ناول کا نام ۔حرفِ حیا
قلم از ۔لائبہ
قسط نمبر ۔دس (10)
وہ زوئی آج ہماری پریزینٹیشن ہے ۔
ہاں تو ۔۔
تو ہم نے ذرا برابربھی تیاری نہیں کی ۔
ارم ۔ میرے فون سے ارم کو کال کرنا ۔
ہممم — زویا نے فون اُٹھا کر ارم کو کال کی۔
ہیلو – – امامہ میں تمھیں ہی کال کرنے والی تھی۔
جلدی سے یونی ورسٹی پہنچو ۔ہاں میں یونی ورسٹی پہنچ رہی ہوں ۔
امامہ نے زویا سے موبائل پکڑتےہوئے کہا۔
ہاں اور مجھے تم سے ایک ضروری بات بھی کرنی ہے ۔
امامہ نے فون بند کرنے سے پہلے کہا۔
کیا ؟ وہ میں تمھیں یونی ورسٹی پہنچ کر بتاؤں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چپ کر جاؤ خدا کے واسطے !
ارسا کے آنسو بہہ نکلے وہ روتے ہوئے شاہ زیب کو منتیں کر رہی تھی ۔
لیکن امامہ کو شاہ زیب کے اس غلیظ رویے پر مزید غصہ آ رہا تھا۔
“تمہیں بتاؤں میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں ؟”
شاہ زیب نے اپنے سرخ ہوتے چہرے کے ساتھ غصے پر قابو پانا چاہا ۔
لیکن اس جنون میں اس کے ہاتھوں کی رگیں تن چکی تھیں اور وہ بری طرح کانپ رہا تھا۔
اس لڑکی کا چکر اس لڑکے سے چل رہا ہے ۔۔۔
یعنی کہ ارسا اور عون دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ۔
“”کیا ؟”
شاہ زیب کا یہ دھماکہ خیز انکشاف سن کر وہ تینوں شدید صدمے سے ایک ساتھ چلائیں ۔
کیا کہہ رہے ہو تم ؟””بکواس بند کرو اپنی شاہ زیب ۔
عون کا ضبط بالکل جواب دے گیا۔
وہ اس بار قاتلانہ تیزی سے شاہ زیب کی طرف بڑھا حالات اب قابو سے باہر ہو چکے تھے۔
اس لیے صبیح نیل اور کامران خوفزدہ ہو کر ایک سائیڈ پر ہو گئے۔
اب اگر ایک لفظ بھی اپنے اس گندے منہ سے نکالا تو میں تمہارا منہ توڑ کر رکھ دوں گا ۔
عون نے اس کا کالر مروڑتے ہوئے آخری وارننگ دی۔
بے چارا عون ! صبیح نے آنے والے طوفان کو سوچ کر خوف کے مارے منہ ہی منہ میں بڑبڑایا۔
اچھا ! اگر میں جھوٹا ہوں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
تو اس سے کہو کہ ایک دفعہ اپنے منہ سے اس بات کا انکار کرے ۔
شاہ زیب نے نفرت سے سلگتی آنکھوں کے ساتھ
اپنی انگلی کا اشارہ سیدھا ارسا کے چہرے کی طرف کیا۔
ارسا بتاؤ کیا یہ سچ کہہ رہا ہے ؟ اور اگر یہ جھوٹ بول رہا ہے تو میں اس کا منہ نوچ لوں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امامہ نے وہ لفافہ بھی بیگ میں رکھا اور ہال کی طرف چلی گئی ۔
زوئی امی کو بتا دینا کہ میں یونی ورسٹی جا رہی ہوں۔
اور ہو سکتا ہے کہ آج لیٹ ہی واپس آؤں۔
ہمم میں سمجھ سکتی ہوں۔
اُمامہ نے زویا کو جانے سے پہلے کہا ۔
اور زویا نے مسکرا کر ہاں میں سر ہلایا ۔
ہیلو ۔۔
تقریباً آدھے گھنٹے بعد امامہ یونی ورسٹی پہنچی تھی۔
جلدی آؤامامہ ۔ پر مجھے ریوائز تو کرنے دو ۔
امامہ نے ارم سے ہاتھ چھڑوانے کی کوشش کی۔
رہنے دو پر یزینٹیشن صبیح اور شاہ زیب دے رہے ہیں۔
اور ہمیں صرف وہاں کھڑے ہو کر ہاں میں سر ہلانا ہے ۔
ارم نے امامہ کا ہا تھ اور مضبوطی سے پکڑا اور اسے وہاں لے کر چلی گئی جہاں پر سب لوگ موجود تھے ۔
ہیلو ایوری باڈی ۔(Everybody) ۔
صبیح نےیہ کہہ کر پریزینٹیشن دینا شروع کر دی ۔
تمام لوگ اچھے سے سمجھ جاتے ہیں ۔
اور نائس ۔ آپ لوگوں کے گروپ کا یہ پہلا پروجیکٹ تھا اور مجھے آپ لوگوں سے بالکل بھی اچھی امید نہیں تھی۔
لیکن آپ نے تو مجھے خوش کر دیا ۔سر ظفر ان سب کی تعریف کر رہے تھے ۔
اوہ تھینک گاڈ۔ وه لوگ تقریباً ایک گھنٹے بعد فارغ ہوئے تھے۔
صبیح اور شاہ زیب تم لوگوں کا بہت بہت شکریہ ۔
مجھے لگا کہ آج تو ۔۔ارم بولتے بولتے رکی ۔
اوہ تو مس ڈائنا آپ نے بھی کچھ تیار نہیں کیا تھا ۔ لیکن مجھے تو لگ رہا تھا کہ ۔
یعنی آپ باتوں میں تیز ہیں کام میں نہیں ۔
کامران نے ارم کی طرف دیکھ کر کہا ۔
کیا ؟
اچھا اگر میں باتوں میں تیز ہوں توتم نے بھی تھوڑی کچھ کیا ہے۔
ایکسکیوز می۔
فار یور کا ئنڈ انفارمیشن۔ سب کو میں نے ہی انفارم کیا تھا اور میں نے ہی بلایا تھا ۔ کامران نے کرسی پر بیٹھتے ہوئے اپنی آنکھوں سے چشمہ اتارا اور ٹیبل پر رکھ دیا ۔ ہمم۔۔۔ ارم حیران کن نظروں سے اُسے دیکھ رہی تھی ۔
ارم مجھے تم سے کچھ بات کرنی ہے۔ چلو میرے ساتھ ۔
امامہ نے ارم کا ہاتھ پکڑا اور اسے کھینچ کر کینٹن سے باہر کی جانب بڑھی۔
ایک منٹ محترمہ ۔
آپ کو معافی مانگنی نہیں آتی۔ شاہ زیب نے امامہ کا راستہ روکا ۔
اہمم ۔ کیا مطلب ؟
امامہ رک گئی۔
یعنی آج ہم نے پورے گروپ کو بچایا ہے۔ اور سب نے ہمارا شکریہ ادا کیا ہے سوائے آپ کے ۔
آپ ہیں کہ ناں معافی مانگ رہی ہیں اور ناں ہی شکریہ ادا کر رہی ہیں ۔
تھینک یو۔امامہ نے دوبارہ ارم کا ہاتھ پکڑا اور باہر کی طرف بڑھی۔
کس لئے آج کے لئے یاکل کے لئے ۔شاہ زیب نے امامہ کی طرف دیکھ کر کہا ۔
کیا مطلب؟
ہمم ۔
بھئی آپ کل جس سے ٹکرائیں تھیں وہ بھی میں ہی تھا ۔
اب کی بار صبیح بولا ۔
کیا ؟
ہمم ۔ تو آپ نے کل نہیں سنا تھا کہ میں نے فوراً معذرت بھی کرلی تھی۔
اوه تو اُ سے معذرت کہتے ہیں ۔ مجھے لگا کہ آپ جنسی میں تھیں ۔
ہاں ۔
اچھا بابا ۔آئی ایم سوری۔
اِٹس اوکے ۔ امامہ نے جلدی میں کہا اور کینٹین کی طرف چل دی ۔
الله ۔ امامہ نے بیگ چئیر پر رکھا اور خود اس کے ساتھ والی چئیر پر بیٹھ گئی ۔
ہمم۔ تو بتاؤ کیا ضروری بات کرنی تھی تمھیں مجھ سے۔
وه ۔۔ وہ مجھے کہنا تھا کہ ۔۔
کہ کیا تمھیں پتہ ہے کہ آج میرے ساتھ کچھ عجیب ہوا۔ کیا ہوا؟
اس سے پہلے کے امامہ کچھ اور کہتی تبھی اس کے موبائل کی گھنٹی بجی۔
وہ۔۔
اس سے پہلے کہ امامہ کچھ اور کہتی اس بار ارم کے موبائل پر کسی کا فون آیا ۔
یار ۔۔ یہ کون بار بار فون کر رہا ہے ۔
ارم نے فون اُٹھا کر دیکھا۔ ارے ۔۔ وہ فوراً کھڑی ہوگئی ۔
یہ ۔۔یہ میسیج مس انعم نے کیا ہے ۔
تو ۔۔
تو یہ میرے پاس اب فارورڈ کیا گیا ہے۔ تمھیں کیسے پتہ میسیج تو ابھی آیا ہے۔
اس نوٹس میں بارہ تاریخ لکھی ہوئی ہے اور ۔
اور آج نہیں ہے۔
ہمم۔۔
یعنی ہمارے گروپس بننے سے پہلے کی ۔
ہمم اِرم بات کرتے کرتے رکی تو امامہ نے فوراً بات شروع کی
۔ اور میسیج کِیا کس نے ہے ؟
نمبر تو ۔۔
انشاءاللہ باقی آئندہ میں شمار رہے گا ۔
