ کچن کی طرف بڑھ گیا۔جب ان دونوں نے پیچھے سے طنز کا تیر چھوڑا۔
ہابیل! کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کو جب کوئی لفٹ نہیں کرواتا تو وہ کچن میں اپنی بیوی کا ہاتھ بٹانے کا بہانہ بنا کر منظر سے غائب ہوجاتے ہیں ۔۔۔یوسف نے وہیں اسحٰق کے کندھے پر ٹھوڑی ٹکا کر صالح کی پشت کو دیکھا۔جو اس کی بات سن کر رکا تھا لیکن واپس نہیں پلٹا۔
اور ہمارا صالح تو ایسا بلکل نہیں ہے ۔۔۔ہابیل نے بھی کافی اونچی آواز میں کہتے اپنا حصہ ڈالا۔ان کی بات پر پیر پٹختا وہ کچن میں چلا گیا۔پیچھے ان دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہوئے بے ساختہ قہقہہ لگایا۔
واللہ یہ آج بھی اتنی سی بات پر چھڑ جاتا ہے ۔۔۔ہابیل نے تاسف سے سر جھٹکا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ لوگ صالح کے گھر کے قریب آ چکے تھے جب حاتم اس گلی میں جانے کی بجائے آگے بڑھ گیا۔ہیری نے بھی اس کے پیچھے اپنے قدم بڑھائے ۔چند مکان چھوڑ کر آگے ایک خستہ حال مکان کے دروازے کے باہر رک کر حاتم نے دروازہ کھٹکھٹایا۔دو تین بار بجانے پر اندر سے دروازہ کھلا اور ایک بزرگ باہر آئے ۔انہوں نے مسکراتے ہوئے انہیں سلام کیا۔حاتم نے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھا کر سلام کا جواب دیا۔
حاتم بن یاسر تم اس وقت یہاں کیسے ؟خیریت تو ہے نا؟۔۔۔انہوں نے اندر آنے کے لیے راستہ دیا اور ساتھ ہی فکر مند لہجے میں پوچھا۔وہ دونوں اندر داخل ہوگئے ۔ہیری خاموش تھا۔آس پاس نظریں دوڑاتے اس نے اس چھوٹے سے گھر کا جائزہ لیا۔
شیخ ! میں ہیری کوآپ سے ملوانا چاہتا تھا۔یہ میرا دوست ہے۔یہودی ہے لیکن اسلام قبول کرنا چاہتا ہے ۔۔۔حاتم نے سنجیدگی سے ساری بات ان کے گوش گزاری ۔اس کی بات پر شیخ نے آہستہ سے سر ہلایا اور ایک نظر ہیری کو دیکھا۔
ہیری! ادھر آؤ میرے پاس!۔۔۔انہوں نے محبت سے کہتے اپنے بازو پھیلائے ۔ہیری نے ناسمجھی سے پہلے حاتم کو دیکھا اور پھر آگے بڑھ کر شیخ کے گلے لگ گیا۔شیخ نےشفقت بھرے انداز میں اس کی پیشانی چومی ۔ہیر ی کو ایک انجانی سی خوشی محسوس ہوئی ۔
تم دونوں آؤپہلے کھانا کھا لو۔۔۔شیخ نے سنجیدگی سے کہتے انہیں وہاں بیٹھنے کا اشارہ کیا تو وہ دونوں وہیں نیچے ہی دسترخوان پر بیٹھ گئے ۔شیخ شاید رات کا کھانا ابھی کھانے والے تھے۔
مجاہد! یار کتنے اچھے ہیں تمہارے شیخ۔گھر آئے مہمانوں کی اتنی عزت کرتے ہیں ۔ایک تم ہو کاٹ کھانے کو دوڑتے ہو ہر وقت۔۔۔ہیری نے اس کے کان میں ہلکی سی سرگوشی کی۔
میں تمہیں شیخ کی جوانی کے قصے سناؤں ناتو واللہ کانوں کو ہاتھ لگاؤ گے۔۔۔حاتم نے بھی اسی کے انداز میں کہا۔ہیری نے تاسف سے سر جھٹکا۔
بہت افسوس کی بات ہے مجاہد ! تم اپنے میزبان کی برائی کر رہے ہو اس کی پیٹھ پیچھے۔۔۔اسے واقعی دکھ ہوا ۔
میں ان کے سامنے بھی یہ سب بول سکتا ہوں کیونکہ انہوں نے خود ہی یہ سارے قصے سنائے ہیں مجھے۔لیکن سب سے مزے دار قصہ وہ ہے جب شیخ نے اپنے ہمسائیوں کا گدھا بیچ کر ان پیسوں سے انہی کے سب سے چھوٹے لڑکے کو عید کے لیے کپڑے اور جوتے لے کر دیے تھے۔ ۔۔اس کی بات پر ہیری کا بے ساختہ قہقہہ چھوٹا۔کھانا لے کر آتے شیخ نے ایک مشکوک سی نظر ان دونوں پر ڈالی۔ہیر ی کی ہنسی کو یک دم بریک لگی لیکن شیخ کو دیکھ کر ایک بار پھر وہ گردن پیچھے پھینک کر ہنسا۔
شیخ! آپ نے وہ گدھا کتنے کا بیچا تھا؟۔۔۔وہ کھانا رکھ کر بیٹھ گئے تو ہیری نے اپنی ہنسی دباتے ہوئے قدرے سنجیدگی سے پوچھا۔
میں نے بیچا نہیں تھا ۔بس وہ گدھا دکان دا رکو دے کر اس سے کپڑے اور جوتے لے لیے۔واللہ میں کبھی نہ پکڑا جاتا اگر وہ احمق دکان دار اسی گدھے پر اپنا سامان نہ بیچنے آتا۔۔۔شیخ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔اندر ہی اندر انہیں اس با ت کا دکھ تھا کہ کاش اس دن وہ نہ پکڑے جاتے تو آج ان کا بھی گدھے گھوڑے بیچنے کا بزنس ہوتا۔
اس کے بعد ان لوگوں نے ہلکی پھلکی گفتگو کے درمیان کھانا کھایا۔شیخ اپنی جوانی کے قصے بہت مزے سے سنا رہے تھے اور وہ دونوں بہت دلچسپی سے سن رہے تھے۔کچھ دیر بعد شیخ کے کہنے پر ہیری غسل کر کے آیا۔وہ ان کا دیا ہوا سفید سوٹ پہنے گیلے بالوں اور تر چہرے کے ساتھ ہاتھوں میں ہلکی سی کپکپاہٹ لیے ان کے قریب آکر بیٹھ گیا۔اس دوران حاتم کھانے کے برتن اٹھا چکا تھا۔
ہیری کے بیٹھتے ہی شیخ نے شفقت بھرے انداز میں اس کا ہاتھ تھاما۔حاتم وہیں خاموشی سے بیٹھا ان دونوں کو دیکھ رہا تھا۔ہیری کے دل کی کیفیت بہت عجیب سی ہورہی تھی ۔اس کا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ایک انجانی سی خوشی اندر تک محسوس ہورہی تھی جو اس کے چہرے سے بھی جھلک رہی تھی۔اس نے بہت نرمی سے اپنا دوسرا ہاتھ شیخ کے ہاتھ کے اوپر رکھا۔
ہیری ! میں جو بھی کہوں گا تم نے بلکل اسی طرح دہرانا ہے۔طیب؟(ٹھیک ہے؟)۔۔۔شیخ نے نرم سے لہجے میں کہا۔ہیری نے آہستہ سے سر ہلایا۔
اشھد ۔۔۔الاالہ۔۔۔الاللہ۔۔۔و اشھد۔۔۔انا ۔۔۔محمد ۔۔۔عبدہ ورسولہ
شیخ کے پیچھے کلمے کے الفاظ دہراتے اس نے نم آنکھوں سے شہادت دی ۔اپنی آنکھیں بند کر کے اس نے وہ سکون محسوس کرنا چاہا جس کا اس نےاللہ سے سوال کیا تھا اور ہیری سٹیفن کو وہ سکون عطا کر دیا گیا تھا۔
الحمدللہ! اب سے تم مسلمان ہو۔اللہ تمہارے لیے آسانیاں پیدا کرے اور تمہیں اس دین پر ثابت قدم رکھے ۔ آمین ثم آمین !۔۔شیخ نے نرمی سے کہتے اس کے ہاتھوں پر گرفت مضبوط کی۔ان کی بات پر ہیری اور حاتم نے ایک ساتھ آمین کہا۔
شیخ! میں نے اپنی زندگی میں بہت گناہ کیے ہیں ۔بہت ظلم کیے ہیں ۔میں نے معصوم لوگوں کوبہت بے دردی سے شہید کیا ہے ۔ مسلمانوں سے نفرت میں بلکل اندھا ہوگیا تھامیں ۔ اب جب میں اسلام قبول کر چکا ہوں تو جو کچھ میں نے کیا اب وہ مجھے یاد آرہا ہے۔اللہ مجھے معاف تو کر دے گا نا؟۔۔۔
اپنے کیے گئے ایک ایک گناہ کو یاد کرتے اس کی آنکھوں سے ایک بار پھر آنسو بہنا شروع ہوگئے تھے۔آخر میں اس نے آس بھرے لہجے میں سوال کیا۔شیخ ا س کی بات سن کر مسکرائے۔
اس وقت ہم تینوں میں سے وہ انسان تم ہو ہیری جس کے اعمال نامے میں نیکیاں ہی نیکیاں ہیں ۔ جیسے تم نے کبھی کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو۔یہ اللہ کی طرف سے ہدایت اور ایمان کے نور کے بعد پہلا تحفہ ہے جو ایک لوٹے ہوئے مسلم کو عطا کیا جاتا ہے۔۔۔وہ رشک بھری نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے کہہ رہے تھے۔ان کی آخری بات پر ہیری نے چونک کر سر اٹھایا۔
لوٹا ہوا مسلم؟یہ کیا ہوتا ہے؟میں تو میں نو مسلم نہیں ہوں کیا ؟۔۔۔وہ تو اس نئی ٹرمینالوجی پر ہی الجھ گیا تھا۔اسے نہیں یاد پڑتا کہ اس نے کبھی اس سے پہلے بھی اسلام قبول کیا ہو۔حاتم نے بے ساختہ اپنا سر پیٹا۔ تبھی شیخ کی آواز ایک بار پھر وہاں سنائی دی۔
ہر بچہ فطرتِ اسلام پر پیدا ہوتا ہے یعنی پیدائشی مسلم ۔اس لیے جب کوئی اسلام قبول کرتا ہے تو ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ نو مسلم ہے ۔ہم کہتے ہیں وہ لوٹا ہوا مسلم ہے جو اپنی اصل پر واپس آگیا ہے ۔کیوں کہ دین تو اللہ کے نزدیک صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے اسلام ۔۔۔ہیری نے سمجھ کر سر ہلایا۔پھر ایک نظر خاموش بیٹھے حاتم کو دیکھا۔
ویسے بندہ مبارک ہی دے دیتا ہے۔آج میرے لیے اتنا خوشی کا دن ہے ۔لیکن خیر۔۔۔گلہ آمیز نظروں سے اسے دیکھتے وہ منہ بسور کر کہہ رہا تھا۔
بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ لٹھ مار انداز میں کہتےاس نے ایک نظر ہیری کے چہرے پر ڈالی ۔شیخ انہیں وہیں چھوڑتے اپنے کمرے میں جا چکے تھے۔
مجھے نماز سکھا دو گے ؟مجھے ابھی نماز ادا کرنی ہے۔۔۔ہیری نے چہرے پر دنیا جہان کی معصومیت سجائے اسے دیکھا۔حاتم نے اثبات میں سر ہلایا۔
یلّا حبیبی! ۔۔۔تم بھی کیا یاد کرو گے کہ کبھی حاتم بن یاسر نے تمہیں نماز سکھائی تھی۔۔۔احسان کرنے والے انداز میں کہتا وہ وہاں سے کھڑا ہوا۔اس کی بات پر ہیری نے ایک کھا جانے والی نظر اس پر ڈالی ۔
زیادہ ہوا ؤں میں مت اڑو ! یہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے تمہارا فرض ہے ۔۔۔ہیری نے اسے حقیقت کا آئینہ دکھایا۔مقابل اندر تک کلس کر رہ گیا ۔
بس خلص حبیبی! ۔۔۔کہا تو ہے سکھادوں گا۔اب کیا لکھ کر دوں ؟۔۔۔وہ چڑ ہی تو گیا تھا۔
نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔ہیری نے مانو کوئی احسان کیا ہو اس پر۔حاتم بن یاسر نے ضبط سے اپنی مٹھیاں بھینچ لیں ۔
یا اللہ مجھے مزید صبر عطا کر اور اس حمار کو تھوڑی سی عقل عطا کر۔۔۔وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑاتا اسے اپنے ساتھ لیے دروازے کی جانب بڑھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگلی صبح فجرکی اذان کے ساتھ ہی حاتم کی آنکھ کھلی تھی۔ رات کو مسجد میں نماز ادا کر کے وہ لوگ صالح کے گھر جانے کی بجائے دوبارہ شیخ کے گھر ہی آگئےتھے۔ایک نظر حاتم نے اپنے برابر میں بیٹھ ہیری کو دیکھاجو گدھے گھوڑے بیچ کر سو رہا تھا۔اس نے دو تین بار اسے آواز دی لیکن مجال ہے جو وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس بھی ہوا ہو۔شیخ اپنے معمول کے مطابق تہجد کے وقت ہی مسجد چلے گئے تھے ۔
ہیری! اٹھ جاؤ اب۔۔۔اسے جھنجھوڑتے ہوئے حاتم کافی اونچی آواز میں بولا۔ہیری یک دم ہڑبڑا کر اٹھا ۔
کیا ہوا؟۔۔۔کیا آئی ڈی ایف نے حملہ کردیا؟۔۔۔مجاہد تم ٹھیک ہو نا؟۔۔۔وہ بوکھلائے ہوئے انداز میں کہتا اس وقت عجیب غائب دماغی کی حالت میں تھا۔حاتم نے ضبط سے آنکھیں بند کر کے ایک گہری سانس خارج کی۔
مجاہد! سب ٹھیک ہے نا؟اتنی صبح صبح بلاوجہ کیوں جگا رہے ہو؟پہلی بار اتنے سکون کی نیند آئی تھی۔۔۔وہ آنکھیں ملتے ہوئے
ہوش کی دنیا میں واپس آیا۔اسے حیرت بھی ہوئی تھی کہ پہلے تو اس نے کبھی اس طرح نہیں جگایا۔لیکن حاتم بن یاسر کا پارہ مزید ہائی ہوا تھا۔
تمہاری یاداشت شاید بہت کمزور ہوگئی ہے۔بادام کھا یا کرو۔۔۔ہلکا سا طنز کرتا وہ وہاں سے اٹھا۔ہیری نے ا س کی بات کو سیریس لیتے ہوئے ندیدوں کی طرح ہاتھ اس کے سامنے پھیلایا۔
لاؤ ! کہاں ہیں بادام ۔واللہ بہت بھوک لگ رہی ہے۔۔۔وہ اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولا۔حاتم نے اپنی اسنائپر اٹھا کر کندھے پر لٹکائی اور تھوڑا سا جھک کر ایک جھٹکے سے اس کا بازو پکڑ کر اسے کھڑا کیا۔
فجر کی نماز کو دیر ہورہی ہے ۔پہلے وہ ادا کرلیں ؟پھر بادام،پستہ ،کاجو سب کھلاؤں گا۔۔۔وہ اسے ویسے ہی پکڑے تقریباََ گھسیٹتا ہوا لے کر جارہا تھا۔ہیری اپنا بازو چھڑواتے ہوئے چلایا۔
میرا جوتا تو پہننے دو۔۔۔اس کے کہنے کی دیر تھی حاتم ایک جھٹکے سے رکا۔ویسے ہی اس کا بازو پکڑے اس نے ایک طرف پڑے اس کے جوتے پاؤں کی مدد سے ہی اس کے سامنے کیے۔ہیری نے جیسے ہی جوتے پہنے وہ اسے لے کر باہر کی جانب بڑھا ۔
مجاہد! یار نماز تمہیں پڑھنی ہے مجھے کیوں ساتھ لے کر جارہے ہو؟۔۔۔اس کی بات پر حاتم نے رک کر ایک زور دار تھپڑ اس کے منہ پر مارا ۔ہیری شاک زدہ نظروں سے اسے دیکھتا کچھ بولنے لگا تھا جب حاتم نے سختی سے اسے مزید کچھ بھی بولنے سے روکا۔
خلص! اب اگر مجھے تمہاری آواز آئی تو میں تمہارا منہ توڑ دوں گا۔واللہ تم ایک ہی رات میں بھول گئے کہ اب تم مسلمان ہو ۔روزانہ فجر پڑھنے کے لیے تمہیں اسی وقت اٹھنا پڑے گا۔۔۔وہ دروازہ کھو ل کر باہر آتے ہوئے دبے دبے غصے سے بولا۔ہیری نے بےساختہ سر پر ہاتھ مارا۔
واللہ میں کتنا بڑ ا حمار ہوں اس بات کا اندزہ مجھے آج ہوا ہے۔۔۔وہ دل ہی دل میں خو دپر لعنت بھیجتا کافی اونچا بڑبڑایا۔حاتم نے ا س کا بازو چھوڑ دیا ۔ہیری سٹیفن کی یاداشت واپس آچکی تھی اس کے ایک تھپڑ سے ہی۔
لو یہ کون سا بڑی بات ہے یہ بات تو میں پہلے دن سے جانتا ہوں ۔۔۔اس کا انداز سراسر مقابل کو آگ لگانے والا تھا۔ہیری نے تپ کر اسے دیکھا ۔
جب تمہیں پتہ تھا تو بتایا کیوں نہیں ؟اتنی بڑی بات کیوں چھپائی مجھ سے ؟۔۔۔وہ رک کر خالص بیویوں والے انداز میں کمر پر ہاتھ رکھے ایسے پوچھ رہا تھا جیسے حاتم نے یہ بات چھپا کر کوئی بہت بڑا گناہ کر دیا ہو۔حاتم بن یاسر صرف تاسف سے سر ہلا کر رہ گیا۔وہ مزید اس انسان کے ساتھ بحث میں نہیں الجھنا چاہتا تھااسی لیے کان لپیٹے تیز تیز قدم اٹھاتا آگے بڑھ گیا۔
وہ دونوں جیسے ہی مسجد میں داخل ہوئے تو جماعت شروع ہو چکی تھی ۔ان دونوں نے جلدی سے وضو کیا اور نماز شروع کی ۔نماز کے بعد وہ دونوں شیخ کے پاس چلے گئے ۔وہ مسجد کے اندرونی حصے میں ایک سائیڈ پر قرآن کی تلاوت کر رہے تھے اور ان کی آواز پوری مسجد میں گونج رہی تھی۔کچھ نمازی نماز پڑھتے ہی واپس جا چکے تھے اور باقی وہیں بیٹھے شیخ کی مسحور کن آواز میں تلاوت سن رہے تھے۔
ہیری نےوہیں ان کے برابر میں بیٹھتے ہوئے ٹانگوں کے گرد بازو باندھ کر گھٹنوں پر سر ٹکا لیا۔حاتم بھی اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔کچھ دیر بعد شیخ تلاوت ختم کر کے قرآن بند کر کے ان کی طرف مڑے۔
شیخ آپ کون سی سورۃ کی تلاوت کر رہے تھے؟۔۔۔ہیری نے اشتیاق سے پوچھا۔
سورۃ الرحمٰن کی۔یہ عروس القرآن ہے ۔یعنی قرآن کی زینت۔۔۔انہوں نے رسان سے جواب دیا۔
یہ وہی سورۃ ہے نا جس میں جنوں اور انسانوں کو ایک ساتھ مخاطب کیا گیا ہے۔۔۔ہیری نے ان سے تصدیق چاہی ۔جواباََ انہوں نے آہستہ سے سر ہلایا اور ایک نظر حاتم کو دیکھا۔
حاتم ! آج سے تم ہیری کو قرآن بھی سکھاؤ گے۔۔۔انہوں نے رعب دار آواز میں کہتے آہستہ سے ہیری کا کندھا تھپکا۔
طیب یا شیخ !(ٹھیک ہے شیخ) میں ان شاء اللہ اسے سکھا دوں گا۔۔۔حاتم نے ہلکی سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے انہیں جواب دیا اور ان سے مصافحہ کر کے کھڑا ہوا۔
چلیں ؟۔۔۔اس نے ہیری کو چلنے کا شارہ کیا تو و ہ بھی شیخ کو سلام کرتا اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگر ہم صالح بن یحییٰ کے گھر میں آئیں تو فجر کی نماز کے بعد وہ سب لوگ وہیں ہال میں بیٹھے ہوئے تھے ۔اسحٰق کی کرسی کے دائیں بائیں موجود کرسیوں پر آج پھر یوسف اور ہابیل کا قبضہ تھا۔اس لیے وہ یوسف کے برابر والی کرسی پر بیٹھا ہوا تھا ۔چہرے کے تاثرات سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ وہ یوسف اور ہابیل سے شدید قسم کا جیلس ہورہا تھا۔صالحہ نماز پڑھ کر اپنے کمرے میں ہی آرام کررہی تھی۔
بابا۔۔۔ہم ایک بار یروشلم جائیں ؟مجھے ابو صالح اور دادا کی قبر پر دعا مانگنی ہے۔۔۔ہابیل کی بات سن کر اسحٰق بن ابراہیم نے ایک جھٹکے سے گردن موڑ کر صالح کو دیکھا جس نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
ہاں چچا! مجھے بھی اپنا یروشلم بہت یا د آتا ہے ۔۔۔یوسف نے بھی اداس لہجے میں کہا۔
یروشلم والوں کو نہ تو یوسف بن یحییٰ یاد ہے اور نہ ہی انہیں ہابیل بن اسحٰق کا انتظار ہے ۔۔۔اسحٰق بن ابراہیم زخمی سا مسکرایا۔دل میں موجود درد آنسوؤں کی صورت باہر نکلاتھا۔
خلص حبیبی! آپ روئیں تو مت۔ہمیں تکلیف ہو رہی ہے۔ ۔۔ان دونوں نے ایک ساتھ کہتے اس کے آنسو صاف کیے۔اسحٰق
کے چہرے پر اداس سی مسکراہٹ آگئی۔صالح نے بہت مہارت سے اپنی آنکھوں میں آئی نمی چھپائی۔یروشلم والوں نے تو صالح بن یحییٰ کا بھی بھروسہ اور مان چکنا چور کیا تھا۔
تعال حبیبی!(ادھر آؤ یار!) ۔۔۔ اپنی جگہ سے کھڑے ہوتے ہوئے اسحٰق نے ان دونوں سے اپنے ہاتھ چھڑوائے اور بازو آگے بڑھا کر صالح کو اپنے پاس بلایا۔صالح ایک چڑانے والی نظر ان دونوں پر ڈالتااٹھ کر اسحٰق کے سینے سے لگا۔وہ دونوں تو اس کی حرکت پر بل کھا کر رہ گئے۔
آپ نے ان دونوں کے بہت لاڈ اٹھا لیے ہیں اب انہیں چلتا کریں یہاں سے ۔۔۔وہ بچوں کی طرح ضد کرتے ہوئے بولا۔یوسف اور ہابیل کچا چبا جانے والی نظروں سے اسے دیکھ رہے تھے۔
تم نے بھی تویروشلم میں بہت لیم لائٹ انجوائے کی تھی تب ہم نے کچھ کہا تھا؟۔۔۔وہ دونوں اس کی پشت کو گھورتے ہوئے احتجاجاََ چلائے ۔صالح نے اسحٰق کے سینے سے سر اٹھا کر ذرا سی گردن موڑ کر ان دونوں کو دیکھا۔
شریکو! جلو اور کوشش کرو کہ جل جل کر مر ہی جاؤ۔۔۔تپانے والے اندا زمیں کہتے اس نے اسحٰق کو دیکھتے ہوئے ایک آنکھ ونک کی۔یوسف اور ہابیل اس قدر بے عزتی پر اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گئے ۔غصے سے مٹھیاں بھینچے وہ دونوں پیر پٹختے ہوئے لمبے لمبے ڈگ بھرتےباہر کے دروازے کی جانب بڑھ گئے ۔
کیسا لگا میرا آئیڈیا؟ان کو یہاں سے دفع کرنے کا؟۔۔۔ اس سے الگ ہوتے ہوئے صالح نے داد طلب نظروں سے اسحٰق کودیکھا۔
میرا ذہین بچہ!۔۔۔ اسحٰق نے بے ساختہ اس کی پیشانی چومی۔
شکراََ شکراََ (شکریہ!شکریہ !) ۔۔۔سینے پر ہاتھ رکھ کر ا س نے داد وصول کی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تقریباََ ایک گھنٹے بعد وہ لوگ غزہ پٹی پر موجو د تھے ۔یہاں سے کچھ فاصلے پر آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے خیمے ایک لائن میں لگے ہوئے تھے۔حاتم نے اپنا فون نکال کر ایک نظر اس کے سگنل چیک کیے پھر ایک نمبر ملایا۔پہلی رنگ پر ہی فون اٹھا لیا گیا تھا۔
زہے نصیب!آج کہیں سورج مغرب سے تو نہیں نکلا؟۔۔۔دوسری جانب سے مائیکل جورڈن کی حیران سی آواز سنائی دی۔اسپیکر آن تھا ہیری نے بھی اس کی بات سنی تھی ۔وہ تو مائیکل کو اتنی بے تکلفی سے بات کرتے سن کر شاک میں چلا گیا تھا۔
سورج تو مشرق سے ہی نکلا ہے ۔تم بتاؤ کیا حالات ہیں بارڈر پار؟۔۔۔حاتم نے ہیری کے شاک زدہ چہرے کو دیکھ کر مائیکل سے پوچھا۔
حالات ؟واللہ بہت ناساز ہیں ۔جیکب دی گریٹ کمانڈر نے مائیکل دی لیجنڈ مین کو اپنے اشاروں پر نچانے کی پوری کوشش کی تھی ۔میں نے بدلے میں رات کی نیند اڑا کر رکھ دی کمینے کی ۔۔۔وہ فخریہ کالر جھاڑ کر بولا۔اس کی بات پر حاتم نے بمشکل اپنی ہنسی دبائی ۔
مائیکل کے بچے! تم بھی اس کے ساتھ ملے ہوئے تھے؟۔۔۔ہیری تقریباََ چلایا ۔دوسری جانب مائیکل نے بے ساختہ قہقہہ لگایا۔
ایک نمبر کے ذلیل اور کمینے انسان ہو تم تینوں مجھے یہاں سولی پر لٹکا کر خود وہاں مزے کر رہے ہو۔۔۔مائیکل نے ایک ایک لفظ چبا کر کہا۔
حاتم بن یاسر کے ساتھ مزے کی ڈیفینیشن بلکل بدل جاتی ہے۔خیر تم بتاؤ تمہاری محبوبہ تو آج کل اپنے محبوب سے ملنے غزہ
آئی ہوئی ہے ۔تو تم اس کے بغیر وہاں کیسے رہ رہے ہو؟۔۔۔ہیری کا اشارہ صالح اور اسحٰق کی جانب تھا۔ انداز سراسر مذاق اڑانے والا تھا۔
تم بھی تو دو اڑھائی مہینوں سے اپنی محبوبہ کے بغیر رہ رہے ہو نا ۔میں بھی رہ لوں گا۔۔۔مائیکل نے جوابی وار کرتے ہوئے آخر میں ایک سرد آہ بھری۔حاتم نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔اس سے پہلے کہ وہ مائیکل کو کوئی کرارا جواب دیتا مائیکل کی شوخ سی آواز سنائی دی۔
ہیری! تم ایک کام کرو تھوڑا سا تو فاصلہ ہے ۔آج ساری زنجیریں توڑ کر بارڈر پار آجاؤ ۔ وسکی ،اسکاچ اور شیمپین ، تینوں میں سے جو کہو گے اس کے ساتھ تمہیں فل چل کروا کر بھیجوں گا واپس۔میرا دوست ا تنے دن سے اس مشروب سے محروم ہے۔۔۔آخر تک مائیکل کی آواز میں دنیا جہان کی ہمدردی سمٹ آئی تھی اور بس حاتم سے مزید اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگیا تھا۔فون ہاتھ میں ہی تھامے اپنی کمر پر ہاتھ رکھے وہ گردن پیچھے پھینک کر ہنسا تھا۔ اس کی بات سن کر پہلے تو ہیر ی کی آنکھیں چمکی تھیں ۔لیکن پھر حاتم کی گھوری اور یاداشت کے واپس آنے پر اسے پتہ چلا کہ وہ تو اب مسلمان ہے اور شراب حرام ہے اسلام میں ۔ اس نے دل ہی دل میں مائیکل کو گالیوں سے نوازا۔
واللہ حبیبی!(قسم سے یار!) کاش تم میرے سامنے ہوتے میں تمہارا منہ چوم لیتا ۔میرے اگلے پچھلے سارے حساب برابر کردیے تم نے۔۔۔حاتم اپنی ہنسی روکتے ہوئے فون دوبارہ کان سے لگائے مائیکل سے کہہ رہا تھا ۔دوسری طرف مائیکل نے خود کو خو دہی شاباشی دی۔
مجاہد یار وہ سب چھوڑو یہ بتاؤ فون کیوں کیا تھا مجھے؟۔۔۔مائیکل نے یاد آنے پر اس سے فون کرنے کی وجہ پوچھی۔ہیری نے دیکھا تھا کیسے اگلے ہی پل حاتم بن یاسر کے چہرے کے تاثرات بدلے تھے ۔سرد سپاٹ چہرہ اور آنکھوں میں انتقام کی آگ۔
مائیکل! مغرب کے بعد دو گیلن پیٹرول کا بندو بست کرو ۔ آج رات جیکب دی گریٹ کی زندگی کی آخری رات ہوگی ۔۔۔وہ پر یقین لہجے میں کہہ رہا تھا ۔ہیری کی آنکھیں شاک سے پھیلیں ۔
حبیبی!(یاررررر!) ابھی کل ہی تو وہ آیا ہے اور آج تم ا سے بھیجنے کی بات کر رہے ہو؟دیٹس ناٹ فیئر۔اتنے سال کی کڑی محنت کے بعد تو وہ ا س پوسٹ تک پہنچا ہے۔۔۔مائیکل نے جیکب پر ترس کھانے کی بھر پور ایکٹنگ کی تھی۔وہ کمانڈر آئزک کے ساتھ رہا تھا پانچ سال تک ۔وہ اچھا اداکار تھا۔
میری طرف سے جہنم میں جائے وہ او ر اس کی محنت ۔ تم سے جو کہا ہے صرف وہ کرو۔۔۔حاتم نے بے نیازی سے کہتے کال کٹ کی ۔دوسری جانب مائیکل صرف فون کو گھور کر رہ گیا۔حاتم نے اپنا فون دوبارہ جیب میں رکھ کر واپسی کے لیے قدم بڑھائے ۔ہیری بھی خاموشی سے اس کے پیچھے چل دیا ۔حاتم بن یاسر کے ارادے اس کی سوچ سے زیادہ خطرناک تھے اور حیرت تو اسے مائیکل پر ہورہی تھی ۔وہ کیسے حاتم کی ہاں میں ہاں ملا رہا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
صالح بن یحییٰ کے گھر کے ڈرائنگ روم میں اس وقت دو نفوس موجود تھے۔ایک ساتھ رکھی کرسیوں پر بیٹھے وہ دونوں بہت اہم ڈسکشن کررہے تھے۔صالح کی بات سن کر اسحٰق نے نفی میں سر ہلایا اور پھر اس کی سنجیدہ سی آواز سنائی دی۔
میں تمہیں یا کسی اور کو اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتا۔یہ میری لڑائی ہے اور مجھے اکیلے ہی لڑنی ہے۔۔۔ دو ٹوک لہجے میں کہتے ایک نظر صالح کو دیکھا جس نے ضبط سے مٹھیاں بھینچ کر بمشکل خود کو کچھ غلط کہنے سے روکا۔
باپ میرا شہید کیا گیااور لڑائی آپ اکیلے کی کیسے ہوگئی ؟۔۔۔ایک ایک لفظ چبا کر ادا کرتا وہ اس وقت ضبط کی انتہا پر تھا۔اسحٰق نے ایک ترچھی نظر اس پر ڈالی۔
تم کیا چاہ رہے ہو کہ بارہ سال تک جس لڑائی سے تم دونوں کو دور رکھا ۔اب صرف تمہاری فضول سی ضد کی وجہ سے تمہیں اس میں دھکیل دوں ؟۔۔۔اسحٰق نے ماتھے پر بے شمار بل لیے اسے دیکھا ۔
ہنہ! بارہ سال۔۔۔میں نے آپ سے نہیں کہا تھا اتنی بڑی حقیقت چھپانے کے لیے۔یروشلم والوں کو ہم لوگوں کی نفرت سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا لیکن اس سب سے آپ کی ،میری ،یوسف کی اور ہابیل کی زندگیوں میں کتنا فرق پڑا اس کا اندازہ ہے آپ کو؟۔۔۔وہ دبی دبی آواز میں چلایا ۔غصے کی وجہ سے اس کے ماتھے کی رگیں تن گئی تھیں ۔
ایسے چلانے سے میں تمہاری ضد پوری نہیں کرنے والا۔میں اکیلا ہی یروشلم جاؤں گا اور خبر دار اگر تم نے یوسف اور ہابیل میں سے کسی کو بھی بتایا۔۔۔حتمی لہجے میں کہتے آخر میں اس نے تنبیہی نظر صالح پر ڈالی۔
اگر آپ یروشلم جائیں گے تو میں بھی ساتھ جاؤں گاورنہ آپ بھی یہیں غزہ میں ہی اپنا بڑھاپا گزاریں گے۔۔۔مقابل کا انداز سراسر آگ لگانے والا تھا۔اسحٰق نے ایک نظر سر تا پیر اس کا جائزہ لیا۔
تم وہاں جا کر کیا کرو گے؟نہ تمہیں کچھ آگے کا پتہ نہ پیچھے کا۔۔۔اس نے استہزائیہ انداز میں سر جھٹکا۔اس کی بات پر صالح کو تو پتنگے ہی لگ گئے تھے ۔ وہ ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے کھڑ ا ہوا۔
یہ تو وقت آنے پر آپ کو بتاؤں گا کہ میں کیا کروں گا وہاں جا کر۔۔۔وہ تڑخ کر بولا ۔
میرا خیال ہے مجھے اپنا بڑھاپا غزہ میں گزارنے والی تمہاری تجویز پر غور کرنا چاہیے۔۔۔اسحٰق بن ابراہیم کا جواب اس کی توقع کے برعکس آیا تھا۔صالح نے بے اختیار دانت پیسے۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر اس کی آواز اس کمرے میں سنائی دی۔
طیب حبیبی! ہم کوئی اور حل نکالتے ہیں اس چیز کا۔۔۔مصالحت آمیز لہجے میں کہتے اس نے واپس کرسی سنبھالی۔اسحٰق نے ایک مشکوک سی نظر اس پر ڈالی۔
یروشلم تو تم نہیں جاؤ گے صالح! یہ بات تو طے ہے۔۔۔ ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا۔اس کی بات پر مقابل کے چہرے پر ایک پر اسرار سی مسکراہٹ آگئی۔وہ تھوڑا سا اس کی جانب جھکا۔
اتنا تو میں جانتا ہوں کے آپ ہر حال میں یروشلم جائیں گے لیکن۔۔۔وہ ایک لمحے کے لیے رکا اور اسحٰق بن ابراہیم نے بے چینی سے پہلو بدلا۔ایک بار پھر اس کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔
اگر آپ مجھے ساتھ نہ لے کر گئے تو میں یوسف اور ہابیل کو سب بتا دوں گا۔اس کے بعد جو ہوگا اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ دونوں اس سب سے کوسوں دور رہیں تو مجھے اپنے ساتھ لے کر جائیں ۔۔۔اس کے لہجے میں کھلی دھمکی تھی۔
واللہ میں نے تم جیسا کمینہ اور ذلیل انسان اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔۔۔غصے اور بے بسی کی ملی جلی کیفیت میں وہ صرف یہی کہہ سکا ۔ اگلے ہی پل اسحٰق نے بغیر اسے کچھ سمجھنے کا موقع دیے ایک زور دار مکا اس کے منہ پر مارا۔صالح کا منہ صدمے سے کھلا۔وہ اپنے جبڑے پر ہاتھ رکھے کسی شاک کی سی کیفیت میں اسحٰق کو دیکھ رہا تھا۔
تمہیں کیا لگا تھا کہ میں تمہاری اس بلیک میلنگ میں آجاؤں گا؟صالح بن یحییٰ! تم ابھی اتنے بھی بڑے نہیں ہوئے کہ سیدھا اپنے استاد سے ہی استادی شروع کر دو۔۔۔غصیلی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے آخر میں اسحٰق نے دو انگلیوں سے اس کی کنپٹی پر دستک دی۔
یروشلم تو میں جاؤں گا۔میرے باپ کے قاتلوں کو جب تک اپنے ہاتھوں سے قبر میں نہ اتار لوں سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ کسی کے باپ میں دم ہے تو روک کے دکھائے ۔۔۔چیلنجنگ انداز میں کہتا وہ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔ایک ہاتھ اپنے گال پر رکھے اس نے ایک گلہ آمیز نظر اسحٰق پر ڈالی۔بھلا اتنی زور سے بھی کوئی مارتا ہے اپنے بچوں کو۔
زیادہ زور سے لگی ہے؟۔۔۔وہ غصے سے پیر پٹختا باہر جانے لگا تھا جب فکر مند سی آواز ا س کے کانوں سے ٹکرائی۔وہ انہی پیروں پر واپس پلٹا۔
کہاں زور سے لگی ہے؟آپ کے نازک کلیوں جیسے نرم ملائم ہاتھوں نے بھلا میرے چہرے کا کیا بگاڑ لینا تھا؟۔۔۔پھاڑ کھانے والے انداز میں کہتا وہ دروازہ کھول کر باہر چلا گیا۔پیچھے اسحٰق نے ایک تھکن زدہ سانس خارج کی۔
آہ ! صالح بن یحییٰ ! تم ہمیشہ مجھے بے بس کر دیتے ہو۔۔۔اس نے وہیں کرسی کی پشت سے ٹیک لگا لی۔
تمہارے باپ نے آج سے پندرہ سال پہلےمیری بات نہیں مانی تھی اور آج تم بھی وہی تاریخ دہرانا چاہتے ہو۔لیکن میری دعا ہے کہ تاریخ اس با ر خود کو پوری جزیات کے ساتھ نہ دہرائے۔صالح بن یحییٰ کا انجام یحییٰ بن اسماعیل جیسا نہ ہو۔کاش! ۔۔۔وہیں کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے اس نے ہلکی سی آواز میں خود کلامی کی۔بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ ٹوٹ کر اس کی بڑھی ہوئی داڑھی میں جذب ہونے لگے۔یہ آنسو وہ تھے جو ان بارہ سالوں میں کئی بار بہے تھے۔ہر بار ایک نئی اذیت کے ساتھ ساتھ پرانے زخم تازہ ہو جانے پر۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد وہ دونوں اب غزہ پٹی کی طرف جارہے تھے۔کفیے کی مدد سے اپنے چہرے لپیٹے وہ دونوں آس پاس دیکھتے بہت احتیاط سے چل رہے تھے۔ویسے تو آس پاس مقامی لوگ ہی تھے۔سیز فائر کے اعلان کے بعد حملوں کی شدت میں تو کمی آگئی تھی لیکن آئی ڈی ایف کا کوئی بھروسہ نہیں تھا جب مرضی سیز فائر کی خلاف ورزی کر سکتی تھی۔حاتم بن یاسر آج اپنی اسنائپر کے بغیر ہی تھا۔ہیری کے پاس البتہ ایک چھوٹی پسٹل تھی جسے اس نے اپنی جیکٹ کی اندرونی جیب میں چھپایا ہوا تھا۔کچھ آگے چل کر حاتم ایک جگہ رک گیا ۔ ابھی انہیں وہاں کھڑے چند منٹ ہی ہوئے تھے جب ایک پندرہ سالہ لڑکا تیز رفتاری سے بائیک چلاتا ان کی طرف آتا دکھائی دیا۔حاتم نے دور سے ہی اسے اشارہ کر کے اپنے پاس بلایا۔یہاں آنے سے پہلے وہ اس لڑکے کو اسی جگہ بائیک لانے کا کہہ چکا تھا۔ان دونوں کے پاس آکر اس لڑکے نے ایک جھٹکے سے بائیک روکی۔
اسلام علیکم! مجاہد اخی!۔۔۔بائیک سے اتر تے ساتھ ہی اس نے سلام جھاڑا۔حاتم نے سلام کا جواب دے کر آہستہ سے سر کو خم دیا۔ہیری تو اپنے نظر انداز کیے جانے پر اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گیا۔وہ لڑکا اب حاتم کو بائیک کی چابی پکڑا رہا تھا ۔
یہ عجیب نمونہ کون ہے؟۔۔۔اس نے بے ساختہ منہ کے زاویے بگاڑ کر ہیری کی جانب اشارہ کیا۔حاتم نے بمشکل اپنی مسکراہٹ دبائی۔
یہ ہیری سٹیفن ہے۔میرا دوست ۔۔۔ہیری نے اس لڑکے کی طرف دیکھتے فخریہ کالر اٹھائے۔اتنی عزت یعنی سیدھا حاتم بن یاسر کا دوست۔اس وقت چنے کے جھاڑ پر چڑھنے والی مثال ہیری پر بلکل فٹ آرہی تھی۔سامنے کھڑا لڑکا ایک لمحے کے لیے چونکا ضرور تھا ۔لیکن اگلے ہی لمحے اس نے تاسف سے سر جھٹکا۔
واللہ اخی(قسم سے بھائی) آپ کی چوائس کو کیا ہوگیا ہے؟۔۔۔اسے واقعی افسوس ہوا تھا۔اور بس ہیری کا ضبط جواب دے گیا ۔
مجاہد! اس بدتمیز بچے کو چپ کروا لو ورنہ میں اس کا منہ توڑ دوں گا۔۔۔دبے دبے غصے سے کہتے اس نے بمشکل خود کو سامنے کھڑے لڑکے کا گلا دبانے سے روکا۔اس کی بات پر اس لڑکے کو تو پتنگے ہی لگ گئے تھے۔اس نے ایک جھٹکے سے ہیری کا بازو پکڑ کر اس کا رخ ا پنی جانب کیا۔
بچہ کس کو بولا ہے ؟نہیں تم یہ بتاؤ کس اینگل سے تمہیں میں بچہ دکھ رہا ہوں ؟۔۔۔حاتم ان دونوں کو ایسے ہی چھوڑتا بائیک پر بیٹھ چکا تھا۔
بچہ نہیں ، بد تمیز بچہ بولا ہے میں نے۔بازو چھوڑو اب۔۔۔ہیری نے اپنا بازو چھڑواتے ہوئے ایک کھا جانے والی نظر اس لڑکے پر ڈالی۔اس بچے نے بے ساختہ ہاتھ کا مکا بنایا ۔اس سے پہلے کہ وہ ہیری کے منہ پر وہی مکا جڑتا حاتم بن یاسر کی تنبیہی نظروں نے اسے وہیں روک دیا۔
موسیٰ !اب یہ زیادہ ہو رہا ہے۔۔۔ اس کی بات پر سامنے کھڑا لڑکا رج کے بدمزہ ہوا ۔ہیری بھی بائیک پر بیٹھ گیا کیونکہ وہ مزید اس بدتمیز لڑکے کے منہ نہیں لگنا چاہتا تھا۔حاتم نے اس کے بیٹھتے ہی بائیک اسٹارٹ کی ۔اس سے پہلے کہ وہ دونوں وہاں سے جاتے موسیٰ نے یک دم کچھ یاد آنے پر انہیں روکا۔
مجاہد اخی ! توقف لحظہ من ذالک( مجاہد بھائی ! رکیں ایک منٹ)۔۔۔حاتم نے ذرا سی گردن موڑ کر سوالیہ آئی برو اٹھائے۔
وہ میں نے بابا کو بات کرتے سنا تھا کہ آئی ڈی ایف نے جن جرنلسٹس کو ٹارگٹ کرنے کا پلین بنایا ہے ان میں صالحہ اختی کا نام ٹاپ فائیو میں ہے۔۔۔وہ کسی نیوز کاسٹر کے انداز میں بتا رہا تھا اور اس کی بات سن کر جہاں حاتم بن یاسر اپنی جگہ پر ساکت ہوا تھا وہیں ہیری کی سانس بے ساختہ گلے میں اٹکی۔بے یقینی اور شاک کی ملی جلی کیفیت میں وہ ان دونوں کو دیکھ رہا تھا ۔ تبھی حاتم کی سنجیدہ سی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی تو وہ جیسے ہوش میں آیا۔
ہمم ! اب تم جاؤ گھر اور اپنی اختی سے کہنا مجھے بار بار کال کر کے پریشان مت کرے۔جب اس سے ملنا ہو گا میں خود ہی مل لوں گا ۔۔۔سنجیدگی سے کہتے اس نے بائیک زن سے آگے بڑھائی۔کچھ آگے جاکر حاتم نے بائیک کو ایک جھٹکے سے بریک لگائی اور اپنا فون نکال کر یوسف کو میسج کیا۔اسے کسی بھی طرح صالحہ کو اس سب سے روکنا تھا۔اس سب میں اسے تقریباََ پانچ منٹ لگے تھے۔پیچھے موسیٰ کتنی ہی دیر ان دونوں کو دیکھتا رہا جب تک وہ نظروں سے اوجھل نہ ہوگئے۔
میری اختی کا بھی دماغ خراب ہے ۔کیا ضرورت تھی حاتم اخی کو کال کرنے کی؟۔۔۔ان کے جاتے ہی اس نے اپنے گھرکی جانب قدم بڑھائے۔لیکن ساتھ ہی ساتھ خود کلامی کرتے ہوئے وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا تھا۔
اف اف! مجھے تو لگتا ہے میری اختی کے دماغ کے پرزے دو سال پہلے مس پلیس ہوگئے ہیں ۔واللہ کسی نے سچ ہی کہا ہے محبت انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی۔ ۔۔اگر یہی بات وہ اپنی اختی کے سامنے کرتا تو ا س نے کہنا تھا کہ ۔۔۔
وہی تو۔۔محبت انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی اور موسیٰ اخی کہیں کا نہیں رہنا چاہتے ۔مگر کیا ہی کیا جاسکتا ہے ؟ابھی تو وہ پندرہ سال کے ننھے سے بچے ہیں ۔پانچ چھ سال تک تو کوئی چانس نہیں محبت کا۔۔۔مزے سے کندھے اچکا کر کہتی وہ اسے چڑانے کی بھرپور کوشش کرتی ۔
اللہ کرے آپ کے خوابوں کا شہزادہ آپ کو مل جائے۔آپ جس کا دوسال سے انتظار کر رہی ہیں وہ آکر آپ کا انتظار تمام کر دے ۔آپ کے دل کی ساری دعائیں پوری ہوں اور ان دعاؤں میں شامل وہ شخص آپ تک اگر نہ بھی پہنچنا چاہے تو بھی پہنچا دیا جائے۔۔۔سراسر بدعا دینے کے سے انداز میں وہ اپنی بہن کو دعائیں دیتا اور وہاں سے چلا جاتا۔پیچھے وہ لڑکی صرف اپنے اس محسن کو یاد کر کے دھیما سا مسکرا دیتی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
واللہ اب ایک اسی چیز کی کسر رہ گئی تھی۔۔۔بے چینی سے یہاں وہاں ٹہلتے ہوئے وہ مسلسل بڑبڑا رہا تھا۔ابھی پانچ منٹ پہلے اسے حاتم کا میسج موصول ہوا تھا۔جسے پڑھتے ہی یوسف بن یحییٰ کا پارہ مزید ہائی ہوا تھا۔پہلے اسماعیل نے میسج کر کے اسے ابو موسیٰ کا پیغام دیا تھا کہ یہ ٹنل انہیں آج ہی خالی کرنی پڑے گی۔وہ لوگ چاہیں تو صالح کے گھر رک سکتے ہیں ورنہ جبالیہ میں ان کے لیے ایک خیمہ ریزرو کروادیا جائے گا۔خود ابوموسیٰ رفح کےلیے نکل چکا تھا کسی کام کے سلسلے میں ۔
شو صار حبیبی؟(کیا ہوا؟) تم یوں پینڈولم کی طرح یہاں وہاں کیوں چکر لگا رہے ہو؟۔۔۔ہابیل نے بے ساختہ سوالیہ آئی برو اٹھائے۔وہ ابھی باتھ لے کر آیا تھا۔
ہونا کیا ہے؟ابو حاتم کی اولاد اور اس کے کارنامے ۔یہی سب تو رہ گیا ہے دیکھنے کو۔۔۔وہ ہتھے سے ہی اکھڑ گیا تھا۔ہابیل اس کے پاس آیااور آہستہ سے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
بیٹھو! میں پانی لے کر آتا ہوں تمہارے لیے۔۔۔اسے پاس پڑی کرسی پر بٹھا کر وہ کاؤنٹر تک گیا اور ایک گلاس میں پانی لے کر دوبارہ اس کے پاس آیا۔گلاس اس کے سامنے رکھتے ہوئے وہ ساتھ والی کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا۔
اب تحمل سے مجھے بتاؤ آخر مسئلہ کیا ہے؟جو تم اتنا تپے ہوئے ہو؟۔۔۔یوسف نے ایک ہی گھونٹ میں ساراگلاس خالی کیا اور پٹخنے والے انداز میں ٹیبل پر رکھا۔
مجاہد کا میسج آیا تھا کہ صالحہ اختی دوبارہ جرنلنگ اسٹارٹ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور یہ بات آئی ڈی ایف کے ریکارڈز میں بھی
آچکی ہے۔ٹاپ فائیو ٹارگٹس میں ان کا بھی نام ہے۔۔۔وہ ٹھہر ٹھہر کر بتا رہا تھا اور ا س کی بات سن کر ہابیل بن اسحٰق نے بے ساختہ اپنا سر تھاما۔
واللہ !ان دونوں بہن بھائیوں کی جان کو سکون نہیں ہے۔اب کیا سوچا ہے کیا کرنا ہے ؟۔۔۔ہابیل نے تاسف سے سر جھٹکا۔
یوسف نے ایک گہری سانس خارج کر کے اس کی طرف دیکھا۔اگلے ہی لمحے اس کی آنکھوں میں عجیب سی چمک ابھری۔
تم چلو میرے ساتھ۔میرے پاس ایک بہت کمال کا آئیڈیا ہے۔۔۔یوسف تیزی سے کرسی پیچھے ہٹاتا کھڑا ہوا ۔اس نے ہابیل کو جلدی سے کچھ ضروری سامان پیک کرنےکا کہا اور خود ٹیبل پر پڑا اپنا سبز کفیہ اٹھا کر اچھے سے سر کے گرد لپیٹنے لگا۔اس نے اپنا چہرہ نہیں ڈھکا تھا۔ہابیل نے ایک چھوٹا سا بیگ تیار کر کے یوسف کی جانب اچھالا اور پھر کرسی کی پشت پر پڑا اپنا سفید کفیہ اٹھا کر یوسف کی طرح ہی سر پر لپیٹ لیا۔
ویسے میں سوچ رہا تھا اگر ہم چاروں ایک ساتھ کھڑے ہوں تو بلکل فلسطینی جھنڈا لگیں گے۔۔۔ہابیل نے پرسوچ نظروں سے یوسف کو دیکھتے ہوئے یوں کہا تھا جیسے اس وقت اس سے زیادہ ضروری بات اور کوئی ہو ہی نہ۔اس کی اس بے تکی بات پر یوسف نے بے ساختہ دانت پیسے اور اسے اپنے پیچھے آنے کا کہتا ایگزٹ کی جانب بڑھا۔
توبہ! یہاں تو سوچنے پر بھی پابندی ہے۔۔۔منہ ہی منہ میں بڑبڑاتا وہ اس کے پیچھے ہی گیا۔نہ جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
ایگزٹ ڈور سے باہر نکل کر وہ دونوں ٹنل میں ہی بنے مختلف راستوں سے گزر رہے تھے ۔ہابیل ساتھ ساتھ آس پاس کا جائزہ لینے میں بھی مصروف تھا۔یوسف بن یحییٰ کے پاس اس فضول کام کے علاوہ بھی بہت سے کام تھے۔ کچھ آگے چل کر ہابیل اچانک رک گیا۔اس کے ساتھ مجبوراََ یوسف کو بھی رکنا پڑا۔
اب کیا ہوگیا ہے؟۔۔۔اس نے قدرے جھنجھلا کر پوچھا۔
ہم لوگ کیوں خوار ہورہے ہیں؟مائیکل جورڈن کس دن کام آئے گا؟اسے کال کر کے کہو کہ صالحہ اختی کا نام اس لسٹ سے باہر نکال دے۔۔۔ہابیل نے اپنی طرف سے خاصا عقلمندانہ مشورہ دیا تھا۔یوسف کا دل تو کر رہا تھا کہ ایک زور دار مکا اس کے منہ پر جڑ دے لیکن وہ صرف ضبط کر کے رہ گیا۔
ہابیل! ہابیل! تم کیوں مجھے تپانے والے کام کرتے ہو؟واللہ کسی دن میرے ہاتھوں سے ضائع ہوجاؤ گے۔۔۔اس کا ہاتھ ہابیل بن اسحٰق کی گردن کی طرف جاتے جاتے رکا۔ہابیل نے بے ساختہ اپنے سر پر ہاتھ مارا۔
انا آسف! پکا والا سوری! ۔۔۔مجھے بھول گیا تھا کہ یہاں سگنلز نہیں آتے۔مائیکل سے بھی بات کرنے کے لیے ہمیں پہلے باہر جانا پڑے گا پھر اچھی خاصی خواری کے بعد انٹرنیٹ ڈھونڈنا پڑے گا اس کے بعد کہیں جا کر ہمارا کام ہوگا۔۔۔وہ کسی رٹو طوطے کی طرح سب بتا رہا تھا۔یوسف نے بے ساختہ اپنی ہنسی دبائی اور آگے بڑھ گیا۔
وہ تیز تیز قدم اٹھاتا آگے جارہا تھا ہابیل اس سے تھوڑا پیچھے تھا۔لیکن اس کے عجیب و غریب سوال رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ اگر یوسف بن یحییٰ کے پاس الٰہ دین کا چراغ ہوتا اور ا س میں سے کوئی جن نکل کر کہتا کہ کیا حکم ہے میرے آقا؟ واللہ وہ ایک لمحے کی بھی دیری کیے بغیر ہابیل کی زبان کو ایک بڑا سا تالا لگانے کا حکم دیتا۔
یوسف!ایک بات بتاؤں؟۔۔۔کچھ قدم مزید چل کر ہابیل نے ایک بار پھر سوال کیا۔یوسف نے چلتے چلتے ہی نفی میں سر ہلایا۔لیکن ہابیل نے اس کے اشارے کو سرے سے ہی اگنور کرتے ہوئے اپنی بات کہی۔
قرآن میں موسیٰؑ اور فرعون کے بارے میں پڑھنے کے بعد سے مجھے نا فرعون پر شدید قسم کا ترس آرہا ہے۔۔۔وہ دکھی لہجے میں کہہ رہا تھا۔یوسف نے ایک جھٹکے سے گردن موڑ کر اسے دیکھا۔
تمہیں فرعون جیسے ظالم سرکش اور خبیث انسان پر ترس آرہا ہے؟ وہ بھی شدید قسم کا؟۔۔۔وہ جیسے تصدیق کرنا چاہ رہا تھا۔ایسی بات کی امید وہ ہابیل سے ہی کر سکتا تھا۔ہابیل تیز تیز قدم اٹھاتا اس کے برابر میں چلنے لگا۔
واللہ مجھے اس پر بہت ترس آیا جب میں نے قرآن میں وہ آیات پڑھیں جن میں اللہ تعالیٰ بتا رہے تھے کہ کس طرح موسیٰؑ کی ماما نے انہیں صندوق میں ڈال کر دریا میں بہا دیا تھا ۔ پھر جب وہ صندوق تیرتا ہوا فرعون کے محل پہنچا ۔جب فرعون نے اپنی بیوی کے کہنے پر موسیٰؑ کو ایڈاپٹ کیا۔۔۔ وہ چلتے چلتے ہی بتا رہا تھا اور یوسف خاموشی سے سن رہا تھا۔وہ ایک لمحے کے لیے رکا ۔ ایک لمبی گہری سانس خارج کی اور پھر بولنا شروع کیا۔
مجھے اس پر ترس اس لیے آیا تھا کہ نجانے کتنے سال اللہ نے اسے اولاد کی نعمت سے محروم رکھا۔کتنے سال وہ اولاد کے لیے تڑپاہوگا؟اولاد کی دعا کی ہوگی۔لیکن اللہ نے اس کی تڑپ کو بڑھنے دیا۔اس قدر کہ ایک وقت ایسا آیا کہ فرعون نے ایک غلام قوم کے بچے کو اپنا بیٹا بنا لیا۔وہ بھی اس وقت جب اسے پہلے سے خبر دی جاچکی تھی کہ بنی اسرائیل میں ایک لڑکا پیدا ہوگا جو تیری حکومت کا تختہ الٹے گا۔اس وقت جب اس نے کھلے عام یہ حکم جاری کیا تھا کہ ایک سال ان کے لڑکے قتل کرو اور دوسرے سال میں چھوڑ دو۔ایسے وقت میں بھی اولاد کی تڑپ اتنی غالب آگئی کہ فرعون جیسے عقلمند انسان کی عقل پر بھی پردہ پڑ گیا۔۔۔آخر میں اس کے لہجے میں افسوس تھا جیسے فرعون سے یہ امید نہ ہو۔اب کی بار یوسف نے آنکھیں چھوٹی کر کے اسے دیکھا اور پھر اس کی قدرے سنجیدہ سی آواز ہابیل کو سنائی دی۔
کیا تم جانتے ہو ہابیل ہر دور میں ایک موسیٰ ضرور ہوتا ہے وہ جو ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور ڈٹ جاتا ہے ۔اسے اپنے لوگوں کو وقت کے فرعون کی غلامی سے نجات دلانی ہوتی ہے۔ہر موسیٰ کا ایک ہارون بھی ہوتا ہے اور ہر موسیٰ فرعون کے گھر میں ہی پرورش پاتا ہے۔۔۔
جانتا ہوں !آج کے دور کے بنی اسرائیل فلسطینی ہیں ۔ان میں سے جو فرعون کے ماتحت ہوجاتے ہیں اور غلامی قبول کر لیتے ہیں وہ بچ جاتے ہیں اور جو اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ان کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی جاتی ہے۔۔۔آخر میں اس کے لہجے میں افسوس تھا۔یوسف جواباََ خاموش رہا۔ہابیل اب بھی بول رہا تھا ۔وہ نجانے کون کون سی باتیں اسے سنا رہا تھا لیکن یوسف بن یحییٰ کا دماغ تو اس ایک جملے میں ہی اٹک چکا تھا کہ۔۔۔ جو اس کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ان کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی جاتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تقریباََ دو گھنٹے کی خواری کے بعد وہ دونوں غزہ پٹی سے کچھ فاصلے پر ایک تباہ حال بلڈنگ کے سامنے موجود تھے۔ بائیک ایک سائیڈ پر کھڑی کر کے وہ دونوں اب پیدل ہی چل رہے تھے۔ مغرب کی نماز انہوں نے راستے میں ہی ادا کی تھی۔اوپر سے جنگ بندی کے بعد ملبے کو ہٹانے کا کام بھی شروع ہوچکا تھا ۔اس کے علاوہ جگہ جگہ اس خوشی کا جشن منانے کے لیے ریلیاں نکالی جارہی تھیں ۔جس کی وجہ سے انہیں ہر پانچ دس منٹ بعد رکنا پڑتا تھا۔
غزہ کے اس علاقے کو رات کے وقت مصنوعی روشنیوں کی مدد سےروشن کیا گیا تھا۔ایک جگہ پر کچھ صیہونی فوجی اپنے ہاتھوں میں شراب کے گلاس لیے دھیمی سی دھن پر رقص کر رہے تھے کچھ وہاں کام کرتے مزدوروں کی نگرانی میں مصروف تھے لیکن شراب کے گلاس ان کے ہاتھوں میں بھی تھے۔ غزہ میں سردی کا آغاز ہوچکا تھا۔ان دنوں ابھی سردی کی شدت کم تھی لیکن اگلے کچھ دنوں میں بارشوں اور سرد ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجانا تھا۔اسی کے پیشِ نظر آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے لیے بارڈر کے بلکل قریب کنکریٹ بلاکس سے بنے چھوٹے چھوٹے کمرے تیار ہورہے تھے۔تاکہ شدید سردی میں جن فوجیوں کی یہاں پوسٹنگ ہو انہیں کوئی مسئلہ نہ ہو۔یہاں جس جگہ وہ دونوں کھڑے تھے یہاں سے کوئی بھی انہیں نہیں دیکھ سکتا تھا۔
ہیری! میرے پیچھے آؤ۔۔۔ہلکی سی سرگوشی نما آواز میں کہتے وہ اس بلڈنگ کی جانب بڑھا۔ہیری نے بھی اپنے ذہن میں اٹھتے ان گنت سوالوں کو جھٹکتے ہوئے اس کے پیچھے ہی اپنے قدم بڑھائے۔
بلڈنگ کے اندر داخل ہوتے ہی حاتم تیز تیز قدم اٹھاتا سیڑھیوں کی جانب بڑھا۔ہیری وہیں کھڑا رہا۔پانچ منٹ بعد ہی حاتم بن یاسر جس رفتار سے سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گیا تھا اسی سپیڈ سے واپس آیا۔لیکن اب کی بار ا س کے ہاتھ میں دو سفید رنگ کی گیلنیں تھیں ۔جن کے اندر کوئی مائع ہلتا ہوا نظر آرہا تھا ۔ہیری کے پاس آکر اس نے وہ دونوں گیلنیں نیچے رکھیں اور وہیں ملبے کے ڈھیر کے اوپر بیٹھ گیا۔پھولی ہوئی سانس کو بحال کرتے اس نے ہیری کو بھی اپنے ساتھ بیٹھنے کا اشارہ کیا۔نیم اندھیری اس بلڈنگ میں وہ دونوں ایک ہیولا سا محسوس ہورہے تھے۔کفیے سے لپیٹے چہروں کو اب کھو ل کر کفیہ گردن کے گرد لپیٹ لیا تھا۔ہیری بھی اس کے قریب ہی بیٹھ گیا ۔
صالحہ اختی!جرنلسٹ تھیں ؟یہ بات تم نے مجھ سے کیوں چھپائی؟۔۔۔پہلا سوال کیا گیا تھا ۔ہیری نے ا س کی طرف رخ نہیں کیا تھا ۔حاتم نے ایک گہری سانس لی ۔
دو سال پہلے وہ آفیشلی اس پوسٹ سے ریزائن کر چکی تھی۔اس لیے میں نے بتانا ضروری نہیں سمجھا۔۔۔بے نیازی سے کہا گیا۔ہیری نے ایک جھٹکے سے گردن موڑ کر اپنے برابر میں بیٹھے انسان کو دیکھا۔آنکھیں اندھیرے سے مانوس ہوگئی تھیں اب وہ ایک دوسرے کے چہرے کے تاثرات دیکھ سکتے تھے لیکن وہ تاثرات چھپانا حاتم بن یاسر کے لیے مشکل نہیں تھا۔یہی حال کچھ ہیری سٹیفن کا بھی تھا۔کیونکہ دو سال پہلے کا ایک منظر تو اس کے ذہن کے پردوں پر بھی لہرایا تھا۔جو کہ بہت اذیت ناک تھا۔جس نے ہیری سٹیفن کی راتوں کی نیند اڑائی ہوئی تھی۔منظر یک دم بدلتا ماضی میں داخل ہونے کو ہی تھا جب حاتم بن یاسر کی آواز پر وہ خیالوں سے باہر آیا۔
لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ دو سال بعد اچانک سے اس کے سر پر جرنلنگ کا بھوت کیوں سوار ہوگیا ہے ۔اس سے زیادہ پریشانی والی بات یہ ہے کہ آئی ڈی ایف اسے کیوں ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے؟کیا کچھ ایسا ہے جو ہماری نظروں سے چھپ رہا ہے؟یا وہ لوگ صرف ہمیں اس سب میں الجھا کر کچھ بڑا پلین کر رہے ہیں ؟۔۔۔نجانے وہ خود سے سوال کر رہا تھا یا ہیری سے ۔
مجاہد! ایک بات ابھی تک میری سمجھ میں نہیں آئی کہ اس لڑکے کے باپ نے اتنی حساس انفارمیشن یونہی اپنے بیٹے کے گوش گزار دی۔بات کچھ ہضم نہیں ہورہی۔۔۔ وہ الجھن زدہ لہجے میں کہہ رہاتھا۔
وہ ابو موسیٰ کا بیٹا ہے ہیری۔ ابو موسیٰ جیسا بندہ یوں ہی تو اپنے بیٹے کے سامنے ایسی بات نہیں کرے گا۔ مطلب صاف ظاہر ہے کہ وہ واقعی یہ پیغام مجھ تک پہنچانا چاہتا تھا۔۔۔حاتم بن یاسر کو اب سمجھ آرہا تھا ۔یہ کوئی اتفاق نہیں تھا بلکہ ابو موسیٰ جانتا تھا کہ موسیٰ حاتم کے پاس ہی جارہا ہے۔
تو وہ تمہیں بھی تو کال کر سکتا تھا۔۔۔ہیری نے نیا اعتراض اٹھایا۔
ہمارے پرسنل فون ٹیپ کیے جاتے ہیں ۔تم یہ بات کیسے بھول گئے؟۔۔۔اطلاع دینے والے انداز میں کہتے آخر میں اس نے سوالیہ آئی برو اٹھائے۔ہیری نے بے ساختہ اپنے سر پر ہاتھ مارا۔
لیکن ابو موسیٰ کے پاس انکریپٹڈ فون بھی تو ہوگا یا وہ تم سے خود بھی تو مل کر یہ بات بتا سکتا تھا۔۔۔اس کی بات پر حاتم نے ضبط سے مٹھیاں بھینچ کر اپنے اندر اٹھ رہے غصے کو دبایا۔یہاں اس کی بہن کی زندگی داؤ پر لگی تھی اور ہیری سٹیفن کو اپنی انکوئری کی پڑی تھی۔
واللہ میرا دل تو یہی چاہ رہا ہے کہ جیکب کو رہنے دوں اور پہلے تمہارے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دوں ۔میری تو زندگی میں کچھ سکون آئے۔۔۔وہ دانت پیس کر بولا۔ اس کے ارادے جان کر ہیری کی آنکھیں شاک سے پھیلیں ۔
مجاہد! تم ایسا سوچنا بھی مت ۔ واللہ تم کیسے اتنے گھٹیا قسم کے آئیڈیاز سوچ لیتے ہو۔یعنی۔۔۔ اس نے جان بوجھ کر بات ادھوری چھوڑی۔
یلّا نروح!میں مزید تمہارے ساتھ اپنا سر نہیں کھپا سکتا۔۔۔حاتم اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور اپنی گردن کے گرد موجود کفیہ اتار کر اپنے مخصوص انداز میں سر اور چہرے کے گرد لپیٹنے لگا ۔ہیری بھی اس کے ساتھ ہی کھڑ ا ہوا۔لیکن وہ آس پاس نظریں گھماتے ہوئے اس نیم اندھیرے میں بھی بلڈنگ کا جائزہ لینے میں مصروف تھا۔کیونکہ اسے خوش فہمی ہوگئی تھی کہ اس کی آنکھیں واقعی الّوؤں کی طرح کام کرتی ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ دونوں جیسے ہی صالح کے گھر پہنچے دروازے پر لگا تالا ،ان کا منہ چڑا رہا تھا۔یوسف نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔صالحہ ان
کے آنے سے پہلے ہی جاچکی تھی۔اسحٰق اور صالح اپنے کسی کام سے گئے ہوئے تھے۔یوسف نے ان د ونوں کو باری باری کال کی لیکن ان کا فون بند تھا۔اس نے حاتم کو کال کی اس کا بھی فون بند تھا۔شکر تھا کہ یہاں تھوڑے بہت سگنلز آرہے تھے۔صالحہ نے تو جان بوجھ کر اپنا نمبر بند کیا ہوا تھا اس بات کا یوسف کو سو فیصد یقین تھا۔
اب کیا کریں ؟اگر مجاہد کو پتہ چلا تو کھوپڑی اڑا دے گا۔واللہ ا س کا نشانہ بھی بڑا پکا ہے۔۔۔ہابیل کو اپنی فکر لگ گئی تھی ۔یوسف نے بے ساختہ اسے گھورا۔
یلّا حبیبی! یہاں کسی سے پوچھتے ہیں ۔شاید کسی نے انہیں جاتے ہوئے دیکھا ہو۔۔ ۔وہ آس پاس گزر رہے لوگوں سے صالحہ کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ لیکن کسی کو بھی اس بارے میں کچھ اتا پتہ نہیں تھا۔
وہ دونوں ابھی وہیں کھڑے تھے اس سے پہلے کہ وہ مزید کسی سے پوچھتے اچانک فضا میں ایک تیز آواز گونجی۔اس آواز سے ایسا لگ رہا تھا جیسے کہیں نزدیک ہی گولی چلی ہو۔ایک لمحے کے لیے فضا میں سناٹا چھا گیا اور اگلے ہی لمحے فائرنگ کی تیز آواز سے غزہ کی خاموش فضا گونج اٹھی۔
یوسف اور ہابیل نے چونک کر ایک دوسرے کی جانب دیکھا۔آس پاس موجود لوگوں میں یک دم افراتفری کا ماحول بن گیا تھا۔ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لیے یہاں وہاں بھاگ رہا تھا۔آن کی آن میں کئی اسرائیلی ڈرونز فضا میں پرواز کرنے لگے۔ یوسف نے ایک جھٹکے سے گردن اٹھا کر اوپر دیکھا۔
اسے سرے سے اگنور کرتے ہوئے وہ دونوں اس طرف بھاگے جہاں فائرنگ ہورہی تھی۔چند فٹ کے فاصلے پر منظر واضح ہوا۔مسلسل ہوتی فائرنگ کے درمیان ایک وجود تھا جس کے اندر نہایت بے دردی سے وہ گولیاں اتاری جارہی تھیں ۔زمین پر اوندھے منہ بے حس و حرکت پڑا وہ وجود ایک لڑکی کا تھا ۔آس پاس بکھرے کاغذ ، فائلز اور اس کا بیگ جو اس کے جسم
سے نکل کر بہتے خون میں رنگ چکا تھا۔
اچانک فائرنگ کی تیز آواز تھم گئی اور اسرائیلی فوجی کسی فاتح کی طرح وہاں سے جاچکے تھے۔آہستہ آہستہ سارے ڈرونز بھی وہاں سے ہٹ رہے تھےلیکن اس سب میں دو نفوس ایسے تھے جن کے قدم اپنی جگہ سے ہلنے سے انکاری تھے۔لوگ وہاں جمع ہونا شروع ہو چکے تھے ۔ ہر کوئی اس لڑکی پر بیتی قیامت پر غمزدہ تھا۔
لیکن وہاں کوئی چیخ و پکار نہیں تھی ۔بس ایک عجیب سا سناٹا فضا میں چھا گیا تھا۔منظر آنکھوں میں محفوظ ہورہا تھالیکن دماغ اسے پراسیس نہیں کر پا رہا تھا۔دل میں در دتھا اورآنکھیں یہ سب دیکھنے کی عادی۔وہ سب غزن تھے اور غزہ میں کسی کا یوں سرعام قتل کر دیا جانا عام تھا۔وہاں خاص کیا تھا؟کسی کا اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانا اور پھر زندہ بچ جانا۔کسی کا اسرائیل کے جھوٹ بے نقاب کرنا اور آئی ڈی ایف کی گولی سے محفوظ رہنا۔
ان سب سے کچھ دور کھڑے وہ دونوں تقریباََ بھاگتے ہوئے اس لڑکی کے پاس آئے۔ اس لڑکی کی حالت دیکھ کر ہی اندازہ ہورہا تھا کہ وہ اب زندہ نہیں ہے۔جتنا اس کا خون بہہ چکا تھا اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں تھی۔یوسف نے آنکھیں میچ کر بے ساختہ نفی میں سر ہلایا ۔ہابیل کے قدم ایک لمحے کے لیے لڑکھڑائے تھے۔آنکھوں میں انتہا درجے کی بے یقینی لیےوہ کبھی یوسف کو دیکھ رہا تھا اور کبھی نیچے پڑے خون میں لت پت صالحہ بنتِ یاسر کے بے حس و حرکت وجود کو۔
ہابیل! ۔۔۔یوسف نے اسے کندھے سے پکڑ کر جھنجھوڑا تو وہ یک دم جیسے ہوش میں آیا۔باقی لوگ اب آہستہ آہستہ وہاں سے ہٹنا شروع ہوگئے تھے۔کچھ مقامی لوگ ابھی وہیں موجود تھے۔
انہوں نےغزہ کی ایک اور آواز کا گلا گھونٹ دیا۔یوسف بن یحییٰ ! ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری اختی کو شہید کر دیا اور ہماری بے بسی دیکھو ہم کچھ نہیں کر سکے۔۔۔نم آنکھوں کے ساتھ رندھی ہوئی آواز میں وہ بمشکل اپنی بات مکمل کر پایا۔آخر میں
اس کا لہجہ استہزائیہ تھا جیسے وہ خود کا ہی مذاق اڑا رہا ہو یا پھر اپنی بے بسی کا۔
واللہ انہیں اس سب کا حساب دینا پڑے گا۔ لیکن ابھی ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا۔ اگر ہم ایسے ٹوٹ جائیں گے تو مجاہد اور صالح کو کون سنبھالے گا؟۔۔۔نم لہجے میں کہتے یوسف نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھنا چاہا جب ہابیل نے فوراََ اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔
آخر تم لوگ کس مٹی کے بنے ہو؟کیسے کر لیتے ہو اتنا صبر؟اپنے پیاروں کے جنازے کندھوں پر اٹھانے کے بعد بھی تم لوگوں کے صبر کا پہاڑ ابھی تک کیسے مضبوطی سے کھڑ اہے؟مجھ سے تو نہیں ہورہا صبر۔۔۔غم و غصے کی ملی جلی کیفیت میں وہ اپنے سامنے کھڑے یوسف کا بازو پکڑ کر ا س کا رخ دوسری جانب موڑ چکا تھا۔یوسف بن یحییٰ نے سامنے لہولہان پڑے وجود پرایک نظر صرف ایک نظر ڈالی تھی ۔کئی گولیاں نہایت بے رحمی سے اس کے اندر اتار دی گئی تھیں ۔اگلے ہی لمحے اس نے تکلیف کی شدت سے آنکھیں میچ لیں ۔لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔وہ اپنا فون نکال کر ایمبولینس کو کال کر رہا تھا۔
وہاں موجود لوگ اب آپس میں سرگوشیاں کر رہے تھے۔ آہستہ آہستہ باقی لوگ بھی وہاں سے ہٹ رہے تھے۔یہ وہاں کے لوگوں کی بے حسی نہیں تھی ۔ یہ معمول تھا وہ لوگ عادی ہوچکے تھے اس چیز کے یا یوں کہیں کہ عادی کر دیے گئے تھے۔غزہ میں ہر دن لوگ شہید ہوتے تھےاور غزہ ہر دن نئے سرے سے جیتا تھا۔ہر دن کسی کا کوئی اپنا اسے چھوڑ جاتا تھا تو ہر دن کئی نئی زندگیاں جنم لیتی تھیں ۔غزہ میں جنگ معمول تھی اور امن غزہ میں شائد ہی کبھی ہوا ہو۔یہاں دنیا کے برعکس امن عارضی تھا اور جنگ مستقل۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ دونوں ہاسپٹل میں تھے۔صالحہ کی تدفین دوگھنٹے پہلے ہی ہوچکی تھی۔یوسف نے کئی بار حاتم اور صالح سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان دونوں کے نمبر ہنوز بند تھے۔ہابیل کے کہنے پر اس نے ہاسپٹل کی انتظامیہ سے بھی بات کی کہ جب تک صالحہ کا شوہر اور اس کا بھائی واپس نہیں آجاتا ہم میت کو سرد خانے میں رکھنا چاہتے ہیں۔لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا کیونکہ جگہ کی کمی کی وجہ سے سرد خانے کو بھی ایمرجنسی وارڈ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔اس لیے مجبوراََ انہیں حاتم اور صالح کے بغیر ہی تدفین کرنی پڑی ۔
اس کے بعد سے وہ دونوں ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے انتظار میں وہیں ایک سائیڈ پر کھڑے ہوئے تھے۔ کیونکہ انہیں یہیں رکنے کی ہدایت کی گئی تھی۔آس پاس لوگوں کا کافی رش تھا۔ایک عجیب سی افراتفری کا ماحول تھا ۔آوازیں آپس میں گڈ مڈ ہورہی تھیں ۔ڈاکٹر اور ہاسپٹل کا اسٹاف تعداد میں کم تھا۔اسرائیلی بمباری اور فضائی حملوں کی زد میں آکر زخمی اور شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد زیادہ تھی۔سیز فائر کے باوجود بھی اسرائیلی حملے پوری طرح سے رکے نہیں تھے ۔دوسری طرف ملبے کو ہٹانے کا کام جاری تھا اور اس کے نیچے دبی لاشیں بھی ہاسپٹل پہنچائی جارہی تھیں ۔
وہ دونوں ابھی وہیں کھڑے اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے تھے جب ایک میل نرس بھاگتا ہوا ان کے پاس آیا۔
صالحہ بنتِ یاسر کے گھر سے آپ دونوں ہیں ؟۔۔۔اس نےسوالیہ نظروں سے ان دونوں کو دیکھتے ہوئے جیسے تصدیق چاہی۔یوسف نے آہستہ سے اثبات میں سرہلایا۔
وہ حمزہ اخی نے پیغام دیا ہے کہ آپ لوگ گھر واپس چلے جائیں آپ کا سرٹیفکیٹ ابھی نہیں بن سکتا ۔آپ آن لائن فارم فل کر کے سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائے کریں ۔۔۔تیز تیز لہجے میں وہ ان کی بات سنے بغیر ہی آگے بڑھ گیا۔جس سپیڈ سے وہ آیا تھا اسی اسپیڈ سے ہی بھاگتا ہوا ساتھ والے وارڈ میں داخل ہوگیا۔وہ دونوں ایک لمحے کے لیے تو کچھ سمجھ ہی نہیں پائے کہ یہ ہوا کیا تھا ۔پھر ہابیل کی خاصی تپی ہوئی آواز یوسف کو سنائی دی۔
پاگل سمجھا ہوا ہے نا ہمیں ۔دوگھنٹے سے انتظار کروا کر اب کہہ رہے ہیں گھر جاؤ۔ واللہ حد ہوتی ہے کسی چیز کی۔۔۔آخر میں وہ منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔یوسف البتہ خاموش تھا۔ہابیل کو جب لگا کہ وہ فضول میں ہی بول رہا ہے تو وہ یک دم چپ ہوا۔
یوسف! ایک بار پھر کال کرو مجاہد کو۔کیا پتہ اب اٹھا لے؟۔۔۔اس نے آہستہ سے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
حبیبی!کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ میں راستے میں ہی کہیں غائب ہوجاؤں؟مجھے زمین کھا جائے یا آسمان نگل جائے ؟ میں کیسے مجاہد سے کہوں گا کہ میں اس کی بہن کی حفاظت نہیں کر سکا؟کیسے صالح کا سامنا کروں گا؟۔۔۔ یوسف بن یحییٰ کے لہجے میں بے بسی کی انتہاتھی۔ہابیل نے چونک کر اس کی جانب دیکھا۔لیکن اگلے ہی لمحے اس نے یوسف کو دونوں کندھوں سے تھام کر اس کی آنکھوں میں دیکھا۔
ہوش میں آؤ! یوسف ! صالحہ اختی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں ہے۔تم خود کو یوں الزام نہیں دے
سکتے۔۔۔اسے جھنجھوڑتے ہوئے وہ قدرے بلند آواز میں بولا ۔یوسف نے اس کے ہاتھ اپنے کندھوں سے ہٹائے ۔
یلّا نروح!۔۔۔سنجیدگی سے کہتے اس نے باہر کی جانب قدم بڑھائے۔ہابیل بھی اس کے ساتھ ہی چل رہا تھا۔دونوں کے درمیان ایک عجیب سی خاموشی تھی۔ورنہ یوسف اور ہابیل ساتھ ہوں اور خاموشی ہو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
انہیں صالح کے گھر آئے دو گھنٹے ہوچکے تھے۔جب وہ لوگ یہاں آئے تو دروازے پر لگا تالا دیکھ کر انہیں تشویش ہوئی کہ آخر رات کے اس وقت و ہ لوگ کہاں جا سکتے ہیں ؟لیکن حاتم نے سر جھٹکتے ہوئے اپنی جیب سے دوسری چابی نکال کر تالا کھولا اور اندر داخل ہوگیا۔ہیری بھی اس کے پیچھے ہی تھا۔اندر داخل ہوتے ہی گھپ اندھیرے نے ان کا استقبال کیا۔ہیری پیٹرول کی دونوں گیلنیں ہاتھ میں لیے دونوں آنکھیں کھول کر اندھیرے میں دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا ۔جب حاتم کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔
ہیری سٹیفن! تم رات کو جاگتے رہتے تھے اس لیے یوسف او ر ہابیل تمہیں اُلّو کہتے تھے ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب تم خود کو واقعی اُلّو سمجھنا شروع کر دو۔۔۔وہ تپانے والے لہجے میں کہہ کر آگے بڑھا اور ایک اندازے سے سوئچ بورڈ پر ہاتھ مار کر لائٹ آن کی۔یک دم لاؤنج روشن ہوگیا ۔ہیری نے ہاتھ میں پکڑی گیلنیں وہیں پٹخ کر ایک کھا جانے والی نظر حاتم پر ڈالی۔
تمہارے باپ نے غزہ میں پاور پلانٹ لگائے ہوئے ہیں نا جو تم اتنی بجلی ضائع کر رہے ہو؟ہم نے یہاں موتی پرونے ہیں جو دو لائٹس ایک ساتھ آن کردیں ۔۔۔آخری بات منہ ہی منہ میں بڑبڑاتا وہ آگے بڑھا اور ایک لائٹ آف کردی ۔
سولر پینل پر چل رہی ہیں احمق انسان! ۔۔۔حاتم نے وہ لائٹ دوبارہ آن کی۔ہیری غصے سے منہ پھلاتا وہیں کرسی پر بیٹھ گیا۔حاتم ایڑیوں کے بل گھوما اور ایک نظر اس عجیب نمونے کو دیکھا۔موسیٰ کا دیا گیالقب اب اسے پسند آیا تھا۔پھر موسیٰ کی اختی کے بارے میں سوچ کر اس نے بے ساختہ اپنے سر پر ہاتھ مارا۔جیکٹ کی جیب سے فون نکال کر وہ صالحہ کے کمرے کی جانب بڑھا۔ہیری نے اس کی پشت کو گھورا۔
کچھ دیر بعد وہ فون چارجنگ پر لگا کر واپس آیا تو ہیری ابھی تک ویسے ہی بیٹھا تھا۔وہ بھی اس کے برابر میں رکھی کرسی پر بیٹھا اور پھر اپنی جیکٹ کی دوسری جیب سے مائیکل کا لاکٹ نکالا۔تبھی ہیری کی آواز پر اس نے چونک کر سر اٹھایا۔
تم نے یہ کیسے کیا مجاہد؟یعنی آئی ڈی ایف کے سینئر کمانڈر کو بلیک میل کرنا کوئی آسان کام تو نہیں ہوتا ۔۔۔وہ حاتم کے ہاتھ میں موجود لاکٹ دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا۔اسے ایک بار پھر اپنا لاکٹ یاد آیا تھا ۔وہ لاکٹ اس نے تب خریدا تھا جب اس کی ڈیوٹی بیٹل فیلڈ کی بجائے اسرائیلی جیل میں ہوا کرتی تھی۔جہاں صرف فلسطینی قیدیوں کو رکھا جاتا تھا۔وہ وقت ہیری سٹیفن کی زندگی کا ایسا سیاہ باب تھا جسے وہ زندگی کی کتاب سے نوچ دینا چاہتا تھا۔لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اس لاکٹ کو خریدنے کے بعد سے اس کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا تھا جسے وہ کبھی بھولنا نہیں چاہتا تھا۔جہالت کے دنوں میں گناہوں کی دلدل میں پھنسے ہیری سٹیفن نے ایک نیکی کی تھی ۔ لیکن پھر اس نیکی پر پردہ ڈالنے کے چکر میں ا س کا لاکٹ کھو گیا۔
میرے باپ اور اسحٰق بن ابراہیم کے درمیان آج سے بارہ سال پہلے ایک معاہدہ ہوا تھا۔جس کے مطابق اسحٰق آئی ڈی ایف کے راز میرے باپ کو دے گا پھر سال یونہی گزرتے گئے اور پانچ سال پہلے میرے باپ کو آئی ڈی ایف نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا۔اس کے بعدمیں نے اس معاہدے کی تجدید کر لی یعنی جو راز وہ میرے باپ کو دیتا تھا اب اسے وہ سب راز مجھے دینے تھے۔۔۔حاتم بن یاسر کا لہجہ بلکل کسی نیوز کاسٹر کا سا تھا۔جیسے وہ کوئی خبر نامہ پڑھ رہا ہو۔ہیری کی آنکھیں شاک سے پھیلی تھیں ۔
اس کے بدلے میں اسحٰق بن ابراہیم کو کیا دیا تم باپ بیٹے نے؟۔۔۔اس کے لہجے میں ہلکا سا طنز تھا۔ اسے اچھا نہیں لگاتھا کہ ہ وہ انسان جو پہلے ہی آئی ڈی ایف سے رج کے بلیک میل ہورہا تھا اسے ان باپ بیٹے نے بھی بلیک میل کیا۔وہ ابھی یہی سوچ رہا تھا جب حاتم کی آواز ایک بار پھرا س کے کانوں سے ٹکرائی۔
اسحٰق بن ابراہیم کو جان کی امان دی تھی۔اس نے میرے باپ سے کہا تھا کہ وہ آئی ڈی ایف جوائن کر رہا ہے تاکہ ابو صالح کے قاتلوں سے قصاص لے سکے ا س لیے ا س کے بیٹوں کو میرا باپ اپنے پاس رکھ لے۔اپنا بیٹا اس کا یروشلم میں ہی تھا اس کے باپ کے پاس۔میرے باپ نے اسے سمجھایا کہ وہ یہ بیوقوفی نہ کرے مگر وہ اس وقت جیکب کی باتوں میں آچکا تھا۔اسے ابو صالح کے قاتلوں سے قصاص لینا تھا اور جیکب کو ایک ایسا انسان آئی ڈی ایف کو دینا تھا جسے وہ لوگ بعد میں بلیک میل کر کے اپنا کام نکلوا سکیں ۔۔۔حاتم ایک لمحے کے لیے رکا ۔ہیری جو گھٹنوں پر بازو ٹکائے ہاتھوں کی مٹھیاں بنا کر انہیں ٹھوڑی کے نیچے رکھے بہت غور سے اس کی بات سن رہا تھا فوراََ سیدھا ہوا۔
یعنی تم دونوں باپ بیٹے نے آئی ڈی ایف کے راز غزہ کے بے گنا ہ اور معصوم لوگوں کی جان کے بدلے خریدے؟واللہ مجاہد یہ بہت گھاٹے کا سودا تھا۔۔۔اس نے افسوس سے سر ہلایا۔ حاتم نے ایک گہری سانس خارج کی۔
ہیری سٹیفن! میرے باپ نے ابو صالح کے بیٹوں کو اپنے پاس رکھنے کے بدلے میں اسحٰق سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کسی بے گناہ کا خون نہیں بہائے گا ورنہ وہ یہ بات یاد رکھے کہ وہ ابو حاتم کی گولی کے نشانے پر ہوگا۔اسحٰق نے یہ وعدہ پورے دل سے نبھایا تھا ۔لیکن میرے باپ کو شہید کرنے کے بعد سے ہی آئی ڈی ایف نے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا۔پھر اولاد کی اور جگری یار کی اولاد کی محبت غالب آگئی اور اسحٰق بن ابراہیم نے وہ وعدہ توڑ دیا۔۔۔حاتم کی آنکھیں بے ساختہ نم ہوئیں ۔اسے اسحٰق پر ترس اور غصہ ایک ساتھ آیا تھا ۔
کمانڈر کی مجبوریوں نے انہیں نجانے کتنے معصوموں کا قاتل بنا دیا۔مجھے ان کے لیے بہت دکھ ہوتا ہے اپنی زندگی کے بارہ سال انہوں نے جس انتقام کے لیے ضائع کردیے وہ آج بھی ادھورا ہے۔ابو صالح کے قاتل آج بھی زندہ ہیں اور شاید وہ سب کمانڈر کو مار کر ہی مریں گے۔۔۔ہیری کی بات پر حاتم نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
اونہوں!۔۔۔ان میں سے سات کو تو وہ اوپر پہنچا چکا ہےجن میں سے ایک مائیکل کا باپ تھا۔باقی کے بھی بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔۔۔اب کی بار حاتم نے سنجیدگی سے اس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا۔
تم کیوں کمانڈر کے لیے اپنے دل میں ایک نرم گوشہ رکھتے ہو؟حالانکہ انہوں نے وعدہ توڑ دیاتھا۔کتنے معصوم لوگوں کا قتل ان کے سر تھا تمہیں تو پہلی فرصت میں انہیں شوٹ کردینا چاہیے تھا۔لیکن تم نے ایسا نہیں کیا ۔۔۔وہ مشکوک نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا۔
کئی بار کوشش کی تھی لیکن ہر بار ناکام رہا۔ واللہ مجھے ایسالگتا ہے کوئی غیبی طاقت ہے جو اس کی حفاظت پر معمور ہے۔۔۔حاتم نے بے نیازی سے شانے اچکائے اور وہاں سے اٹھ کر کمرے سے اپنا فون لینے چلا گیا۔لاکٹ وہ بے دھیانی میں وہیں کرسی پر ہی رکھ گیا تھا۔ہیری نے وہ لاکٹ اٹھا کر اپنے سامنے کیا۔
آخر کیوں تم میرے ذہن کے پردوں سے غائب نہیں ہوجاتی؟میں نے تو تمہاری بات مان لی تھی نا ۔چھوڑ آیا تھا تمہیں وہاں جہاں تم جانا چاہتی تھی۔پھر تم کیوں نہیں مانتی میری بات؟۔۔۔وہ لاکٹ ہاتھ میں لیے کھوئے کھوئے لہجے میں کہہ رہا تھا۔ذہن کے پردوں پر ا س لڑکی کا عکس لہرا رہا تھااور وہ دل ہی دل میں اس سے مخاطب تھا۔اس کے لہجے میں انتہا درجے کی بے بسی تھی۔ کمرے کا درواز بند ہونے کی آواز پر ہیری چونکا ۔نم آنکھوں کے ساتھ ہی اس نے جلدی سے وہ لاکٹ واپس رکھ دیا۔لیکن حاتم دیکھ چکا تھا ۔وہ چلتا ہوا ا س کے پاس آیا اور تھوڑا سا جھک کر وہ لاکٹ کرسی سے اٹھا کر دوبارہ ہیری کی جانب بڑھایا۔
یہ لاکٹ تمہیں خولہ کی یاد دلاتا ہے نا؟۔۔۔وہ بظاہر سادہ سے لہجے میں پوچھ رہا تھا۔یا شاید بتا رہا تھالیکن ہیری سٹیفن تو جیسے اس کے منہ سے وہ نام سن کر ایک لمحے کے لیے اپنی جگہ پر ساکت ہوا تھا۔حاتم واپس اپنی جگہ پر بیٹھا۔ہیری کچھ نہیں بولا بس بے یقین نظریں اس لاکٹ پر جمائے وہ حاتم بن یاسر کے کیے گئے انکشاف کو پراسیس کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔اس نے تو کبھی اس لڑکی کا نام نہیں لیا نہ کبھی حاتم کے سامنے اس کا ذکر کیا تھا تو اسے کیسے معلوم ہوا؟
مجاہد! یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟میں ۔۔ایسے کسی نام کی لڑکی کو نہیں جانتا۔۔۔وہ اپنے دل کی تیز ہوتی دھڑکن پر قابو پاتے ہوئے کہہ رہا تھا۔اس کا لہجہ ،اس کی آنکھیں ، چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ ہیری سٹیفن جھوٹ بول رہا ہے۔
کذاب!(جھوٹا کہیں کا!) ۔۔۔حاتم منہ ہی منہ میں بڑبڑایا اور اپنا ہاتھ واپس کھینچ لیا۔
دیکھو مجاہد میں سچ کہہ رہا ہوں میں کسی خولہ کونہیں جانتا۔تم میری بات کا یقین کرو۔۔۔حاتم کی طرف سے کوئی جواب نہ پاکر وہ خود ہی وضاحتیں دے رہا تھا۔ حاتم نے لاکٹ جیب میں رکھتے ہوئے دوسرے ہاتھ میں پکڑے اپنے فون کو آن کیا۔ہیری نے کچھ بولنے کے لیے منہ کھولا ہی تھا کہ حاتم نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روک دیا۔
بس! خلص حبیبی!(بس یارختم کرو بات کو ) ۔۔۔حاتم بن یاسر مزید ا س کی جھوٹی وضا حتیں سننےکے موڈ میں نہیں تھا۔اس کا فون آن ہوچکا تھا۔اس نے جیسے ہی فون ان لاک کیا تو مسڈ کالز کے نوٹیفیکیشنز کی بھر مار تھی۔سب سے زیادہ مسڈ کالز یوسف کی تھیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ جیسے ہی صالح کے گھر پہنچے تو دروازے پر لگا تالا غائب دیکھ کر ایک لمحے کے لیے چونکے ضرور تھے۔چابی تو صالحہ کے بیگ میں تھی اور وہ بیگ اس وقت یوسف کے ہاتھ میں تھا۔باقی کے ڈاکیومنٹس تو خراب ہوچکے تھے لیکن یو ایس پیز انہوں نے اپنے پاس رکھ لی تھیں جو اس وقت یوسف بن یحییٰ کی جیکٹ کی جیب میں موجود تھیں ۔یوسف اب قدرے سنبھل چکا تھا ۔ہابیل خاموشی سے اس کے برابر میں کھڑا تھا۔یوسف نے آگے بڑھ کر آہستہ سے دروازہ دھکیلا اور اندر داخل ہوا۔ہابیل بھی ا س کے پیچھے ہی اند داخل ہوا۔سامنے کا منظر واضح ہوا تو انہیں ہیری اور حاتم وہیں لاؤنج میں رکھی کرسیوں پر بیٹھے نظر آئے۔حاتم اپنے فون میں مصروف تھا اور ہیری بے چینی سے پیر جھلاتے ہوئے اسے کچھ کہہ رہا تھا۔آواز آہستہ تھی انہیں ٹھیک سے سنائی نہیں دی۔وہ دونوں چلتے ہوئے آگے آئے تبھی ہیری سٹیفن کی آواز ان کے کانوں سے ٹکرائی۔
مجاہد! یوسف کو کال کرو نا ۔پوچھو صالحہ اختی کا۔ واللہ مجھے اب پریشانی ہورہی ہے۔ اب تک تو انہیں آجانا چاہیے تھا۔۔۔اس نے زور سے حاتم کا کندھا ہلایا۔حاتم کی پیشانی پر بے ساختہ پل پڑے لیکن وہ ہنوز فون پر ٹائپنگ کرنےمیں مصروف تھا۔
ہیری کا بس نہیں چل رہا تھا اس کا فون لے کر دیوار میں مار دے۔ابھی واپسی پر اسے صالحہ اختی کی فکرہورہی تھی اور اب ایسے بے نیازی کا مظاہرہ کر رہا تھا۔اس سے پہلے کہ ہیری دوبارہ کچھ کہتا یا حاتم اس کی بات کا جواب دیتا لاؤنج میں کسی کی سرد سی آواز گونجی۔
کال کرنے کی کیا ضرورت ہے؟میں بتاتا ہوں تمہیں صالحہ اختی کے بارے میں ۔۔۔یوسف بن یحییٰ ایک کاٹ دار نظر حاتم پر ڈال کر تیز تیز قدم اٹھاتا ان کے پاس آیا۔ہابیل نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا ۔حاتم نے ذرا سا سر اٹھا کر انہیں دیکھا اور پھر دوبارہ فون میں مصروف ہوگیا۔
اچھا ہوا آگئے تم دونوں۔لیکن صالحہ اختی۔۔۔اس کی بات منہ میں ہی رہ گئی تھی جب اس کی نظر یوسف کے ہاتھ میں موجود بیگ پر پڑی ۔اس بیگ پر لگا خون یوسف نے آتے ہوئے صاف کر دیا تھالیکن ہیری کو وہ بیگ دیکھ کر نجانے کیوں کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا۔ہابیل خاموشی سے حاتم کی برابر والی کرسی پر بیٹھ گیا۔یہ زیادہ تشویش ناک بات تھی کیونکہ ہابیل اور خاموشی ایک ساتھ تقریباََ ناممکن سی بات تھی۔لیکن یوسف کی اگلی بات پر جیسے ہیری سٹیفن کے ڈر پر مہر لگ چکی تھی۔
صالحہ اختی کو انہوں نے شہید کردیا ہیری۔یہ دیکھو میرے ہاتھ ، انہی ہاتھوں سے انہیں دفنایا ہے۔۔۔وہ ٹوٹے لہجے میں کہتا بیگ وہیں نیچے پٹختا اپنے ہاتھ ا س کے سامنے کیے کہہ رہا تھا ۔وہ کہیں سے بھی نارمل نہیں لگ رہا تھا۔
ہیری نے ایک نظر بس ایک نظر یوسف کے چہرے پر ڈالی اس کی آنکھوں میں دکھ ،تکلیف،بےبسی،غصہ کیا کچھ نہیں تھا۔ حاتم بن یاسر کو تو جیسے اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آیا ۔ اس نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا کر یوسف کو دیکھا ۔ کیا وہ کہیں سے بھی مذاق کے موڈ میں تھا؟اگر یہ مذاق تھا تو واللہ بہت گھٹیا مذاق تھا ۔
لاؤنج میں یک دم سوئی پٹخ سناٹا چھا گیا تھا۔یوسف نم آنکھیں لیے ہیری کے برابر والی کرسی پر بے دم سا ہوکر بیٹھا۔ حاتم کی آواز کہیں حلق میں ہی اٹک گئی تھی۔وہ یوسف بن یحییٰ کو جھنجھوڑ کر پوچھنا چاہتا تھا کہ صالحہ کہاں ہے؟وہ اس سے لڑنا چاہتا تھا ،اسے الزام دینا چاہتا تھا کہ تمہاری وجہ سے یہ سب ہوا۔اگر تم وقت پر پہنچ جاتے تو یہ سب نہ ہوتا۔لیکن یہ بات اس لاونج میں بیٹھے وہ چاروں جانتے تھے کہ غلطی کس کی تھی ؟الزام کسے دینا ہے ؟اور انتقام کس سے لینا ہے۔اس خاموشی میں بھی ایک عجیب سادرد تھا۔
پھر کسی کی گھٹی گھٹی سسکیوں نے جیسے اس درد میں اضافہ کردیا تھا۔وہ حاتم بن یاسر تھا جو دونوں ہاتھوں میں سر دیے رورہا تھا۔اس کا فون وہیں نیچے اس کے پیروں کے پاس پڑا تھا ۔فون کی اسکرین بجھ چکی تھی اور ابو عمر کو بھیجا جانے والا آخری میسج ادھورا تھا۔کچھ لمحے یونہی گزر گئے جب حاتم کی آواز ایک بار پھر اس لاؤنج میں گونجی ۔آواز قدرے اونچی تھی۔اس کے برابر والی کرسی پر بیٹھے ہابیل نے ذرا سا سر اٹھا کر اسے دیکھا اور پھر کرسی کی پشت سے ٹیک لگا لی۔
تم میرے بغیر میری بہن کی تدفین کیسے کر سکتے ہو؟کیا میرا اتنا بھی حق نہیں تھا کہ اپنی بہن کے جنازے کو کندھا ہی دے دوں ؟ ۔۔۔حاتم کی آنکھوں میں دبا دبا غصہ تھا۔یوسف نے چونک کر اس کی جانب دیکھا۔چونکا تو ہیری بھی تھالیکن ا س سب میں ہابیل بن ابراہیم کا اطمینان قابلِ دید تھا۔
واللہ مجاہد اگر ان کے محرم وقت رہتے میرا فون اٹھا لیتے تو مجھے یہ نہیں کرنا پڑتا۔ وہ میرے لیے قابلِ احترام تھیں اور ان کی میت کی بے حرمتی میں صرف تم لوگوں کے انتظار میں برداشت نہیں کر سکتا تھا۔۔۔یوسف نے نم لہجے میں کہتے ایک نظر ہیری کو دیکھا ۔حاتم کتنے ہی لمحے تو کچھ بول ہی نہیں سکا۔کہہ تو وہ ٹھیک رہا تھا۔
تم اس کے ساتھ تھے نا؟ بتاؤ ذرا ایسا بھی کون سا ضروری کام تھاکہ جس نے حاتم بن یاسر کو ا س کی بہن سے غافل کر دیا؟اس نے دوبارہ ایک کال تک نہیں کی ۔ انسان کم از کم پوچھ ہی لیتا ہے کہ تمہیں جو کام کہا تھا وہ کر دیا یا نہیں ۔ لیکن حاتم بن یاسر تو جیسے اپنا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد کہیں غائب ہی ہو گیا تھا۔۔۔وہ چاہ کر بھی خود کو طنز کر نے سے باز نہیں رکھ سکا۔اس کی بات سن کر حاتم نے زخمی نظروں سے اس کی جانب دیکھا۔
یوسف بن یحییٰ ! تمہارے طنز میرے زخموں پر نمک کا کام کر رہے ہیں ۔واللہ اگر تم میرا غم بانٹ نہیں سکتے تو خاموش رہو لیکن یوں مجھ پر طنز مت کرو۔ میں نے آج صرف اپنی بہن ہی نہیں بلکہ اپنا دوست بھی کھودیا ۔وہ جو میرا رازدان بھی تھا اور میرا کرائم پارٹنر بھی۔ واللہ آج حاتم بن یاسر کا بہت نقصان ہوا ہے۔لیکن میں صبر کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتا۔۔۔وہ نم آنکھوں میں بے بسی لیے یوسف سے مخاطب تھا۔یوسف ایک لمحے کے لیے ٹھٹھک کر رہ گیا۔کیاان کے آنے سے پہلے کچھ ایسا ہوا تھا جو وہ نہیں جانتا تھا؟اس نے ناسمجھی سے ہیری کی طرف دیکھا۔
ہیری! مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ یہ مائیکل جورڈن کی بات کر رہا ہے؟کیا مائیکل کے ساتھ کچھ ہوا ہے؟۔۔۔ اس کے لہجے میں بے چینی اور ایک ان دیکھی فکر واضح تھی۔اس کی بات سن کر ہیری نے آہستہ سے سر ہلایا۔
مائیکل جور ڈن کو کسی نے بہت بے رحمی سے قتل کردیا۔ وہ مجاہد کے ساتھ ملا ہوا ہے شاید یہ بات ان لوگوں کو پتہ چل گئی تھی۔۔۔ہیری کی بات سن کر یوسف نے بے ساختہ آنکھیں میچ کر نفی میں سر ہلایا۔مائیکل جورڈن کی موت پر اسے بھی دکھ ہوا تھا لیکن حاتم بن یاسر کا دکھ زیادہ بڑا تھا۔ہابیل ایک جھٹکے سے کرسی کی ٹیک چھوڑ کر سیدھا ہوا۔اس کا سکون ایک لمحے میں غارت ہوا تھا۔مائیکل کی موت کی خبر نے جیسے اسے اندر تک جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔یقین کرنا مشکل تھا۔لیکن موت جیسی اٹل حقیقت کا انکار کرنا بھلا کہاں کی عقلمندی تھی؟
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کچھ گھنٹے پہلے ۔۔۔
اس بلڈنگ سے باہر نکلنے سے پہلے حاتم نے پیٹرول والی دونوں گیلنیں اٹھا ئیں ۔ باقی باتیں ایک طرف اور یہ حقیقت ایک طرف کہ انہیں اس وقت اس پیٹرول کی اشد ضرورت تھی۔اس سے پہلے کہ وہ باہر کی جانب قدم بڑھاتا۔ہیر ی کی بے ساختہ چیخ نکلی۔وہ اس سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑا زمین پر پڑے اس بے جان وجود کو دیکھ رہا تھا۔ ایک لمحے کے لیے تو ہیری سٹیفن کو لگا جیسے کسی نے ا س کے پیروں کے نیچے سے زمین ہی نکال لی ہو۔حاتم بھی فوراََ اس کے پا س آیا ۔نیچے پڑا وہ ساکت و جامد وجود اپنے اوپر بیتی قیامت کی کہانی خود سنا رہا تھا۔ایک طرف کو ڈھلکی ہوئی گردن اور آنکھوں کی ساکت پتلیاں ۔ہیری نے کسی ٹراس کی سی کیفیت میں اس کی آنکھوں پر ہاتھ پھیر کر اس کی آنکھیں بند کیں ۔کرب سےاپنی آنکھیں میچ کر دل میں اٹھ رہی تکلیف کو دبانا چاہا۔
واللہ مائیکل ایسی گم نام سی موت ڈیزرو نہیں کرتا تھا۔۔۔ سیدھا ہوتے ہوئے اس نے غم زدہ لہجے میں کہا اور اپنے برابر میں کھڑے حاتم کو دیکھا جس کے چہرے پر ایک انجانی سی تکلیف تھی۔ نم آنکھوں کے ساتھ وہ کبھی ہیری کو دیکھتا تو کبھی اس بے جان وجود کو ۔
مائیکل!۔۔۔اس کے ہونٹ آہستہ سے ہلے۔اسے ابھی تک یقین نہیں آرہا تھا کہ مائیکل جورڈن کے ساتھ یہ سب بھی ہوسکتا ہے ۔اس کا پلین تو وہیں کا وہیں رہ گیا تھا ہاتھ میں پکڑی پیٹرول والی گیلنیں ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے گری تھیں ۔اگلے ہی لمحے حاتم بن یاسر کسی ہارے ہوئے انسان کی طرح گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھا۔ وہ جو اپنے پیاروں کے جنازے اپنے کندھوں پر اٹھا چکا تھا آج مائیکل جورڈ ن کو اس حالت میں دیکھ کر اس کے کندھے ڈھلک چکے تھے۔ہیری اسی طرح بت بنا کھڑا اپنے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے اس انسان کو دیکھ رہا تھا جو اپنے غم اپنے سینے میں چھپا کر رکھنے میں ماہر تھا۔
مائیکل جورڈن ! تم تو دوستی کے بہت دعوے کرتے تھے۔ہماری دوستی کو ابو صالح اور اسحٰق بن ابراہیم کی دوستی کا پارٹ ٹو کہتے تھے۔کیا دوست یوں بیچ راستے میں چھوڑ کر جاتے ہیں ؟۔۔۔وہ ہیری کو بلکل نظر انداز کیے مائیکل سے مخاطب تھا۔ شاید شکوہ کر رہا تھا یا صرف دل ہلکا کرنا چاہ رہا تھا۔ہیر ی کو اس کے لیے واقعی دکھ ہوا تھا۔اس نے آگے بڑھ کر آہستہ سے حاتم کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔
مجاہد! تم شاید بھول رہے ہو ۔ابو صالح بھی اسحٰق بن ابراہیم کو بیچ راستے میں ہی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ تم دونوں کی دوستی اگر واقعی ان کی دوستی کا پارٹ ٹو تھی تو پھر تمہارا فرض بنتا ہے کہ مائیکل کے قاتل کو اس کے انجام تک پہنچاؤ۔۔۔ہیری نے اسے حقیقت کی دنیا میں لانے کی کوشش کی۔اب اتنے مضبوط اعصاب کا بندہ اس کے سامنے یوں ٹوٹ کر بکھر جائے تو دوستی کا تقاضا یہی کہتا ہے کہ اسے ایک رئیلیٹی چیک دے دو۔اور پھر اگر کوئی اسحٰق بن ابراہیم کے ساتھ کام کر چکا ہو تو وہ کیوں نہیں پورے کرے گا دوستی کے تقاضے ۔اس کی بات سن کر حاتم فوراََ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا۔وہ آنکھوں میں ہلکی سرخی لیے خفت زدہ لگ رہا تھا۔شاید یوں ہیری کے سامنے رونے پر۔پھر سر جھٹک کراس نے ہیری کی جانب دیکھا۔وہ کچھ پریشان لگ رہا تھا۔
اب ہم کیا کریں گے مجاہد؟۔۔۔اس کی بات پر حاتم چند لمحے تو پرسوچ نظروں سے اسے دیکھتا رہا پھر اس کی گمبھیر سی آواز ہیری کو سنائی دی۔
اس کمینے نے اس جگہ پر مائیکل کو اس لیے مارا ہے تاکہ بعد میں کتائب القسام والوں پر الزام لگا دیا جائے ۔ اسی بات کا ہم فائدہ اٹھائیں گے۔ مائیکل کی باڈی کے بدلے میں ہم اپنے لوگ واپس مانگیں گے۔اگر وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مائیکل کو ہم نے مارا ہے تو دنیا کی کیا مجال کہ وہ کچھ اور دیکھے۔ ۔۔حاتم بن یاسر کا دماغ اب تیزی سے کام کر رہا تھا۔لیکن ہیری تو جیسے اس کی بات سن کر بھی ان سنی کر رہا تھا۔
ہیری! تم سن رہے ہو میں کیا کہہ رہا ہوں؟۔۔۔اس نے بازو سے پکڑ کر ہیری کو ذرا سا جھنجھوڑا۔
ہا۔۔ہاں ۔۔۔ مجاہد میں سن رہا ہوں ۔۔۔وہ یک دم جیسے ہوش میں آیا تھا۔حاتم نے ایک نظر مائیکل کے بے جان وجود کو دیکھا۔جس کی گردن میں موجود لاکٹ جو سٹار آف ڈیوڈ یعنی داؤد کا ستارہ تھا۔چھ کونوں والا ستارہ جو اسرائیل کے جھنڈے پر بھی بنا ہوا ہے۔ایسا لاکٹ کسی یہودی کے پاس ہونا عام بات تھی ۔لیکن یہ سلور کلر کا لاکٹ بہت خاص تھا ۔ اس لاکٹ کو دیکھ کر ہیری سٹیفن کو دو سال پہلے اس سیل کا منظر پوری جزیات کے ساتھ یاد آیا تھا۔اس نے ضبط سے اپنی آنکھیں میچ لیں ۔مائیکل جورڈن کی موت کا غم کہیں پیچھے رہ گیا تھااور ہیری سٹیفن کے ماضی میں کیے گناہوں کے پچھتاوے اس پر حاوی ہوچکے تھے۔
ہیری یہ لاکٹ اتار لو۔ ۔۔حاتم نے لاکٹ کی جانب اشارہ کیا ۔ہیری نے تھوڑا سا جھک کر مائیکل کے گلے سے وہ لاکٹ نکالا اور کچھ دیر اسے دیکھنے کے بعد حاتم کی جانب بڑھایا۔
میرے پاس بھی سیم ایسا ہی لاکٹ تھا ۔لیکن وہ دوسا ل پہلے کہیں گم ہوگیا۔۔۔وہ دکھی لہجے میں بولا۔
میں جانتا ہوں تمہارا وہ لاکٹ کہاں ہے؟لیکن فلحال میں تمہیں تمہاری امانت اور ا س کے امین کے پاس نہیں لے جاسکتا۔۔۔بے نیازی سے کہتے اس نے بیچارے ہیری کے سر پر ایک نیا بم پھوڑا تھا ۔
مجاہد کے بچے!تم مجھے ضرور ہارٹ اٹیک کراؤ گے۔واللہ تم نے کیا کچھ چھپایا ہے مجھ سے؟ایک بار یہ سارا معاملہ نمٹ جائے تمہارا تو الگ سے احتساب ہوگا۔۔۔۔ہیری نے انگلی اٹھاکر وارننگ دیتے ہوئے کہا۔حاتم نے اس کی وہی انگلی پکڑ کر زور سے مروڑ دی جس کے نتیجے میں وہ کراہ کر رہ گیا۔
حاتم اسی بلڈنگ کے دوسرے حصے کی جانب بڑھ گیا۔ہیری نے ایک نظر وہاں گری پٹرول کی گیلنوں کو دیکھا اور پھر انہیں اٹھا کر اس کے پیچھے باہر آیا۔ہاتھ میں پکڑا وہ لاکٹ دیکھ کر حاتم کو دوسال پہلے کا منظر یاد آیا ۔ وہ تیز تیز قدم اٹھاتا بلڈنگ سے باہر نکل رہا تھا۔ ہیری اس کے پیچھے ہی تھا لیکن نامحسوس انداز میں اس کے قدموں کی رفتار سست تھی۔پیچھے مائیکل جورڈن کا بے جان وجود ایک بار پھر اس نیم اندھیرے کمرے میں اکیلا رہ گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
تین دن بعد۔۔۔
وہ دونوں آج ابو موسیٰ سے ملنے اس کے گھر آئے تھے۔موسیٰ عمر بھی وہیں لاؤنج میں ہیری کے برابر میں رکھی کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ جمائےاسے مسلسل گھور رہا تھا۔کم از کم ہیری کو تو یہی لگ رہا تھا۔ کچھ دیر بعد ہیری وہاں سے اٹھا اور سیڑھیوں کی جانب بڑھ گیا۔وہ آہستہ آہستہ سیڑھیاں چڑھتا چھت پر جارہا تھا ۔اسے اس جگہ پر عجیب سی بے چینی ہورہی تھی۔اس لیے اس نے کچھ دیر کھلی ہوا میں سانس لینا مناسب سمجھا ۔لیکن اس کھلی ہوا میں کب کہیں سے کوئی اسرائیلی ڈرون یا میزائل آکر
ا س کی سانس روک دے گا اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ، یہ بات موسیٰ عمر نے اسے بتانا مناسب نہیں سمجھی ۔حاتم ان دونوں سے کچھ فاصلے پر ابو موسیٰ کے ساتھ کھڑا کوئی بات کررہا تھا۔
کیا مائیکل بھی یہ جانتا تھا کہ صالحہ ان کے ٹاپ فائیو ٹارگٹس میں شامل ہے؟۔۔۔ ابو موسیٰ نے سرسری لہجے میں پوچھا۔اس نے حاتم کو نہیں بتایا کہ وہ مائیکل اور صالحہ کو اسی بلڈنگ میں جاتے ہوئے دیکھ چکا تھا۔اس وقت جب اس نے حاتم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا نمبر بند تھا۔اس کے بعد جب اس کا رابطہ ہوا تب تک ویسے ہی بہت دیر ہوچکی تھی۔صالحہ بنتِ یاسر اس دنیا سے جاچکی تھی۔
وہ شروع سے جانتا تھا لیکن اس نے یہ بات مجھ سے چھپائی ۔مائیکل جورڈن کی ایک غلطی نے میری بہن کی جان لے لی۔واللہ اگر وہ مر نا گیا ہوتا تو میں اپنے ہاتھوں سے اس کی جان لے لیتا۔۔۔دبے دبے غصے سے کہتے اس نے بے ساختہ مٹھیاں بھینچ لیں ۔
تصیح کرو مجاہد! اگر وہ زندہ ہوتا تو تمہاری بہن کا نام اس لسٹ سے ایسے غائب ہوتا جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔۔۔ابوموسیٰ کو کم از کم مائیکل جورڈن کی قابلیت پر اتنا تو بھروسہ تھا ہی۔حاتم ایک لمحے کے لیے تو کچھ بول ہی نہیں سکا تھا ۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی جواب دیتا یا سرے سے بات ہی بدلتا ایک جھٹکے سے باہر کا دروازہ کھلا ۔حاتم نے چونک کر دروازے کی جانب دیکھا۔
ابو موسیٰ نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔یہ لڑکی نہیں سدھر سکتی تھی۔دروازے میں کھڑی لڑکی ہاتھ میں گن تھامے، چہرے پر دبا دبا غصہ لیے شاید کسی کو تلاش کر رہی تھی۔موسیٰ عمر نامحسوس انداز میں وہاں سے کھسک گیا تھا۔اسے ہیر ی سٹیفن کو یہاں سے زندہ سلامت فرار کروانا تھا۔بھئی عجیب نمونہ تو وہ تھا لیکن جو بھی تھا ا س کی بہن کی پہلی اور آخری محبت تھا۔
بابا! کہاں چھپایا ہے آپ نے اسے؟واللہ آج یہ انسان میرے ہاتھوں سے قتل ہوجائے گا۔۔۔وہ تیز تیز قدم اٹھاتی اندر آئی اور ایک طائرانہ نظر پورے لاؤنج پر ڈالی۔وہ کہیں نہیں تھا۔ابو موسیٰ نے حاتم کو اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کیا اور بغیر خولہ کی بات کا جواب دیے باہر کی جانب چلا گیا۔
حاتم جانتا تھا اگر خولہ بنتِ عمر ، ہیری سٹیفن کو ایک آدھی گولی مار بھی دیتی تو ابوموسیٰ نے سائیڈ پھر بھی خولہ کی لینی تھی ۔اس نے ایک نظر سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھا۔پھر اس کی قدرے سنجیدہ سی آوازاس لڑکی کو سنائی دی۔
اختی ! ۔۔۔ہیری سٹیفن کو جان سے مارنے سے پہلے ا س کا لاکٹ واپس کردینا ۔واللہ وہ مائیکل کے لاکٹ کو اتنی ترسی ہوئی نظروں سے دیکھ رہا تھا کہ میں بتا نہیں سکتا۔۔۔آخر میں اس کے لہجے میں ہیری کے لیے ہلکی سی ہمدردی تھی۔خولہ نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
لا تقلق خیا!آپ کے دوست کا تو میں وہ حال کروں گی کہ تاحیات یاد رکھے گا۔۔۔وہ اپنے دھیان میں کہہ رہی تھی جب موسیٰ تیزی سے سیڑھیاں اترتا ان کے پاس آیا۔
خولہ اختی!۔۔۔ ہیری سٹیفن فرار ہوگیا ہے۔چھت سے نیچے چھلانگ لگا کر وہ واپس صالحہ اختی کے گھر کی طرف جارہا
ہے۔ ۔۔وہ ہانپتا ہوا اسے بتا رہا تھا ۔ خولہ اس کی اگلی کوئی بھی بات سنے بغیر باہر کے کھلے دروازے کی جانب بھاگی۔اس کے جاتے ہی حاتم نے ایک زور دار تھپڑ موسیٰ کی کمر پر مارا۔اس بیچارے بچے کی بے ساختہ چیخ نکلی۔
باز آجاؤ اپنی حرکتوں سے تم ۔اگر تمہاری اختی کو پتہ چل گیا کہ تم نے اسے بھگایا ہے تو سب سے پہلے تمہیں شوٹ کرے گی ۔۔۔حاتم نے اسے ڈرانا چاہا لیکن سامنے بھی موسیٰ عمر تھا، ڈر گیا بیچارہ۔اور نہیں تو کیا؟ ایک خولہ اختی ہی تھی جس کی گن سے نکلی گولی کھا کر وہ مرنا نہیں چاہتا تھا۔
اور اگر ہیر ی سٹیفن کو پتہ چلا کہ نیچے آکر میں نے ہی ا س کی مخبری کر دی تھی تو وہ کیا کرےگا؟۔۔۔موسیٰ نے کسی خدشے کے تحت پوچھا۔حاتم نے نفی میں سر ہلایا۔
کچھ نہیں بس یہی کہے گا کہ اگر تمہاری بہن اور تمہاری ماں کا خیال نہ ہوتا تو وہ تمہیں ماں بہن کی گالیاں دیتا۔کیونکہ تم اسی قابل ہو۔۔۔اس کی بات پر موسیٰ عمرنےبمشکل اپنا بے ساختہ امڈنے والا قہقہہ روکا۔
یلّا حبیبی! چل کر دیکھتے ہیں کیا بنا ہیری سٹیفن کا۔۔۔موسیٰ نے خاصی بے تکلفی سے اس کی گردن میں ہاتھ ڈالا ۔حاتم کے ماتھےپر بے ساختہ بل پڑے ۔
مجھے اور بہت کام ہیں جو تمہارے اس فضول کے شغل سے زیادہ اہم ہیں اس لیے تم اکیلے ہی انجوائے کرو۔۔۔ایک جھٹکے سے اس کا ہاتھ ہٹاتا وہ لمبے لمبے ڈگ بھرتا دروازے کی جانب بڑھا۔موسیٰ نے بے ساختہ اس کی پشت کو گھورا۔
ہنہ!تمیز نام کی چیز تو ان دونوں کے پاس سے بھی نہیں گزری۔۔۔اس نے ساتھ ہی ساتھ اپنی اختی کو بھی شامل کر لیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وہ پھولی ہوئی سانس کے ساتھ ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے مڑ کر دیکھنے کی زحمت کیے بغیرمسلسل بھاگ رہا تھا۔اسے صرف کسی کے تیز قدموں کی آواز سنائی دے رہی تھی جیسے کوئی اس کا پیچھا کر رہا ہو۔اس کی ٹانگ پر ہلکی سی چوٹ لگی تھی جب وہ اپنی جان بچا کر چھت سے کودا تھا۔لیکن وہ درد اس درد سے کئی درجے کم تھا جو گولی لگنے سے ہوتا ہے۔ ہیری سٹیفن کو اس وقت اپنی جان کی پڑی تھی اور وہ کسی بھی طرح صالحہ کہ گھر تک پہنچنا چاہتا تھا۔تبھی فضا میں کسی کی بلند آواز گونجی۔
ہیری سٹیفن!توقف!۔۔۔اس ایک آواز پر ہیر ی سٹیفن کی دنیا جیسے ایک لمحے کے لیے تھم سی گئی تھی۔دل کی دھڑکن یک دم بے ترتیب ہوئی ۔اس کے قدم وہیں جم گئے ۔یہ آواز! اس آواز کوتو ہیری سٹیفن لاکھوں آوازوں میں بھی پہچان سکتا تھا۔
دو سال پہلے کی کپکپاہٹ اس آواز میں کہیں نہیں تھی اور نہ ہی وہ لرزش تھی۔اس آواز میں تو ایک گرج تھی ۔ایک حکمیہ انداز تھا۔ہیری نے جب دو سال پہلے اس کمزور سی آواز پر اپنے قدم روک دیے تھے تو اب تو اسے حکم دیا گیا تھا کہ رک جاؤ۔وہ مڑا نہیں تھا۔وہ مڑے بغیر بھی اس کا چہرہ تصور کر سکتا تھا ۔دو سال سے یہ چہرہ ہر رات اس کے تصور کے پردوں پر اترا تھا۔اپنی کمر پر گن کی سرد نال محسوس کرتے وہ یک دم جیسے ہوش میں آیا تھا۔وہ اس کے بلکل پیچھے کھڑی ،گن اس کی کمر پر گردن سے نیچے رکھے ہوئے تھی۔
میری طرف گھومو !۔۔۔اگلا آرڈر دیا گیا تھا۔ہیری بغیر کچھ کہے اس کی طرف پوری طرح گھوم گیا۔خولہ نے گن فوراََ اس کے سینے پر رکھی عین دل کے مقام پر۔وہ سر پر سلیقے سے حجاب کیے لانگ فراک کے اوپر جیکٹ پہنے ہوئے تھی۔ہیری نے ایک سرسری سی نظر اس پر ڈالی اور پھر اپنی نظریں جھکا لیں ۔سامنے کھڑی لڑکی نے گن سے اس کے سینے پر دباؤ بڑھایا۔
تم وہاں سے بھاگے کیوں تھے؟۔۔۔ ا س نے ماتھےپر بے شمار بل لیے پوچھا۔ ہیری ایک لمحے کے لیے چونکا ضرور تھا۔وہ لڑکی آخر کس حق سے پوچھ رہی تھی۔لیکن وہ سمجھ نہیں پایا۔وہ خولہ بنتِ عمر کے دماغ میں چل رہی خرافات سے بے خبر تھا۔
دیکھیں اخت۔۔۔اس نے کچھ کہنا چاہا جب درشتی سے اس کی بات کاٹی گئی ۔
خبر دار ! اگر مجھے اختی کہا تو۔ جان نکال دو گی تمہاری۔۔۔خولہ نےاس کے سینے پردباؤ مزید بڑھایا۔ہیری کی بے ساختہ کراہ نکلی۔ایک لمحے کے لیے سامنے کھڑی لڑکی کی آنکھوں میں فکر کی جھلک واضح ہوئی تھی لیکن وہ بہت مہارت سے چھپا گئی۔
تو پھر کیا کہوں؟۔۔۔ہیری نے نہایت معصومیت سے پوچھا ۔
کچھ بھی کہہ لو لیکن اختی نہیں کہنا۔۔۔اس نے دو ٹوک لہجے میں کہا۔ہیر ی نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا ۔ اگلے ہی لمحے اس نے گن کی نال پکڑ کر اس کی آنکھوں میں دیکھا۔پھر پیچھے کی جانب جھٹک کر چھوڑ دیا۔خولہ اپنی گن سمیت سر کے بل نیچے گری تھی۔اس کی آنکھیں شاک سے پھیلی تھیں ۔بے یقین نظروں سے وہ ہیری سٹیفن کو دیکھتی رہ گئی۔
میں نہیں جانتا تم زندہ کیسے بچ گئی لیکن اب اگر میرے سامنے آئی تو میں تمہیں واقعی جان سے مار دوں گا۔۔۔انگلی اٹھا کر وارننگ دیتے ہوئے وہ مزید اس کی کوئی بھی بات سنے بغیر پلٹ گیا۔اس نے جان بوجھ کر لہجہ سخت بنانے کی کوشش کی تھی ۔خولہ دونوں ہاتھوں پرزور دیتی اٹھی اور وہیں بیٹھے بیٹھے ہی اسے پھر سے آواز دی۔اب کی بار اس کی آواز میں ایک انجانا سا خوف تھا جیسے ا س کی کوئی قیمتی چیز اس سے دور جارہی ہو۔
ہیری! رک جاؤ۔۔۔وہ اب کی بار ٹھٹھک کر رکا تھا۔ایک جھٹکے سے گردن موڑ کر اس نے اپنے سامنے زمین پر بیٹھی لڑکی کو دیکھا۔اس کی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ ٹوٹ کر اس کے گالوں پر بہہ رہے تھے۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھی اور اس کے مقابل آکر کھڑی ہوئی۔ہیری نے بے ساختہ نظریں جھکا لیں ۔
وہ تو اسے یہ کمپلیمنٹ بھی نہیں دے سکتا تھا کہ رونے کے بعد تمہاری آنکھیں زیادہ پیاری لگتی ہیں۔اگر وہ دوسال پہلے والا ہیری ہوتا تو نہایت بے باکی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بات اس کے منہ پر تو کیا چار لوگوں کے سامنے بھی کر دیتا۔وہ دل ہی دل میں سامنے کھڑی خولہ کا موازنہ دوسال پہلے والی خولہ سے کر رہا تھا۔لیکن کیوں ؟وہ خود بھی نہیں جانتا تھا۔خولہ کی رندھی ہوئی آواز پر وہ یک دم ہوش میں آیا تھا۔
ہیری سٹیفن !اوپر دیکھو! میری آنکھوں میں ۔۔۔کیا وہ پاگل لڑکی اس غریب کا امتحان لینے پر تلی ہوئی تھی۔ہیری کا بے ساختہ دل چاہا کہ وہ کہیں غائب ہوجائے ۔بس اس لڑکی سے کہیں دور۔ اس نے ایک لمحے کے لیے نظریں اٹھا کر خولہ کی آنکھوں میں دیکھا۔
تمہیں کیا نظر آرہا ہے ان میں ؟۔۔۔سامنے کھڑی لڑکی نے متجسس لہجے میں سوال کیا۔
اپنا عکس! صاف اور واضح!۔۔۔وہ کھوئے کھوئے لہجے میں بولا۔لیکن اگلے ہی پل اس نے بے ساختہ زبان دانتوں تلے دبائی۔
یعنی! کسی کی آنکھوں میں ہمیں اپنا ہی عکس نظر آتا ہے۔اب اس کا مطلب یہ تھوڑی نا ہے کہ ہمیں اس سے محبت ہےیا۔۔۔اس نے جان بوجھ کر بات ادھوری چھوڑی۔خولہ نے تاسف سے سر جھٹکا۔
آنکھیں سب بتا دیتی ہیں ہیری سٹیفن۔جانتے ہو مجھے تمہاری آنکھوں میں کس کا عکس نظر آیا؟۔۔۔خولہ دو قدم چل کر مزید ا س کے قریب آئی۔
کس کا؟۔۔۔ہیری نے اس کے چہرے سے نظریں ہٹا لیں۔
دوسال پہلے والی خولہ بنتِ عمر کا۔تم آج بھی اس لڑکی کو پوری شدت سے یاد کرتے ہو۔تم کہتے ہو تمہیں وہ بھولتی نہیں ۔لیکن سچ یہ ہے کہ تم اسے بھولنا ہی نہیں چاہتے۔واللہ تم نے کبھی اپنے دل سے پوچھا ہوتا تو وہ تمہیں بتا دیتا کہ تم نے اپنے دل میں اس لڑکی کو کہاں بٹھا رکھا ہے؟کیا مقام ہے جو تم جانے انجانے میں اسے دے چکے ہو۔۔۔وہ حقیقت بتا رہی تھی اور ہیری چپ چاپ سن رہا تھا۔وہ لڑکی ا س کی آنکھیں پڑھ کر اس کے دل کا حال بتا رہی تھی۔وہ باتیں جو ہیری نے کبھی خو دسے بھی نہیں کی تھیں وہ لڑکی ان کی تہہ تک بھی پہنچ گئی تھی۔
خولہ! ۔۔۔اس سب میں پہلی بار ہیری نے اس کا نام لیا تھا اور کس قدر عقیدت اور نرمی تھی اس طرزِ تخاطب میں۔ خولہ بنتِ عمر کے دل کی دھڑکن ایک لمحے کے لیے بے ترتیب ہوئی تھی ۔لیکن اگلے ہی لمحے اس نے خو دکو ڈپٹا ۔
مجھے تمہارے دل میں ہیری سٹیفن کا مقام جاننا ہے ۔مجھے تمہاری طرف کی محبت کی کہانی سننی ہے۔کیا تم مجھے سناؤ گی؟۔۔۔ وہ متجسس لہجے میں پوچھ رہا تھا۔خولہ نے فوراََ اثبات میں سر ہلایا ۔تھوڑا سا جھک کر اس نے اپنی گن اٹھائی اور جیکٹ کی جیب میں رکھتے ہوئے ایک نظر ہیری کو دیکھا اور پھر اپنے گھر کی جانب قدم بڑھائے۔
اگر تم جان لو کہ خولہ تم سے کتنی محبت کرتی ہے تو تمہیں اپنی محبت اس کے سامنے بہت معمولی لگے۔اگر تمہیں علم ہوجائے کہ خولہ کو تمہا رے نام سے کتنی محبت ہے تو تمہیں اپنے نام سے عشق ہوجائے۔ہیری سٹیفن ! تم خولہ کی وہ محبت ہو جو احسان اور ہمدردی کا پردہ چاک کر کے پورے حق سے خولہ کے دل میں اتری تھی۔۔۔وہ زمین پر نظریں جمائے دل ہی دل میں اس سے مخاطب تھی۔
ہیری دونوں ہاتھ پیچھے باندھے ، نظریں نیچی کیے ،اس کے برابر میں ایک مخصوص فاصلہ برقرار رکھے چل رہا تھا۔اپنی اپنی سوچوں میں گم وہ دونوں ہی چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے تھے ۔کچھ دیر بعد ہیری نے ایک بار پھر اسے مخاطب کیا۔
لڑکی میرا وہ لاکٹ بھی مجھے واپس چاہیے جو تم نے دو سال پہلے چرایا تھا۔۔۔اس کی بات پر اس کے برابر میں چل رہی لڑکی کو تو پتنگے ہی لگ گئے تھے۔
میں نے چرایا نہیں تھا وہ لاکٹ ۔ جب میں ہوش میں آئی تھی تو وہ میرے حجاب میں اٹکا ہوا تھا۔ اس لیے مجھے الزام مت دو ۔ ۔۔وہ ہلکی سی خفگی سے بولی۔ہیری نے بمشکل اپنی ہنسی دبائی۔
تم نے چرایا ہی تھا ۔ورنہ پھر تمہارے پاس کیسے آیا؟۔۔۔وہ اب جان بوجھ کر اسے تنگ کر رہا تھا۔خولہ نے منہ بسور کر اسے دیکھا۔
تمہیں اتنا بھی نہیں پتہ کہ جو لڑکی آپ سے محبت کرتی ہو اگر وہ کہے کہ اس نے لاکٹ نہیں چرایا تو ا س کی بات مان لیتے ہیں ۔۔۔ہیری صرف حیرت سے آنکھیں پھیلائے اس لڑکی کو دیکھ کر رہ گیا ۔کتنا بڑا ایموشنل ڈرامہ تھی یہ لڑکی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دوسال پہلے۔۔۔
وہ دو دن سے بھوکی پیاسی اس سیل میں موجود تھی ۔اس وقت بھی وہ ایک کونے میں دیوار کے ساتھ سہم کر بیٹھی ہوئی تھی۔یہ خوف اندر ہی اندر ا س کی جان نکال رہا تھا کہ کسی بھی وقت کوئی اسرائیلی فوجی آئے گا اور اس کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو دوسری فلسطینی عورتوں کے ساتھ ہوتا ہے۔لیکن وہ ان درندوں کا شکار نہیں بننا چاہتی تھی ۔کسی صورت نہیں ۔وہ دل ہی دل میں اللہ سے اپنی حفاظت کی دعا کر رہی تھی ۔لیکن آج اسے ایسا لگ رہا تھا جیسے اس کی دعائیں بھی آسمان سے پلٹ کر واپس آرہی ہیں ۔
یا اللہ!۔۔۔اس نے پوری شدت سے اللہ کو پکارا تھا۔آنکھوں سے ٹوٹ ٹوٹ کر بہتے آنسوؤں او ر ہلکی ہلکی سسکیوں سے ساتھ اس نےدونوں ہاتھ ٹانگوں کے گرد باندھ کر گھٹنوں پر سر ٹکا لیا۔
واللہ خولہ مر جائے گی۔ آپ کسی کو بھیجیں نا کہ وہ مجھے یہاں سے نکالے۔یہاں بہت اندھیرا ہے ۔۔۔وہ رندھی ہوئی آواز میں اللہ سے مدد مانگ رہی تھی۔دل کے کسی کونے میں جہاں نا امیدی سر اٹھا رہی تھی وہیں اس لڑکی کا یقین قابلِ دید تھا۔
مجھے پتہ ہے آپ مجھے بچالیں گے۔ ۔۔اس نے پر یقین لہجے میں کہتے اپنی آنکھیں بند کر لیں ۔ایک گہری سانس خارج کر کے اس نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے قرآن کی تلاوت شروع کر دی ۔اگلے ہی لمحے اس خاموش اور تاریک سیل میں خولہ بنتِ عمر کی مسحور کن آواز سنائی دے رہی تھی۔
تبھی کسی کے بھاری بوٹوں کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی ۔خوف کی ایک سرد لہر اس کے اندر تک دوڑ گئی ۔اس کا دل بری طرح دھڑک رہا تھا ۔خولہ کو لگا اس کے ہاتھ پیر بلکل شل ہوچکے ہیں ۔وہ آواز مزید قریب آرہی تھی اور پھر اچانک وہ آواز تھم گئی۔
یک دم ہی باہر کی ساری لائٹس روشن ہوگئی تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس سیل میں لگا واحد بلب بھی روشن ہوچکا تھا ۔ایک لمحے کے لیے اس کی آنکھیں چندھیا گئی تھیں ۔ آنکھیں ذرا روشنی سے مانوس ہوئیں تو ا س نے نظریں اٹھا کر سیل کے دروازے کی جانب دیکھا ۔دروازہ کھلنے کی آواز کے ساتھ ہی کوئی اندر داخل ہوا تھا۔
ہاتھ میں شراب کی بوتل پکڑے وہ پہلے سے ہی نشے میں دھت لگ رہا تھا۔ لیکن اس کی چا ل میں نشئیوں والی لڑکھڑاہٹ کہیں نہیں تھی ۔شاید وہ اس قدر عادی ہوچکا تھا اس حرام مشروب کا کہ اب اس کا نشہ بھی نہیں اثر کرتا تھا۔خولہ کی سانس بے ساختہ گلے میں اٹکی ۔اس کی آنکھوں میں خوف کی جھلک واضح تھی۔ اس آدمی نے دروازہ بند کر کے لاک لگا دیا۔
خولہ نے ایک نظر اس کے ہاتھ میں موجود شراب کی بوتل کو دیکھا۔وہ آدمی اب اس کے مزید قریب آرہا تھا۔وہ ایک جھٹکے سے اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی۔وہ اگر کسی طرح دروازے تک پہنچ کر باہر بھاگنے کی کوشش کرتی تو یقیناََ ماری جاتی۔اگر اندر رہتی تو ۔۔۔ اس سے آگے وہ سوچ ہی نہیں سکی۔اب بس ایک راستہ تھا اس کمرے سے باہر یا تو خولہ کی لاش جانی تھی یا ہیری سٹیفن کی۔
کمانڈر نے صحیح کہا تھا ۔تم تو واقعی غزہ کی سب سے خوبصورت اور حسین لڑکی ہو۔۔۔وہ اس کے چہرے پر نظریں جمائے کہہ رہا تھا۔وہ عربی میں ہی بات کر رہا تھا ۔حالانکہ اس کی عربی اتنی اچھی نہیں تھی لیکن خولہ کو اس کی بات کا مطلب بہت اچھے سے سمجھ آرہا تھا۔خولہ نے اس کے منہ سے آتی شراب کی بدبو سے بچنے کے لیے بے ساختہ اپنے ناک اور منہ پر ہاتھ رکھا۔سامنے کھڑے ہیری نے ایک نظر سر تا پیر اس کا جائزہ لیا ۔ٹی پنک کلر کے عبایا کے ساتھ اسی کلر کا حجاب لیے وہ لڑکی نجانے کیوں ایک لمحے کے لیے ہیری کو مبہوت کر گئی تھی۔
جانتی ہو آج کی رات تم ہیری سٹیفن کی ملکیت ہو۔میں جو چاہوں تمہارے ساتھ کر سکتا ہوں ۔ ۔۔وہ تھوڑا سا اس کی جانب جھک کر راز داری سے کہہ رہا تھا۔خولہ بے ساختہ دو قدم پیچھے ہٹی ۔اس کی پشت دیوار کے ساتھ لگ گئی ۔اسے اس وقت شدت سے اپنی بے بسی پر رونا آرہا تھا۔سامنے کھڑا انسان کسی بھی وقت اس کی عزت روند سکتا تھا کیونکہ اس کے پاس اس کے سینئر کااجازت نامہ تھا۔کیونکہ وہ ایک اسرائیلی فوجی تھا۔
واللہ خولہ مر جائے گی۔۔۔وہ نم آنکھوں کے ساتھ بے بس لہجے میں صرف اتنا ہی کہہ سکی۔ ہیری کو صرف اس کا نام سنائی دیا تھا۔باقی الفاظ تو جیسے اس نے سنے ہی نہیں تھے ۔
خولہ! ۔۔۔اس نے گمبھیر لہجے میں اس کا نام دہرایا۔سامنے کھڑی لڑکی کو اپنی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ محسوس ہوئی۔اس نے خوف سے آنکھیں میچ کر اپنے بے اختیار آنسوؤں کو بہنے دیا۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد ہیر ی کی آواز ایک بار پھر ا س کے کانوں سے ٹکرائی۔
میں تمہارے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کروں گا لڑکی! لیکن شرط یہ ہے کہ ۔۔۔اس نے ایک لمحے کے لیے رک کر سامنے کھڑی ڈری سہمی لڑکی کے چہرے کو دیکھا۔ جس نے پٹ سے آنکھیں کھولی تھیں۔
مجھے ہر شرط منظور ہے لیکن تم یہ مت کرنا میرے ساتھ۔۔۔اس نے کانپتی ہوئی آواز میں ہیری سٹیفن کی شرطیں سننے سے پہلے ہی مان لی تھیں۔بے ساختہ ہی اس کی نظر ہیری کی وردی پر لگی نیم پلیٹ پر گئی۔
تمہیں خود سپردگی کرنی ہوگی۔تمہیں میر ے ساتھ۔۔۔ابھی اس کی بات مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ خولہ بنتِ عمر کا ہاتھ اٹھا تھا اگلے ہی لمحے ایک زناٹے دار تھپڑ ہیری سٹیفن کے منہ پر پڑا تھا ۔ اس کا سارا نشہ اس ایک تھپڑ سے ہی اتر چکا تھالیکن وہ رکی نہیں تھی۔پے درپے اس کے منہ پر تھپڑ مارتی وہ اس وقت اپنے حواس میں نہیں لگ رہی تھی۔ہیری نے ہاتھ میں پکڑی شراب کی بوتل دور اچھالی جو گرتے ہی چکنا چور ہوچکی تھی ۔اس نے خولہ کے دونوں ہاتھ کلائیوں سے جکڑ کر ایک جھٹکے سےاسے اپنے قریب کیا۔وہ یک دم جیسے ہوش میں آئی تھی اور اگلے ہی لمحے اسے اندازہ ہوا تھا کہ اس نے کتنی بڑی غلطی کر دی تھی۔
تم دو دن سے یہاں بھوکی پیاسی بیٹھی ہو اور پھر بھی اتنی ہمت ہے تمہارے اندر۔ماننا پڑے گا ویسے۔۔۔وہ ایک ہاتھ سے ہی اس کی دونوں کلائیاں جکڑے دوسرے ہاتھ سے خولہ کاحجاب اتارنے لگا تھا۔تبھی خولہ کی کانپتی ہوئی اور کمزور سی آواز نے جیسے ایک لمحے کے لیے ہیری کو ساکت کر دیا تھا۔
ہیری سٹیفن! توقف!(رک جاؤ!)۔۔۔اس نے کہا تھا اور وہ رک گیا تھا۔ اگلے ہی پل اس کی کلائیاں چھوڑتے وہ اس سے دور ہٹا ۔ اپنی بے اختیاری پر تا ؤ الگ آیا ۔اتنا گھٹیا تو وہ کبھی نہیں تھا۔ خولہ کتنے ہی لمحے کسی ٹرانس کی سی کیفیت میں اسے دیکھتی رہی۔کیا اللہ کی مدد ایسے آنی تھی؟کیا واقعی؟اسے جیسے یقین نہیں آیا ۔تبھی ہیری کی سنجیدہ سی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی۔
لڑکی!میں تمہارے ساتھ کچھ نہیں کروں گا۔تم ڈرو مت۔۔۔وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہہ رہاتھا ۔ خولہ نے بے ساختہ آنکھیں چھوٹی کر کے اسے دیکھا۔
اور اگر تم اپنی بات سے پلٹ گئے تو؟میں کیسے مان لوں کہ تم سچ کہہ رہے ہو؟۔۔۔ وہ اندر ہی اندر خوفزدہ بھی تھی۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد ہیری کی گمبھیر سی آواز اسے سنائی دی ۔
غزہ کی سب سے خوبصورت اور حسین لڑکی مجھے کہہ رہی تھی کہ ہیری سٹیفن رک جاؤ ۔اب بتاؤ بھلا میں کیسے اس کی بات نہ مانتا؟۔۔۔ہیری نے آنکھوں میں ہلکی سی شرارت لیے اسے کہ چہرے پر نظریں جمائے الٹا سوال کیا۔خولہ نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا۔
ہمم! اگر ایسا ہے تو پھر تم مجھے مار دو!۔۔۔ وہ بلکل نارمل انداز میں بولی تھی۔سامنے کھڑی لڑکی کی بات سنتے ہیری کے ماتھے پر بے ساختہ بل پڑے ۔وہ تیزی سے اس کے قریب آیا اور اسے دونوں کندھوں سے جکڑ پر پیچھے دیوار کے ساتھ لگایا۔خولہ کی سانس بے ساختہ گلے میں اٹکی۔ اسے ہیری کی انگلیاں اپنے جسم میں دھنستی ہوئی محسوس ہوئیں ۔اس نے زور سے آنکھیں
میچ لیں۔
تم کیا چاہتی ہو؟آخر؟کبھی کہتی ہو تمہارے ساتھ کچھ نہ کروں اور کبھی کہتی ہو کہ تمہیں مار دوں۔عجیب پاگل لڑکی ہو تم ۔۔۔دبے دبے غصے سے کہتے اس نے آخر میں بے ساختہ دانت پیسے۔خولہ نے دونوں ہاتھ اس کے سینے پر رکھتے ہوئے پوری قوت سے اسے پیچھے دھکیلا۔اپنے کندھے دونوں ہاتھوں سے مسلتے ہوئے اس نے ایک نظر ہیری کو دیکھا ۔
میں یہی چاہتی ہوں ہیری سٹیفن کہ تم مجھے مار دواور پھر میری لاش کو غزہ کے قبرستان میں پھینک آؤ۔کیا تم میرےلیے یہ کرو گے؟۔۔۔ہیری کو اس پر پاگل پن کا گمان ہوا تھا۔
اور میں ایسا کیوں کروں گا؟۔۔۔اس نے الٹا سوال کیا۔سامنے کھڑی لڑکی نے ایک لمحے کے لیے رک کر سوچا کہ وہ ایسا کیوں کرے گا ؟
کیونکہ میں غزہ کی سب سے خوبصورت اور حسین لڑکی ہوں اور اس بات کا اعتراف تم دو دفعہ اپنے منہ سے کر چکے ہو تو اس لیے تمہیں میری بات ماننی ہو گی۔۔۔اس کا ڈر کسی حد تک کم ہوگیا تھا۔سامنے کھڑا مرد اب اس کے ساتھ کچھ نہیں کرے گا یہ سوچ کر ہی ایک سکون سا اس کے دل کو محسوس ہو اتھا۔ہیری چند لمحے تو اسے یک ٹک دیکھتا رہا اور پھر اس کا بے ساختہ قہقہہ گونجا۔
بیوقوف لڑکی تم نے میری بات کا یقین کر لیا؟ میں تو بس فلرٹ کر رہا تھا۔۔۔وہ جیسے اس کی بیوقوفی کا مذاق اڑا رہا تھا۔وہ اندر ہی اندر بل کھا کر رہ گئی۔
تمہاری آنکھیں ! جھوٹ نہیں بول رہی تھیں۔جب تم نے کہا تھا کہ میں غزہ کی سب سے خوبصورت اور حسین لڑکی ہوں تب تمہاری آنکھیں بھی اعتراف کر رہی تھیں اس بات کا۔۔۔وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے ایک ایک لفظ ٹھہر ٹھہر کر ادا کر رہی تھی۔ہیری نے فوراََ اس کے چہرے سے نظریں ہٹا لیں۔
تم کیوں مرنا چاہتی ہو؟حالانکہ یہاں سے صحیح سلامت واپس جا سکتی ہو ۔کیونکہ آج کی رات تم میری ملکیت ہو تو میں چاہوں تو تمہیں اپنے بستر کی زینت بنالوں جو کہ میں نہیں کروں گا۔دوسرا یہ کہ میں تمہیں با حفاظت تمہارے گھر چھوڑ دوں ۔یہ تھوڑا مشکل ہوگا لیکن میں سنبھال لوں گا۔۔۔وہ اب کی بار قدرے نرم لہجے میں کہہ رہا تھا۔خولہ نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
واللہ ! ہیر ی سٹیفن! ہر کوئی تمہارے جیسا اچھا نہیں ہوتا۔اگر میں آج یہاں سے زندہ باہر چلی گئی تو یہ لوگ مجھے پھر اٹھا کر لے آئیں گےاور اس دن میرے سیل میں کوئی ہیری سٹیفن نہیں آئے گا بلکہ کوئی اور ہوس کا مارا اسرائیلی فوجی ہوگا ۔جو غزہ کی خوبصورت اور حسین لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنائے گا۔وہ میرا ریپ ۔۔۔خولہ اپنے دھیان میں متوقع صورتِ حال کی منظر کشی کر رہی تھی جب ہیری نے بے ساختہ اس کے منہ پر ہاتھ رکھا۔سامنے کھڑی لڑکی کے دل کی دھڑکن ایک لمحے کے لیے بے ترتیب ہوئی تھی۔
سوری!لیکن تم میرے سامنے ایسی باتیں نہ کرو ۔میں نہیں چاہتا کہ غزہ کی سب سے خوبصورت اور حسین لڑکی کا حسن کسی درندے کی چند لمحوں کی ہوس کی وجہ سے ماند پڑ جائے۔۔۔وہ خو دبھی نہیں جانتا تھاکہ وہ کیا بول رہا ہے۔اس کے منہ سے ہاتھ ہٹا کر اس نے ایک نظر خولہ کے چہرے کو دیکھا۔وہ کسی شاک کی سی کیفیت میں اسے دیکھ رہی تھی۔یک دم وہ جیسے ہوش میں آئی۔
ہیری تم مجھے بار بار ایسے چھو نہیں سکتے۔۔۔اس نے سخت لہجے میں کہا تھا ۔ہیری نے بے ساختہ اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا۔
سوری! مجھے معلوم نہیں تھا ۔۔۔وہ نا چاہتے ہوئے بھی اس لڑکی کے سامنے نرم پڑرہا تھا۔وہ فلسطینی تھی اور ہیری کو فلسطینیوں سے انتہا درجے کی نفرت تھی لیکن سامنے کھڑی لڑکی سے نفرت کرنے کی کوئی وجہ اسے ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملی تھی۔
تم مجھے دو تین جگہ پر شوٹ کرنا۔ایک گولی سے میں بلکل نہیں مروں گی۔بہت ڈھیٹ ہوں ۔۔۔وہ گھوم پھر کر وہیں آگئی تھی۔ہیری ا س کی بات سن کر رج کے بد مزہ ہوا تھا۔
تم ایک کام کرو یہ گن پکڑو خود ہی اپنے آپ کو شوٹ کر لو۔۔۔اس نے باقاعدہ اپنی گن اتار کر خولہ کے ہاتھ میں دی۔خولہ نے اس کی گن پکڑ کر دور اچھالی۔
واللہ میں خود کشی کر کے حرام موت نہیں مرنا چاہتی۔۔۔وہ ایسے کہہ رہی تھی جیسے یہاں کوئی فرمائشی پروگرام چل رہا تھا۔
واہ! بھئی واہ! تو اب تمہیں حلال موت مرنا ہے ؟۔۔۔وہ پوچھے بنا نہیں رہ سکا۔ اس کا کوئی ارادہ نہیں تھا اتنی خوبصورت لڑکی کو جان سے مارنے کا۔تبھی خولہ تیزی سے نیچے پڑی شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتل کی جانب بڑھی۔اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتا یا اسے روکتا خولہ نے جھک کر وہ بوتل اٹھائی اور ایک جھٹکے سے اپنی کلائی پر پھیر لی ۔ خون کی ہلکی سی لکیر اس کی کلائی پر ظاہر ہوئی اور چند سیکنڈ بعد ہی وہاں سے بل بل کر خون باہر نکل رہا تھا۔
خولہ کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا۔اس کی کلائی سے نکلتےخون کے قطرے فرش پر گر رہے تھے ۔اس سے پہلے کہ وہ مکمل طور پر ہوش و حواس سے بیگانہ ہوکر فرش پر گرتی ہیری نے فوراََ آگے بڑھ کر اسے تھام لیا۔اس کا ذہن بلکل ماؤف ہوچکا تھا اور ہاتھ بری طرح لرز رہے تھے۔
خولہ! آنکھیں کھولو!۔۔۔ہیری نے کانپتے ہاتھوں سے اس کا گال تھپتھپایا۔لیکن اس کے وجود میں کوئی حرکت نہیں ہوئی۔وہ اپنی گن وہیں چھوڑے اسے اپنے مضبوط بازوؤں میں اٹھائے باہر کی جانب بھاگا تھا۔
دروازے کے پاس پہنچ کر اس نے تھوڑا سا ہاتھ آگے بڑھا کر لاک کھولا اور پھر پیر کی مدد سے ہی دروازہ کھولا۔وہ اس لمبی راہداری میں ایک لڑکی کا لہو لہا ن وجود لیےگزر رہا تھااور آس پاس کھڑے باقی فوجیوں میں سے کچھ نے ایک دوسرے کے ساتھ معنی خیز جملوں کا تبادلہ کیا تھا۔
وہ اس سب سے بے نیاز مسلسل بھاگ رہا تھا۔اس نے ایک لمحے کے لیے چہرہ جھکا کر خولہ کا زرد پڑتا چہرہ دیکھا۔پھر ا س کی نظریں اس کی زخمی کلائی تک گئیں جس میں سے ابھی تک خون نکل رہا تھا۔ہر لمحہ موت کے قریب جاتی اس لڑکی کو دیکھ کر ہیری سٹیفن کی اپنی جان نکل رہی تھی۔
لیکن اسے کسی بھی طرح خولہ کو غزہ کے قبرستان چھوڑ کر آنا تھا۔ان کے درمیان یہی طے ہوا تھا۔وہ جیسے ہی باہر نکلا تو سامنے سے مائیکل جورڈن اپنے دھیان میں چلتا اسی طرف آرہا تھا۔اس وقت ہیری کو لگا جیسے اس کی مدد کے لیے کوئی فرشتہ بھیجا گیا ہو۔مائیکل نے اس کی بانہوں میں بے ہوش لڑکی کو دیکھ کر ایک قہر آلود نظر اس پر ڈالی۔
واللہ ! ہیری سٹیفن! تم بھی باقی لوگوں کی طرح نہایت گھٹیا اور بے شرم نکلے ۔افسوس ہورہا ہے تم پر۔بلکہ نہیں رکو ! وہ کیا کہتے ہیں کمانڈر آئزک؟تم پر اور تمہاری شکل پر لعنت بھیجنے کا دل چاہ رہا ہے۔۔۔مائیکل نے اپنے کمانڈرکی نقل اتارتے ہوئے اسے تھوڑا سا شرمندہ کرنا چاہا۔
مائیکل! اسے غزہ کے قبرستان چھوڑ کر آنا ہے۔تم تو غزہ کے سارے راستے جانتے ہو۔پلیز مجھے لے جاؤ میں تمہیں راستے میں سب بتاؤں گا۔۔۔وہ منت بھرے لہجے میں بولا۔مائیکل کو وہ کچھ نہیں بہت زیادہ ڈسٹرب لگا تھا۔اس نے ہیری کو اپنے ساتھ آنے کا اشارہ کیا۔وہ ویسے بھی غزہ جارہا تھا اپنے کسی کام سے ۔ہیری نے بے ساختہ اس کا شکریہ ادا کیا۔
مائیکل کی جیپ یہاں سے کچھ فاصلے پر کھڑی تھی۔وہ جاکر جیپ میں بیٹھا ۔ہیری ،خولہ کو اسی طرح اٹھائے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا۔اس کی آنکھوں میں موجود فکر اور اس لڑکی کے لیے تڑپ مائیکل کی زیرک نگاہوں سے چھپی نہیں تھی۔لیکن وہ خاموش رہا۔جیپ اسٹارٹ کر کے مائیکل نے اس کا رخ غزہ پٹی کی جانب موڑا۔یہاں ایک گھنٹے کا سفر تھا۔جسے اس نے آدھے گھنٹے میں طے کرنا تھا۔
وہ لوگ جیسے ہی غزہ پہنچے مائیکل اسے قبرستان کے باہر اتار کر خود جیپ آگے بڑھا کر لے گیا۔اسے جس سے ملنا تھا وہ یہاں سے کچھ فاصلے پر اس کا انتظار کر رہا تھا۔ہیری نے ایک نظر خولہ کے چہرے کو دیکھا۔اس کا دل کٹ کر رہ گیا تھا۔
لڑکی تم نے اچھا نہیں کیا۔نہ اپنے ساتھ نہ میرے ساتھ۔۔۔ڈانٹنے والے انداز میں اس نے ہلکی سی سرگوشی کی اور قبرستان کا چھوٹا سا جنگلے والا گیٹ پار کرکے اندر داخل ہوا۔وہیں ایک قبر کے پاس ا س نے خولہ کو نیچے لیٹادیا۔لیکن جیسے ہی وہ سیدھا ہونے لگا اس کی گردن میں ہلکی سی کھنچ لگی۔اس کا فیورٹ سٹار آف ڈیوڈ والا لاکٹ خولہ کے حجاب میں اٹک گیا تھا۔اس نے اس لاکٹ کو نکالنے کی کوشش نہیں کی۔اسے ڈر تھا کہیں اس کا حجاب پھٹ نہ جائے۔بس اسی طرح جھکے ہوئے اس نے ہاتھ پیچھے کی طرف لے جا کر اپنی گردن میں موجود اس لاکٹ کی ہک کھول دی۔
خولہ ! ۔۔۔ ہیری سٹیفن کے دل کا ایک حصہ آج تمہارے ساتھ ہی مرگیاہے ۔کچھ منٹوں کی ملاقات تھی ہماری اور یوں لگتا ہے جیسے میں صدیوں سے تمہیں جانتا ہوں ۔ کاش کہ ہم دوبارہ مل سکیں۔۔وہ حسرت بھرے لہجے میں زمین پر لیٹی لڑکی سے مخاطب تھا۔اپنی آنکھوں میں آئی نمی صاف کرتے اس نے ایک آخری نظر خولہ کے چہرے کو دیکھا اور پھر واپس پلٹ گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
صالح کے گھر میں اس وقت سوئی پٹخ سناٹا تھا۔ہابیل اور یوسف لاؤنج میں ہی رکھی کرسیوں پر بیٹھے یوسف کی گود میں رکھے لیپ ٹاپ پر کچھ دیکھ رہے تھے۔وہ شاید کسی جگہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تھی ۔غزہ پٹی سے کچھ فاصلے پر موجود اس خستہ حال بلڈنگ کی جہاں مائیکل کی لاش ملی تھی اوریہ مائیکل کی موت سے تقریباََ تین گھنٹے پہلے کی فوٹیج تھی۔کچھ دیر بعد اس خاموش لاؤنج میں ہابیل کی آواز گونجی۔
جوزف! یہاں سٹاپ کر کے تھوڑا ری وائنڈ کرو۔۔۔ اس نے انگلی سے اسکرین کی جانب اشارہ کیا۔یوسف نے ویڈیو تھوڑی ریوائنڈ کی۔
کیا ہے اس میں ایسا ؟۔۔۔اس کی بات پر ہابیل نے آنکھیں چھوٹی کر کے اسکرین کو دیکھا۔پھر لیپ ٹاپ اٹھا کر اپنی گود میں رکھا۔
شوف ھٰذا!یہاں مائیکل اکیلا اندر گیا ہے۔ اس وقت اس کے ہاتھ میں صرف پیٹرول کی دو گیلنیں ہیں اور یہاں۔۔۔اس نے ویڈیو تھوڑی فارورڈ کر کے زوم کی۔
یہاں اس کے ساتھ یہ لڑکی جارہی ہےاور اگر تم اس لڑکی کے کپڑے اور اس کا باقی کا حلیہ ذرا غور سے دیکھو تو۔۔۔وہ انگلی کی مدد سے اسکرین پر اس لڑکی کو فوکس کر کے کہہ رہا تھا جب یوسف کی شاک زدہ آواز اسے سنائی دی۔
صالحہ اختی!۔۔۔وہ بے یقین نظرین اسکرین پر جمائے کہہ رہا تھا۔ہابیل نے آہستہ سے سر ہلایا ۔
تم ایک کام کرو کہ وہ ساری یو ایس بیز اور صالحہ اختی کا فون لے کر آؤ ۔ضرور کچھ تو ایسا ہے جو تین دن سے ہم مس کر رہے ہیں ۔۔۔وہ قدرے سنجیدہ لہجےمیں بولا۔یوسف اٹھ کر صالحہ کے کمرے کی جانب بڑھ گیا۔اس کا سارا سامان وہیں موجود تھا۔
کچھ دیر بعد یوسف واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں صالحہ کا فون اور وہ ساری یو اس بیز تھیں جو انہیں صالحہ کے پاس سے ملی تھیں۔ہابیل نے وہ سار ی یو ایس بیزلے کر انہیں اپنی ہتھیلی پر ترتیب سے رکھا۔
ان پر نمبرنگ ہے یعنی ہمیں ایک ترتیب سے انہیں چیک کرنا ہوگا۔۔۔انگلی سے ان یو اسی بیز پر لکیر کھینچتے ہوئےبتا رہا تھا۔تبھی یوسف کافون رنگ ہوا۔اس نے ہابیل کو پہلی یو ایس بی لگانے کا اشارہ کرکے کال پک کی ۔
کچھ پتہ چلا ان دونوں کا؟۔۔۔یوسف نے ایک ہاتھ سے اپنا ماتھا مسلتے ہوئے پریشان کن لہجے میں پوچھا۔
نہیں حبیبی! کہاں پتہ چلا کچھ۔لیکن میں کوشش کر رہا ہوں کسی طرح یہ پتہ چل جائے کہ وہ دونوں گرفتار ہوئے ہیں یا اغوا ہوئے ہیں۔۔۔ ابو عمر نے سنجیدگی سے کہتے کال کٹ کر دی۔یوسف کے چہرے پر پریشانی واضح تھی۔ لیکن غزہ میں رہتے ہوئے کسی کا یوں اچانک گرفتار ہوجانا اور اچانک سے غائب ہوجانا معمول تھا۔فون واپس جیب میں رکھتے ہوئے اس نے ایک نظر ہابیل کو دیکھا۔وہ یو ایس بی لگانے کی بجائے اسی ویڈیو کو دیکھ رہا تھا۔
ہابیل! اگر تم اسی فوٹیج کو انجوائے کرنے میں مصروف رہے تو ہم نے چیک کر لیں پھر ساری یو ایس بیز۔۔۔وہ تپ ہی تو گیا تھا۔ہابیل نے ذرا سا سر اٹھا کر اسے دیکھا۔
یوسف! کچھ پتہ چلا بابا اور صالح کے بارے میں ؟۔۔۔ہابیل نے تشویش زدہ لہجے میں پوچھا۔اس کے چہرے پر پریشانی واضح تھی۔یوسف نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا اور واپس اپنی جگہ پر بیٹھا ۔
ابو عمر کہاں جھک مار رہا ہے ؟ابھی تک د ولوگوں کا پتہ نہیں کر سکا۔مائیکل ہوتا تو اب تک وہ دونوں مل چکے ہوتے۔۔۔اپنے دھیان میں بولتے بولتے وہ خاموش ہوا۔اس کے چہرے پر ایک تکلیف دہ تاثر آکر گزرا۔مائیکل کے ذکر پر یوسف بن یحییٰ بھی دکھی ہو گیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دو دن پہلے۔۔۔
وہ دونوں ہی نہیں جانتے تھےکہ وہ اس جگہ پر کیسے پہنچے لیکن ایک بات تو کنفرم تھی کہ یہ اسرائیلی جیل نہیں تھی ۔وہ دونوں گرفتار نہیں ہوئے تھے۔اغوا ہوئے تھے۔ دو ر اندر وہ دونوں ہی جانتے تھے کہ وہ بہت جلد مار دیے جائیں گے ۔کیونکہ یہاں آتےہی انہیں اس بات کا علم ہوچکا تھا کہ وہ باقاعدہ ایک سازش کے تحت یہاں لائے گئے ہیں۔وہ صالحہ اور مائیکل جورڈن کی موت سے بھی بے خبر تھے ۔اس وقت جس اذیت سے وہ دونوں گزر رہے تھے ۔جس بے رحمی سے ان پر تشدد کیا جارہا تھا ایسے میں ان کا بے خبر رہنا ہی بہتر تھا۔
صالح! تم تو میرے بہادر بچے ہونا۔اٹھ جاؤ ۔ ۔۔اسحٰق نے ایک نظر اپنے برابر میں موجود کرسی پر بے ہوش پڑے صالح کو دیکھا۔ بے بسی سے اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے جو اس کے گالوں پر بہتے اس کی داڑھی میں کہیں جذب ہو گئے تھے۔صالح کے وجود میں کوئی حرکت نہیں ہوئی۔اسحٰق نے اس پھر آواز دینا چاہی ۔لیکن آواز جیسے حلق میں کہیں دب گئی تھی۔کچھ پل یونہی وہ صالح کو دیکھتا رہا ۔ بے بسی کیا ہوتی ہے اگر اس وقت کوئی اسحٰق بن ابراہیم سے پوچھتا تو وہ کہتا کہ صالح بن یحییٰ کو اپنے سامنے اس حال میں دیکھنا۔
آئزک!تم سمجھ کیوں نہیں رہے کہ جو مزہ مجھے تمہاری آنکھوں میں ابو صالح کے بچوں کے لیے تڑپ دیکھ کر آتا ہے وہ تمہیں جان سے مارنے میں تھوڑی آئے گا۔اس لیے تم اپنے ذہین فطین بچے کو تڑپتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھو۔ ۔۔جیکب کی کل رات کو انہیں ٹارچر کرنے کے دوران کہی گئی بات یک دم اس کے ذہن میں گونجی۔اسحٰق نے کرب سے آنکھیں میچ لیں۔
بارہ سال سے وہ اپنے دوست کے قاتلوں سے انتقام لیتے لیتے یہاں تک پہنچ گیا تھا کہ کئی بے گناہ اور معصوم جانوں کا خون ا س کے سر پر تھا۔وہ اسلام قبول کر چکا تھا ۔لیکن پھر بھی یہ خیال ہی اس کی روح کو جھنجھوڑ دیتا کہ اس نے انتقام کی ان دیکھی آگ میں خود کو جھونک کر ،اپنے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کی زندگیاں اجاڑ دیں۔آج بھی اس کے ہاتھ خالی تھے۔آج بھی ابو صالح کے کچھ مجرم آزاد گھوم رہے تھے۔کیا اس لیے اس نے اپنے ہاتھ خون سے آلود کیے تھے کہ آخر میں ایک ادھورا انتقام اور اپنی روح پر لگے کئی گہرے زخموں کے ساتھ وہ اپنی باقی کی زندگی گزارے؟
واللہ ایسی زندگی سے تو موت ہزار درجے بہتر ہے۔۔۔وہ ہلکی سی آواز میں بڑبڑایا۔
یا اللہ!میں بھٹک گیا تھا۔تیرے ذو انتقام ہونے پر شک کر لیا تھا۔مجھے لگا میں ہی کافی ہوں ان سب سے انتقام لینے کے لیے جنہوں نے مجھ سے میرا دوست چھینا۔تیرے الوکیل ہونے پر شک کر لیا تھا۔۔۔وہ ایک لمحے کے لیے رکا ۔ماضی کے منظر کسی فلم کی طرح اس کے ذہن کے پردوں پر چل رہے تھے۔اس کی روح تک لرز کر رہ گئی تھی۔
بے شک میں ہی تھا جو شیطان کے بہکاوے میں آگیا تھا۔واللہ میں ہی تھا جس نے تیرے حکم ،اپنے دوست کی وصیت اور اپنے باپ کی نصیحت پر اس انسان کی بات کو تر جیح دی جس نے میری پیٹھ پیچھے وار کیا تھا۔ میرے دوست کے قاتلوں میں ایک وہ بھی شامل تھا۔۔۔وہ زخمی لہجے میں کہہ رہا تھا۔جیسے کوئی مجرم اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے۔اس وقت وہ صالح کی موجودگی کو بلکل فراموش کر چکا تھا۔اسے یاد تھا تو بس یہ کہ اسے آج اللہ کے سامنے اپنے ہر جرم ہر گناہ کا اعتراف کرنا تھا۔
اچانک صالح کے ساکت وجود میں حرکت ہوئی۔دکھتے سر کے ساتھ جسم میں اٹھ رہی درد کی ٹھیسوں کو برداشت کرتے ا س نے اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ چاہ کر بھی ایسا نہیں کر سکا۔اسے یوں محسوس ہوا جیسے پلکوں پر کوئی بھاری بوجھ آن پڑا ہو۔
وہ اندر ہی اندر ختم ہورہا تھا۔نجانے کیوں روح جیسے اس اذیت سے نجات چاہتی تھی ۔پہلا خیال جو اس کے ذہن میں آیا تھا وہ کسی اور کا نہیں صالحہ کا تھا۔وہ یہاں کیسے آیا اور اس کے ساتھ ہوا کیا تھا ۔اسے کچھ یاد نہیں تھا ۔اس نے اپنے ہاتھوں کو حرکت دینے کی کوشش کی لیکن اگلے ہی لمحے اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے ہاتھ بہت مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتا ایک دھاڑ سے اس کمرے کا دروازہ کھلا۔
اندر داخل ہونے والے شخص کے ہاتھ میں کلاشنکوف تھی۔جسے نہایت پروفیشنل انداز میں تھامے کسی ماہر شکاری کی طرح وہ آہستہ آہستہ قدم اٹھاتا ان کی طرف ہی آرہا تھا۔اسحٰق نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔پھراس کی نظر اس کے پیچھے داخل ہوتے دو آدمیوں پر پڑی۔غصے کی ایک سرد لہر اس کے اندر تک دوڑ گئی تھی۔
صالح نے ایک بار پھر اپنی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی اور اس بار یہ کوشش کامیاب ہوگئی تھی۔لیکن اس کی آنکھوں کے سامنے صرف اندھیرا چھایا ہوا تھا۔وہ بار بار پلکیں جھپکا کر دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسے کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔پھر جیسے یک دم اسے احساس ہوا کہ کوئی اس کے سر پر کھڑا اسے ہی گھور رہا ہے۔وہ نظروں کا ارتکاز تھا یا سامنے والے کی نظروں میں چھپی نفرت صالح اس بات کا اندازہ نہیں کر سکا۔پھر کسی کی کمزور اور بے بس سی آواز ا س کے کانوں سے ٹکرائی۔
صالح!تم ٹھیک ہو؟۔۔۔اس آواز پر صالح نے گردن موڑ کر دیکھنا چاہا۔ذہن پر بہت زور دینے کے باوجود بھی وہ اس آواز کو پہچان نہیں پایاتھا۔تبھی کسی کی سفاکیت سے بھر پور آواز اس کمرے میں گونجی۔
تم دونوں میں سے پہلے کون مرے گا یہ میں طے کروں یا تم دونوں خود ہی فیصلہ کر لو گے؟۔۔۔جیکب نے بے ساختہ سوالیہ آئی برو اٹھا کر اسحٰق کو دیکھا۔
میں نے پانچ سال پہلے بھی کہا تھا آج بھی کہہ رہا ہوں مجھے مار دو لیکن میرے بچوں کو کچھ مت کرنا۔۔۔اسحٰق نے ایک لمحے کی دیری کیے بغیر جواب دیا۔اس کے لہجے میں صالح کے لیے موجود تڑپ دیکھ کر جیکب کے برابر میں کھڑے دونوں آدمیوں کے چہرے پر ایک شیطانی مسکراہٹ آگئی۔
واللہ یہ آج بھی ابو صالح کے بیٹوں کے لیے مرنے مارنے پر تیار ہے۔ویسے ایک بات بتاؤ ابو صالح اور اس کے بیٹوں سے اتنی وفاداری اور اتنی بے لوث محبت کرنے کا فائدہ کیا ہوا؟بارہ سال تک ایک انتقام کے پیچھے بھاگتے رہے وہ آج بھی ادھورا ہے۔جس کو اپنی سگی اولاد پر ترجیح دی وہ آج تمہیں پہچان بھی نہیں رہا۔۔۔ان میں سے ایک آدمی نے لہجے میں مصنوعی افسوس لیے کہا۔اس لمحے اسحٰق کو لگا کہ جیسے کسی نے زہر میں ڈوبا ہوا تیر اس کے سینے میں اتار دیا ہو۔یوں لگ رہا تھا جیسے آہستہ آہستہ وہ زہر اس کے جسم میں پھیل رہا ہو۔اس نے بے یقین نظروں سے صالح کی جانب دیکھا۔وہ کرسی کی پشت سے ٹیک لگائے چھت کو گھور رہا تھا۔
ارے یار ایک بات تو میں بتانا ہی بھول گیا ۔صالح کو تو نظر بھی نہیں آرہا۔ یقیناََ الیکٹرک شاکس نے اس کے دماغ اور اس کی آنکھوں پر حد سے زیادہ ہی اثر کر دیا ہو گا۔۔۔ جیکب نے آنکھوں میں تپانے والی چمک لیے پہلے اسحٰق کو دیکھا پھر ان دونوں آدمیوں کو ۔اس کے بعد ان تینوں کا ایک ساتھ قہقہہ چھوٹا ۔لیکن اسحٰق بن ابراہیم ایک لمحے کے لیے اپنی جگہ سے ہل نہیں سکا تھا۔وہ شاک زدہ نظروں سے صالح کو دیکھ رہا تھا۔
بیچارہ صالح ! اندھا پاگل ۔۔۔ان تینوں نے ایک ساتھ جملہ کسا۔اگلے ہی لمحے کسی کی سپاٹ سی آواز پر ان کی ہنسی کو فوراََ بریک لگی۔
میری آنکھیں ٹھیک ہیں بس میں تم لوگوں کی شکلیں ہی نہیں دیکھنا چاہتا۔واللہ تم لوگوں پر اور تمہاری منحوس شکلوں پر ایک ساتھ لعنت بھیجنے کا دل کررہا ہے۔۔۔وہ ایک جھٹکے سے سیدھا ہوا اور سرد نظروں سے انہیں دیکھتے ہوئے بولا۔
الیکٹرک شاکس نے میرا دماغی توازن بگاڑ دیا۔یہ لگا تھا تم تینوں کو؟۔۔۔وہ ان کی بیوقوفی پر جیسے طنز کر رہا تھا۔جیکب نے اسے ایسے دیکھا جیسے نظروں سے ہی سالم نگل جائے گا۔وہ دونوں آدمی ہونق بنے کبھی صالح کو دیکھتے کبھی اسحٰق کو۔ایک لمحے کے لیے انہیں صالح میں اس کے باپ کی جھلک نظر آئی تھی۔
جیکب! ختم کر دو ان دونوں کو تاکہ یہ قصہ یہیں تمام ہو۔۔۔اب کی بار دوسرے آدمی کی نفرت بھری آواز اس کمرے میں گونجی۔
زندگی میں پہلی بار اس نے عقل کی بات کی ہے شاید۔۔۔صالح کی زبان پر ایک بار پھر کھجلی ہوئی۔اس کے حواس اب آہستہ آہستہ بحال ہورہے تھے۔جیکب نے غصیلی نظروں سے اسے دیکھتے ہوئے اس کے سینے پر گن رکھی۔صالح نے ایک نظر اسحٰق کو دیکھا ۔اس کی آنکھوں میں موجود تحریر پڑھتے اسحٰق نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا۔
جیکب!۔۔۔صالح نے ہلکی سی آواز میں سرگوشی کی۔جیکب نے بے ساختہ آنکھیں چھوٹی کر کے اسے دیکھا۔ان دونوں آدمیوں تک اس کی سرگوشی نہیں پہنچی تھی۔
تم نہایت گھٹیا انسان ہو۔یہ بات میں مرنے سے پہلے ایک آخری بار یاد ہانی کروانے کے لیے کہہ رہا ہوں ۔تاکہ میرے مرنے کے بعد اس کی گونج ساری زندگی کے لیے تمہارے کانوں میں سنائی دے۔۔۔وہ ٹھہر ٹھہر کر کہتا مقابل کو طیش دلانے کی کوشش کر رہا تھا۔اگلے ہی لمحے جیکب نے ٹرگر دبا دیا ۔ فائرنگ کی تیز آواز کے ساتھ ہی کئی گولیاں صالح بن یحییٰ کے وجود میں پیوست ہوگئی تھیں۔و ہ ساکت نظروں سے جیکب کو دیکھتا رہا ۔
اس کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں ۔ اس کے سینے سے بہتے خون کے ساتھ آہستہ آہستہ جسم سے جان بھی نکل رہی تھی اور پھر روح جسم سے جدا ہوچکی تھی ۔ صالح بن یحییٰ کی گردن ایک طرف کو ڈھلک گئی ۔ ایک لمحے کے لیے کمرے میں وحشت ناک سناٹا چھا گیا اور پھر کسی کی دردناک چیخ نے اس سناٹے کو توڑا۔
صالح !۔۔۔اسحٰق بن ابراہیم بے یقین نظروں سے صالح کے بے جان وجود کو دیکھتا حلق کے بل چلایا تھا۔اس کی آواز میں ایک درد تھا ۔
ایک بار پھر گولیوں کی تیز آواز اس کمرے میں گونج رہی تھی اور جیکب کے پیچھے کھڑے آدمی کی گن سے نکلتی گولیاں کسی کا وجود چھلنی کر رہی تھیں۔وہ تب تک نہیں رکا تھا جب تک ساری گولیاں ختم نہیں ہوگئیں۔اسحٰق کے جسم سے بہتا خون اس کے کپڑوں کو تر کرتا نیچے ٹپک رہا تھا۔اس کی ساکت پتلیاں صالح کے بے جان وجود پر جمی ہوئی تھیں ۔کمرے میں خون کی بو پھیل رہی تھی ۔اس کے ساتھ ساتھ ایک عجیب سی وحشت تھی جو ہر لمحہ بڑھتی جارہی تھی۔
چلو ان دونوں کا قصہ تو تمام ہوا۔۔۔جیکب نے اپنی گن نیچے پھینکتے ہوئے بے ساختہ ہاتھ جھاڑے اور ان دونوں کی جانب دیکھا جن کی آنکھوں میں ایک فاتحانہ چمک تھی۔لیکن اگلے ہی پل ان کی آنکھوں کا تاثر بدلا وہاں وہ چمک غائب تھی اور اس کی جگہ اس سفاکیت نے لے لی تھی جو کچھ دیر پہلے تک جیکب کی آنکھوں میں تھی۔جیکب کو ان کے ارادے ٹھیک نہیں لگے تھے ۔ان دونوں کا انداز اور ان کی باڈی لینگوئج چیخ چیخ کر کسی خطرے کا الارم بجا رہی تھی۔
جیکب! اب تم مرو گے ۔کیونکہ تم اب ہمارے کسی کام کے نہیں رہے۔۔۔جیکب کے برابر میں کھڑے آدمی نے ایک جھٹکے سے اس کی گردن میں بازو ڈال کر اس پر اپنی گرفت مضبوط کی۔جیکب کی سانس بے ساختہ حلق میں اٹکی۔لیکن اس نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔وہ دوسرا آدمی اپنی گن اس پر تان چکا تھا۔
تمہیں کیا لگا تھا کہ غداری ہم صرف اپنے لوگوں کے ساتھ ہی کر سکتے ہیں؟ہمیں صرف اپنے مفاد سے غرض ہے۔ اسرائیلی حکومت کو کیسے شیشے میں اتارنا ہے ہمیں بہت اچھے سے معلوم ہے۔یہاں سے باہر وہی کہانی نکلے گی جو ہم دونوں لے کر جائیں گے۔واللہ کیا منظر ہو گاکہ مقتل گاہ میں قاتل اور مقتول دونوں ایک ساتھ ہوں گے ۔۔۔ وہ آدمی ایک شاطرانہ مسکراہٹ چہرے پر سجائے بولا تھا۔
میں جانتا تھا تم دونوں ایک نا ایک دن اپنی اوقات دکھاؤ گے۔جنہوں نے اپنوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر مجھ سے ہاتھ ملایا لیا۔ وہ اپنا کام نکلوانے کے بعد مجھے بھی راستے سے ہٹانے کی کوشش کریں گے۔اس لیے یہاں آنے سے پہلے ہی اس کا انتظام کر کے آیا تھا۔۔۔جیکب نے اپنی جیب سے ایک چھوٹا سا ریموٹ نکال کر اس کی آنکھوں کے سامنے لہرایا۔انہیں کچھ بھی سوچنے سمجھنے کا موقع دیے بغیر اس نے ریموٹ کا بٹن دبا دیا۔ سیکنڈوں کا کھیل تھا اور فضا ایک زور دار دھماکے سے گونج اٹھی تھی۔کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اپنی جیکٹ میں خود کش بم لگائے اس کمرے میں آیا تھا۔
اور قصہ تمام ہوا تھا۔ادھورا انتقام قاتل کے ہاتھوں ہی پورا ہوا تھا۔یروشلم سے شروع ہوئی کہانی آخر یروشلم میں ہی ختم ہوگئی تھی۔اسے یہیں ختم ہونا تھا۔کہانی تو ختم ہوگئی تھی لیکن بہت سے سوال ابھی بھی باقی تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
چمن کی یہ فضا مہکی سہانی چھوڑ جاؤں گا
نئی دنیا بسا کر میں پرانی چھوڑ جاؤں گا
ڈبو کر انگلیاں خوں میں وفا کا باب لکھوں گا
میں لفظوں کی دمکتی ضوفشانی چھوڑجاؤں گا
برا تھا یا بھلا تھا میں یہ طے بھی لوگ کر لیں گے
حقیقت کے لبادے میں کہانی چھوڑجاؤں گا
زمیں پر ان خداؤں کا سکوں برباد کرنے کو
کوئی طوفان پا لوں گاروانی چھوڑجاؤں گا
وہ خوش ہیں آج بستی میں کوئی شعلہ نہیں باقی
میں بچوں کے قبیلے میں جوانی چھوڑ جاؤں گا
اجالا ہو نہ ہو لیکن یقیناََ دار پر عابیؔ
میں سر یہ سر بلند اپنا نشانی چھوڑ جاؤں گا
ا
