ناول کا نام: میرا مقدر میرا اثاثہ
قلم از: ملائکہ مقبول احمد
اب وہ اپنی والدہ کے بالکل سامنے اپنی کمر پر اپنے دونوں ہاتھ رکھ کر کھڑی تھی اور انوشے اُس کی جگہ پر ہالہ کے کندھے پر ایک ہاتھ رکھ کر بیٹھ چکی تھی۔
کیوں تمھیں کسی نے کچھ بتایا ہے کیا ؟ انیسہ نے اُن چاروں کی طرف دیکھ کر پوچھا۔
نہیں تو ۔ وہی تو پوچھ رہی ہیں ہم اور یہ تو کچھ بتا نہیں رہی ۔
زے نے دوبارہ ہالہ کی طرف دیکھااور پھر اپنی والدہ کی طرف دیکھا۔
ہممم – – انیسہ نے اب ایک گہری اور لمبی سانس بھری۔
تمھارے چچا نے ہالہ کے لئے ابلاج کا رشتہ مانگا ہے ۔
انیسہ جانتی تھی کہ اب اُن دونوں کا کیا ری ایکشن ہونے والا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی تھوڑے تھوڑے عرصے میں اپنے چاروں بچوں سے ہالہ کے بارے میں رائے مانگ چکی تھیں۔
اور اُن میں سے کسی نے کبھی بھی ہالہ کو اپنی بھابھی یا پھر بیوی کے روپ میں تصور نہیں کیا تھا ۔
کیا ماما ؟ یہ آپ کیا کہہ رہی ہے ہالہ اور بھائی ۔
نہیں بالکل بھی نہیں ۔ عکاشہ نے فوراً نہ کر دی تھی اور زے اُنھیں گھور رہی تھی ۔
تم ہی رہ گئی ہو ۔۔
بو لو بھی اب انیسہ نے زے سے پوچھا ۔
ماما اگر نعیمہ خالہ میرا رشتہ آپ سے اختر بھائی کے لئے مانگیں تو کیا آپ مان جائیں گی۔
اُس وقت کمرے میں سفیان بھی موجود تھا جو کہ بالکل دروازے کے ساتھ کھڑا تھا ۔
اور زے کی اس بات کو سن کر وہ تقریباً اچھلا تھا کیونکہ اختر اس سے قریباً دس سال بڑا تھا ۔
نہیں بالکل بھی نہیں ۔۔۔
دیکھو میری بچی میں جانتی ہوں کے تم صاف گو ہو لیکن اتنی بھی سیدھی بھی نہ بنو ۔ انیسہ نے اُسے ٹوکا ۔
تو آپ اس رشتے کے بارے میں سوچ بھی کیسے سکتی ہیں؟
مما ہالہ اور ابلاج بھائی میں کتنا ایچ ڈیفرنس ہے۔
اور ہالہ بالکل بھی بھائی کے ساتھ سوٹ نہیں کریں گی۔
آپ اس بات کو کیوں نہیں سمجھتی میں نے پہلے بھی آپ سے یہ بات کی تھی ۔ زے جوش میں اس بات کو بھول چکی تھی کہ اُس کی آواز اس کمرے سے باہر جا رہی ہے ۔
ماما ! ایک لڑکی کے بہت سارے خواب ہوتےہیں ۔
اگر آج آپ ان کا رشتہ کر بھی دیں تو کیا آپ اس بات کی گارنٹی دیتی ہیں کہ یہ دونوں بہتر زندگی گزار سکیں گئے۔
اور اگر اتنی ہی جلدی ہے چچا کو تو پھوپھو سدرہ اور ثریا کہ لڑکے بھی تو ہیں اُن سے کیوں نہیں پوچھا ۔
زے نے پھرتیلے انداز سے کہا ۔
زے – – زے خدا کے لیے چپ ہو جاؤ ۔
انیسہ نے آگے بڑھ کر آب اُسے چپ کروایا تھا –
چلو گھر جاؤ تم لوگ اور ہالہ کو بھی ساتھ لے جانا۔
جا کر تیار ہو جاؤ شام کے چھ بج رہے ہیں ۔ سفیان نے اپنے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ ان تینوں سے کہا ۔
کیونکہ وہ زے کی ان باتوں سے خاصے متاثر ہوئے تھے ۔
تھی اُن سے اُنسیت تھا اُن سے لگاؤ
مگر حالات اُنسیت انہیں ہم سے بڑھ کر ہوگئی
اچھا یار چلو اب فریش ہو جاؤ ۔ پری زے جو کہ ہالہ کو لے کر اپنے ساتھ اپنے گھر آ چکی تھی اب اپنے کمرے میں تھی ۔
اور وہ خود فریش ہو کر آئی تھی اور ہالہ کو نہانے کے لیے اُٹھا رہی تھی ۔
نہیں مرا دل نہیں کر رہا ۔ ہالہ نے اُس کا ہاتھ اپنے کندھے سے جھٹکا ۔
دیکھو ہالہ اگر تم اُن سب باتوں کو سوچتی رہو گی تو شادی کیسے انجوائے کروگی۔
زے نے اُس کے برابر بیڈ پر
بیٹھ کر اُس سے کہا۔
میرا دل نہیں کر رہا۔ ہر چیز سے دل پھر سا گیا ہے ہالہ نے اپنی آنکھوں میں آئے آنسوؤں کو صاف کیا ۔
ہا لہ دیکھو تم فکر مت کرو۔ میں ماما بابا کو منالوں گی اور باقی تم اللہ پر چھوڑ دو۔
زے ابھی اُسے سمجھا ہی رہی تھی کہ تبھی کمرے کے دروازے پر دستک ہوئی ۔
لگتا ہے بابا ہیں۔
زے کے کہنے پر ہالہ نے فوراً اپنی آنکھوں میں آۓآنسوؤں کو صاف کیا۔
اور پھر اپنی جگہ پر کھڑی ہوگئی ۔
زے بیٹا تم ابھی تک تیار کیوں نہیں ہوئی؟عظیم نے کمرے میں داخل ہوکر کہا۔
نہیں بابا ! بس ہونے ہی لگی تھی ۔
عظیم اب ہالہ کو دیکھ رہے تھے جس کی آنکھیں اور ناک بلکہ پورا چہرہ ہی رونے کی وجہ سے سُرخ تھا ۔ ہالہ تم ابھی تک رو رہی ہو ؟ عظیم نے آگے بڑھ کر اُس کے سر پر ہاتھ رکھ کر پوچھا ۔
نن۔۔نن۔۔ نہیں تایا ۔۔۔ اُس نے نفی میں سر ہلایا ۔
تایا ابو سے سیدھا صرف تایا پر آگئی ہوا بھی تو صرف رشتے کی بات ہی ہوئی ہے ۔
ہالہ اب بھی نظریں جھکائے کھڑی تھی اُس نے اب بھی
کچھ نہیں کہا۔
دیکھو میری بچی ۔ یہاں بیٹھو عظیم نے ہالہ کو اپنے ساتھ بیڈ پر بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔
دیکھو اگر تم اس رشتے سے راضی نہیں ہو تو ہمیں بتا سکتی ہو ۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
میں رشید کو جانتا ہوں وہ ہمیشہ سے ہی جلد بازی کرتا ہے اور اگر میں اُسے منع کروں گا تو ہو سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کچھ عرصہ کے لئے ناراض بھی ہو جائے ۔
لیکن اُس کی یہ ناراضگی اس کی آخرت سنوار دے گئی۔ اب وہ ہالہ کے سر پر ہاتھ رکھے اس سے یہ بات کہہ رہے تھے۔
اور اُس نے نا سمجھ آنے والے انداز میں اُسے دیکھا ۔
زے اپنے گیلے بالوں کو تولیے میں لپیٹےایک سائیڈ پر کھڑی ہو کر اُن دونوں کی باتوں کو سن رہی تھی۔
زے تم — انیسہ بے دھیانی میں کمرے میں داخل ہوئی اور اُن تینوں کو دیکھ کر خاموش ہوگی ۔
کیا ہوا ؟ ہا لہ تم ابھی بھی رو رہی ہو کیا ؟ عظیم آپ نے کوئی بات کہی ہے؟
یاں پھر زے ۔۔۔ زے پکا تم نے ہی اسے کچھ کہا ہوگا ۔
زے بتاؤ کیاکہا ہے ہالہ سے — – انیسہ اب زے کا دایاں بازو پکڑے اسے زور سے ہلا کر پوچھ رہی تھی ۔
نہیں ماما— زے نے اپنا بازو انیسہ سے چھڑوا کر کہا ۔
کچھ بھی نہیں ہوا؟ میں بس اِسے سمجھا رہا ہوں ۔ عظیم نے اپنی جگہ سے کھڑے ہو کر کہا ۔
ہالہ دیکھو تم ہماری بچی کی طرح ہو اور ہم تمھیں بھی زے اور عکاشہ کی طرح ہی سمجھتے ہیں ۔
سمجھی انیسہ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ۔
اور اگر زندگی میں کوئی بھی مسئلہ یا پریشانی ہو تو تم ہمیں بتا سکتی ہو۔
انیسہ اب عظیم کی جگہ پر بیٹھ کر اُسے سمجھا رہی تھی ۔
اب کی بار دروازے پر دوبارہ دستک ہوئی ۔ زے نے جب آگے بڑھ کر دیکھا تو وہاں ابلاج کھڑا تھا ۔
بھائی آپ – ۔۔۔- زے نے ابلاج کو کمرے کے دروازے پر کھڑے دیکھ کر پوچھا۔
ہاں میں۔۔کوئی اور بھی ہے کیا؟ اُس نے اندر جھانکھنا چاہا ۔
جی – ماما بابا -۔۔ زے اب واپس اُن تینوں کے پاس آچکی تھی ۔
ام ہالہ بھی ہے کیا ؟ اُس نے کمرے میں داخل ہو کر پوچھا ۔
جا۔۔۔جی – – ام ہالہ نے خود جواب دیا۔
او و ہہه – اچھا ہے ۔ میں سب کے سامنے ہی کہہ سکتا ہوں۔
کیا کہہ سکتے ہو ؟ انیسہ نے تعجب سے پوچھا ۔
وہیں ام ہالہ اور پری زے کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا ۔
بولو بھی اب ۔ ۔۔۔
اب کی بار عظیم نے کہا۔
۔اما بابا – – میں اُم ہالہ کو ۔۔ وہ اب اُن سب کی شکلوں کو غور سے دیکھ رہا تھا اور ایک ایک لفظ کو ٹھہر ٹھہر کر ادا کر رہا تھا ۔
بولیے بھی اب۔۔۔ زے نے بڑھتی بے چینی کے سبب پوچھا۔
بتا دیتا ہوں – ابلاج نے زے کو گھورا تو نے پاؤں زمین پر پٹخا۔
ماما بابا دیکھیں آپ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں رائے مانگ رہے تھے ناں۔۔۔
ابلاج اب بالکل سیدھا کھڑا تھا ۔ عام آسمانی رنگ کا شلوار قمیض بالوں کو ایک مخصوص طریقے سے کھڑا کیے ہوئے وہ بالکل بھلا لگ رہا تھا ۔
تو ماما – – – ابلاج گھٹنوں کے بل بیٹھا تھا تو اس نے اپنی ماں کی گود میں اپنے دونوں ہاتھوں کو رکھا۔
ہاں بولو بھی اب انیسہ نے اُس کے سر پر ہاتھ پھیر کر اب اُس کے چہرے پر رکھا ۔
ماما میں ہالہ کو اپنی چھوٹی بہن مانتا ہوں۔ میرے لیے زے اور ہالہ ایک جیسی ہیں۔۔
میں ان دونوں کو اپنی چھوٹی بہنیں مانتا ہوں۔ اور مانتا رہوں گا۔
میں نے کبھی بھی ہالہ کو کسی اور نظریے سے نہیں دیکھا ۔ تو آپ اسے میری التجا سمجھے یا پھر معذرت لیکن میں یہ شادی نہیں کر سکتا ۔
ابلاج کی ان باتوں کو سنتے ہی ہی۔ہالہ کی رنگت نارمل ہوئی اور پری زے بھی خوش ہو گئی۔
ہالہ تمھارے۔۔۔ اس سے پہلے کہ کوئی اور کچھ کہتا عکاشہ بھی وہی کمرے میں آ گئی جو کہ ہالہ کواس کا دوپٹہ دینے کےلیے آئی تھی۔
لیکن اُن سب کو وہاں دیکھ کر رک چکی تھی ۔
کیا ہوا؟ کیا ہوا کوئی بات چل رہی ہے کیا؟عکاشہ نے ہاتھ میں پکڑے روپٹے کو اپنے بازو پر لپیٹ کر اسے نیچے کر کے پوچھا ۔
کچھ نہیں ۔ بس ایسے ہی ۔ ابلاج نے کھڑے ہو کر کہا۔
ہالہ کو وہ کسی فرشتے سے کم نہیں لگا تھا۔
چلو اب تم دونوں بھی تیار ہو جاؤ سات بجنے ہی والے ہیں ۔
عظیم نے ابلاج کے ساتھ کمرے سے باہر جاتے ہوئے کہا۔
جی بابا – جی تایا ابو – ہالہ نے اُن سب کو باہر نکلتے دیکھ کر کہا۔
ہالہ ہو سکے تو اس بات کو جتنی جلدی ہو سکے دل سے نکال دینا ور نہ ایسی باتیں دل میں نہ چاہتے ہوئے بھی فاصلے ڈال ہی دیتی ہیں ۔ انیسہ نے جانے سے پہلے اُس سے کہا اور پھر وہاں سے چلی گئی۔
کیا ہوا ؟ عکاشہ اب وہاں اکیلی کھڑی تھی ۔ کچھ نہیں ۔ بس ویسے ہی
بات کر رہے تھے- زے نے کند ھے اچکا کر کہا ۔
باقی آئندہ شمارے میں ۔انشاءاللہ
