SAAT RANG E HAYAT BY HIFZA MIRZA EPISODE 15


سات رنگِ حیات
از قلم حفظہ مرزا
قسط نمبر 15


مناہل کے کہنے پر آج سہیل کے ساتھ ڈیٹ پر آئی تھی۔ اسے ڈر بھی لگ رہا تھا، لیکن وہ خوش بھی تھی۔ پہلی بار وہ یوں اکیلے سہیل کے ساتھ گھوم رہی تھی، جس کی وجہ سے اس کے دل میں ہلکی سی گھبراہٹ کے ساتھ ایک انجانی سی خوشی بھی تھی۔
عائشہ سہیل کے ساتھ مال میں گھوم رہی تھی۔۔۔ لیکن اس کی یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ اچانک اس کی نظر ہنی اور رومی پر پڑی تو اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔

وہ ایک لمحے کے لیے وہیں رک گئی، پھر فوراً سہیل کی طرف متوجہ ہوئی۔

’’سہیل، میری طبیعت اچانک خراب ہو رہی ہے۔ مجھے گھر جانا ہے۔‘‘

اس نے طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے کہا، حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ ہنی کو وہاں دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے تھے۔

’’کیا ہوا؟ ابھی تو تم بالکل ٹھیک تھیں۔‘‘ سہیل نے حیرانی سے اسے دیکھا۔

’’پلیز، ابھی یہاں سے چلو۔‘‘ عائشہ نے بےچینی سے کہا اور اس کا جواب سنے بغیر ہی اسے وہاں سے لے کر آگے بڑھ گئی۔

سہیل اس کے اچانک بدلتے ہوئے رویے پر حیران تھا، مگر اس وقت عائشہ کے ذہن میں صرف ایک ہی بات گردش کر رہی تھی کہ اگر ہنی نے اسے دیکھ لیا تو وہ کیا جواب دے گی؟

وہ مال سے باہر نکلتے ہی سوچنے لگی کہ اب کہاں جائے۔ گھر جاتی تو ہنی بھی گھر واپس جا سکتی تھی، اور اگر اس نے وہاں اس سے کچھ پوچھ لیا تو وہ کیا کہے گی؟

’’سہیل، مجھے یونیورسٹی واپس لے چلو۔‘‘ اس نے اچانک کہا۔

’’یونیورسٹی؟ لیکن تم تو کہہ رہی تھیں کہ تمہاری طبیعت خراب ہو رہی ہے اور تمہیں گھر جانا ہے۔‘‘ سہیل نے اسے الجھن بھری نظروں دیکھا‘‘ اس نے جلدی سے جواب دیا۔
عائشہ نے پریشانی سے سہیل کی طرف دیکھا اور بولی، ’’اصل میں میری بہن بھی مال میں تھی۔ اگر وہ مجھے دیکھ لیتی تو میں پکڑی جاتی۔ اسی لیے وہ بھی گھر چلی گئی ہوگی۔ اب اگر میں بھی اسی وقت گھر جاتی ہوں تو اسے شک ہو سکتا ہے۔ اس لیے تم مجھے یونیورسٹی ہی چھوڑ دو۔‘‘

اس کی بات سن کر سہیل کو بھی غصہ آنے لگا، مگر اس نے کچھ کہنے کے بجائے خاموشی اختیار کی اور گاڑی کا رخ یونیورسٹی کی طرف موڑ دیا۔
سہیل نے مزید کچھ پوچھے بغیر گاڑی یونیورسٹی کی طرف موڑ دی۔

یونیورسٹی پہنچ کر اس نے سکون کا سانس لیا۔ اسے امید تھی کہ ہنی ابھی مال میں ہی ہوگی، اس لیے وہ کچھ دیر بعد سحرش کے ساتھ گھر چلی جائے گی۔

دوسری طرف ہنی یونیورسٹی پہنچ چکی تھی۔ عائشہ لائبریری کی طرف چلی گئی تاکہ سرش کو ڈھونڈ سکے۔

مگر اگلے ہی لمحے اس کے قدم رک گئے۔

لائبریری کے قریب ہنی کھڑی تھی، اور اس کے ساتھ سرش بھی موجود تھی۔

عائشہ کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ اسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ہنی اتنی جلدی یونیورسٹی پہنچ جائے گی۔

اس سے پہلے کہ وہ وہاں سے واپس پلٹتی، ہنی اور سرش کی نظر بھی اس پر پڑ گئی۔

عائشہ! تم یہاں کیا کر رہی ہو؟‘‘ سرش نے اسے دیکھتے ہی پوچھا۔ ’’تم تو گھر جا رہی تھیں نا؟ تم نے تو کہا تھا کہ تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔‘‘

عائشہ کے پاس اس سوال کا کوئی مناسب جواب نہیں تھا۔ اس نے جلدی سے اپنے حواس پر قابو پانے کی کوشش کی، مگر اس کی سانسیں پھولی ہوئی تھیں۔

’’وہ۔۔۔ میری طبیعت تھوڑی سی بہتر ہو گئی تھی، اس لیے میں نے سوچا کہ تمہارے ساتھ ہی گھر چلوں گی۔‘‘

اس نے ہنی کی طرف دیکھنے سے گریز کرتے ہوئے جواب دیا۔

ہنی خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی۔ اس کی نگاہیں عائشہ کے چہرے سے ہوتی ہوئی اس کے لباس پر جا ٹھہریں۔ وہی لباس تھا جو اس نے کچھ دیر پہلے مال میں عائشہ کو پہنے دیکھا تھا۔

ہنی کو اب کسی وضاحت کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اس نے فی الحال کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا۔
عائشہ نے بالآخر نظریں اٹھا کر اس کی طرف دیکھا۔

’’آپ یہاں کیسے۔؟‘‘ اس نے مصنوعی حیرت سے پوچھا۔

’’میں اپنی ایک دوست سے ملنے آئی تھی۔‘‘ ہنی نے مختصر سا جواب دیا، پھر سرش کی طرف دیکھتے ہوئے بولی، ’’چلو، اب گھر چلتے ہیں۔‘‘

تینوں وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گئیں۔
سہیل جب عائشہ کو یونیورسٹی چھوڑنے آیا تو وہ بھی اس کے پیچھے ہی اندر چلا آیا تھا۔ اس کی نظر سرش پر پڑی تو وہ اسے پہچان گیا، مگر اس کے ساتھ کھڑی ہنی کو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ہنی کو دیکھ کر وہ چند لمحوں کے لیے رک گیا۔ پھر اچانک اسے یاد آیا کہ اس نے اس لڑکی کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے۔ اس کے چہرے پر بےساختہ مسکراہٹ پھیل گئی۔

واہ! یہ تو وہی لڑکی ہے جو آج کل کافی وائرل ہوئی ہوئی ہے۔

وہ دلچسپی سے ہے ہنی کو دیکھنے لگا، پھر دل ہی دل میں اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

واہ، یہ تو حقیقت میں ویڈیوز کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیاری ہے۔ ویڈیو میں تو اس کا چہرہ بھی اتنا واضح نہیں تھا۔

اس کے بعد اچانک ایک سوال اس کے ذہن میں ابھرا۔

لیکن یہ عائشہ کی بہن ہے کیا؟ اگر ایسا ہے تو عائشہ نے مجھے اس کے بارے میں کبھی بتایا کیوں نہیں؟

وہ کچھ دیر انہی سوچوں میں گم رہا، ہنی کو دیکھ کر سہیل کی نیت اب خراب ہو چکی تھی۔ اس کی نظریں ہنی پر ٹھہر گئی تھی۔۔
۔پھر کندھے اچکاتے ہوئے کینٹین کی طرف بڑھ گیا۔

گھر پہنچ کر عائشہ اور سرش آگے بڑھ گئیں۔۔۔

وہ خاموشی سے عائشہ کے پیچھے گئی اور اسے آواز دی۔
عائشہ ۔۔۔؟؟

عائشہ نے پلٹ کر دیکھا۔

’’جی، آپی؟‘‘

’’مجھے تم سے کچھ پوچھنا ہے۔‘‘ ہنی نے سنجیدگی سے کہا۔

’’کیا؟‘‘ عائشہ نے بےخبری ظاہر کرتے ہوئے پوچھا۔

’’تم مال میں کیا کر رہی تھیں؟ اور وہ لڑکا کون تھا جس کے ساتھ تم گھوم رہی تھیں؟‘‘

ہنی کا سوال سنتے ہی عائشہ کے قدم وہیں رک گئے۔

اس نے حیرت سے ہنی کی طرف دیکھا، جیسے اسے سمجھ ہی نہ آیا ہو ۔۔۔۔

’’آپ کس بارے میں بات کر رہی ہیں؟‘‘ اس نے الجھنے کی اداکاری کرتے ہوئے پوچھا۔

عائشہ تم اچھی طرح جانتی ہو کہ میں کس بارے میں پوچھ رہی ہوں۔ مجھے بتاؤ، وہ لڑکا کون تھا جس کے ساتھ تم مال میں گھوم رہی تھیں؟‘‘

’’آپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں تو یونیورسٹی میں تھی۔‘‘ عائشہ نے فوراً جواب دیا۔

ہنی کے چہرے پر ناگواری ابھر آئی۔

’’اگر تم یونیورسٹی میں تھیں تو پھر مال میں کون تھی؟ میں اندھی نہیں ہوں کہ اپنی بہن کو پہچان نہ سکوں۔ تم نے جو لباس پہنا ہوا ہے، وہی لباس میں نے تمہیں مال میں پہنے دیکھا تھا۔ میں نے تمہیں اپنی آنکھوں سے اس لڑکے کے ساتھ دیکھا ہے، عائشہ! اور تم نے مجھے دیکھ بھی لیا تھا، اسی لیے تم وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہی تھیں۔‘‘

ہنی کی بات سن کر عائشہ کے پاس کہنے کو کچھ نہ رہا۔

اس نے شرمندگی سے سر جھکا لیا اور اپنی انگلیوں کو آپس میں جکڑتے ہوئے مٹھیاں بھینچ لیں۔ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اب کیا کہے اور کیسے اپنی صفائی پیش کرے۔

ہنی نے ایک بار پھر پوچھا۔

’’اب مجھے بتاؤ، وہ لڑکا کون ہے؟‘‘

عائشہ چند لمحے خاموش رہی، پھر دھیمی آواز میں بولی، ’’میں اسے پسند کرتی ہوں، آپی۔‘‘

ہنی نے گہری نظر سے اسے دیکھا۔

’’اور وہ؟ کیا وہ بھی تمہیں پسند کرتا ہے؟‘‘

’’جی، وہ بھی مجھے پسند کرتا ہے۔عائشہ نے جلدی سے جواب دیا، پھر آگے بڑھ کر ہنی کے ہاتھ تھام لیے۔

’’پلیز، آپی! آپ پری آپی کو مت بتائیے گا۔۔۔ پلیز!‘‘

اس کی آواز میں منت سماجت تھی۔ وہ جانتی تھی کہ اگر پری کو اس سب کے بارے میں پتا چل گیا تو معاملہ اس کی توقع سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتا ہے۔

ہنی نے اپنے ہاتھ اس کی گرفت سے آزاد کروائے اور سنجیدگی سے بولی۔

عائشہ میں تمہیں ایک بات سمجھانا چاہتی ہوں۔ اگر تم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہو اور وہ تمہارے لیے سنجیدہ ہے تو اسے کہو کہ وہ اپنے گھر والوں کو تمہارے گھر بھیجے اور تمہارے لیے رشتہ مانگے۔‘‘

’’لیکن آپی۔۔۔‘‘

’’میری بات ابھی پوری نہیں ہوئی۔‘‘ ہنی نے اسے روکتے ہوئے کہا۔ ’’اس طرح چھپ چھپ کر کسی لڑکے کے ساتھ باہر گھومنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ کل کو تمہارے ساتھ کوئی مسئلہ ہو جائے تو کیا ہوگا؟ تم جانتی ہو کہ آج کل شہر کے حالات کیسے ہیں اور لڑکیوں کے ساتھ کیا کچھ ہو جاتا ہے۔ ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ وہ لڑکا واقعی تمہارے لیے سنجیدہ ہے؟ صرف پسند کرنے سے کوئی رشتہ مضبوط نہیں ہو جاتا،
عائشہ! تمہیں پورا حق ہے کہ تم کسی کو پسند کرو، کسی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کے خواب دیکھو، لیکن ، پسند کرنے اور کسی کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اگر سہیل واقعی تمہارے لیے سنجیدہ ہے، تو اسے کہو کہ وہ تمہارے گھر رشتہ لے کر آئے۔ کیونکہ جو شخص تمہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا ہے، وہ تمہیں چھپ چھپ کر ملنے پر مجبور نہیں کرے گا، بلکہ عزت کے ساتھ تمہارا ہاتھ مانگے گا۔‘‘

عائشہ خاموشی سے اس کی بات سنتی رہی۔

’’اگر وہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے باقاعدہ رشتہ لے کر آنا چاہیے۔ پھر تم دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور بات کرنے کا مناسب موقع بھی مل جائے گا۔ لیکن شادی سے پہلے اس طرح چھپ کر ڈیٹ پر جانا، کسی غیر محرم کے ساتھ گھومنا پھرنا، یہ سب ٹھیک نہیں ہے۔ تمہیں اپنی عزت، اپنی حفاظت اور اپنے مستقبل کا خیال رکھنا چاہیے۔‘‘

ہنی کے لہجے میں سختی ضرور تھی، مگر اس کی باتوں میں اپنی بہن کے لیے فکر بھی صاف محسوس ہو رہی تھی۔

عائشہ نے دھیرے سے سر ہلایا۔

’’ٹھیک ہے، آپی۔ میں سہیل سے بات کروں گی۔’’وہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، اس نے خود کہا ہے کہ وہ مجھ سے شادی کرے گا۔‘‘ میں اسے کہوں گی کہ وہ اپنے گھر والوں کو بھیجے، لیکن۔۔۔‘‘ وہ کہتے کہتے رک گئی، پھر دوبارہ ہنی کے ہاتھ تھام لیے۔ ’’پلیز، تب تک پری کو کچھ مت بتائیے گا۔۔۔، بس مجھے تھوڑا سا وقت دے دیں۔‘‘

ٹھیک ہے تمہارے پاس ایک ویک ہے۔۔‘ اس نے مختصر سا جواب دیا۔

یہ کہتے ہوئے ہنی وہاں سے آگے بڑھ گئی، جبکہ عائشہ وہیں کھڑی اسے جاتے ہوئے دیکھتی رہی۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پری، میر خان کو گھر سے لینے کے سیدھا ہاسپٹل لے آئی تھی تاکہ آج اس کے ماتھے پر آئے ٹانکے نکلوا سکے۔ ہاسپٹل پہنچ کر وہ اسے اپنے ساتھ لیے ڈاکٹر کے کمرے کی طرف بڑھی، جہاں عرشیان موجود تھا۔
کمرے میں داخل ہوتے ہی پری کی نظر سامنے موجود ڈاکٹر پر پڑی تو اس نے سلام دعا کی۔
“السلام علیکم!”
“وعلیکم السلام!”کیسے ہیں آپ جس پر پری کہتی ہے میں بالکل ٹھیک آپ سنائیں میں بھی بالکل ٹھیک عرشیان نے جواب دیتے ہوئے اس کی طرف دیکھا، پھر اس کے ساتھ کھڑے میر خان پر نظر پڑی تو وہ ذرا حیران ہوا۔
“یہ آپ کا بیٹا ہے؟” اس نے سوالیہ نظروں سے پری کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔
“جی!” پری نے مختصر سا جواب دیا۔
“مجھے تو لگا تھا کہ آپ ان میرڈ ہیں۔” عرشیان نے پری کو دیکھتے ہوئے کہا۔
پری نے اس کی طرف دیکھا، پھر قدرے سنجیدگی سے بولی، “کیا کہہ سکتے ہیں، یہ بھی ایک راز ہے۔”
عرشیان نے ناسمجھی سے اسے دیکھا، جیسے اس کی بات کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو، مگر پھر اس نے سر ہلا دیا، گویا اس کی بات سمجھ گیا ہو۔
“اچھا! اُس دن تو کوئی اور لڑکی اسے لے کر آئی تھی۔”
عرشیان کی بات پر پری کو اُس دن کا خیال آیا۔
“ہاں، وہ میرے ساتھ ہی تھی۔ دراصل مجھے پتہ نہیں تھا۔۔، اس لیے وہ میر خان کو لے آئی تھی۔”
“اچھا!” عرشیان نے سر ہلایا، پھر اپنی توجہ میر خان کی طرف مبذول کر لی۔
“تو جناب، کیسے ہیں آپ؟ اب طبیعت ٹھیک ہے؟” اس نے مسکراتے ہوئے میر خان کے گال پر پیار کیا۔
ٹھیک ہوں ۔میر خان نے اثبات میں سر ہلایا تو عرشیان بھی مسکرا دیا۔
“شاباش! پھر تو آپ بہت بہادر ہیں۔ اچھا، اب ذرا مجھے اپنا ماتھا دکھائیں۔”
اس نے پیار سے میر خان کے ماتھے کا معائنہ کرنا شروع کر دیا۔ پری خاموشی سے ایک طرف کھڑی انہیں دیکھ رہی تھی۔ عرشیان جس شفقت سے میر خان کے ساتھ پیش آ رہا تھا، اسے دیکھ کر نہ جانے کیوں اسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔ پہلے اس نے میر خان کو دیکھا، جو عرشیان کے ساتھ بےتکلفی سے باتیں کر رہا تھا، پھر اس کی نگاہ عرشیان کی طرف اٹھ گئی۔۔۔۔
وہ چند لمحے خاموشی سے دونوں کو دیکھتی رہی، جیسے ذہن میں ابھرنے والے کسی خیال کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہو، مگر پھر اس نے اپنے خیال کو جھٹک دیا۔ آخر ڈاکٹر کا بچوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا کوئی انوکھی بات تو نہیں تھی۔
دوسری طرف، عرشیان نے احتیاط سے میر خان کے ماتھے پر آئے دونوں ٹانکے نکال دیے۔ پھر زخم کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان سے سر ہلایا۔
“اب تو بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں آپ! بس یہ ایک کریم لکھ کر دے رہا ہوں، اسے زخم پر لگاتے رہیے گا۔”
اس نے نسخہ لکھ کر پری کی طرف بڑھا دیا۔
“اسے باقاعدگی سے لگائیے گا، ان شاء اللہ زخم بھی جلد ٹھیک ہو جائے گا۔”۔
پری نے اثبات میں سر ہلایا اور میر خان کو اپنے ساتھ لے کر کمرے سے باہر نکل گئی۔۔۔
راہ داری سے گزرتے ہوئے وہ اپنے اگلے کام کے بارے میں سوچ رہی تھی کہ اچانک اسے زینب آنٹی کا خیال آیا۔ وہ بھی تو اسی ہاسپٹل میں موجود تھیں۔ ان سے ملے بھی کافی دن ہو گئے تھے، اس لیے وہ میر خان کو ساتھ لیے ان کے کمرے کی طرف مڑ گئی۔
دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تو زینب آنٹی کی نظر اس پر پڑی۔ اسے دیکھتے ہی ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔
“شکر ہے، تمہیں آخرکار میری یاد آ ہی گئی!”
پری کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھری۔
“ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے، آنٹی!”
“اچھا جی! تمہارے پاس تو وقت ہی نہیں ہوتا۔” زینب آنٹی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا، پھر ان کی نظر میر خان پر پڑی تو وہ فوراً متوجہ ہوئیں۔
“ارے! اسے کیا ہوا؟”
“کچھ دن پہلے اسکول میں چوٹ لگ گئی تھی۔ ماتھے پر چوٹ آئی تھی اور دو ٹانکے لگے تھے۔ آج نکلوانے لائی ہوں۔”
“اچھا، ادھر آؤ بیٹا، مجھے دکھاؤ۔”
زینب آنٹی نے میر خان کو اپنے قریب بلایا اور اس کے ماتھے کا جائزہ لیا۔ تسلی کرنے کے بعد انہوں نے پری کی طرف دیکھا۔
“چلو، اسی بہانے تم آ تو گئی ہو۔۔۔۔”
وہ اس وقت پری کے ٹیسٹوں کی رپورٹس دیکھ رہی تھیں، جو انہوں نے اس کی ذہنی کیفیت کو سمجھنے کے لیے لیے تھے، جبکہ پری خاموشی سے ان کے سامنے بیٹھی ان کے بولنے کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔
“ہیلو!”
“پری، تم کہاں ہو؟” دوسری طرف سے رومی نے پوچھا۔
“ہاسپٹل میں ہوں۔”
“اچھا، ٹھیک ہے۔ میں بھی ہاسپٹل میں ہی ہوں تم کس سائڈ پر ہو جس پر اس نے کہا زینب انٹی کے پاس ہوں۔۔، ۔ اوکے ابھی تمہارے پاس آتی ہوں۔”
“ٹھیک ہے۔”
پری نے مختصر سا جواب دے کر کال منقطع کر دی اور دوبارہ زینب آنٹی کی طرف متوجہ ہو گئی۔۔۔۔
کچھ دیر بعد زینب آنٹی نے ہاتھ میں پکڑے کاغذات سے نظریں اٹھائیں اور پری کو دیکھنے لگیں۔ چند لمحے اس کے چہرے کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے دوبارہ رپورٹس کی طرف دیکھا، جیسے ان کے ذہن میں کوئی بات واضح ہو رہی ہو۔
“پری، کیا تم مجھ سے کچھ چھپا رہی ہو؟”
ان کے اچانک سوال پر پری نے نظریں اٹھا کر انہیں دیکھا۔
“مطلب؟”
“میرا مطلب یہ ہے کہ تم مجھ سے کچھ چھپا رہی ہو۔” انہوں نے سنجیدگی سے کہا، پھر اگلا سوال کیا، “تمہاری نیند کیسی ہے؟”
“ویسی ہی۔” پری نے معمول کے مطابق جواب دیا۔
“ویسی ہی؟” زینب آنٹی نے اس کی بات دہراتے ہوئے پوچھا، “لیکن مجھے تمہاری کیفیت میں کچھ تبدیلی محسوس ہو رہی ہے۔ کوئی فرق آیا ہے تمہاری زندگی میں؟”
پری چند لمحے خاموش رہی، پھر دھیمے لہجے میں بولی۔۔۔
مجھے خواب آتے ہیں۔”
“کیسے خواب؟”
ان کے سوال پر پری خاموش ہو گئی۔ اس کی نظریں سامنے میز پر رکھے کاغذات پر جم گئیں، مگر ذہن کہیں اور بھٹکنے لگا۔ کچھ پرانی یادیں تھیں جن کے بارے میں وہ فی الحال بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔۔۔
زینب آنٹی نے اس کے چہرے کو بغور دیکھا، پھر قدرے توقف کے بعد پوچھا۔
“پری، تمہاری یادداشت واپس آ چکی ہے نا؟”
ان کی بات سنتے ہی پری نے چونک کر سر اٹھایا۔ اس کی آنکھوں میں واضح حیرت تھی۔ وہ چند لمحے انہیں دیکھتی رہی، جیسے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہو کہ انہیں اس بارے میں کیسے معلوم ہوا۔۔۔۔
“کتنے دن ہو گئے ہیں۔۔۔۔
پری کرسی پر بیٹھی اس کے بازو رکھنے والی جگہ پر انگلی گھمانے لگی۔ اس کی نگاہیں جھکی ہوئی تھیں اور وہ کچھ سوچ رہی تھی۔ جیسے الفاظ اس کے پاس موجود ہوں، مگر انہیں زبان پر لانے کی ہمت نہ ہو۔
زینب آنٹی اس کی خاموشی کا مطلب سمجھ رہی تھیں۔ وہ جانتی تھیں کہ پری فی الحال اپنے ماضی کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار نہیں تھی۔ انہوں نے کاغذات ایک طرف رکھ دیے اور نرم لہجے میں بولیں۔
“ٹھیک ہے، پری! جب تک تم خود نہیں چاہو گی، میں تم سے تمہارے ماضی کے بارے میں کچھ نہیں پوچھوں گی۔ مجھے یقین ہے کہ تمہارے پاس اپنی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی
وہ چند لمحے رُکیں، پھر اس کی طرف دیکھتے ہوئے مزید کہا۔۔۔۔
جب تمہیں ٹھیک لگے تب ہم بات کریں گے۔۔۔
“
“جی، آنٹی!”
پری نے جواب دیا، پھر اپنی جگہ سے اٹھ کر میر خان کا ہاتھ تھام لیا۔
“اللہ حافظ، آنٹی!”
“اللہ حافظ، بیٹا!”
زینب آنٹی نے مسکراتے ہوئے اسے رخصت کیا۔
پری میر خان کا ہاتھ پکڑے دروازے کی طرف بڑھی تو سامنے کھڑی رومی کو دیکھ کر اس کی نگاہیں ایک لمحے کے لیے اس پر ٹھہر گئیں۔
رومی، جو ابھی دروازے کے پاس کھڑی تھی ۔۔ اسے اچانک اپنے سامنے دیکھ کر ذرا ہڑبڑا گئی۔۔۔۔
رومی دس منٹ پہلے ہی وہاں پہنچ گئی تھی، لیکن اندر سے پری اور زینب آنٹی کی باتیں سن کر وہ دروازے کے پاس ہی رک گئی تھی۔۔۔
پری امیر خان کا ہاتھ پکڑے اگے بڑھ گئی تھی ۔۔رومی نے ایک لمحے کے لیے اسے جاتے ہوئے دیکھا، پھر فوراً اس کے پیچھے چل دی۔
میر خان کا ہاتھ تھامے پری راہ داری میں آگے بڑھ رہی تھی، جبکہ رومی خاموشی سے اس کے پیچھے آ رہی تھی۔ اس کے ذہن میں کئی سوال تھے، مگر پری کے انداز کو دیکھ کر وہ فی الحال کچھ پوچھنے سے گریز کر رہی تھی۔۔۔۔
تم اسے لے کر گھر جاؤ مجھے کچھ کام ہے اور وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہے جبکہ رومی اور میر خان پری کو جاتا ہوا دیکھتے رہتے ہیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مان کمرے میں داخل ہوا تو اس کی نگاہ سامنے موجود اپنی ٹیم پر پڑی۔

’’سب کچھ ریڈی ہے؟‘‘ اس نے سنجیدگی سے پوچھا۔

’’جی سر، سب کچھ ریڈی ہے۔‘‘ ٹیم کے ایک رکن نے فوراً جواب دیا۔

مان نے ایک نظر سب پر ڈالی، پھر سر ہلاتے ہوئے باہر کی طرف بڑھ گیا۔

کچھ ہی دیر بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اس مخصوص کلب کے قریب موجود تھا، جہاں آج رات ایک خفیہ آپریشن کیا جانا تھا۔ بظاہر وہ ایک عام نائٹ کلب تھا، جہاں ہر رات امیر گھرانوں کے لڑکے، لڑکیاں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ تفریح کے لیے آتے تھے، مگر اس جگہ کے پیچھے چھپا سیاہ کاروبار کسی سے پوشیدہ نہیں تھا۔ منشیات کی خرید و فروخت سے لے کر لڑکیوں کی اسمگلنگ تک، یہاں بہت کچھ ایسا ہوتا تھا جس کا پردہ چاک کرنا ضروری تھا۔

مان نے مکمل سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ چہرے پر سیاہ ماسک تھا، جس کے باعث اس کی شناخت چھپی ہوئی تھی۔

اس نے ہاتھ کے اشارے سے اپنی ٹیم کو آگے بڑھنے کا حکم دیا۔

’’ٹھیک ہے، آگے بڑھتے ہیں۔‘‘

سب اپنی اپنی پوزیشن سنبھالنے لگے۔

دوسری طرف مصطفیٰ پہلے ہی ایک عام شخص کا بھیس اختیار کیے کلب کے اندر داخل ہو چکا تھا۔ اس کے حلیے سے اندازہ لگانا مشکل تھا کہ وہ کسی خفیہ آپریشن کا حصہ ہے۔

اندر قدم رکھتے ہی اسے تیز موسیقی اور رنگ برنگی روشنیوں نے گھیر لیا۔ پورے کلب میں رقص و سرور کا ماحول تھا۔ مختلف لباس پہنے لڑکیاں اور لڑکے موسیقی کی دھن پر جھوم رہے تھے، جبکہ کچھ لوگ میزوں کے گرد بیٹھے اپنی محفلوں میں مصروف تھے۔

مصطفیٰ نے بظاہر لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطراف کا جائزہ لیا اور پھر سیڑھیوں کی طرف بڑھ گیا۔

وہ دوسرے منزل پر موجود کمروں کا جائزہ لیتا اوپر جا رہا تھا۔ اس کی نگاہیں مسلسل کسی مشکوک سرگرمی کی تلاش میں تھیں، مگر ابتدائی منزلوں پر اسے کچھ غیرمعمولی دکھائی نہیں دیا۔
راہ داری میں چند لڑکیاں کھڑی تھیں، جن کا لباس اس جگہ کے ماحول کے مطابق تھا۔ مصطفیٰ نے ان کی موجودگی کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہا، لیکن پھر اپنے انداز میں معمولی تبدیلی لاتے ہوئے ان کے قریب رک گیا۔چند لمحے ان سے عام لوگوں کی طرح بات کرنے کے بعد وہ آگے بڑھ گیا۔

اس کا مقصد کسی کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانا نہیں تھا۔
جب وہ تیسری منزل پر پہنچا تو وہاں کا منظر قدرے مختلف تھا۔

وہاں بالکل خاموشی تھی وہاں کوئی بھی باہر نہیں تھا۔۔سارے روم کے دروازے بند تھے۔۔۔
وہ ابھی راہ داری کے آخری حصے تک پہنچا ہی تھا کہ اچانک ایک کمرے سے کسی کے چیخنے کی آواز سنائی دی۔

مصطفیٰ کے قدم وہیں رک گئے۔

اس نے فوراً آواز کی سمت دیکھا۔

چند لمحے خاموش رہنے کے بعد اس نے اپنے کان میں لگے بلوٹوتھ پر ہاتھ رکھا اور دھیمی آواز میں کہا۔

’’سر، تیسری منزل کا راستہ کلیئر ہے۔ آپ اندر آ سکتے ہیں۔‘‘

دوسری طرف سے مختصر جواب موصول ہوا۔

’’اوکے۔‘‘
مصطفیٰ نے ایک کمرے کا دروازہ کھولا تو اندر کوئی موجود نہیں تھا۔ اس نے کمرے کا جائزہ لینے کے بعد کھڑکی کھولی اور مان کو اندر آنے کا اشارہ کیا۔۔۔
اور خود محتاط انداز میں اس کمرے کی طرف بڑھ گیا، جہاں سے آواز آئی تھی۔

کچھ ہی دیر میں مان بھی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ گیا۔

کلب کی تیز موسیقی کے باوجود تیسری منزل کا ماحول عجیب سا محسوس ہو رہا تھا۔ راہ داری میں اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ کبھی کسی کمرے سے روشنی باہر آتی تو کبھی پورا حصہ دوبارہ تاریکی میں ڈوب جاتا۔

مان نے ایک نظر اپنے ساتھیوں پر ڈالی اور پھر آگے بڑھ گیا۔

اس کے اشارے پر ٹیم کے ارکان مختلف کمروں کی طرف پھیل گئے۔

ایک کے بعد ایک کمرہ کھولا گیا، مگر ہر جگہ خاموشی اور خالی پن کے سوا کچھ نہیں تھا۔

نہ وہاں منشیات کا کوئی ذخیرہ موجود تھا، نہ کوئی ایسی چیز جس سے اس غیرقانونی کاروبار کا ثبوت مل سکتا۔

مان کے ماتھے پر بل پڑ گئے۔

’’یہ کیسے ممکن ہے؟‘‘ اس نے دھیمی آواز میں کہا۔

اسے جس اطلاع کی بنیاد پر یہاں بھیجا گیا تھا، اس کے مطابق یہیں وہ تمام سرگرمیاں جاری تھیں جن کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

مگر اب وہاں کچھ بھی موجود نہیں تھا۔

وہ مزید آگے بڑھا تو ایک کمرے کا دروازہ قدرے کھلا دکھائی دیا۔

اس نے دروازے کو دھکا دے کر کھولا تو اندر کا منظر دیکھ کر اس کے قدم رک گئے۔

کمرے میں تین سے چار لڑکے زخمی حالت میں پڑے تھے۔ ان کے لباس کی حالت بگڑی ہوئی تھی اور وہ خوف کے باعث ایک دوسرے کے قریب سمٹے بیٹھے تھے۔

مان نے ان کی طرف دیکھا اور پھر کمرے کا جائزہ لیا۔

’’تم لوگوں کے ساتھ یہ کس نے کیا؟‘‘ اس کی آواز سخت تھی۔

لڑکوں میں سے ایک نے خوف زدہ نگاہوں سے اسے دیکھا۔

’’ہمیں نہیں معلوم۔۔۔‘

’’کیا مطلب نہیں معلوم؟ یہاں کیا ہوا تھا؟‘‘

دوسرے لڑکے نے بمشکل خود کو سنبھالتے ہوئے جواب دیا۔

’’ہم یہاں موجود تھے کہ اچانک کوئی اندر آیا۔ اس نے ہمیں مارا اور سارا مال لے گیا ۔۔۔۔ ہم اسے ٹھیک سے دیکھ بھی نہیں سکے۔کیونکہ وہ مارکس میں تھا۔۔ ہمیں نہیں معلوم وہ کون تھا۔‘‘

مان چند لمحے خاموشی سے انہیں دیکھتا رہا۔

اس کے ذہن میں کئی سوال ایک ساتھ ابھرنے لگے۔

اور اگر یہاں کوئی پہلے آ چکا تھا تو اسے اس کارروائی کی خبر کیسے ہوئی؟

مان نے کمرے میں موجود اپنے ساتھی کو اشارہ کیا کہ وہ لڑکوں کی حالت کا جائزہ لے، پھر باقی جگہوں کی تلاشی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

کچھ ہی دیر میں پوری منزل کی تلاشی مکمل ہو گئی۔۔نہ منشیات، نہ اسمگلنگ کا شکار بننے والی لڑکیاں، نہ کوئی ایسا ثبوت جس کی بنیاد پر اس پورے نیٹ ورک تک پہنچا جا سکتا۔

جیسے کسی نے کارروائی سے پہلے ہی ہر چیز سمیٹ لی ہو۔

مان نے کمرے میں موجود زخمی لڑکوں کو دوبارہ دیکھا۔ ان کے چہروں پر خوف نمایاں تھا، لیکن ان کے بیانات میں کچھ ایسا ضرور تھا جس نے اسے سوچنے پر مجبور کر دیا۔
مان نے اپنے ساتھیوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دی اور زخمی لڑکوں کو اپنے ساتھ لے جانے کا حکم دیا، جبکہ وہ خود دوسری منزل کی تلاشی لینے کے لیے آگے بڑھ گیا۔ مگر وہاں بھی اسے کچھ نہ ملا۔ ہر کمرہ خالی تھا اور کوئی ایسا ثبوت موجود نہیں تھا جس کی مدد سے وہ اس غیرقانونی کاروبار کے پیچھے چھپے لوگوں تک پہنچ سکتا۔
وہ جان چکا تھا کہ وہ یہاں پہنچنے میں دیر کر چکا ہے۔

مگر سوال یہ تھا کہ اس سے پہلے یہاں کون پہنچا تھا؟

کسے اس خفیہ آپریشن کی خبر تھی؟

اور سب سے بڑھ کر، وہ شخص آخر چاہتا کیا تھا؟

مان نے گہری سانس لی اور اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہوا۔

’’ان سب کو اپنے ساتھ لے چلو۔ ان سے مزید پوچھ گچھ ہوگی۔‘‘

ٹیم کے ارکان نے زخمی لڑکوں کو سنبھالا اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے لگے۔

مان آخری بار اس خالی کمرے پر نگاہ ڈال کر باہر نکل آیا۔

اس کے چہرے پر چھایا سیاہ ماسک اس کے تاثرات چھپا رہا تھا، مگر اس کی آنکھوں میں اب ایک نیا سوال جنم لے چکا تھا۔

یہ صرف ایک ناکام چھاپہ نہیں تھا۔ کوئی تھا جو ان سے ایک قدم آگے چل رہا تھا، اور اسے ان کے ہر قدم کی خبر تھی۔۔۔
یہ دوسری بار تھا جب مان کسی جگہ چھاپہ مارنے پہنچا تھا، مگر اس سے پہلے ہی کوئی وہاں آ کر سارا کام تمام کر چکا تھا۔ جن ثبوتوں کی تلاش میں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ یہاں آیا تھا، وہ سب پہلے ہی غائب ہو چکے تھے۔ نہ کوئی منشیات ملی تھی، نہ اسمگلنگ کا شکار ہونے والی لڑکیاں اور نہ ہی کوئی ایسا ثبوت جس کی مدد سے وہ اس پورے نیٹ ورک تک پہنچ سکتا۔

مان کو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ آخر وہ کون تھا جو ہر بار اس سے پہلے پہنچ جاتا تھا۔ وہ نہ صرف اس کے پہنچنے سے پہلے کارروائی کر جاتا تھا بلکہ پیچھے کوئی ثبوت بھی نہیں چھوڑتا تھا۔

آخر وہ کون تھا جو ہر بار اس سے ایک قدم آگے رہتا تھا؟

مان کی سمجھ سے باہر تھا کہ وہ شخص اس کے ساتھ تھا یا اس کے خلاف۔ اگر وہ مجرموں کو پکڑنے میں اس کی مدد کر رہا تھا تو سامنے کیوں نہیں آتا تھا؟ اس کا مقصد کیا تھا ۔۔۔

اس بار مان نے تہیہ کر لیا تھا کہ وہ اس پراسرار شخص کا پتا لگا کر رہے گا، چاہے اس کے لیے اسے کتنی ہی محنت کیوں نہ کرنی پڑے۔۔۔۔

اس کے ساتھی زخمی کو لے کر جا چکے تھے، جبکہ وہ آس پاس دیکھ رہا تھا۔ اسی دوران ایک طرف سے تیز رفتار بائیک آتی دکھائی دی۔ وہ وہی بائیک تھی جو اس دن بھی وہاں آئی تھی۔ بائیک سڑک کے درمیان آ گئی، اور سوار پوری رفتار سے اس کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس نے ایک ہاتھ آگے بڑھایا، جیسے کچھ پکڑ رکھا ہو، جبکہ بائیک سوار فل اسپیڈ میں اس کے قریب آ پہنچا۔۔۔
اسے لگا کہ بائیک سوار اسے ٹکر مار دے گا، مگر اگلے ہی لمحے بائیک اس کے بالکل قریب سے گزری اور اس کے پیچھے کھڑے دونوں آدمیوں کی گردنوں پر وار کرتی ہوئی آگے نکل گئی۔ بائیک سوار کے ہاتھ میں تلوار جیسی کوئی چیز تھی، جس سے اس نے ان دونوں آدمیوں پر حملہ کیا تھا جو اس پر وار کرنے والے تھے۔ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ اسے سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔
اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ دونوں آدمی سڑک کے کنارے گرے ہوئے تھے۔ چند ہی لمحوں میں اس کی آنکھوں کے سامنے ان کی موت ہو گئی۔۔

وہ ابھی اس اچانک حملے کو سمجھنے کی کوشش ہی کر رہا تھا کہ بائیک سوار کچھ فاصلے پر جا کر یو ٹرن لیتے ہوئے دوبارہ اس کے قریب سے گزرا۔ بائیک کی رفتار اب بھی اتنی ہی تیز تھی۔

وہ اسے پہچاننے کی کوشش کرتا رہا، مگر سوار کے چہرے پر سیاہ ماسک تھا، جس نے اس کی شناخت چھپا رکھی تھی۔۔۔
بائیک سوار تیز رفتاری سے اس کے قریب سے گزری تو ایک کارڈ اس کی طرف اچھالتی ہوئی آگے نکل گئی۔ کارڈ سڑک پر آ گرا، جبکہ بائیک سوار پوری رفتار سے اندھیرے میں غائب ہو گئی۔

وہ چند لمحے اس سمت دیکھتا رہا جہاں وہ بائیک سوار نظروں سے اوجھل ہوئی تھی، پھر اس کی نظر زمین پر پڑے کارڈ پر جا ٹھہری۔
وہ آگے بڑھا اور جھک کر کارڈ اٹھا لیا۔ اس پر سیاہ حروف میں صرف دو الفاظ درج تھے۔اس نے الجھن بھرے انداز میں ان الفاظ کو دیکھا۔

’’بلیک فینگ؟‘‘ اس نے زیرِ لب دہرایا، پھر اس کی پیشانی پر بل پڑ گئے۔ ’’آخر اس کا کیا مطلب ہے؟‘‘

وہ کارڈ کو الٹ پلٹ کر دیکھنے لگا، مگر اس پر ان الفاظ کے سوا کچھ نہیں لکھا تھا۔

وہ پہلے ہی اس پراسرار بائیک سوار کے بارے میں کئی سوالات میں الجھا ہوا تھا، اور اب اس کارڈ نے اس کے ذہن میں ایک نیا سوال پیدا کر دیا تھا۔۔۔
اخر یہ ہے کون؟؟؟؟؟
بائیک رائیڈر اپنی منزل پر پہنچی تو اس کی ٹیم پہلے ہی وہاں موجود تھی۔

’’سارا مال یہیں ہے؟‘‘ اس نے ٹرک کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا۔

’’جی، سارا مال یہیں ہے۔‘‘ ایک ساتھی نے جواب دیا۔

وہ آگے بڑھی اور منشیات سے بھرے ٹرک کا جائزہ لینے لگی۔ تسلی کر لینے کے بعد اس نے پوچھا، ’’ان لڑکیوں کا کیا ہوا؟‘‘

’’انہیں بحفاظت واپس بھیج دیا گیا ہے۔‘‘

جواب سن کر اس نے جیب سے لائٹر نکالا اور اسے ٹرک میں موجود منشیات کی طرف اچھال دیا۔

’’اس گندگی کا اب یہی انجام ہونا چاہیے۔‘‘

اگلے ہی لمحے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ارحم ہال میں بیٹھا ہوا تھا، جبکہ اس کے سامنے اس کے والد صاحب بیٹھے تھے، جو کئی دنوں سے اس سے بات نہیں کر رہے تھے۔ جب سے اس نے ہنی پر غصہ کیا تھا، تب سے ان کا رویہ اس کے ساتھ سرد مہری کا شکار تھا۔ ہنی بھی اس سے ناراض تھی، اور یہی بات اسے اندر ہی اندر پریشان کر رہی تھی۔۔
اس نے اپنی کزن کے بھیجے ہوئے لنک پر ویڈیو دیکھی تھی اور بغیر حقیقت جانے پری اور اپنی بہن پر الزام لگا بیٹھا تھا۔ اُس وقت غصے میں اسے کچھ سمجھ نہیں آیا ۔۔۔اب اسے اپنی جلد بازی پر شرمندگی محسوس ہو رہی تھی۔
وہ جانتا تھا کہ اس نے ایک بار پھر اپنے جذبات میں آ کر غلط فیصلہ کیا تھا۔ اس کی یہی عادت تو تھی کہ پہلے کچھ کر گزرتا اور پھر اپنی حرکت پر پچھتاتا رہتا۔۔

وہ انہی سوچوں میں گم تھا کہ اسی وقت ہنی ہال میں داخل ہوئی۔ ارحم پر نظر پڑتے ہی اس نے واپس جانے کا ارادہ کیا، مگر اس سے پہلے کہ وہ پلٹتی، ارحم نے اسے آواز دے کر روک لیا۔۔۔
’’ہنی!‘‘
وہ رکتے ہوئے پلٹی اور خاموشی سے اسے دیکھنے لگی۔۔۔
ارحم نے اسے آواز دی ہی تھی کہ خان صاحب بھی بول اٹھے۔

’’ہنی بیٹا، آ جاؤ۔ میں آپ ہی انتظار کر رہا تھا۔ مجھے آپ دونوں سے کچھ بات کرنی ہے۔‘‘

ہنی نے منہ بناتے ہوئے ارحم کے ساتھ والے صوفے پر بیٹھنے کے بجائے دوسرے صوفے کا رخ کیا۔ ارحم نے اسے دیکھا تو اس نے فوراً اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر لیا، گویا اسے اس کی موجودگی سے بھی کوئی سروکار نہ ہو۔

ارحم خاموشی سے اسے دیکھتا رہ گیا۔۔۔۔

اسی دوران خان صاحب نے ایک فائل اٹھا کر ان دونوں کے سامنے رکھ دی۔ فائل دیکھ کر ارحم اور ہنی نے حیرت سے اپنے والد کی طرف دیکھا۔

’’بابا، یہ کیا ہے؟‘‘ ہنی نے الجھن بھرے انداز میں پوچھا۔

’’تم دونوں خود دیکھ لو۔‘‘ خان صاحب نے سنجیدگی سے جواب دیا۔ ’’میں چاہتا ہوں کہ اپنی زندگی میں ہی تم دونوں کے حصے الگ کر دوں، تاکہ کل کو کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔‘‘

ان کی بات سنتے ہی ارحم نے حیرت سے اپنے والد کو دیکھا۔ اسے توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح اچانک کوئی فیصلہ کر لیں گے۔۔۔۔
’’لیکن بابا، ایسا کیوں؟‘‘ ہنی نے الجھن بھرے انداز میں پوچھا۔

’’مجھے نہیں معلوم کہ میں کب تک تم لوگوں کے ساتھ ہوں۔ میری طبیعت بھی اب اکثر خراب رہنے لگی ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اپنی زندگی میں ہی سب کچھ تم لوگوں کے درمیان تقسیم کر دوں۔‘‘ خان صاحب نے سنجیدگی سے جواب دیا۔

یہ سنتے ہی ہنی اٹھ کر ان کے پاس جا بیٹھی۔

’’بابا، پلیز! ایسی باتیں مت کریں۔‘‘ اس نے ان کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا۔

خان صاحب نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور نرمی سے بولے، ’’بیٹا، میں صرف حقیقت بیان کر رہا ہوں۔ یہ گھر تم دونوں کے نام نام ۔ اگر تم اپنا حصہ لینا چاہو تو لے سکتی ہو۔ میں نے تم دونوں کے لیے چار فلیٹس بھی خریدے تھے، جن میں سے دو دو تم دونوں کے نام کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ دو فیکٹریاں ہیں، ایک ہنی کے نام اور دوسری ارحم کے نام۔۔۔۔‘‘

ان کی بات سن کر ارحم خاموشی سے اپنے والد کو دیکھتا رہا۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ خان صاحب نے ان دونوں کے مستقبل کے لیے اتنا کچھ پہلے ہی طے کر رکھا ہے۔اسے اندازہ نہیں تھا کہ اس کی ایک غلطی کی وجہ سے اس کے بابا اتنا بڑا فیصلہ کر لیں گے۔ وہ تو غصے میں آ کر بہت کچھ کہہ گیا تھا،۔۔۔۔
اس نے ایک نظر اپنے والد کو دیکھا، پھر نگاہیں جھکا لیں۔ اس کے دل میں بس یہی خیال تھا کہ کاش وہ اس دن غصے میں آ کر ایسی باتیں نہ کرتا۔۔۔۔۔۔
’’بس، ایک بات آپ دونوں سے پوچھنی ہے۔‘‘ خان صاحب کی بات پر ارحم اور ہنی نے حیرت سے ان کی طرف دیکھا۔

’’جنت ہاؤس تمہاری ماں کا تھا۔ تمہاری ماں اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد تھی، اس لیے اس کی تمام جائیداد تم دونوں کی تھی۔ میں نے باقی زمین اور جائیداد تم دونوں میں برابر تقسیم کر دی ہے، لیکن جنت ہاؤس میں نے پری کے نام کر دیا ہے۔‘‘

یہ سنتے ہی ارحم نے حیرت سے اپنے والد کو دیکھا، جبکہ ہنی کے چہرے پر خوشی پھیل گئی۔

’’بابا! میں تو اپنے حصے میں سے بھی پری آپی کو دینا چاہتی ہوں، کیونکہ وہ میری بہن ہیں۔ میں انہیں دل سے اپنی بہن مانتی ہوں۔ انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔‘‘ ہنی نے خوشی سے کہا۔

خان صاحب نے اس کی بات سنی تو سر ہلاتے ہوئے بولے، ’’یہ تمہاری اپنی مرضی ہے، بیٹا۔ میں نے جو فیصلہ کرنا تھا، کر دیا ہے۔ اب تم دونوں بتاؤ، کیا تمہیں میرے اس فیصلے پر کوئی اعتراض ہے کہ میں نے جنت ہاؤس پری کے نام کر دیا؟‘‘

’’مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، بابا! بلکہ مجھے تو خوشی ہے۔ ہم نے ویسے بھی اس گھر کا کیا کرنا تھا؟ اور پھر وہ کسی اچھے مقصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ ۔۔۔

خان صاحب نے مسکرا کر اثبات میں سر ہلایا۔ انہیں اپنی بیٹی سے یہی امید تھی۔

اب ان کی نظریں ارحم کی طرف اٹھیں۔ وہ دل ہی دل میں سوچ رہے تھے کہ شاید ارحم اس فیصلے پر کوئی اعتراض کرے گا، لیکن اس نے بھی نفی میں سر ہلا دیا۔

’’مجھے بھی کوئی اعتراض نہیں ہے، بابا۔‘‘ وہ دھیمے لہجے میں بولا، پھر چند لمحے خاموش رہنے کے بعد اس نے نظریں جھکا لیں۔

’’اور ارحم، تم نے جو اپنا کاروبار شروع کیا تھا اور اپنی محنت سے فیکٹری بنائی تھی، وہ تمہارے ہی حصے میں رہے گی۔ وہ تمہارے نام پر ہی ہے۔‘‘ خان صاحب نے اسے دیکھتے ہوئے کہا۔

ارحم نے اثبات میں سر ہلایا، مگر خاموش رہا۔

’’بس، ایک بات تم دونوں سے کہنا چاہتا ہوں۔ باقی سب کچھ تم دونوں میں برابر تقسیم کر دیا ہے۔ کل کو زندگی میں کوئی مشکل پیش آئے یا حالات بدل جائیں، تو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا، ارحم! اپنی بہن کا ساتھ کبھی مت چھوڑنا۔‘‘

خان صاحب کی نگاہیں اپنے بیٹے پر ٹھہر گئیں۔

’’بہنیں زندگی میں بار بار نہیں ملتیں، اور رشتوں کی قدر اکثر انسان کو تب سمجھ آتی ہے جب وقت ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تم دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہو، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔‘‘

ارحم نے خاموشی سے اپنے والد کی بات سنی اور سر ہلا دیا، جبکہ ہنی کی نگاہیں اپنے باپ کے چہرے پر جمی ہوئی تھیں۔۔۔
خان صاحب کی بات سن کر ارحم چند لمحے خاموش بیٹھا رہا، پھر اٹھ کر اپنے والد کے پاس جا بیٹھا۔ اس نے ان کے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا اور سنجیدگی سے ان کی طرف دیکھتے ہوئے بولا۔
’’بابا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیشہ ہنی کا خیال رکھوں گا۔ اس دن مجھ سے غلطی ہوئی تھی، میں نے غصے میں آ کر بہت کچھ غلط کہہ دیا، لیکن اب دوبارہ کبھی ایسا نہیں کروں گا۔ میں پری سے بھی معافی مانگ لوں گا۔‘‘
وہ چند لمحے رکا، پھر دھیمی آواز میں بولا۔
’’مجھے نہیں معلوم کہ آج سے پانچ سال پہلے کیا ہوا تھا ۔۔آپ نے مجھے کبھی بتایا نہیں ۔۔لیکن مجھے آپ پر بھروسا ہے، بابا۔ میں جانتا ہوں کہ آپ جو بھی کرتے ہیں، سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔‘‘
خان صاحب خاموشی سے اپنے بیٹے کو دیکھتے رہے۔ شاید انہیں ارحم سے ان الفاظ کی توقع نہیں تھی، یا شاید وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا خود اپنی غلطیوں کو سمجھے اور اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔
ہنی خاموشی سے اسے دیکھتی رہی۔ اس کے دل میں اپنے بھائی کے لیے محبت تو ہمیشہ سے تھی، ۔۔۔۔۔

ارحم نے ان کے ہاتھ پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے کہا۔
’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سوچوں گا۔ میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے آپ کو یا ہنی کو دوبارہ کبھی تکلیف پہنچے۔‘‘
خان صاحب نے اس کے ہاتھ پر اپنا دوسرا ہاتھ رکھا اور دھیرے سے سر ہلایا۔ ان کے چہرے پر موجود سنجیدگی میں معمولی سی نرمی آ گئی تھی۔
’’بس، بیٹا! میں تم سے یہی چاہتا ہوں کہ تم اپنے رشتوں کی قدر کرنا سیکھو۔ غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے، لیکن سمجھ دار وہی ہے جو اپنی غلطی مان کر خود کو بدلنے کی کوشش کرے۔‘‘
ارحم نے خاموشی سے سر جھکا دیا، جبکہ ہنی اپنے بھائی کو دیکھ رہی تھی۔ وہ جانتی تھی کہ ارحم برا نہیں تھا، بس اس کی جلد بازی اور غصہ اکثر اسے غلط فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتے تھے۔ وہ دل سے چاہتی تھی کہ اس بار اس کا بھائی اپنے وعدے پر قائم رہے۔۔۔۔

ہنی ابھی اپنے بابا سے بات کر رہی تھی کہ اس کی آنکھوں میں نمی اتر آئی۔ خان صاحب بھی جذباتی ہو گئے تھے، جبکہ ارحم اپنے کیے پر شرمندہ سر جھکائے بیٹھا تھا۔ تینوں کی آنکھوں میں آنسو تھے اور ہال میں ایک عجیب سی خاموشی چھائی ہوئی تھی۔
اسی وقت پری باہر سے ہال میں داخل ہوئی۔ سامنے کا منظر دیکھ کر وہ وہیں رک گئی۔ تینوں کو یوں ایک ساتھ نم آنکھوں کے ساتھ بیٹھے دیکھ کر اس کی بھنویں سکڑ گئیں۔
‘‘ وہ حیرت سے ان تینوں کو دیکھتے ہوئے بولی۔ ’’کون سا جذباتی سین چل رہا ہے یہاں؟‘‘
اس کی بات پر ہنی نے فوراً اپنے آنسو صاف کیے، جبکہ ارحم نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا۔
پری نے باری باری تینوں کے چہروں کا جائزہ لیا، پھر قدرے فکرمندی سے پوچھا، ’’ارے، سب کی آنکھوں میں آنسو کیوں ہیں؟ سب ٹھیک تو ہے نا؟ یا میں غلط وقت پر آ گئی ہوں؟‘‘
ہنی نے اپنے آنسوؤں کے درمیان مسکرانے کی کوشش کی، مگر پری کا انداز دیکھ کر اس کی ہنسی نکل گئی۔
آپی! آپ بھی نا، ہم یہاں اتنے جذباتی ہو رہے ہیں اور آپ کو مذاق سوجھ رہا ہے!‘‘
آپ تینوں بھی تو ایسے بیٹھے ہیں جیسے ابھی کسی ڈرامے کی آخری قسط چل رہی ہو۔۔۔۔
پری کی بات سن کر تینوں بے اختیار ہنس پڑے، جس سے ہال کا بوجھل ماحول یکدم خوشگوار ہو گیا۔ پری نے انہیں ہنستے دیکھا تو اطمینان سے سر ہلایا۔
’’شکر ہے! میں سمجھی تھی کہ مجھے بھی تم لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر رونا پڑے گا۔‘‘ اس کی بات پر ہنی ایک بار پھر ہنس دی، جبکہ خان صاحب نے مسکراتے ہوئے پری کو دیکھا۔۔۔۔
ہنی ہنستے ہنستے اچانک خاموش ہو گئی، جیسے اسے ابھی کوئی بات یاد آئی ہو۔ اس نے غور سے پری کو دیکھا، جو اب بھی ہلکے پھلکے انداز میں ان کی باتوں کا جواب دے رہی تھی۔
ہنی کو کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔ پری کو اس طرح مذاق کرتے اس نے بہت کم دیکھا تھا۔ وہ حیرت سے اسے دیکھنے لگی، پھر اچانک بولی، ’’آپی، آپ ٹھیک تو ہیں؟‘‘
پری نے الجھن سے اسے دیکھا۔ ’’کیا ہوا ہے مجھے؟‘‘
ہنی نے جواب دینے کے بجائے اس کے ماتھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی، مگر پری فوراً اپنا سر پیچھے کر گئی۔
’’کیا ہے بھائی؟ مرنا چاہتی ہو کیا؟‘‘ پری نے اسے گھورتے ہوئے کہا۔
’’آپی! آپ کبھی اس طرح مذاق نہیں کرتی ہیں۔ آج آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ بخار وغیرہ تو نہیں ہے؟‘‘ ہانی نے سنجیدگی سے پوچھا۔
’’ہٹ ! بخار وغیرہ! مجھے کیوں بخار ہونے لگا؟‘‘ پری نے اس کا ہاتھ جھٹکتے ہوئے کہا۔۔۔
اس کی بات پر خان صاحب بھی ہنس پڑے۔ وہ بڑے دنوں بعد پری کو اس طرح خوشگوار موڈ میں دیکھ رہے تھے۔ ورنہ وہ ہمیشہ سنجیدہ رہتی تھی اور بلاوجہ کسی سے مذاق کرنا تو جیسے اس کی عادت ہی نہیں تھی۔
ارحم بھی اسے دیکھ کر مسکرا دیا۔
ہنی نے اسے غور سے دیکھتے ہوۓ ۔۔’’دیکھا، دیکھا! آپ کے بولنے کا انداز بھی بدل رہا ہے۔ ضرور کچھ گڑبڑ ہے!‘‘

پری نے اسے گھورا۔ ’’میں جا رہی ہوں ۔۔۔‘
وہ اٹھنے لگی تو ہنی نے فوراً اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے واپس بٹھا دیا۔

’’ارے، آپی! بیٹھیں تو سہی۔ آپ کو کچھ بتانا ہے۔‘‘

پری نے حیرت سے اسے دیکھا۔ ’’اب کیا ہے؟‘‘

ہنی نے مسکراتے ہوئے اسے اپنے پاس بٹھایا۔ ’’پہلے بیٹھیں، پھر بتاتی ہوں۔‘‘۔۔اچھا، بتاؤ۔ کیا بات ہے؟‘‘
ارحم نے بھی ہنی کی تائید کرتے ہوئے کہا، ’’ویسے ہنی ٹھیک ہی تو کہہ رہی ہے۔‘‘
پری نے فوراً اسے گھورا تو ارحم نے دونوں ہاتھ اٹھا دیے۔

’’اچھا بھئی، میں نے کچھ بھی نہیں کہا ۔۔۔

ہنی نے اپنی ہنسی دبائی اور میز پر رکھی فائل اٹھا کر پری کی طرف بڑھا دی۔۔۔
پری نے فائل تھامتے ہوئے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ ’’اب یہ کیا ہے؟‘‘

’’آپ خود دیکھ لیں۔‘‘ ہنی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔

پری نے فائل کھولی تو اندر موجود کاغذات دیکھ کر اس کی پیشانی پر بل پڑ گئے۔ اس نے چند صفحات پلٹ کر دیکھے، پھر فائل بند کرتے ہوئے بولی، ’’یہ مجھے کیوں دکھا رہی ہو؟‘‘

’’کیونکہ یہ آپ کے لیے ہے، آپی!‘‘ ہنی نے خوشی سے جواب دیا۔

پری نے حیرت سے خان صاحب کی طرف دیکھا، جو اسے محبت بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے۔

’’بیٹا، میں چاہتا ہوں کہ جنت ہاؤس اب تمہارے نام ہو۔ تم نے جس طرح ان لڑکیوں کے لیے اس گھر کو ایک محفوظ پناہ گاہ بنایا ہے، وہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ میں نے دل سے یہ فیصلہ کیا ہے، اس لیے تمہیں انکار کرنے کی ضرورت نہیں۔‘‘

پری چند لمحے خاموشی سے انہیں دیکھتی رہی، پھر فائل واپس میز پر رکھتے ہوئے بولی، ’’مجھے یہ نہیں چاہیے۔‘‘

اس کی بات پر خان صاحب، ارحم اور ہنی تینوں کے چہرے سنجیدہ ہو گئے۔

’’کیوں؟‘‘ خان صاحب نے حیرت سے پوچھا۔

’’کیونکہ میں اسے اس طرح نہیں لے سکتی۔ یہ گھر آپ کی اہلیہ کا تھا، اور ان کی جائیداد پر ان کے بچوں کا حق ہے۔ میں کیسے ان کا حق لے سکتی ہوں؟ یہ تو ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔‘‘

’’پری!‘‘ ارحم نے قدرے سنجیدگی سے اسے مخاطب کیا۔ ’’ہم اپنی خوشی سے آپ کو دے رہے ہیں۔ کوئی ہم پر زبردستی نہیں کر رہا، نہ ہی کسی نے ہم سے ہمارا حق چھینا ہے۔۔‘‘ہم سب مل کر خوشی سے آپ کو دے رہے ہیں۔۔

’’جی بالکل، آپی!‘‘ ہنی بھی فوراً بولی۔ ’’ہم سب کی خوشی اسی میں ہے۔ آپ نے اس گھر کو ایک اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ اب بابا آپ کو اپنی خوشی سے یہ دے رہے ہیں تو آپ کو بھی ان کی خوشی کا خیال رکھنا چاہیے۔‘‘

پری نے نفی میں سر ہلایا۔ ’’نہیں، میں اسے تحفے میں نہیں لے سکتی۔ اگر آپ واقعی یہ گھر مجھے دینا چاہتے ہیں تو میں اسے خرید لوں گی۔ اس طرح کسی کے حق پر بھی بات نہیں آئے گی۔‘‘

’’بالکل نہیں!‘‘ خان صاحب نے فوراً اس کی بات کاٹ دی۔

پری نے حیرت سے انہیں دیکھا۔

وہ نرمی سے مسکرائے اور بولے، ’’آپ بھی تو میری بیٹی ہو، پری! میں نے ہمیشہ آپ کو بیٹی مانا ہے، صرف زبان سے نہیں کہا بلکہ دل سے تمہیں اپنی بیٹی سمجھا ہے۔ تو کیا اب تم اپنے باپ کا اتنا سا تحفہ بھی قبول نہیں کرو گی؟‘‘

پری ان کی بات سن کر خاموش ہو گئی۔

خان صاحب نے مزید کہا، ’’بیٹا، یہ گھر میں آپ کوکسی مجبوری میں نہیں دے رہا، بلکہ اپنی خوشی سے دے رہا ہوں۔ آپ نے اس گھر کو جس مقصد کے لیے چنا ہے، وہ میرے لیے اس کی ملکیت سے کہیں زیادہ اہم ہے۔‘‘

پری نے نظریں جھکا لیں۔ وہ ان کی محبت کی قدر کرتی تھی، مگر کسی کا حق اپنے نام کروانے پر اب بھی مطمئن نہیں تھی۔

’’پلیز، آپی!‘‘ ہنی نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔ ’’ہم سب چاہتے ہیں کہ آپ یہ تحفہ قبول کریں۔ ہماری خوشی کے لیے مان جائیں نا۔‘‘

ارحم نے بھی اثبات میں سر ہلایا۔ ’’ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ اسے قبول کر لیں گی۔‘‘

پری نے باری باری تینوں کو دیکھا۔ وہ مزید انکار کرتی تو شاید ان کے دل دکھاتی، اور یہ وہ نہیں چاہتی تھی۔

آخرکار اس نے ایک گہری سانس لی اور دھیمے لہجے میں بولی، ’’اوکے!‘‘

اس کے ہونٹوں سے یہ لفظ نکلتے ہی ہنی کے چہرے پر خوشی پھیل گئی۔

’’سچ میں، آپی؟‘‘

پری نے اسے گھورا۔انکھوں کے اشاروں سے ہی بولی۔۔ اب تم نے دوبارہ پوچھا تو میں اپنا فیصلہ بدل دوں گی۔‘‘

’’اچھا، اچھا! نہیں پوچھتی۔‘‘ ہنی فوراً ہنستے ہوئے بولی۔

خان صاحب بھی مسکرا دیے، جبکہ ارحم نے سکون کا سانس لیا۔ کم از کم اس بار پری نے ان کی خوشی کو اپنے انکار کی نذر نہیں کیا تھا۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شاہ ہاؤس میں سب کھانا کھا رہے تھے کہ عرشمان کی ماں نے اسے دیکھتے ہوئے کہا،

“اب تم نے اپنا بزنس بھی سیٹ کر لیا ہے، تو اب شادی کے بارے میں بھی سوچو۔”

عرشمان نے فوراً ماں کی طرف دیکھا۔

“ابھی تو وقت ہے، ماں۔”

اس کی ماں نے فوراً اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا،
’’بہانے بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایزل کے لیے رشتے آ رہے ہیں اور میں نہیں چاہتی کہ وہ کہیں اور جائے۔ مجھے وہ تمہارے لیے پسند ہے، اس لیے میں کل ہی انہیں بلا لیتی ہوں۔‘‘

ماں کی بات سن کر عرشمان حیرت سے انہیں دیکھنے لگا۔

عرشمان حیرت سے اپنی ماں کو دیکھنے لگا۔۔۔۔
“ماں، آپ… ایزل کی بات کر رہی ہیں؟ وہ تو میرے لیے بہنوں جیسی ہے۔”

اس کی ماں نے اسے فوراً چپ کرواتے ہوئے کہا،

“چپ کرو! شادی سے پہلے سب بہنیں ہی ہوتی ہیں۔ تم بس اس بارے میں سوچو۔ ابھی سے ذہنی طور پر تیار ہو جاؤ۔ جلدی شادی کرنی ہے۔ پہلے منگنی کریں گے، پھر شادی۔ تب تک تم اپنا مائنڈ سیٹ بنا لو۔”
عرشمان نے پہلے ماں کو دیکھا، پھر اپنے باپ کی طرف نگاہ اٹھائی، جو خاموشی سے بیٹھے تھے اور کچھ بھی نہیں بول رہے تھے۔ یہ دیکھ کر اس کا غصہ مزید بڑھ گیا۔ ماں تو جیسے اس کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھیں اور اپنی ہی مرضی کیے جا رہی تھیں۔
عرشمان کے پاس کہنے کو کچھ تھا ہی نہیں۔ وہ چند لمحے خاموش بیٹھا رہا، پھر بنا کچھ کہے اپنی جگہ سے اٹھا اور وہاں سے چلا گیا۔
وہ اپنے روم میں آیا اور موبائل اٹھا کر ایزل کو ملنے کے لیے میسج کر دیا، جبکہ دوسری طرف ایزل میسج دیکھ کر خوشی سے پاگل ہوئی جا رہی تھی۔
اس کے جاتے ہی دادی نے اپنی بہو کی طرف دیکھا۔

“بہو…”
دادی نے بہو کی طرف دیکھتے ہوئے کہا،

“بہو، شادی بیاہ کے فیصلے ایسے تو نہیں ہوتے۔”

اس کی ماں نے بےفکری سے مسکراتے ہوئے کہا،

“مجھے پتا ہے، امّی۔ میرا بیٹا میری کبھی بات نہیں ٹالے گا۔ بس شادی سے پہلے لڑکے ایسی ہی باتیں کرتے ہیں، نخرے دکھاتے ہیں، لیکن بعد میں یہی لڑکی انہیں پسند آنے لگتی ہے۔”شادی کے بعد اس کے علاوہ اسے کوئی نظر نہیں اتا۔۔

دادی نے اس کی بات سنی تو خاموش ہو گئیں، جبکہ وہ اطمینان سے کھانا کھاتی رہی۔۔۔
وہاں عرشمان کا بڑا بھائی موجود نہیں تھا، جبکہ زیشان اور زرنش ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ دونوں کے چہروں سے صاف ظاہر تھا کہ انہیں یہ بات بالکل پسند نہیں آئی تھی۔

خاص طور پر زرنش کو ایزل بالکل بھی پسند نہیں تھی۔ وہ اپنے بھائی کے لیے کوئی اچھی سی لڑکی دیکھنا چاہتی تھی، لیکن اپنی ماں کے اس فیصلے پر وہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتی تھی۔

ذیشان نے ایک نظر زرنش کی طرف دیکھا، پھر اسے چھیڑتے ہوئے بولا، اب تو تمہیں اسے برداشت کرنا پڑے گا”

زرنش نے منہ بنا لیا۔

“افف!”
اس نے ذیشان کو گھورتے ہوئے کہا، ’’تمہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے؟ شادی تمہاری تو نہیں ہو رہی!‘‘
ذیشان نے دانت نکالتے ہوئے ہنسی دبائی اور شرارت سے بولا، ’’میری بھی ہو جائے گی، تم اپنی فکر کرو۔۔۔۔۔

وہاں صرف چھوٹی بہن ہی ایسی تھی جسے اس سب سے کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا تھا۔ اسے اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں تھا کہ کس کی شادی کس سے ہو رہی ہے۔ وہ تو مزے سے بیٹھی اپنا کھانا کھانے میں مصروف تھی، جیسے شادی بیاہ کی اس ساری گفتگو سے اسے کوئی سروکار ہی نہ ہو۔۔۔۔

!‘‘
اسی وقت زرنش کے موبائل پر ایک میسج موصول ہوا، جسے پڑھتے ہوئے وہ قدرے حیران ہوئی۔ اس نے خاموشی سے کھانا ختم کیا اور پھر اوپر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گئی۔

کمرے میں آ کر اس نے دوبارہ وہی ای میل کھولی اور اسے غور سے پڑھنے لگی۔ چند لمحوں بعد وہ گہری سوچ میں ڈوب گئی۔۔۔۔

زرنش صبح سویرے ہی اٹھ گئی تھی۔ جلدی جلدی تیار ہو کر وہ اپنا بیگ اٹھائے نیچے آئی، جہاں اس کی ماں پہلے ہی موجود تھیں۔ زرنش کو اس طرح جلدی میں دیکھ کر انہوں نے اسے آواز دی۔

“زرنش!”

“جی، ماں؟” وہ اپنے بیگ میں کچھ تلاش کرتے ہوئے بولی۔

“آج گھر میں مہمان آنے والے ہیں۔ تم کہاں جا رہی ہو؟ آج چھٹی لے لو۔”

“ماں، مجھے دیر ہو جائے گی۔ آج بہت امپورٹنٹ کام ہے۔” وہ اپنا موبائل تلاش کرتے ہوئے بولی۔

“تمہارے تو روز ہی امپورٹنٹ کام ہوتے ہیں!” ماں نے ناگواری سے کہا۔

“ماں، میں کوشش کروں گی کہ جلدی واپس آ جاؤں۔”

یہ کہتے ہوئے وہ تیزی سے اپنے بیگ میں چیزیں ڈھونڈنے لگی۔ موبائل ملتے ہی اس نے اسے اٹھایا اور دروازے کی طرف بڑھ گئی۔

“زرنش! میری بات تو سنو۔۔۔”

مگر وہ کہاں رکنے والی تھی! ماں کی آوازیں پیچھے ہی رہ گئیں اور وہ جلدی سے گھر سے نکل گئی۔

کچھ دیر بعد وہ اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچ گئی۔ اس نے اِدھر اُدھر نگاہ دوڑائی،.۔ تھوڑی اگئی ہائی کے وہاں پر پولیس کی ایک ٹیم موجود تھی۔۔
التمش کو دیکھتے ہی وہ اس کی طرف بڑھ گئی۔
اس نے بیگ سے کیمرہ نکالا، اسے آن کیا اور ریکارڈنگ شروع کرتے ہوئے آگے بڑھنے لگ
وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی تھی، ساتھ ہی بار بار دائیں بائیں دیکھتی جا رہی تھی۔ جیسے ہی وہ اس مخصوص جگہ کے قریب پہنچی، اس کے قدم اچانک رک گئے۔

اگلے ہی لمحے وہاں کا منظر دیکھ کر اس کی چیخ نکل گئی۔۔۔۔
زرنش نے چند لمحوں کے لیے خود کو سنبھالا، پھر اپنا کیمرہ آن کرتے ہوئے فوراً اپنی ٹیم کو پیغام بھیجا کہ وہ جلد از جلد اسی مقام پر پہنچ جائیں۔ اس کے بعد اس نے ریکارڈنگ شروع کی اور محتاط قدموں سے آگے بڑھتے ہوئے کیمرے کا رخ سامنے موجود منظر کی طرف کر دیا۔

چند لمحے خاموش رہنے کے بعد اس نے کیمرے کی طرف دیکھا اور سنجیدہ لہجے میں بولنا شروع کیا۔

“السلام علیکم، ناظرین! آج میں آپ کو ایک ایسی جگہ پر لے کر آئی ہوں، جہاں کا منظر دیکھ کر شاید آپ بھی چند لمحوں کے لیے اپنی آنکھوں پر یقین نہ کر سکیں۔ میرے سامنے ایک ایسے شخص کی لاش موجود ہے جس پر کئی لڑکیوں کی زندگیوں کو برباد کرنے کے الزامات تھے۔ یہ وہ شخص تھا جو لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا، اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتا اور ان کی زندگیوں کو جہنم بنا دیتا تھا۔”

وہ چند لمحوں کے لیے رکی، پھر کیمرے کا رخ اپنے پیچھے موجود لاش کی طرف کر دیا۔

“لیکن آج میں یہاں محض ان الزامات کو دہرانے نہیں آئی۔ میرے پاس کچھ ایسے ثبوت موجود ہیں جو اس معاملے کو ایک نیا رخ دے سکتے ہیں۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ثبوت مجھے اسی جائے وقوعہ سے ملے ہیں، جہاں اس وقت میں کھڑی ہوں۔”

زرنش نے ایک گہری سانس لی۔ اس کے چہرے پر سنجیدگی نمایاں تھی، مگر آواز میں اعتماد تھا۔

“ناظرین! آپ میرے ساتھ رہیے گا، کیونکہ آج ہم صرف ایک لاش کی خبر نہیں دکھانے جا رہے، بلکہ ایک ایسی حقیقت سے پردہ اٹھانے کی کوشش کریں گے جس کے پیچھے کئی سوالات چھپے ہوئے ہیں۔ آخر اس شخص کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ اس کی موت کے پیچھے کون ہے؟ اور سب سے بڑھ کر، کیا اس کی موت کے ساتھ ہی ان لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور ان کی زندگیاں برباد کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ہے؟”

اس نے کیمرے کا رخ دوبارہ لاش کی طرف کیا اور آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگی۔

“آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس شخص کے سینے پر ایک کاغذ لگا ہوا ہے۔ اس پر لکھی تحریر خود بہت کچھ کہہ رہی ہے، لیکن میں ابھی اس شخص کا نام ظاہر نہیں کروں گی۔ پہلے میں چاہتی ہوں کہ آپ خود وہ ثبوت دیکھیں جو یہاں موجود ہیں۔”

زرنش نے کیمرے کو اس کاغذ کے قریب کیا تاکہ اس پر لکھی عبارت واضح طور پر ریکارڈ ہو سکے۔ پھر اس کی نظر لاش کے گلے میں لٹکتی ہوئی یو ایس بی پر پڑی۔ اس کے ساتھ ایک کاغذ بھی موجود تھا۔

وہ چونکی، مگر فوراً خود پر قابو پاتے ہوئے بولی۔

“اور ناظرین! یہاں ایک اور چیز موجود ہے، جو اس پورے معاملے میں انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس شخص کے گلے میں ایک یو ایس بی لٹک رہی ہے، اور ساتھ میں ایک بیک بھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک ڈی این اے رپورٹ بھی موجود ہے۔ یہ وہی رپورٹ ہے جس کی حقیقت سامنے آنا بہت ضروری ہے۔”

اس نے کیمرے کا رخ رپورٹ کی طرف کیا اور اس پر درج معلومات کو ریکارڈ کرنے لگی۔

“آپ کو یاد ہوگا کہ ایمان کے کیس میں ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا تھا، جس کے باعث کیس نے ایک مختلف رخ اختیار کر لیا تھا۔ لیکن یہاں موجود رپورٹ میں درج معلومات اس معاملے پر نئے سوالات اٹھا رہی ہیں۔ اگر اس رپورٹ کے اصلی ہونے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اس کیس کی تفتیش میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔”

زرنش نے کیمرہ اپنی طرف کیا۔ اب اس کے لہجے میں پہلے سے زیادہ سختی تھی۔

“سوال یہ ہے کہ اگر اصل رپورٹ کچھ اور کہہ رہی تھی، تو پہلے سامنے آنے والی رپورٹ میں فرق کیوں تھا؟ کیا کسی نے کسی کو بچانے کے لیے شواہد تبدیل کیے؟ کیا اس معاملے میں کسی بااثر شخص کا ہاتھ تھا؟ ان سوالات کے جوابات سامنے آنا ابھی باقی ہیں، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس کیس کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔”

یہاں اپولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔۔ زرنش نے ان کی طرف کیمرہ کرتے ہوئے کہا۔

“پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ یہاں موجود تمام شواہد کو محفوظ کریں، یو ایس بی اور ڈی این اے رپورٹ کی اصلیت کی تصدیق کریں اور اس شخص کی موت کے پیچھے موجود حقائق کو سامنے لائیں۔”

وہ دوبارہ کیمرے کے سامنے آئی۔

“اور اب وقت آ گیا ہے کہ میں آپ کو بتاؤں کہ یہ شخص آخر ہے کون!”

زرنش نے ایک لمحے کا وقفہ لیا، پھر اس کی آواز پورے اعتماد کے ساتھ گونجی۔
’’یہ تو ہمارے ملک کے جانے مانے سیاست دان فاروق صاحب کا بیٹا حمزہ ہے۔‘‘ وہی حمزہ جس کا نام ایمان کے کیس میں سامنے آیا تھا اور جس کے بارے میں پہلے یہ کہا گیا کہ اس کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔ آج اس کی لاش کے ساتھ ملنے والی رپورٹ نے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کا ڈی این اے ایمان کے ساتھ میچ کیا گیا ہے۔۔۔

اس نے کیمرے کا رخ دوبارہ حمزہ کے سینے پر لگے کاغذ کی طرف کیا۔

“آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر کیا لکھا ہے۔ تاہم، اس تحریر اور یہاں موجود رپورٹ کی حقیقت کی تصدیق تفتیش کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے۔۔۔”
زرنش نے کیمرے کا رخ دوبارہ اپنی طرف کیا۔ اس کے پیچھے پولیس اہلکار جائے وقوعہ سے ملنے والے ثبوتوں کو محفوظ کرنے میں مصروف تھے۔ اس نے چند لمحے خاموش رہنے کے بعد بولنا شروع کیا، مگر اس بار اس کے لہجے میں محض ایک رپورٹر کی سنجیدگی نہیں، بلکہ ایک ایسے انسان کا درد بھی شامل تھا جو معاشرے کی تلخ حقیقتوں سے واقف تھا۔

“ناظرین! آج ہمارے سامنے جو حقائق آ رہے ہیں، وہ صرف ایک کیس تک محدود نہیں ہیں۔ یہ ہمارے پورے نظامِ انصاف پر کئی سوالات اٹھاتے ہیں۔ ایک طرف ایک لڑکی ہے، جس نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی، اور دوسری طرف ایک ایسا شخص ہے جس کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے، لیکن ڈی این اے رپورٹ میں اس کا ڈی این اے میچ نہ ہونے کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا گیا۔۔”

“لیکن آج یہاں سے ملنے والی ایک اور رپورٹ نے اس معاملے کو دوبارہ سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ اگر یہ رپورٹ اصلی ثابت ہوتی ہے اور پہلے پیش کی گئی رپورٹ غلط یا تبدیل شدہ تھی، تو ہمیں یہ سوال ضرور پوچھنا چاہیے کہ آخر ایسا کیوں ہوا؟ کس نے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی؟ اور سب سے بڑھ کر، ایک لڑکی کو انصاف کے لیے اتنی مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟”

زرنش کی آواز میں اب پہلے سے زیادہ مضبوطی آ گئی تھی۔

“ہم اکثر کہتے ہیں کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کئی مرتبہ انصاف کے راستے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ ایک عام آدمی اپنے حق کے لیے دروازے کھٹکھٹاتا رہ جاتا ہے، جبکہ بااثر لوگوں کے پاس وسائل، تعلقات اور طاقت ہوتی ہے۔ بعض اوقات انہی چیزوں کا استعمال کرکے مقدمات کا رخ بدلنے اور سچ کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔”
جو قانون غریبوں کو انصاف دلانے کے لیے بنایا گیا تھا، وہی قانون ایک غریب لڑکی کو انصاف نہ دلا سکا، مگر آج دن کی روشنی میں کسی اور نے اسے انصاف دلا دیا۔

“میں یہ نہیں کہتی کہ ہر امیر شخص قانون سے بالاتر ہے، اور نہ ہی یہ کہ ہر مقدمے میں غریب کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔ لیکن جب کسی کیس میں ثبوتوں پر سوال اٹھنے لگیں، رپورٹس میں تضاد سامنے آئے اور متاثرہ شخص انصاف کے انتظار میں رہ جائے، تو سوال کرنا ہمارا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔”

اس کی نگاہ کیمرے پر جمی ہوئی تھی۔

“آخر ایک غریب گھرانے کی بیٹی کو انصاف حاصل کرنے کے لیے کتنی بار اپنی تکلیف بیان کرنی پڑے گی؟ کتنی بار اسے اپنی سچائی ثابت کرنا ہوگی؟ اور اگر کسی بااثر شخص کے خلاف ثبوت سامنے آئیں، تو کیا اس کے خلاف بھی اسی طرح کارروائی ہوگی جس طرح ایک عام شہری کے خلاف ہوتی ہے؟”

چند لمحوں کے لیے وہ خاموش ہوئی، پھر اس کے لہجے میں درد اتر آیا۔۔۔
“کیونکہ انصاف کوئی احسان نہیں، جو کسی پر کیا جائے۔ یہ ہر شہری کا حق ہے۔ اور جس دن قانون کی نظر میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو گیا، اسی دن عام آدمی کا اعتماد بھی اس نظام پر بحال ہونا شروع ہوگا۔”
زرنش نے اپنی اینکرنگ ختم کرتے ہوئے کہا، ’’ہم انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ آج ہمیں خوشی ہے کہ جو کام ہمارا قانون نہ کر سکا، وہ کسی اور نے کر دکھایا۔‘‘

اس کی لائیو رپورٹنگ جاری تھی، مگر اب یہ خبر صرف حمزہ کی موت یا اس کے خلاف ملنے والے ثبوتوں تک محدود نہیں رہی تھی۔

زرنش نے ایک ایسا سوال اٹھا دیا تھا جس کا جواب ہر اس شخص کو دینا تھا جو انصاف کے نظام پر یقین رکھتا تھا۔۔۔۔

دوسری طرف، ٹی وی اسٹوڈیو میں موجود عملہ بھی زرنش کی رپورٹنگ دیکھ کر حیران تھا۔ صبح صبح اتنی بڑی خبر اور اتنے اہم ثبوتوں کے ساتھ لائیو رپورٹنگ کرنا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ سب کی نظریں اسکرین پر جمی ہوئی تھیں۔

“یہ اتنی بڑی خبر اسے آخر ملی کہاں سے؟” ایک شخص نے حیرت سے پوچھا۔

“اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس نے سب سے پہلے یہ خبر بریک کی ہے!” دوسرے نے جواب دیا۔

اس وقت سوشل میڈیا پر بھی جیسے دھماکا ہو گیا تھا۔ زرنش کی لائیو رپورٹنگ کے کلپس تیزی سے وائرل ہو رہے تھے۔ ہر طرف اسی کا چرچا تھا۔۔۔۔ لوگ اس کی بہادری کو سراہ رہے تھے، جبکہ کئی لوگ حمزہ کے کیس اور ڈی این اے رپورٹ کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے تھے۔

ٹی وی چینل کی ریٹنگ بھی تیزی سے بڑھ رہی تھی۔ ناظرین کی بڑی تعداد اس وقت لائیو نشریات دیکھ رہی تھی، کیونکہ زرنش نہ صرف جائے وقوعہ پر موجود تھی بلکہ پولیس کی جانب سے ملنے والے شواہد بھی اپنی آنکھوں سے دکھا رہی تھی۔

دوسری طرف، زرنش کے گھر میں بھی ٹی وی پر یہی خبر چل رہی تھی۔ اس کے والد اسکرین پر اپنی بیٹی کو دیکھ رہے تھے۔ ان کے چہرے پر حیرت کے ساتھ پریشانی بھی بڑھتا جا رہا تھا۔۔۔جب کہ اس کی ماں غصے سے پاگل ہو رہی تھی۔۔

“؟” انہوں نے غصے سے کہا۔’’اسی لیے تو میں اس کی اینکرنگ کے خلاف ہوں۔ یہ لڑکی ہمیشہ خطرناک جگہوں پر گھومتی رہتی ہے۔ کل کو اگر اس کے ساتھ کچھ ہو گیا تو کیا ہوگا؟ وہ اپنے لیے دشمن پیدا کر رہی ہے، اسے اندازہ بھی ہے کہ وہ کن لوگوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے؟‘‘

اسکرین پر زرنش کی آواز گونج رہی تھی، جو حمزہ کے کیس اور برآمد ہونے والے ثبوتوں کے بارے میں بتا رہی تھی۔
جبکہ فاروق صاحب نے یہ نیوز دیکھی تو غصے سے پاگل ہو گئے۔۔ایک تو بیٹے کی موت دوسری طرف ثبوت۔۔۔
انہوں نے غصے میں ریموٹ اٹھا کر ایک طرف پھینک دیا۔

“آخر یہ سب کیسے ہو سکتا ہے؟” وہ دوبارہ چلّائے۔ “یہ لڑکی اس معاملے میں اتنی آگے کیسے نکل گئی؟ اسے یہ سب معلومات کہاں سے ملیں؟”کون انہیں سپورٹ کھا رہا ہے کس نے کیا میرے بیٹے کے ساتھ یہ سب۔۔
وہ اپنے سیکریٹری پر چلاتے ہوئے بولا، ’’فوراً پتہ لگاؤ کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے! کون ہے۔۔ اس کی بہن کو سپورٹ کر رہا ہے؟‘‘

سیکریٹری نے قدرے جھجکتے ہوئے بتایا، ’’سر، اس کی بہن اور ماں دونوں لاپتہ ہیں۔‘‘
وہ غصے سے اپنے سیکریٹری کو گھورتے ہوئے دھاڑا، ’’میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو؟ جاؤ، ڈھونڈو انہیں! مجھے وہ دونوں ہر حال میں چاہیے۔‘‘

ان کی آواز میں غصہ واضح تھا، مگر اس غصے کے پیچھے ایک اور بات بھی تھی۔ اب معاملہ چھپانے یا نظر انداز کرنے جیسا نہیں رہا تھا۔ زرنش کی رپورٹنگ ملک بھر میں دیکھی جا رہی تھی اور حمزہ کے کیس سے متعلق نئے سوالات عوام کے سامنے آ چکے تھے۔
اب حقیقت کو زیادہ دیر تک پردے میں رکھنا آسان نہیں تھا۔

صبح کے چھ بج رہے تھے۔ ابھی شہر میں دن کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا کہ التمش اپنی ٹیم کے ہمراہ اس مقام پر پہنچ گیا، جہاں سے اسے رل صبح صبح ایک پیغام موصول ہوا تھا۔ پیغام میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کی گئی تھی، مگر بھیجنے والے کی شناخت اب تک نامعلوم تھی۔

وہ اپنی گاڑی سے اترا اور ٹیم کو ضروری ہدایات دینے لگا۔ اردگرد مکمل خاموشی تھی۔ نہ کوئی ہجوم تھا، نہ ہی کسی کو اس جگہ پر پیش آنے والے واقعے کی خبر پہنچی تھی۔۔۔
جب وہ اگے بڑھتا ہے تو ایک لاش لٹکتی ہوئی دیکھتا ہے وہ حیرت سے اسے دیکھ رہا ہوتا ہے۔۔۔
اسی دوران ایک گاڑی آ کر رکی۔

اس کی نگاہ بے اختیار گاڑی کی طرف اٹھی۔ اگلے ہی لمحے اس میں سے ایک لڑکی باہر نکلی، جس کے ہاتھ میں کیمرہ تھا۔

التمش نے اسے پہچاننے میں دیر نہیں لگائی۔

وہ زرنش تھی، جو ایک نیوز چینل میں اینکر اور رپورٹر تھی۔

اس نے حیرت سے اسے دیکھا۔ صبح کے چھ بجے تھے اور ابھی تک کسی کو اس واقعے کی خبر نہیں ہوئی تھی۔ خود التمش اپنی ٹیم کے ساتھ اطلاع ملنے پر وہاں پہنچا تھا، مگر زرنش کا وہاں موجود ہونا اس کے لیے حیران کن تھا۔

وہ فوراً اس کی طرف بڑھا۔

“مس زرنش! آپ یہاں کیا کر رہی ہیں؟”

زرنش نے اس کی طرف دیکھا تو پہچانتے ہی حیرت سے بولی، “بھائی! آپ یہاں؟”

التمش نے قدرے حیرانی سے اسے دیکھا۔

“یہ سوال تو مجھے تم سے کرنا چاہیے۔ تم یہاں کیا کر رہی ہو؟”

“مجھے بھی یہاں آنے کا پیغام ملا تھا۔”

یہ کہتے ہوئے زرنش نے اپنا موبائل نکالا اور اسے وہ پیغام دکھا دیا جو اسے رات کے وقت موصول ہوا تھا۔

التمش نے اسکرین پر نظریں جمائیں۔ پیغام پڑھتے ہی اس کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔ وہ چند لمحے خاموش رہا، پھر اس کی نگاہ زرنش سے ہٹ کر جائے وقوعہ کی طرف اٹھ گئی۔

اب اسے معاملے کی کچھ سمجھ آنے لگی تھی۔

اس نے قدم آگے بڑھائے تو اس کی نظر وہاں موجود لاش پر پڑی۔ حمزہ کو دیکھتے ہی وہ اسے پہچان گیا۔۔۔
اب اسے اندازہ ہو رہا تھا کہ یہ محض اتفاق نہیں تھا۔
کسی نے جان بوجھ کر ایک ہی وقت میں ان دونوں کو یہاں بلایا تھا۔ التمش کو پولیس کے ذریعے اس معاملے تک پہنچانا اور زرنش کو بطور رپورٹر وہاں لانا، یقیناً کسی منصوبے کا حصہ تھا۔

وہ شخص چاہتا کیا تھا۔۔۔ مگر ایک بات طے تھی کہ وہ اس معاملے کو منظرِ عام پر لانا چاہتا تھا۔

التمش نے زرنش کی طرف دیکھا۔۔۔

“تمہیں کوئی تفصیل بتائی گئی تھی؟”

“نہیں، بھائی۔ صرف یہاں پہنچنے کا کہا گیا تھا۔”

التمش نے ایک لمحے کے لیے سوچا، پھر اثبات میں سر ہلایا۔

“ٹھیک ہے۔”

زرنش نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔

“آپ مجھے روکیں گے نہیں؟۔۔التمش کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ ابھری۔

“جب تم یہاں تک پہنچ ہی گئی اور جس کام کے لیے تمہیں یہاں بلایا گیا ہے ۔ تو اپنا کام کرو۔ بس اس بات کا خیال رکھنا کہ کسی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ ہو۔ باقی کام ہماری ٹیم کرے گی۔”
زرنش اس کے کہنے کا مطلب سمجھ گئی تھی۔۔۔

“جی، بھائی!”

زرنش نے فوراً اپنا کیمرہ سنبھالا اور ریکارڈنگ کے لیے آگے بڑھ گئی۔۔
وہ نامعلوم شخص کون تھا جس نے نہ صرف پولیس کو اطلاع دی تھی، بلکہ ایک رپورٹر کو بھی عین اسی وقت جائے وقوعہ پر پہنچا دیا تھا؟

اور سب سے اہم بات، اسے یہ کیسے معلوم تھا کہ یہاں حمزہ کی لاش ملنے والی ہے؟

التمش نے اپنی ٹیم کی طرف رخ کیا اور انہیں جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کرنے کی ہدایت دی۔

اب وہ بھی اس نامعلوم شخص کی اگلی چال کا انتظار کر رہا تھا۔۔۔
التمش اب اچھی طرح سمجھ چکا تھا کہ وہ نامعلوم شخص آخر چاہتا کیا ہے۔ حمزہ کسی عام خاندان سے تعلق نہیں رکھتا تھا، بلکہ ایک سیاست دان کا بیٹا تھا۔ ایسے لوگوں کے معاملات میں ثبوتوں کو دبانا اور حقیقت کو چھپانا کتنا آسان ہوتا ہے، یہ التمش خوب جانتا تھا۔
مگر اس بار معاملہ مختلف تھا۔
اس شخص نے صرف حمزہ کی موت کی اطلاع نہیں دی تھی، بلکہ اس کے ساتھ ایسے ثبوت بھی چھوڑے تھے جنہیں نظرانداز کرنا آسان نہیں تھا۔ دستاویزات، ڈی این اے رپورٹ اور یو ایس بی، سب کچھ ایک ترتیب سے موجود تھا۔ بظاہر اس نے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا تھا تاکہ کوئی بھی ان ثبوتوں کو آسانی سے جھٹلا نہ سکے۔
التمش نے ایک نظر زرنش کی طرف دیکھا، جو اپنے کیمرے کے ساتھ رپورٹنگ میں مصروف تھی، پھر اس کی نگاہ اپنی ٹیم پر جا ٹھہری۔
اس کے لبوں پر اطمینان بھری مسکراہٹ ابھری۔
اچھا کھیلا ہے تم نے، جو کوئی بھی ہو۔ تمہیں معلوم تھا کہ حمزہ کے خلاف صرف الزام کافی نہیں ہوگا، اس لیے تم نے ثبوت بھی چھوڑے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ اس بار کون سچ کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــ

فاروق صاحب اپنے گھر کے وسیع و عریض لاؤنج میں بیٹھے تھے۔ چہرے پر ناگواری اور لہجے میں جھنجھلاہٹ نمایاں تھی۔ گزشتہ چند دنوں سے ان کے بیٹے کے معاملے نے انہیں بری طرح پریشان کر رکھا تھا۔ میڈیا مسلسل ان کے گھر کے باہر موجود تھا اور ان سے بیان لینے کی کوشش کر رہا تھا، مگر وہ اپنی بیگم کے ذریعے یہ خبر پھیلوا چکے تھے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اسی بہانے وہ صحافیوں سے بچتے پھر رہے تھے، لیکن کب تک؟
تبھی ان کا سیکرٹری اندر داخل ہوا۔
۔‘‘سر، ہم نے ان دونوں ماں بیٹی کو ڈھونڈ لیا ہے۔‘‘ سیکرٹری نے فاروق صاحب کے سامنے کھڑے ہو کر اطلاع دی۔

فاروق صاحب نے فوراً اس کی طرف دیکھا۔ ’’کہاں ہیں وہ دونوں؟‘‘

’’سر، اس وکیل کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ وہی وکیل آپ کے بیٹے کا کیس لڑ رہی ہے۔‘‘

یہ سنتے ہی فاروق صاحب کے ماتھے پر بل پڑ گئے۔۔۔
’’تو اب وہ اپنے گھر میں انہیں پناہ دے کر ہمارے خلاف کھڑی ہو گئی ہے؟‘‘ فاروق صاحب نے غصے سے کہا۔ ’’تو انہیں گھر سے اٹھا لو جس پر ان کا سیکرٹری کہتا ہے ایسا نہیں کر سکتے۔۔
کیوں۔؟؟؟ وہ جس گھر میں رہ رہی ہیں ۔۔، وہاں ہم داخل بھی نہیں ہو سکتے۔ سیکیورٹی اتنی سخت ہے کہ کسی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی۔اس گھر میں رہنے کے علاوہ وہاں پر کوئی بھی جا نہیں سکتا مرد وغیرہ۔یہاں تک کہ میڈیا والوں تک کو گیٹ سے واپس لوٹنا پڑتا ہے۔‘‘
فاروق صاحب کے ماتھے پر بل پڑ گئے۔
’’کس کا گھر ہے؟‘‘’’پری کا!‘‘ اب وہ کون ہے۔۔۔
’’آخر یہ عورت ہے کون، جو ہمارے معاملات میں ٹانگ اڑا رہی ہے؟‘‘ فاروق صاحب نے جھنجھلا کر کہا۔
میں بتاتا ہوں، وہ کون ہے!‘‘
اسی لمحے پیچھے سے ایک مانوس آواز ابھری۔’
آواز سنتے ہی فاروق صاحب نے چونک کر پیچھے دیکھا، جہاں تیمور قریشی کھڑا تھا۔ اس کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ تھی، جیسے وہ پہلے ہی اس معاملے سے واقف ہو۔
فاروق صاحب نے اپنے سیکرٹری کو اشارہ کیا، جس پر وہ خاموشی سے سر جھکا کر کمرے سے باہر نکل گیا۔
’’کیا ہوا،۔۔ آج بڑے پریشان دکھائی دے رہے ہو!‘‘

تیمور قریشی مسکراتا ہوا اندر داخل ہوا اور ان کے سامنے صوفے پر بیٹھ گیا۔

فاروق صاحب نے اسے دیکھتے ہی کہا، ’’یار، تمہیں تو ہر وقت دوسروں کی پریشانیوں میں مزہ آتا ہے۔ کبھی اپنی شکل بھی دیکھ لیا کرو!‘‘

تیمور ہنس پڑا۔ ’’میری شکل تو تم روز دیکھتے ہو، اب اس میں میرا کیا قصور؟ خیر، چھوڑو یہ سب۔ بتاؤ، کیا مسئلہ ہے؟‘‘

فاروق صاحب نے اسے ساری بات بتائی، جسے سنتے ہی تیمور کے چہرے پر ایک عجیب سی مسکراہٹ ابھری۔

’’اچھا! تو وہ دونوں پری کے گھر میں ہیں؟‘‘

’’ہاں، تم جانتے ہو اسے؟‘‘ فاروق صاحب نے سوال کیا۔

’’افی کو تو نہیں، لیکن اس کی بہن پری کو خوب جانتا ہوں۔‘‘

فاروق صاحب نے چونک کر اسے دیکھا۔۔’’بہن؟
تیمور نے بے فکری سے ٹانگ پر ٹانگ جمائی۔
’’پری! افی کی بہن ہے۔‘‘’’مگر تم پری کو کیسے جانتے ہو؟‘‘ اس نے قدرے حیرت سے پوچھا۔

تیمور قریشی کے چہرے پر ایک طنزیہ مسکراہٹ ابھری۔ وہ ایک بزنس وومن ہے اور اپنی کمپنی کی مالک بھی۔ مگر مسئلہ صرف اتنا نہیں ہے۔‘‘ اس نے ذرا توقف کے بعد اسے پری کے بارے میں مزید بتایا۔ ’’وہ اپنے کام میں کافی ماہر ہے، لیکن اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی کے سامنے آسانی سے جھکتی نہیں۔ اور جہاں تک اس کی حرکتوں کا تعلق ہے، تو وہ میرے لیے پہلے ہی کافی مسائل کھڑے کر چکی ہے۔‘‘

’’اوہ، اچھا!‘‘ اس نے بے پروائی سے جواب دیا، جیسے اسے اس بات سے کوئی خاص فرق نہ پڑا ہو۔

تیمور قریشی نے اسے گھورا، پھر کرسی کی پشت سے ٹیک لگاتے ہوئے بولا، ’’وہ میری دشمن، اور تمہاری دشمن اس کی بہن! تو بہتر یہی ہے کہ ہم دونوں مل کر ان سے نمٹیں۔‘‘

اس نے چند لمحے سوچنے کے بعد کہا، ’’لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔ وہ دونوں ایسی نہیں ہیں کہ کسی معمولی چال میں پھنس جائیں۔ ہمیں پہلے ان کے خلاف کوئی ٹھوس منصوبہ بنانا ہوگا۔‘‘

’’کیسا منصوبہ؟‘‘ سامنے بیٹھے شخص نے پوچھا۔

تیمور کے لبوں پر ایک پُراسرار مسکراہٹ پھیل گئی۔

’’ایسا منصوبہ کہ انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہ ملے۔ ہمیں ان کی کمزوریاں تلاش کرنی ہوں گی، ان کے ہر قدم پر نظر رکھنی ہوگی اور پھر ایسی چال چلنی ہوگی کہ وہ خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کر لیں۔‘‘ اس کی آواز میں چھپی سرد مہری اس کے ارادوں کی سنگینی ظاہر کر رہی تھی۔
’’آخر وہ دو لڑکیاں ہم مردوں کا مقابلہ کتنی دیر کر سکتی ہیں؟ بھلا وہ ہم سے جیت سکتی ہیں؟‘‘ اس نے حقارت سے کہا۔
تیمور قریشی کی بات سن کر فاروق صاحب بھی ہنس پڑے۔ ’’ہاں، یہ تو تم نے بالکل ٹھیک کہا!‘‘ انہوں نے اس کی تائید کرتے ہوئے کہا۔
’’اور اگر پھر بھی بات نہ بنی؟‘‘
تیمور نے میز پر انگلیاں بجاتے ہوئے اسے دیکھا۔
’’تو پھر ہمیں ان سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کا کوئی دوسرا راستہ نکالنا ہوگا۔ لیکن اس بار کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ میں اپنا نقصان مزید برداشت نہیں کر سکتا۔‘‘
’’اس کی وجہ سے میری کرسی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘‘ فاروق صاحب نے ناگواری سے کہا۔۔
پھر کچھ یاد آنے پر بولا،تیمور قریشی بولا’’تمہیں پتا ہے، اگلے مہینے بوس بھی آنے والے ہیں۔ اس لیے ہمیں یہ کام جلد از جلد نمٹانا ہوگا۔ تم تو جانتے ہی ہو کہ اگر اس بار بھی ہم ناکام رہے تو ہمارے لیے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔‘‘

فاروق صاحب اس کی بات سمجھتے ہوئے سر ہلانے لگے۔

’’ٹھیک ہے، تم فکر مت کرو۔ ہم کچھ نہ کچھ ضرور کر لیں گے۔‘‘
تم بتاؤ کیا کرنا ہے۔۔۔

ان کی یقین دہانی پر تیمور نے اثبات میں سر ہلایا، جس کے بعد دونوں نے مل کر ان دو لڑکیوں کے خلاف ایک خفیہ منصوبہ بنانا شروع کر دیا۔

آخر ان دونوں کے ذہنوں میں کیا چل رہا تھا؟ وہ پری اور اس کی بہن کے خلاف کیا کرنے والے تھے؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتانے والا تھا۔۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *